Tag: karachi crime

  • بینک سے رقم نکلوانے والا گھر کی دہلیز پر 9 لاکھ روپے سے محروم

    بینک سے رقم نکلوانے والا گھر کی دہلیز پر 9 لاکھ روپے سے محروم

    کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا، ڈاکو9 لاکھ رپوے چھین کر فرار ہوگئے۔

    گلستان جوہر بلاک 8میں گھر کی دہلیز پر اسٹریٹ کرائم کی واردات ہوئی ہے، شہری صفورا کے نجی بینک سے 9لاکھ روپے کی رقم نکلوا کرگھر کے قریب پہنچا ہی تھا کہ ڈاکو بھی پیچھا کرتے ہوئے اس کے پاس آگئے۔

    گھرکی دہلیز پر پہنچتے ہی موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر شہری سے نوٹوں سے بھرا لفافہ چھین لیا۔

    شہری نے پہلےتو مزاحمت کی لیکن پھر ہار مان لی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، مسلح ڈکیتوں کے چہرے واضح ہیں لیکن پولیس تاحال ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں بینک سے رقم نکلوانے والا شہری لٹ گیا

    یا رہے کہ کہ کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ سال نومبر میں کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا تھا۔

  • کراچی میں لوٹ مار : تاجر لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

    کراچی میں لوٹ مار : تاجر لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

    کراچی : شہر قائد میں لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہ سکا ، پولیس حکام کے تمام تر دعووں کے باوجود رہزن کھلے عام شہریوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں، یومیہ درجنوں افراد اپنے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم کردیے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بھی ڈاکووں نے دن دہاڑے ماربل فیکٹر کے سامنے ایک تاجر کو لوٹ لیا اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار4مسلح ملزمان تاجر سے 3لاکھ50ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار4ملزمان تاجر کا پیچھاکرتے ہوئےآئے اور موقع پاکر اسے سنسان جگہ پر روک لیا،
    اور اسلحہ نکال کر ایک ساتھ تمام ملزمان نےتاجر کی تلاشی لینا شروع کی۔

    پہلے تو ملزمان نےتاجر سےکیش اور موبائل فون چھینا اور جاتےجاتےایک ملزم نےاس کی موٹرسائیکل کی چابی بھی نکال لی۔

  • شہر قائد میں رواں سال 2021 کے 56 روز میں 74 افراد کا  قتل

    شہر قائد میں رواں سال 2021 کے 56 روز میں 74 افراد کا قتل

    کراچی: شہر قائد اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں یرغمال بن گیا ، رواں سال 2021 کے 56 روز میں 74 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ 1144 شہری اسٹریٹ کرمنلز کا  شکار بنے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے شہر قائد میں یکم جنوری سے 25 فروری کے دوران ہونے والے جرائم کا ڈیٹا حاصل کر لیا، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 56 روز کے دوران 74 افراد کو قتل کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ 11 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران قتل اور 95 کو زخمی کیا گیا جبکہ گھروں میں ڈکیتی کی 108 وارداتیں ہوئی۔

    حاصل کردہ اعدادو شمار کے مطابق 56 روز میں 1144 شہری اسٹریٹ کرمنلزکا شکار بنے، جس میں سے 3ہزار 433 شہریوں کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا ، 21 شہریوں سے گاڑی چھینی اور 282 چوری کی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 538شہریوں سےموٹرسائیکل چھینی گئی اور 6035موٹرسائیکلیں چوری ہوئی جبکہ سال 2020 کے مقابلے میں 18 قتل زیادہ ہوئے ، ڈکیتی کے دوران 5 افراد قتل اور 8 شہری زخمی ہوئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی655 موبائل فون چھیننے کی 35 وارداتیں زیادہ ہوئی، کار زنی اور چوری کی 20 وارداتیں کم ہوئی جبکہ 2020 کے مقابلے میں 170 موٹر سائیکلیں زیادہ چھینی اور 1314 چوری کی گئی۔

