Tag: karachi circular railway

  • بجلی سے چلنے والی تیز ترین  ٹرین میں سفر،  کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    بجلی سے چلنے والی تیز ترین ٹرین میں سفر، کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتہ کراچی سرکلر ریلوے کا کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے تحت بجلی سے تیز رفتار ٹرین چلے گی، جس میں چار لاکھ سے زائد افراد سفر کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیادرکھیں گے، منصوبے کی لاگت170 ارب روپے ہے۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ منصوبے کےلیےنیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا اور ٹرین بجلی سے چلنے والی تیز ترین ٹرین ہوگی اور ہر 6منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ سہولت سے روزانہ 4لاکھ مسافر مستفیدہو سکیں گے، منصوبہ کےبنیادی ڈھانچے پہ 20.7 ارب خرچ ہوں گے اور منصوبے کی تکمیل کےلیےڈیڑھ سال کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

  • 21سال بعد چلنے والی سرکلر ریلوے میں مسافر کیوں نہیں؟ لاکھوں کا نقصان

    21سال بعد چلنے والی سرکلر ریلوے میں مسافر کیوں نہیں؟ لاکھوں کا نقصان

    کراچی : شہر قائد میں 21سال بعد چلائی جانے والی کراچی سرکلر ریلوے اپنے آغاز میں ہی ناکامی سے دوچار ہوتی نظر آرہی ہے، جس کی بڑی وجہ مسافروں کی عدم دلچسپی ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان ریلوے کو اس ٹرین سروس سے شدید مالی خسارے کا سامنا ہے، پاکستان ریلوے نے اسی مالی خسارے کے سبب ایک ٹرین اور دو آپریشنز بھی کم کردیے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام با خبر سویرا میں انجم وھاب کا کہنا تھا کہ ٹرین میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں خاص طور پر واش رومز کی حالت بہت خراب ہے اور انتطامیہ کسی قسم کے اقدامات نہی کررہی۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز دھابیجی سے اورنگی ٹاؤن تک 130مسافر تھے جن میں سے 99فیصد کراچی کینٹ پر اتر گئے، باقی کراچی سٹی سے اورنگی تک کوئ یمسافر نہیں تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ٹریک سے ریلوے کو فائدے کے بجائے نقصان ہورہا ہے، کیونکہ اخراجات زیادہ ہیں اور آمدنی بہت کم۔ اس کے علاوہ یہ مختلف پھاٹکوں پر دوسری لوکل ٹرینوں کے گزرنے تک کھڑی رہتی ہے جس سے لوگوں کے وقت کا حرج ہوتا ہے۔

    دنیا بھر کے شہروں میں لوکل ٹرینوں کی کامیابی کی ضمانت اسٹینڈرڈ گیج، لائٹ ریل اور فیڈر بس سروس کو قرار دیا جاتا ہے جبکہ کراچی سرکلر ریلوے براڈ گیج اور ہیوی انجن کے ساتھ آپریشنل کی جارہی ہے جس کی رفتار قریب ترین اسٹیشنوں کی وجہ سے تکنیکی طور پر سست رکھی گئی ہے۔

    مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے کافی وقت لگ رہا ہے، آپریشنل لاگت بھی زیادہ آرہی ہے جبکہ فیڈر بس سروس نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو اسٹیشنوں تک رسائی حاصل نہیں ہورہی۔

  • سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے کو مکمل بحال کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے کو مکمل بحال کرنے کا حکم

    کراچی: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج اہم کیسز کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں، ان میں کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی کا کیسز بھی زیر سماعت آیا۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ کے سی آر کہاں تک پہنچی، جس کے جواب میں ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ لوکل ٹرین ،کے سی آر الحمد اللہ ٹھیک چل رہی ہیں، سرکلر ریلوے کے لیے انڈر پاسز بنائے جا رہے ہیں ساتھ ہی ماس ٹرانزٹ پلان بھی بنایا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر سیکریٹری ریلوے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرین لائن زیر تعمیر ہے، یہاں ریلوے اراضی کا کچھ تنازع ہے، ستر فیصد کراچی سرکلر ریلوے مکمل چل سکتی ہے، جس پر چیف جسٹس نے سیکریٹری ریلوے کو حکم دیا کہ آپ کراچی سرکلر ریلوے چلائیں، سندھ حکومت سے بات کریں ، کےسی آر کو 100 فیصد چلائیں، کچھ تنازعات ہیں تو انہیں حل کرانا آپ کا کام ہے، کراچی سرکلر ریلوے کو مکمل بحال کرنے کے اقدامات کریں۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی کی زمینوں پر قائم قبضے فوری ختم کرانے اور ریلوے کو تمام زمینیں واگزار کرانے کا بڑا حکم دیا، اپنے حکم نامے میں سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ ریلوے خود آپریشن کرے اور تمام اراضی واگزار کرائے۔

