Tag: karachi cleanliness campaign

  • شہر قائد کی صفائی کیلئے جو بھی آگے آنا چاہتا ہے اسے ویلکم کریں گے، علی زیدی

    شہر قائد کی صفائی کیلئے جو بھی آگے آنا چاہتا ہے اسے ویلکم کریں گے، علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ شہر قائد کی صفائی کیلئے جو بھی آگے آنا چاہتا ہے اسے ویلکم کریں گے، عید کے بعد سالڈویسٹ مینجمنٹ سے متعلق پلان بنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آّر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    کراچی میں جاری صفائی مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود آباد کے نالے میں پہلے بہت کچرا ہوا کرتا تھا، اس نالے کے دونوں اطراف تجاوزات قائم ہیں، جہاں سے نالے چوک ہوتے تھے ان جگہوں کو صاف کررہے ہیں۔

    انہون نے مزید کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ صرف لوگوں کے گھروں کے اندر پانی نہ جائے، میئر کراچی کے ساتھ بہت سے مقامات کے دورے کئے، وسیم اختر اور ناصرحسین شاہ کے ساتھ نالوں کا معائنہ کیا ہے، شہر کی صفائی کیلئے جو بھی آگے آنا چاہتا ہے ویلکم کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق پلان بنائیں گے، اے آر وائی نیوز اور اداکاروں سمیت شعبہ جات کی شخصیات کراچی کی صفائی کیلئے ہمارے ساتھ ہیں، وفاقی،صوبائی اور شہری حکومت مل کر کراچی کی صفائی کرنا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی صاف کریں- علی زیدی کی مہم کو بھرپورعوامی پذیرائی

    واضح رہے کہ وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی کی کراچی صاف کریں مہم کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالے افراد اور ادارے اس میں شامل ہورہے ہیں۔

    رواں ہفتے کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب شہر میں جابجا نکاسی آب کے مسائل پیدا ہوگئے، اس حوالے سے وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’’ انشا اللہ اس عظیم شہر کے شہریوں کے ساتھ مل کر دوہفتے میں ہم کراچی کا تمام کچرا صاف کردیں گے‘‘۔

  • کراچی میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کل سے ایف ڈبلیو او کی نگرانی میں ہوگا، علی زیدی

    کراچی میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کل سے ایف ڈبلیو او کی نگرانی میں ہوگا، علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی مہم کل سے شروع ہوگی، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، ایف ڈبلیو او کراچی صفائی مہم کی نگرانی کرے گا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے آغاز میں سب سے پہلے تمام نالوں کی صفائی کریں گے۔

    کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، ایف ڈبلیو او کراچی صفائی مہم کی نگرانی کرے گا، کراچی کے38نالے سمندر میں گرتے ہیں،38میں سے13نالے بڑے ہیں وہ بھی بند ہیں۔

    یہ کام کراچی کو ساتھ ملائے بغیرنہیں ہوسکتا، خود کراچی والوں کو بھی اونرشپ لینا پڑے گی،14اگست تک کراچی کے نالوں کی صفائی کردی جائے گی۔

    کراچی کی صفائی کے لئے اسٹیک ہولڈر سے رابطہ شروع کردیا ہے، تاجربرادری بھی مدد کرنے کو تیار ہے، یہ مہم اتنی بڑی ہوگئی ہے کہ انٹرنیشنل کالز بھی آرہی ہیں۔

    مہم میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سعید غنی بھی دلچسپی لے رہے ہیں، کراچی میں صفائی کی کل سے باقاعدہ مہم شروع کررہے ہیں، کراچی کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کرے گا۔

    وزیربحری امور علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر کا لاکھوں ٹن کچرا بارش کے باعث بہہ کر سمندر میں آگیا ہے، حکومت سندھ سے درخواست ہے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردیں، یہ سمندری آلودگی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

    مچھلی کے پیٹ سے بھی پلاسٹک بیگ نکل رہے ہیں، علی زیدی نے کہا کہ ہم یہاں شہریوں کی مدد کرنے آئے ہیں حکومت کرنے نہیں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے متعلق قانون بنایا جائے، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو الگ کیا جائے گا، ایک ادارہ پانی کی ذمہ داری دیکھے اور دوسرا سیوریج کی۔