  • کراچی : کالعدم تنظیم کا شدت پسند گرفتار، شہری دس لاکھ روپے سے محروم

    کراچی : کالعدم تنظیم کا شدت پسند گرفتار، شہری دس لاکھ روپے سے محروم

    کراچی : سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کا شدت پسند گرفتار کرلیا، سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں نے شہری سے 10لاکھ روپے چھین لیے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کراچی کے علاقے تیموریہ میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے شدت پسند کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے متعدد انکشافات کیے۔

    اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عماد عرف ٹی ٹو نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم عماد نے دوران تفتیش فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا اعتراف کیا۔

    ملزم سال2012 میں فرحت عباس زیدی کے گروہ میں شامل ہوا، ملزم عماد نے گلشن اقبال اور اسکاؤٹ کالونی میں مدرسے کے4 طلبہ کو قتل کیا، اس کے علاوہ پیپلزچورنگی کے قریب مذہبی جماعت کے رکن کو بھی قتل کیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم عماد نے نے رضویہ میں مخالف جماعت کے رکن کی دکان پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیااور پیپلز چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے ایک پیش امام کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم قتل، پولیس مقابلے اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں شہری سے مبینہ 10لاکھ روپے لوٹ لئے گئے، متاثرہ شہری بہرام خان کورنگی کارہائشی ہے، شہری نے واقعےسے متعلق پولیس سے رابطہ کیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا یہ واقعہ سہراب گوٹھ براق پمپ کے قریب پیش آیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری بینک سے رقم نکلوا کر جارہا تھاکہ ملزمان نے تعاقب کرکے اسے لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، متاثرہ شہری نے فوری طور پر15 پر اطلاع دی تھی۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں محمودآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سراج عرف پٹنی قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ دوسرا ملزم یوسف عادی جرائم پیشہ ہے جو پہلے بھی گرفتارہوچکا ہے، دونوں ملزمان سے2بغیرلائسنس ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

  • دو روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل ڈرامائی انداز میں گرفتار

    دو روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل ڈرامائی انداز میں گرفتار

    کراچی : دو روز قبل کورنگی میں منیب نامی نوجوان کے قتل کی واردات پر پولیس نے دونوں ملزمان کی شناخت کرلی، ملزمان نے منیب کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا، ملزم ٹک ٹاک کا بھی شوقین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے موبائل فون چھین کر بھی نوجوان کو قتل کر دیا تھا جس کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    پولیس واقعے کی باریک بینی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزمان تک پہنچ گئی، فائرنگ اور قتل میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم شاہ رخ اور موٹرسائیکل چلانے والا ملزم نعمان ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد اس مین نظر آنے والا ملزم نعمان گرفتار ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم شاہ رخ کورنگی اور نعمان لانڈھی کا رہائشی ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے منیب کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا، اس کے علاوہ ملزم شاہ رخ کی ٹک ٹاک کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی، جس میں ملزم کو ٹک ٹاک ویڈیو میں شراب کے ساتھ دیکھاجاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں موبائل فون لے کر نوجوان کو قتل کردیا گیا

    واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے، ملزمان چند روپوں اور موبائل فون کے لیے شہریوں کو قیمتی جانوں سے محروم کردیتے ہیں۔

  • ڈاکو پولیس اہلکار گرفتار، رشوت خور تفتیشی افسر نوکری سے برطرف

    ڈاکو پولیس اہلکار گرفتار، رشوت خور تفتیشی افسر نوکری سے برطرف

    کراچی : ڈکیتی اور رہزنی میں ملوث پولیس اہلکار پکڑا گیا ، فیروز آباد تھانے کے رشوت خور تفتیشی افسر کو ویڈیو منظر عام آنے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی (اے وی ایل سی) کی ٹیم نے اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرکے ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کیا ہے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی اے وی ایل سی نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار اہلکار درجنوں موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث ہے، ملزم ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں تعینات تھا، گرفتار پولیس اہلکار کے قبضے سے چوری کی موٹر سائیکل اور ایک گاڑی بھی ملی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے فیروز آباد تھانے کے تفتیشی افسر کی رشوت لینے کی وڈیو منظر عام پر آگئی، مذکورہ پولیس افسر نے شہری کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر رشوت لی۔

    متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ انسپکٹر غلام شبیر نے ایس ایس پی کے نام پر ڈرا کر مجھ سے لاکھوں روپے بٹور لیے، بعد ازاں ویڈیو منظر عام پر آنے پر پولیس اہلکار نوکری سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    علاوہ ازیں کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری بڑھتی جارہی ہے، شہر کی مرکزی شاہراہوں پر کھلے عام وارداتیں معمول بن گئیں،
    سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو اےآر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے، ویڈیو میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

    ڈاکوؤں نے کورونا ایس او پیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال بھی کیا، ڈاکوؤں نے شہری کو تشدد کو نشانہ بنایا اور موبائل فون اور رقم سے محروم کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

  • کراچی : دسمبر میں موٹرسائیکل چوری کی سب سے زیادہ وارداتیں ہوئیں، سی پی ایل سی

    کراچی : دسمبر میں موٹرسائیکل چوری کی سب سے زیادہ وارداتیں ہوئیں، سی پی ایل سی

    کراچی : سی پی ایل سی نے ماہ دسمبر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جن کے مطابق دسمبر میں سب سے زیادہ وارداتیں ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس لیاژان کمیٹی سی پی ایل سی نے شہر قائد میں ہونے والی موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں چھیننے اور چوری ہونے سے متعلق ماہ دسمبر کا ڈیٹا جاری کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہوئیں، دسمبر میں2ہزار547 موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہوئیں، اے وی ایل سی صرف43موٹر سائیکلیں برآمد کراسکا۔

    سی پی ایل سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں موٹرسائیکلیں چھیننے کی151وارداتیں ریکارڈ ہوئیں، اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون چوری اور چھینے کی1865وارداتیں ہوئیں۔

    دسمبر میں127 گاڑیاں چوری اور چھینی گئی، سال 2019 میں28ہزار سے زائد موٹرسائیکل چوری ہوئیں، جس میں ایک ہزار897موٹرسائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی بھی گئیں، سی پی ایل سی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اوسطاً مختلف علاقوں سے یومیہ84سے زائد موٹرسائیکلیں غائب ہوتی ہیں۔

    حکام کے مطابق سی پی ایل سی کی جانب سے ہر ماہ کے اختتام پر جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے جاتے ہیں تاہم شہریوں کی جانب سے موبائل فون یا موٹرسائیکل چھیننے کے بہت سے واقعات درج نہیں کروائے گئے۔

    دوسری جانب کراچی میں رینجرز بھی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر کے جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرتی ہے تو سی ٹی ڈی اور پولیس بھی خفیہ اطلاع جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کررہی ہے۔

  • کراچی میں جرائم تھم نہ سکے، سی پی ایل سی کی رپورٹ جاری

    کراچی میں جرائم تھم نہ سکے، سی پی ایل سی کی رپورٹ جاری

    کراچی : شہر قائد میں گزشتہ ماہ جرائم کی وارداتوں کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا، مختلف واقعات میں 138 گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئیں، بھتہ خوری کے6مقدمات درج ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا، پولیس چوری و رہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔

    گزشتہ ماہ نومبر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، سی پی ایل سی نے 1ماہ کے دوران جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق رواں سال 23 گاڑیاں چھینی اور 115چوری ہوئیں۔

    کراچی میں جرائم تھم نہ سکے اس حوالے سے سی پی ایل سی نے گزشتہ ماہ نومبر کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں شہریوں کی 23گاڑیاں چھینی گئیں اور 115گاڑیاں مختلف مقامات سے چوری ہوئیں جن میں سے اب تک صرف50برآمد کی جاسکی ہیں۔

    اس کے علاوہ گزشتہ ماہ2715 موبائل فونز چوری ہوئے اور 2144موبائل فون چہریوں سے چھینے گئے ان میں سے پولیس صرف255برآمد کرسکی۔

    سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں شہریوں سے187موٹرسائیکلیں چھینی گئیں،2711موٹرسائیکلیں چوری ہوئی اور صرف414برآمد کی جاسکیں۔

    گزشتہ ماہ بھتہ خوری کے6کیسزدرج ہوئے، جبکہ گزشتہ ماہ اغواء برائے تاوان کا ایک کیس سامنے آیا۔

  • کراچی میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام

    کراچی میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، لٹیرے دن دہاڑے وارداتیں کرنے لگے، شہری خوف کا شکار جبکہ پولیس لاچار ہے۔ اے آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے ساٹھ فیصد جرائم منشیات کے عادی لوگ کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر لٹیرے راج کر نے لگے، اسٹریٹ کرمنلز شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں، سنسان سڑک ہی نہیں مصروف روڈ پر بھی لوگوں کو سر عام لوٹ لیتے ہیں۔

    شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں اچانک تیزی آگئی، لٹیروں نے مزاحمت کرنے والوں کو قتل کرنا بھی شروع کردیا۔ تین دن پہلے دوران ڈکیتی میڈیکل کالج کی طالبہ مصباح کوقتل کیا گیا۔

    بھینس کالونی میں ڈاکو نجی اسپتال میں گھس گئے۔ سڑکوں پرموبائل،نقدی اورموٹرسائیکلیں چھینناتو آئے دن کا کھیل بن گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑنا پولیس کے لیے محال ہے۔ ڈاکو جسے چاہیں لوٹ لیں۔ چور بھی بے لگام ہوگئے۔ کورنگی میں گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چور لے اڑا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح لیکن پولیس اسے تاحال گرفتار نہ کرسکی۔

    کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مارسے پریشان تاجروں نے ایس ایس پی کورنگی کو خط لکھ کر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ساٹھ فیصد وارداتیں منشیات کے عادی افراد کر رہے ہیں شہر میں ڈکیتی مزاحمت میں کئی لوگوں کی جان جاچکی اس کے ساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی بڑھنےلگے ٹارگٹ کلر نئے ہتھیار اور نیا طریقہ واردات استعمال کر رہے ہیں۔

    شہر میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے واقعات میں خود پولیس والے ملوث پائے گئے۔ گزشتہ روز ہی پانچ نوجوانوں کواغوا کرنے والے چار اہلکاروں کو گرفتارکیا گیا۔

  • دو کروڑ روپے کے زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہونے والی ملازمہ گرفتار

    دو کروڑ روپے کے زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہونے والی ملازمہ گرفتار

    کراچی : تیس سال پرانی ملازمہ گھر سے دو کروڑ روپے کے زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئی، پولیس نے ملزمہ کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع گھر میں تیس سال سے کام کرنے والی ملازمہ رضیہ نے گھر سے دو کروڑ روپے کے زیورات اور کیش لوٹ لیا۔

    گریجویٹ ملازمہ نے واردات کے بعد مالک کے نام خط بھی لکھا، ایسٹ زون پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع گھر کا صفایا کرنے والی ملازمہ چوبیس گھنٹے میں دھرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ رضیہ نے پہلے سے گھر کی چابیاں بنوا رکھی تھیں۔ موقع دیکھتے ہی کارروائی کرڈالی۔ ملازمہ کے قبضے سے دو کلو سے زیادہ سونا۔ اکیس لاکھ سے زیادہ پاکستانی روپے، امریکی ڈالر، انڈین سری لنکن کرنسی اور درہم برآمد ہوئے۔

    ملازمہ رضیہ نے واردات کے بعد گجراتی زبان میں مالکوں کے نام ایک خط بھی چھوڑا تھا۔ خط میں ملازمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ چاہے جتنے کیمرے لگانے ہیں لگالو تم مجھے پکڑ نہیں سکتے، میں نے آپ کے گھر پہلے بھی چوری کی تھی۔

    پولیس نے چوبیس گھنٹے میں ملزمہ کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمہ نے گلشن معمار میں سات کمروں کا گھر بنا رکھا ہے۔ ہر کمرے میں اسپلٹ اور ایل سی ڈی بھی لگی ہے۔