    عدالت عظمیٰ نے ڈی جی رینجرز کو ریلوے حکام کی مدد کرنے اور آئی جی سندھ کو بھی آپریشن میں سیکورٹی دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ریلوے کی لیز پر دی گئی اراضی بھی خالی کرائی جائیں۔

    عدالتی حکم میں کہا کیا کہ لیز پر دی گئی اراضی کو واپس لینے کا طریقہ کار بنایا جائے، اس موقع پر سیکریٹری ریلوے کا قبضے ختم کرانے پر اظہار بےبسی کرتے ہوئے بتایا کہ رینجرز کی مدد چاہیے ورنہ قبضے ختم نہیں کرائےجا سکتے، ریلوے کی زمینیں واگزار کرانے کے دوران ہمارے کئی ملازمین آپریشن زخمی بھی ہوچکے، ہمارے لیے بہت سے مسائل ہیں، دھمکی آتی ہیں۔

    سپریم کورٹ کا تیجوری ہائٹس کو تحویل میں لینے کا حکم

    دوران سماعت عدالت نے شہر کے قیمتی رہائشی منصوبے کے خلاف بڑا حکم دیا، سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کا حکم دیا کہ تیجوری ہائٹس کو فوری طور پر تحویل میں لیا جائے، عدالت نے تیجوری ہائٹس منصوبےکی تعمیرات پر کام روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکم تک تیجوری ہائٹس کمشنر کراچی کی تحویل میں رہے گا۔

    اس سے قبل تیجوری ہائٹس بنانے کیخلاف ریلوے کی درخواست پر سماعت کے دوران ریلوے حکام، رضا ربانی اور بینچ میں گرما گرمی ہوئی، تیجوری ہائٹس منصوبے کی جانب سے رضا ربانی کیس کی پیروی کررہے تھے۔اس موقع پر سیکرٹری ریلوے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسٹیشن زمین پر عمارت بن گئی تو سرکلرریلوےنہیں بن سکتی، جس پر رضا ربانی نے کہا کہ یہ زمین ریلوے کی ہے ہی نہیں، رضا ربانی کے دلائل پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کیا آپ اپنی پارٹی سےکوئی وعدہ کرکے آئے ہیں؟ رضاربانی نے کہا کہ میرے وقار اور عزت نفس پر ریمارکس نہ دیے جائیں، میں کیس لڑ رہا ہوں اور دلائل دینا چاہتا ہوں۔

    اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ رضا ربانی صاحب ہم وہی کہہ رہے ہیں جو آج کل عدالتوں میں ہورہاہے، وکلا پارٹیوں سےوعدہ کرکے عدالت آتے ہیں، پھر ہمیں کونسل کو کچھ یاد دلانا پڑتا ہے، دستاویز سے ثابت ہے کہ یہ زمین ریلوے کی ہے، رضا ربانی صاحب یہ سب جعلی دستاویزبنے ہوئے ہیں اور  ہمیں معلوم ہے یہ دستاویزات کیسے بنتے ہیں؟

  • کراچی سرکلر ریلوے : پہلی ٹرین کب روانہ ہوگی ؟ شیڈول جاری

    کراچی سرکلر ریلوے : پہلی ٹرین کب روانہ ہوگی ؟ شیڈول جاری

    کراچی : پاکستان ریلویز نے کراچی سرکلر ریلوے کا ٹائم شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پہلی سرکلر ٹرین اورنگی اسٹیشن سے جمعرات کو روانہ ہوگی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات انیس نومبر کو پہلی ٹرین اورنگی اسٹیشن سے صبح ساڑھے چھ بجے چلے گی جبکہ پپری مارشلنگ یارڈ سے پہلی ٹرین سات بجے روانہ ہوگی۔

