Tag: karachi CTD operation

  • کراچی:سی ٹی ڈی کا چھاپہ ،کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد ہلاک،4گرفتار

    کراچی:سی ٹی ڈی کا چھاپہ ،کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد ہلاک،4گرفتار

    کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کے چھاپے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور چار کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی مہران ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور چار کو گرفتار کرلیا گیا ، ہلاک و گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ی ٹی ڈی نے مقابلے کے بعد گھر کی تلاشی لی تو کچن اور ڈرموں میں چھپایا گیا بارودی مواد، گولہ بارود،خودکش جیکٹ،راکٹ لانچرز، نٹ بولٹس اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق کورنگی مقابلے میں ہلاک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، دلدار عرف چاچا کالعدم لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ کے سلیپر سیل کا امیر تھا،  دہشگرد نیول بسوں اورچودھری اسلم پر حملے میں ملوث ہیں، کارروائی میں گرفتار چار دہشتگردوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔.


    مزید پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار


    عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گرد دیگر تخریبی کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔

    بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے میں 500کلو سے زائد بارودی مواد جبکہ خودکش جیکٹ،بلاک بم اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

  • کراچی :حساس ادارے کی کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

    کراچی :حساس ادارے کی کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

    کراچی: کراچی میں سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تخریب کاری سے بچالیا اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کوثرٹاؤن میں حساس اداروں نے کاروائی کی، کاروائی کے دوران تخریب کاری کیلئے چھپایا گیا اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ اسلحہ سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والوں نے چھپایا تھا، اسلحہ شاپنگ سینٹر اور حساس تنصیبات پر حملے کیلئے استعمال ہونا تھا، دہشت گردوں کا مقصد کراچی کے حالات خراب کرنا تھا۔

    دوسری جانب پختون آبادمیں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو غیرملکیوں سمیت چوالیس افراد کو حراست میں لے لیا، شیریں جناح کالونی سے پولیس نے تین ملزمان دھر لئے جبکہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • کراچی: سی ٹی ڈی مقابلہ، کالعدم عمرخراسانی گروپ کے 4دہشتگرد ہلاک

    کراچی: سی ٹی ڈی مقابلہ، کالعدم عمرخراسانی گروپ کے 4دہشتگرد ہلاک

    کراچی : اتحاد ٹاؤن میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم عمرخراسانی گروپ کے چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگرد واہگہ بارڈر حملے میں ملوث تھے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں نے اتحاد ٹاؤن میں کالعدم عمرخراسانی گروپ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، جس پر کارروائی کی گئی، پولیس کو دیکھ کردہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

    فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار مبینہ دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گئے، مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے واہگہ بارڈر حملے کے شواہد ملے ہیں، جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ دہشتگرد ایس ایس پی راؤ انوار اور اسکول وین پر حملے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھے۔

    دوسری جانب ملیر کھوکراپار میں رینجرز نے کارروائی کرکے چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر رینجرز نے لیاقت آباد میں پیلی کوٹھی کے نزدیک کارروائی کرتے ہوئے کارخانے سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