Tag: Karachi Expo Centre

  • کراچی ایکسپو سینٹر: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018، جدید ہتھیارعوام کی توجہ کا مرکز

    کراچی ایکسپو سینٹر: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018، جدید ہتھیارعوام کی توجہ کا مرکز

    کراچی : ایکسپو سینٹر میں منعقدہ چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018میں شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جدید ہتھیار عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئیڈیاز دو ہزاراٹھارہ میں غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد نمائش کا رخ کررہی ہے، پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اسٹال پر جدید ہتھیار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

    پاکستان آرڈینس فیکٹری کے ڈائریکٹر عثمان علی بھٹی کہتے ہیں کہ آئیڈٰیاز میں اسٹال لگانے کا مقصد جدید ہتھیاروں کو متعارف کروانا تھا ہمارے پاس اسمال آرم ایمونیشن، ایئر کرافٹ ، اینٹی ایئر کرافٹ ، ٹینک اور اینٹی ٹٰینک ہتھیار دستیاب ہیں جو دور جدید کی تمام تر سہولیات اور جدت کے ساتھ لیس ہے۔

    عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایسکپورٹ نے بتا کہ ان ہتھیاروں کی نمائش کا مقصد اپنے شہریوں کوبھی پاکستانی ہتھیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو باور کرانا ہے کہ پاکستان امریکہ سمیت چالیس ممالک کو ہتھیار سپلائی کرتاہے۔

    ؎عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایکسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری سیمت پاکستان مصنوعات کے دیگر دفاعی اسٹالز پر بھی پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا رش موجود ہے جو اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے پاکستان کسی سے پچھے نہیں۔

  • دسویں بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز2018 کا انعقاد کل سے ایکسپو سینٹر میں ہوگا

    دسویں بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز2018 کا انعقاد کل سے ایکسپو سینٹر میں ہوگا

    کراچی : چار  روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آغاز کل27نومبر بروز منگل سے ہورہا ہے جو تیس نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی، نمائش میں50سے زائد ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش کی دسویں سالگرہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان میں تیار ہونے والے دفاعی سازو سامان کی دسویں بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز دو ہزاراٹھارہ میں50سے زائد ممالک کے262سے زائد غیر ملکی وفود شرکت کر رہے ہیں۔

    اس مرتبہ نمائش میں اسٹالز لگانے والوں کی تعداد ماضی کی آئیڈیاز سے زیادہ ہوگی، دفاعی نمائش میں522سے زائد کمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات کو نمایاں کر یں گی، جن کا تعلق دنیا کے 52ملکوں سے ہے321غیر ملکی کمپنیاں اور201پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔

    آئیڈیاز دو ہزار اٹھارہ میں مزید ممالک شرکت کر رہے ہیں جن میں امریکہ، اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا،ی وکرائن، عرب امارات اور دیگر اہم ممالک شامل ہیں۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن بریگیڈیئر وحید احمد نے کہا ہے کہ آئیڈیاز دو ہزار اٹھارہ نمائش میں روس کی نمائندگی کا اضافہ ہوا ہے، روس کے دو جنگی بحری جہاز بھی شرکت کریں گے۔

    بریگیڈیئر وحید احمد کے مطابق پاکستان کی ڈیفنس کی برآمد مسلسل بڑھ رہی ہیں، برآمدات تیس کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرچکی ہیں، عالمی سطح کی نمائش کا کراچی میں انعقاد شہریوں کیلئے بھی ایک اعزاز ہے۔

    مزید پڑھیں: دفاعی نمائش آئیڈیاز،  شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

    واضح رہے کہ ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد سے پاک فوج کے تینوں شعبہ جات کو اپنی عسکری قوت نمایاں کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ حکومت اور نجی اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے تشکیل دیئے جاتے ہیں۔

  • کراچی:ایکسپوسینٹر میں دفاعی نمائش2014  ٹریفک جام معمول بن گیا

    کراچی:ایکسپوسینٹر میں دفاعی نمائش2014 ٹریفک جام معمول بن گیا

    کراچی:  ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش دو ہزار چودہ کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، جسکے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ایکسپو سینٹرمیں دفاعی نمائش جہاں ملک کی معیشت کے لئے فائدہ مند ہے وہیں شہرِقائد والوں کے لئے نمائش سے مشکلات بڑھ گئی ہیں، وی وی آئی پی موومنٹ اورغیر ملکی مندوبین کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے شہرکی اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔

    حکام نے اسٹیڈیم روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، کارساز روڈ اور آغاخان روڈ عام ٹریفک کے لیے چاد دن کیلئے بند کی ہے، اہم شاہراہیں بند ہونے کے باعث متبادل سڑکوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں ۔۔ جس کی وجہ سے جہاں ایک طرف دفاترجانے والوں کوہوتا ہے روزپریشانی کا سامنا وہیں یونیورسٹیوں میں امتحانات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے طالبعلم پیپرکے لئے لیٹ ہوجاتے ہیں۔

    ان علاقوں کےقریب رہائش پذیر افراد کو بھی گھرجانے میں طویل وقت لگ جاتا ہے، متبادل راستوں پر بھی ٹریفک اہلکاروں اور پولیس کی غیر موجودگی کے باعث عوام پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔

  • الخالد اور الضرار ٹینک غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز

    الخالد اور الضرار ٹینک غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز

    کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار چودہ میں غیر ملکی مندوبین نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، الخالد اور الضرار ٹینک غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

    پاکستان عالمی سطح پر سامانِ حرب کی تیاریوں میں اہم مقام حاصل کرچکا ہے، دفاعی نمائش میں پاکستان کے بحری، بری، اور فضائی مسلح افواج نے اہم کردار ادا کیا ہے، دفاعی نمائش میں الخالد اور الضرار ٹینک کے اپ گریڈ وژن بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں جو کہ غیر ملکی مندوبین میں توجہ کی مرکز بنے رہے ۔

    سندھ کے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز نمائش میں کراچی کے شہریوں کا اہم کردار ہے، عالمی منڈی میں پاکستانی ہتھیار برائے امن کا سفر بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔

    توقع ہے کہ اس نمائش میں شریک غیر ملکی وفود پاکستان کی اسلحہ سازی کی صلاحیت سے متاثر ہوتے ہوئے بڑے پیمانے پر آلات حرب کی خریداری میں دلچسپی لیں گے ۔