کراچی: شہرقائد کے ساحل سمندرکلفٹن پرڈیفنس ہاوٗسنگ اتھارٹی کے حکام کو دو گاڑیاں تیرتی ہوئی ملیں۔
حکام نے فوری طورپرگاڑیاں سمندرسے باہرنکالنے کے لئے ریسکیو حکام کوطلب کرلیا، گاڑیوں میں کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا اورفی الحال یہ بات معمہ ہے کہ دونوں گاڑیاں پانی میں کیسے پہنچیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں ممکنہ طور رات کو پانی میں ڈوبی ہیں۔ معاملے کی تفتیش فی الحال جاری ہے۔