    ریلوے شیڈول کے مطابق دونوں اسٹیشنوں سے ہر تین گھنٹے کے بعد ایک گاڑی روانہ ہوگی، دونوں اسٹیشنوں سے روزانہ چار چار ریل گاڑیاں چلیں گی، یاد رہے کہ کے سی آر بحالی کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کریں گے۔

    پاکستان ریلوے کراچی کے عوام کی سہولت کے لئے 19نومبر سے پہلے فیز میں اورنگی اور مارشلنگ یارڈ پپری کے درمیان کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔

    شیڈول کے مطابق کراچی سرکلرریلوے ٹرین صبح 6بجکر 30منٹ پر اورنگی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر منگھو پیر ، سائیٹ ، شاہ عبدالطیف ، بلدیہ، لیاری، وزیر مینشن، کراچی سٹی، کراچی کینٹ، ڈیپارچر یارڈ، ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ایئرپورٹ، ملیر کالونی، ملیر، لانڈھی، جمعہ گوٹھ، بن قاسم اور بلدیہ نالہ سے ہوتی ہوئی صبح 9بجکر 15منٹ پر مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

    دوسری دفعہ یہ ٹرین اورنگی ریلوے اسٹیشن سے صبح 10بجے روانہ ہو گی۔ تیسری دفعہ یہ ٹرین اورنگی سے دوپہر 1بجے جبکہ چوتھی دفعہ اورنگی سے یہ ٹرین شام 4بجے روانہ ہو اکرے گی۔

    اسی طرح کراچی سرکلر ریلوے 2ٹرین مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن سے صبح 7بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9بج کر 45منٹ پر اورنگی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جبکہ ما رشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن سے دوسری دفعہ یہ ٹرین صبح 9بج کر 30منٹ پر، تیسری دفعہ دوپہر 1بجے اور چوتھی دفعہ شام 4بج کر 30 منٹ پر چلے گی۔ اس ٹرین کا کرایہ اسٹیشن ٹو اسٹیشن50روپے یکطرفہ ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اسٹیشنوں کی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے، اورنگی اسٹیشن پر لوپ لائن ڈالنے کا کام جاری ہے، میڈیا کی نشاندھی پر اورنگی اسٹیشن سے تجاوزات ہٹادی گئیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حفاظتی دیوار نئے سرے سے تعمیر کی جارہی ہے لہٰذا مرمتی کام مکمل ہونے میں میں مزید تین سے چار روز لگ سکتے ہیں۔

  • کراچی سرکلر ریلوے کی جزوی بحالی کا فیصلہ

    کراچی سرکلر ریلوے کی جزوی بحالی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارت ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کی جنوری 2021 میں جزوی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق کے سی آر منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

    وزارت ریلوے کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ 44 کلو میٹر پر مشتمل ہوگا، کے سی آر میں 30 کلو میٹر لوپ لائن، 14 کلو میٹر مین لائن شامل ہوگی۔

    حکام کے مطابق پہلے فیز میں کراچی سٹی تا اورنگی ٹاؤن کے سی آر فعال ہوگا، کے سی آر کے پہلے مرحلے میں یومیہ 32 ٹرینیں چلائی جائیں گی اور 16 ہزار مسافر مستفید ہوں گے۔

    وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ کے سی آر کی ٹرین آدھے گھنٹے میں مقررہ فاصلہ طے کرے گی، کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے مرحلے کی بحالی پر 1 ارب 25 کروڑ لاگت آئے گی۔

    مزید پڑھیں: کے سی آرمنصوبے میں ایف ڈبلیو او بھی پارٹنر ہوگی

    حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں کے سی آر پر 8 ارب 70 کروڑ لاگت آئے گی، تیسرے مرحلے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اربن ماس ٹرانزٹ سسٹم کا درجہ دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کی زیر صدارت کے سی آر کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا جس میں ایف ڈبلیو او حکام، سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد اور تمام متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی تھی۔

    وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کے سی آر ٹریک پر بالائی اور زیر زمین گزر گاہوں کی تعمیر ایف ڈبلیو او کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر حفاظتی دیوار کی تعمیر محکمہ ٹرانسپورٹ کرے گا اور سندھ حکومت نے کےسی آر ٹریک پر انڈر پاسز، فلائی اوورز کی تعمیر کے لئے پانچ ارب روپے مختص کیے ہیں۔

  • کراچی سرکلر ریلوے بحالی میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں، چیف جسٹس

    کراچی سرکلر ریلوے بحالی میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں، چیف جسٹس

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے 1995کی کراچی سرکلر ریلوے بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق سپریم کورٹ میں جاری اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے 1995کی کراچی سرکلر ریلوے بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکلر ریلوے کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن ہو یا دیگر منصوبے انڈر پاسز اور فلائی اوورز بنائے جائیں،

    اس کے علاوہ گرین، اورنج لائن منصوبے بھی جاری رکھے جائیں، سرکلر ریلوے بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔
    علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے کراچی کیلئے سی پیک منصوبہ بھی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ فوری اور دیرپا دونوں منصوبوں پر کام جاری رکھا جائے، جہاں انڈر پاسز یا فلائی اوورز بنانا پڑیں ان منصوبوں کو ایک سال میں مکمل کریں۔

  • سپریم کورٹ کا کراچی سرکلرریلوے کے راستے سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

    سپریم کورٹ کا کراچی سرکلرریلوے کے راستے سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

    اسلام آباد:سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے ریلوے انتظامیہ نے پیر سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کی ضمن میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے.

     قائم مقام چیف جسٹس نے ریلوےحکام کو پراجیکٹ‌ مکمل کرنے کے لیے فوری تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا.

    کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں سرکلرریلوےکے راستے سےتجاوزات فوری ہٹانےکا حکم دیا گیا.

    سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کے سی آر کی بحالی میں مزید وقت ضائع نہ کیا جائے اور تجاوزات کے خلاف عملی قدم اٹھایا جائے۔

    اس ضمن میں ریلوے حکام کا موقف ہے کہ عدالتی حکم پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں گے.

    ،مزید پڑھیں: سپريم کورٹ کا کراچی سرکلر ريلوے اور ٹرام لائن کو بحال کرنے کا حکم

    مزید پڑھیں: سرکلر ریلوے کی بحالی: میئر اور کمشنر کراچی متحرک

    واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک مسائل گمبھیر شکل اختیار کر چکے ہیں، اس ضمن میں سرکلر ریلوے کی بحالی ایک دیرینہ مطالبہ تھا.

    اب اس ضمن میں اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کی روشنی میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے.

  • سپريم کورٹ کا کراچی سرکلر ريلوے اور ٹرام لائن کو بحال کرنے کا حکم

    سپريم کورٹ کا کراچی سرکلر ريلوے اور ٹرام لائن کو بحال کرنے کا حکم

    کراچی : سپريم کورٹ نے کراچی سرکلر ريلوے اور ٹرام لائن کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ريلوے لائن کو قبضہ مافیا سے کليئر کرانے کی ہدايت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپريم کورٹ کراچی رجسٹری ميں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی ميں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں عدالت نے حکم دیا کہ کراچی بھر ميں قبضہ کی گئی ريلوے کی زمينوں کو واگزار کروا کر کراچی سرکلر ريلوے کو فوری بحال کیا جائے۔

    جس پر ڈی ايس ريلوے نے بتایا کہ بيشتر علاقوں ميں ريلوے کی زمينوں پر قبضہ ہے، عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کے ذريعے تمام علاقوں سے ريلوے لائن کليئر کرانے کی ہدايت جاری کی۔

    اس کے علاوہ سپريم کورٹ نے ٹرام لائن کی بحالی کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ سياحتی مقاصد کيلئے صدر سے اولڈ سٹی ايريا تک ٹرام چلائی جائے، کےايم سی اور ضلعی انتظاميہ کی مدد سے بوگياں تيار کرنے کی ہدايت بھی کی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انتظاميہ ريلوے کی مدد سے سرکلر ریلوے کے روٹ کا تعين کرے گی۔ سپريم کورٹ نے تجاوزات کيخلاف آپريشن پورے شہرميں تيز کرنے کی ہدايت دیتے ہوئے واضح حکم دیا کہ اب کراچی ميں کوئی تجاوزات نظر نہ آئے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ پھرشروع کرنے کا اعلان

