Tag: karachi crime

  • اغواء ہونے والاکراچی کا تاجردادو سے برآمد

    اغواء ہونے والاکراچی کا تاجردادو سے برآمد

    کراچی:سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس کی مشترکہ کارروائی،کراچی کے تاجرکو دادوسےبازیاب کروا کر2 اغوا کاروں کو گرفتارکرلیا، سائٹ کے علاقے سے پولیس نے مقابلے کےبعد ایک ڈاکو کو گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا۔

    سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے تاجر کو بازیاب کروالیا،سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق کراچی کے تاجررئیس احمد کو گزشتہ ماہ سکھرسے گاڑی میں سوارمسلح افراد نےاغواء کر لیا تھا جس پر مغوی کےاہل خانہ نے پولیس سےرابطہ کیا جس پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی پولیس نے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی۔

    اطلاع ملنے پر رات گئےسی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےدادو کےعلاقے میں چھاپہ مارا جہاں سےمغوی تاجر رئیس احمد کو بحفاظت بازیاب کرواکردواغواء کاروں کو گرفتار کرلیا ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لئے دس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ۔

    ادھر سائیٹ کے علاقے سے پولیس نے فیکٹریوں میں لوٹ مار کرنے والےایک ڈاکو عابد کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا ایس پی سائٹ فدا حسین کے مطابق ملزم گزشتہ روز رہا ہو کر آیا تھا ملزم کئی فیکٹریوں میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • سی پی ایل سی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹڈ کلنگرزگرفتار

    سی پی ایل سی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹڈ کلنگرزگرفتار

    کراچی:کراچی کےعلاقےناظم آباد میں سی پی ایل سی اوراے وی سی سی نےمشترکہ کارروائی کرکے ٹارگٹ کلرزبیرکوگرفتارکرلیا۔

    ایس ایس پی ناصرآفتاب کےمطابق ملزم نےفرقہ وارانہ اورسیاسی جماعت کےکارکن کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے قبضے سےاسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔

    گلشن معمارمیں کارروائی کرکےڈکیتی،اغوابرائے تاوان ،قتل اور پولیس مقابلوں میں مطلوب ملزم زوالفقارعرف زلفی کوگرفتارکرلیا، ملزم کے سرکی قیمت سندھ حکومت نے پانچ لاکھ روپے مقررکی تھی۔

  • بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا

    بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا

    کراچی : کراچی میں رمضان المبارک میں بھی تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوتی رہیں، اس بار بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں بھتہ خوری کو روکنے میں ناکام نظر آرہے ہیں،عید کی آمد کے ساتھ ہی بھتہ خوری میں بھی اضافہ ہوگیا، بھتہ مافیا نے بھتہ طلب کرنے کیلئے ایک نیا انداز اپنا لیا، بھتے کی طلب کی گئی رقم میں ڈسکاؤنٹ دینے کی پیش کش بھی دی جارہی ہے، بھتہ خور چالیس لاکھ روپے کا بھتہ طلب کرکے دس لاکھ روپے کا ڈسکاؤنٹ بھی دے رہا ہے ۔

    بھتے کی پرچی میں پیغام دیا گیا ہے کہ بھتہ دیکر اپنے کاروبار اور اہل خانہ کا صدقہ بھی ادا کریں، بھتہ دینے کے بعد سب کو یہی بتانا ہے کہ کار خیر میں رقم خرچ کی ہے، یا کسی کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے، ہماری مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ورنہ نتیجے کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے، رمضان میں زحمت دینے کیلئے معذرت خواہ ہیں، بھتہ خور نے رقم کی ترسیل کیلئے گارڈن پولیس لائن کا ایڈریس بھی دے ڈالا۔

    اے آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کادعویٰ ہے کہ بھتہ خوری میں کمی آئی ہے، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کراچی کیخلاف سازش ہے اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں اے آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا بھتہ خوری کے واقعات میں پچاس فیصد کمی ہوئی ہے، اے آئی جی غلام قادر تھیبو غلام قادر تھیبو کے مطابق بھتہ خوری میں غیرقانونی سمیں استعمال ہورہی ہیں، اے آئی جی غلام قادر تھیبو اے آئی جی کراچی کا کہنا تھا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور پولیس پر حملے شہر کیخلاف سازش ہیں۔

  • کراچی میں جرائم کم ہوگئے، قائم مقام آئی جی سندھ کا دعویٰ

    کراچی میں جرائم کم ہوگئے، قائم مقام آئی جی سندھ کا دعویٰ

    کراچی : قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کی صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، تاجر برادری کے تحفظات کو جلد دور کر دیا جائے گا۔

    کراچی میں مختلف مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے، پولیس مقابلوں میں ڈاکو اور دہشت گرد مارے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو بلٹ پروف جیکٹس اور بکتربند گاڑیاں جلد فراہم کردی جائیں گی، آپریشن ضرب عضب کے ردعمل سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے، اسنیپ چیکنگ کو بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بہترنتائج  برآمد ہوں گے۔

  • کراچی:اورنگی اوراسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پرمبینہ مقابلے،2ملزم ہلاک

    کراچی:اورنگی اوراسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پرمبینہ مقابلے،2ملزم ہلاک

    کراچی: مختلف علاقوں میں آج رات بھی مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ملزمان ہلاک اور پانچ گرفتارکرلئے گئے۔

    رمضان المبارک کے آغاز سے ہی شہر میں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور بھتہ خوری کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہےتو دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں بھی جاری ہیں ۔

    کراچی میں اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاہے، ا سٹیل ٹاؤن  لنک روڈ پر پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان سے پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، پولیس نے زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    پولیس زرائع کے مطابق ملیر لیاقت مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