Tag: karachi defence

  • کراچی : غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا انکشاف، ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی

    کراچی : غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا انکشاف، ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی

    کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کامیاب کرروائی کرتے ہوئے لوگوں کی جمع پونجی لوٹنے والے6ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی ے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کال سینٹر کے ملزمان کا نیٹ ورک غیر ملکی شہریوں کے کارڈز سے پیسے نکالتا تھا۔

    حکام کے مطابق ملزمان کال سینٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے، واردات کے دوران وہ خود کو سیکیورٹی ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے تھے۔

    مذکورہ ملزمان دھوکہ اور جعل سازی سے صارفین کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی تفصیلات حاصل کرکے اس کا غلط استعمال کرتے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اس رقم کو کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرتے تھے، کال سینٹر سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں عبدالرحمان، وقار،آرنلڈ السٹر، موس ایڈوین، قاسم اور غنی خان شامل ہیں جبکہ5 ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آن لائن فنانشل فراڈ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، دھوکہ باز عناصر مختلف حیلوں بہانوں سے شہریوں کی جمع پونجی ہتھیالیتے ہیں اور شہری بعد میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ان غیر قانونی کال سینٹرز کے ذریعے پاکستانی اور بیرون ملک شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔

    کبھی بینک کا نمائندہ بن کر، کریڈٹ کارڈ کی تنسیخ ،فوج کی جانب سے مردم شماری کا کہہ کر، قریبی عزیزوں کے اغواء یا ایکسیڈنٹ کا بتا کر، قرعہ اندازی میں نام نکلنے کے نام پر،پلاٹ نکلنے پر،بے نظیر انکم سپورٹ، احساس پروگرام اور نجی ٹی وی چینلز کے گیم شو کا نمائندہ بن کر تو کبھی انعامی لاٹری اسکیم کا لالچ دے کرجعل سازی کر کے کروڑوں روپے شہریوں کی جیبوں سے نکالے جا رہے ہیں۔

  • کراچی : ذوالفقار مرزا کے گھر پر چھاپہ

    کراچی : ذوالفقار مرزا کے گھر پر چھاپہ

    کراچی : ڈیفیس میں واقع ذوالفقار مرزا کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مار کر 2 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا ۔

    زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفیس میں پولیس نے ذوالفقار مرزا کے چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران پولیس نے ذوالفقار مرزا کے 2 سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پویس کی بھاری نفری نے ذوالفقار مرزا کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے گھر کے اندر آنے جانے والے راستے بند کر دیئے ہیں ۔

    ڈی جی ساؤتھ کوذوالفقار مرزا کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

  • کراچی: ڈیفنس میں رینجرزسے مبینہ مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک

    کراچی: ڈیفنس میں رینجرزسے مبینہ مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک

    کراچی:  ڈیفنس میں رینجرز سے مبینہ مقابلے میں مطلوب ملزم سلیم ڈالر سمیت تین ملزمان ہلاک ہوگئے، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گینگ وار اور ٹارگٹ کلرکو مدد فراہم کرنے والامطلوب ملزم سلیم ڈالر ہلاک ہوگیا، مزید دو ملزمان میں نوازعرف دادا اور زیبرعرف مہاجر شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم سلیم ڈالر ایم کیو ایم اور گینگ وارکے ٹارگٹ کلر کی مالی مدد کرتا تھا، سلیم ڈالر ایم کیو ایم کے سعید بھرم اور گینگ وار کے رؤف ناگوری کی مدد کرتا تھا۔

    ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا، جن میں انیس ایس ایم جی، دوایل ایم جی، تین ایم پی فائیو اورتین آوان بم سمیت بھاری مقدارمیں گولیاں بھی شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم سلیم ڈالر کے گھر چھاپے کے وقت چالیس گارڈز موجود تھے، چھاپے کے دوران متعدد گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا، جن میں سے کچھ گارڈز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