    ايف ٹی سی پُل کے نيچے تعمير کی گئی دکانيں مسمار اس کےعلاوہ شارع فيصل اورراشد منہاس روڈ پر ہر طرح کی تجاوزات ختم کی جائیں، عدالت نے تمام کنٹونمنٹ بورڈز اور ڈی ايچ اے کو بھی تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا۔

  • وزیراعظم نے کراچی سرکلرریلوے بحالی کی منظوری دے دی

    وزیراعظم نے کراچی سرکلرریلوے بحالی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سی پیک فریم ورک کےتحت کراچی سرکلرریلوے کی بحالی اور بلوچستان میں تعلیم کیلئے 3 ارب 57 کروڑروپے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے مارجن ڈی ریگولیٹ کرنیکی منظوری بھی دی گئی۔

    اس کے علاوہ ایکسپورٹ پرمراعات کا پیکج دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا، جنوری 2017 سے جون تک 50فیصد مراعات کے پیکج کیلئے برآمدات میں10فیصد اضافے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

    باقی50 فیصد ایکسپورٹ پیکیج کے تحت مراعات کے حصول کیلئے10فیصد اضافے کی شرط برقراررکھی گئی ہے، اجلاس میں ڈی ریگولیشن پالیسی کے اثرات کا3ماہ بعد جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بلوچستان میں تعلیم کیلئے3ارب57کروڑروپے کے منصوبے، خانیوال، رائےونڈ ریلوےٹریک کو دو رویہ کرنے سی پیک فریم ورک کے تحت کراچی سرکلر ریلوے بحالی کی منظوری دی گئی ہے، مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے روزانہ5لاکھ15ہزار مسافراستفادہ کرسکیں گے۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں شاہراہوں کی اپ گریڈیشن منصوبے، ایکنک کی دریائے سندھ پرلیہ، تونسہ پل اور ذیلی سڑکوں کی تعمیر، میرپور اسلام گڑھ روڈ پر رتھوا ہریام پل اور ذیلی سڑکوں کی تعمیر اور ایکنک کی وزیراعظم یوتھ اسکل پروگرام اسکیم کیلئے فنڈ کی بھی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں ایک کروڑ20لاکھ کلو اضافی تمباکو، کمپنیوں اور ڈیلرزکو دینے اور جامشورو میں دو کول پاور پلانٹ منصوبوں کیلئےحکومتی گارنٹی کی منظوری دی گئی ہے۔

    اجلاس میں بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی میں31دسمبرتک توسیع کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

  • کراچی: سرکلر ریلوے منصوبہ 25 دسمبر کو شروع کرنے کا اعلان

    کراچی: سرکلر ریلوے منصوبہ 25 دسمبر کو شروع کرنے کا اعلان

    کراچی: وزیر اطلاعات لیبر اور ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 25 دسمبر کو کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح ہوگا، یلو لائن پر بھی جلد کام شروع کریں گے، نارتھ کراچی میں سوشل سیکیورٹی اسپتال بناکر دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے صنعت کاروں سے ملاقات میں کہی۔

    یلو لائن پر جلد کام شروع ہوگا

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی لیکن اس کے ساتھ منافقت ہوئی، یلو لائن پر جلد کام شروع ہوگا،25 دسمبر قائد اعظم کی سالگرہ کے دن کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح ہوگا۔

     

    ناصر حسین شاہ نے کہاکہ تین سال سے سوشل سیکیورٹی سے ادائیگیاں رکی ہوئی تھیں تاہم ادائگیاں شروع کر دی گئی ہیں، مزدروں کو انتقال پر 5 لاکھ روپے تک اور بچوں کی شادی کے لیے ایک لاکھ روپے دیے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نارتھ کراچی انڈسڑیل ایریا میں سوشل سیکیورٹی اسپتال بناکر دیں گے۔

    ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد نہیں ہوسکتا

    صوبائی وزیر نے سیاسی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے کوشش ایم کیو ایم پی ٹی آئی کا حق ہے تاہم کوششوں کے باوجود دونوں جماعتیں ایک نہیں ہوں گی۔