Tag: karachi dharna

  • کراچی کے 6 مقامات پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے جاری

    کراچی کے 6 مقامات پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے جاری

    کراچی: شہر قائد میں کے 6 مختلف مقامات پر دو مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث متعدد سڑکیں بند ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، کامران چورنگی اور واٹر پمپ پردھرنا جاری ہے، جبکہ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ، عباس ٹاؤن آنے جانے والا روڈ بند ہے، کامران چورنگی سے موسمیات آنے جانے والی سڑک بھی دھرنے کے باعث بند ہے۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر پمپ سے انچولی جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ جانے والا روڈ کھلا ہے۔

    شیرشاہ اور اورنگی ٹاؤن میں بھی دھرنے کا سلسلہ جاری ہے، شاہراہ اورنگی پونے5 سے بنارس آنے والا ٹریک بند ہے، جبکہ بنارس سے اورنگی ٹاؤن پونے 5 جانے والا ٹریک ٹریفک کے لئے کھلا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیو ایم کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ شروع کی جس پر پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    کراچی / لاہور: ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی شامت، 40 شہری گرفتار

    نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیو ایم کا دھرنا ختم کروانے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی جس کے جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور کئی موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔

  • کراچی دھرنا: کون کہاں قیادت کرے گا پی ٹی آئی کا شیڈول جاری

    کراچی دھرنا: کون کہاں قیادت کرے گا پی ٹی آئی کا شیڈول جاری

    کراچی: تحریک انصاف آج کراچی میں اپنی قوت کا مظاہرہ کریگی، پی ٹی آئی سندھ کے صدرنادراکمل لغاری کہتے ہیں آج پوراکراچی بند ہو گا اٹھائس مقامات پر دھرنے ہوں گے۔

    تحریک انصاف آج کراچی میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نادراکمل لغاری کہتے ہیں آج پورا کراچی بند ہوگا،کون سا رہنما کس مقام پر دھرنے کی قیادت کرے گا پی ٹی آئی نے شیڈول جاری کردیا ہے۔

    پی ٹی ذرائع کے مطابق عارف علوی کالا پل پردھرنے کی قیادت کریں گے ،اسد عمر شاہراہ فیصل پر،نجیب ہارون فائیو اسٹار چورنگی پر حفیظ الدین سہراب گوٹھ پر ،عمران اسماعیل اسٹار گیٹ پر ،اعظم سواتی ،نیشنل ہائی وے، پر علی زیدی حسن اسکوائرپر ،فردوس نقوی نمائش چورنگی پر ،سبحان ساحل،نیٹیو جیٹی، پل پر اور ناز بلوچ شیر شاہ میں دھرنے کی نگراں ہونگی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جبکہ کلفٹن تین تلوار چورنگی پر آج رات ہی سے دھرنا دے دیا گیا ہے ۔

  • تحریک انصاف کل کراچی میں 24 مقامات پر احتجاج کرے گی

    تحریک انصاف کل کراچی میں 24 مقامات پر احتجاج کرے گی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے کل کراچی میں چوبیس مقامات پردھرنےدینےکااعلان کیا ہے۔

    پاکستان تحریک نے کراچی میں سیاسی قوت کے مظاہرے کا اعلان کردیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کل کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی،تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے احتجاج کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

     پی ٹی آئی شہر کے چوبیس مقامات پر احتجاج کرے گی، جن میں حسن اسکوائر،نمائش،نرسری ، اسٹار گیٹ قائدآباد،اسٹیل ٹاؤن، نیشنل ہائی وے سہراب گوٹھ ، نیٹی جیٹی، شیر شاہ ،کالاپل،ماڑی پورروڈ،فائیواسٹار،پاورہاؤس چورنگی ،حبیب بینک،سنگرچورنگی ،چمڑاچورنگی،بلال چورنگی ، سلطان آباد،حب ریورروڈ، رشیدآباد،ایم پی آرکالونی،اورنگی اور داؤدچورنگی پردھرنے دیے جائینگے،ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کارکن ان مقامات پردھرنےدیکرروڈبلاک کریں، تحریک انصاف کے رہنما مختلف مقامات پر احتجاج کی قیادت کرینگے۔