Tag: Karachi encounters

  • کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں بھتہ خور ہلاک، 7 ملزم گرفتار

    کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں بھتہ خور ہلاک، 7 ملزم گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک اور سات گرفتار کر لئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک بھتہ خور ہلاک ہوگیا، دیگر کارروائیوں میں پولیس نے سات ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ، لوٹا گیا مال برآمد کرلیا۔

    ایس آئی یو پولیس نے سُرجانی ٹاؤن میں مقابلہ کے دوران ایک بھتہ خور کو ہلاک اور دو کو گرفتار کیا جبکہ تین ملزم فرار ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز برآمد ہوئے۔

    لانڈھی چھ نمبر کربلا گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، کلفٹن میں پولیس نے فائرنگ کا تبادلہ کے بعد دو ملزم گرفتار کرلئے، ملزم عبد النواز اور نصیب اللہ سے اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

    نیو کراچی سیکٹر جے فور میں مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، کورنگی عوامی کالونی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک رہزن کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی جس سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا۔

    https://urdu.arynews.tv/nankana-sahib-suspects-killed-in-alleged-police-encounter/

    اس سے قبل شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک گینگ کا کارندہ ہلاک ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت نوید عرف کپی کے نام سے ہوئی تھی۔

    مارا جانے والا ملزم بھتہ خوری، قتل، اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مقابلے، ڈاکو ہلاک

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مقابلے، ڈاکو ہلاک

    کراچی میں پولیس نے رات گئے ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کی جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین گرفتار کرلئے گئے، ڈاکوؤں کے خلاف مقابلے لیاری، لی مارکیت اور جہاں آباد میں کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق لیاری ہشت چوک امن پارک کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، لی مارکیٹ پھول چوک کھویا گلی کے قریب کارروائی میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت عمر اور صدام کے نام سے ہوئی، جہان آباد میں سرچ آپریشن کے دوران مارا جانے والا ملزم گینگ وار کارندہ نکلا۔

    ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم مطیع اللہ افغانی کا تعلق ارشد پپو گینگ سے تھا، فائرنگ تبادلے کے دوران ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-police-alleged-encounter-robber-arrested/