Tag: karachi crime

  • کراچی :حساس ادارے کی کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

    کراچی :حساس ادارے کی کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

    کراچی: کراچی میں سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تخریب کاری سے بچالیا اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کوثرٹاؤن میں حساس اداروں نے کاروائی کی، کاروائی کے دوران تخریب کاری کیلئے چھپایا گیا اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ اسلحہ سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والوں نے چھپایا تھا، اسلحہ شاپنگ سینٹر اور حساس تنصیبات پر حملے کیلئے استعمال ہونا تھا، دہشت گردوں کا مقصد کراچی کے حالات خراب کرنا تھا۔

    دوسری جانب پختون آبادمیں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو غیرملکیوں سمیت چوالیس افراد کو حراست میں لے لیا، شیریں جناح کالونی سے پولیس نے تین ملزمان دھر لئے جبکہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • کراچی ، رینجرز مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک ، 2فرار

    کراچی ، رینجرز مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک ، 2فرار

    کراچی : رات گئے لیاری میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے جبکہ پولیس کاروائی میں حیدری، گارڈن اور اتحاد ٹاؤن سے کار لفٹر سمیت 5 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلا کوٹ تھانے کی حدود لیاری نوالین میں رات گئے دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے پر رینجرز اہلکار پہنچے تو وہاں موجود دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

    رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوئی تاہم ان کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

    دوسری جانب حیدری پولیس نے دو ملزمان ہاشم اور محمد خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ گارڈن پولیس نے کار لفٹر افتخار عرف سہیل اور اتحاد ٹاؤن پولیس نے دو اسٹریٹ کر منلز سکندر اور ہارون کو دھرلیا۔

  • کراچی :ماہ رمضان کے 12 روز میں 800 موبائل چھین لئے گئے، 9شہری قتل

    کراچی :ماہ رمضان کے 12 روز میں 800 موبائل چھین لئے گئے، 9شہری قتل

    کراچی : ماہ رمضان میں جہاں مہنگائی بے قابو ہے وہیں شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بھی بے لگام ہوگئے ہیں، بارہ روز میں آٹھ سو موبائل فونز چھین لئے گئے جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نو افراد کو قتل اور ستائیس زخمی ہوئے۔

    رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر اب تک نو افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، رمضان کے بارہ روز میں سولہ سو سے زائد موبائل فونز ، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کردیا گیا، شہر میں روزانہ اوسطاً ساٹھ شہریوں سے موبائل فونز چھینے جاتے ہیں۔

    سی پی ایل سی کے مطابق رمضان المبارک میں اب تک آٹھ سو موبائل فونز، پانچ سو تیس موٹر سائیکلیں چھینی اور تین سو پانچ موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں جبکہ اکتالیس دیگر گاڑیوں کے مالکان بھی گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نو افراد جاں بحق اور ستائیس زخمی ہوئے، رمضان میں بھتہ خور بھی
    خاصے سرگرم ہیں، پولیس کے مطابق بھتہ نہ دینے پر تین افراد کو قتل کیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں بھتے طلب کئے جانے کی پانچ شکایات بھی درج کرائی گئیں ہیں۔

  • کراچی: ٹارگٹڈ کارروائیاں،5ملزمان گرفتار،3مغوی بازیاب

    کراچی: ٹارگٹڈ کارروائیاں،5ملزمان گرفتار،3مغوی بازیاب

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان گرفتار اور تین مغوی بازیاب کرالیے، جبکہ ہاکس بے سے ایک شخص کی لاش ملی۔

    کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نادرن بائی پاس کے قریب اغوا برائے تاوان کے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا، جس کے بعد تین مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    کھارادر میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، کورنگی سے بھی پولیس نے اسلحہ سمیت ملزم کو حراست میں لےلیا۔

    رینجرزنےاورنگی ٹاؤن فقیرہ گوٹھ میں کارروائی کی ، اس دوران لیاری گینگ وار کا کارندہ پکڑا گیا، پولیس حکام کے مطابق عزیزآباد سے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ہاکس بے کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

  • کراچی میں دہشت گردی پر قابو نہ پایا جاسکا

    کراچی میں دہشت گردی پر قابو نہ پایا جاسکا

    کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوئے، پولیس اوررینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دو بھتہ خوروں سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    کراچی میں دہشت گردی پر قابو نہ پایا جاسکا،  پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے جھنڈا پیر مزار کے آستانے میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے تین افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت آستانے پر آٹھ سے نو افراد موجود تھے، وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں، نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے عرفان حیدر نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔

    گلشن اقبال میں جعلی پولیس افسر کی لوگوں سے لوٹ مار کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، جس میں گرفتار جعلی پولیس افسر کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    رینجرز نے قائد آباد سے لیاری گینگ وار کے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، چھ پستول، ایک رائفل اور ایک ایم پی فائیو برآمد ہوئی ہے۔

  • کراچی:مختلف کارروائیوں میں 7دہشتگردہلاک،3گرفتار

    کراچی:مختلف کارروائیوں میں 7دہشتگردہلاک،3گرفتار

    کراچی:جرائم پیشہ افراد کیخلاف قانون نافذ کرنے والےاداروں نےگھیرا تنگ کردیا، رات گئے مختلف کارروائیوں میں دو ٹارگٹ کلر سمیت سات دہشت گرد ہلاک اور تین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    نیوکراچی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر ٹارگٹڈ کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ٹارگٹ کلر مارے گئے، ہلاک ملزمان فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ا نٹیلی جنس اطلاعات پرقصبہ کالونی میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگرد رینجرز اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔

    موچکو میں پولیس کے آپریشن میں لیاری گینگ وار عزیز بلوچ گروپ کے تین کارندے مارے گئے، ملزمان سی آئی ڈی پولیس اہلکار وں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ڈاکس میں پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا عباس نامی کارندہ ہلاک ہوگیا، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے محمد پور سے بھی ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے، نواب کالونی سے بھی بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان پکڑے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیا گیا۔

  • کراچی : پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 11ملزمان  گرفتار

    کراچی : پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 11ملزمان گرفتار

    کراچی: رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے گیارہ ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئیں۔

    ایم اے جناح روڈ گل پلازہ کے قریب پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں، گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے ملزمان کی شناخت عزیز عرف شاکا اور ڈیاز عرف رپیٹر کے ناموں سے ہوئی۔

    دوسری جانب  پیرآباد کے علاقے سے پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کاروائی کے بعد دو منشیات فروشوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، کھارادر سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملیر کوثر ٹاؤن میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد سیاسی جماعت کے ایک کارکن کو حراست میں لے لیا۔

    ڈیفنس فیز8 میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پینتالیس سالہ خاتون مہرین ہلاک ہوگئی، جن کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • کراچی: ایف آئی اے کی حراست میں ملزمان کا ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف

    کراچی: ایف آئی اے کی حراست میں ملزمان کا ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف

    کراچی : ایف آئی اے کی حراست میں ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کئے، ملزمان سرکاری اداروں میں ملازمتوں کا جھانسہ دینے اوردرجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    کراچی میں ایف آئی اے نے تین روز قبل کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفشیش سنسنی خیز انکشافات کیے، زرائع کے مطابق ملزمان شہریوں کو سرکاری اداروں میں ملازمتوں کا جھانسہ دیتے اورلاکھوں روپے بٹورتے تھے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    گرفتار ملزم ذیشان نے تئیس ،حسن علی نے اٹھارہ جبکہ مشہود علی نے بارہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا، گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

  • کراچی: کورنگی میں گاڑی پر فائرنگ،2افرادجاں بحق

    کراچی: کورنگی میں گاڑی پر فائرنگ،2افرادجاں بحق

    کراچی : شہرِ قائد کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

    کورنگی ڈھائی نمبر میں موٹر سائیکل ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران چل بسے، مقتولین کی شناخت علی اور شاہد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

    گلستان جوہر بلاک انیس میں لوٹ مار میں مصروف ڈاکو اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی ملا ہے۔

  • کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 3مشتبہ کارندے ہلاک

    کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 3مشتبہ کارندے ہلاک

    کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ میں لیاری گینگ وار کے تین کارندے مارے گئے، رینجرز نے عثمان آباد میں کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث نفیس عرف موٹا سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق لیاری کلاکوٹ میں مارےگئے ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا، جو چند روز قبل صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کے قتل میں ملوث تھے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کی شناخت عابد اور ایاز کے ناموں سے ہوئی ہے، عثمان آباد میں رینجرز نے کارروائی کے دوران نفیس عرف موٹا سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    ملزمان قتل اور بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

    اس سے قبل رینجرز کی مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان گرفتارکر لیےگئے، رینجرز کے مطابق کارروائیاں موسمیات ، گلستان جوہر، گل محمدلین، اور کورنگی میں کی گئیں۔

    گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد اور گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں،  ملیر کھوکراپار میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    گلشن حدید میں ڈاکو موبائل کی دکان سے لاکھوں روپے کے موبائل سمیٹ کر فرار ہوگئے، واقعے پر دکانداروں نے شدید احتجاج کیا۔