Tag: Karachi factory fire

  • کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی، ایک شخص جاں‌ بحق

    کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی، ایک شخص جاں‌ بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب فوم فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ ملازمین نماز جمعہ ادا کرنے گئے ہوئے تھے اس وقت فیکٹری بند تھی جب واپس آئے تو فیکٹری میں آگ لگی ہوئی تھی۔

    فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران آتشزدگی کے 2 واقعات

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں شہر قائد میں ایک گھنٹے کے دوران آتشزدگی کے دو واقعات پیش آئے تھے، سیفی کالج کے قریب آئل ڈپو جبکہ سہراب گوٹھ میں مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر قائم کی گئے آئل ڈپو میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی جس کے سبب اطراف کے گھروں کوخالی کرایا گیا جب کہ آگ لگنےسےایک شخص زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    دوسری جانب سہراب گوٹھ بس اڈے پر کھڑی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، بس میں سوار تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔

  • کراچی : لانڈھی میں  فیکٹری آگ کی نذر ہوگئی

    کراچی : لانڈھی میں فیکٹری آگ کی نذر ہوگئی

    کراچی : لانڈھی کی بدقسمت فیکٹری آگ کی نذر ہوگئی، کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے، بڑھکتے شعلوں نے فیکٹری کے حصے منہدم کردیئے، عمارت گرنے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطاقب لانڈھی کے صنعتی علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی، بھڑکتے ہوئے شعلوں نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فیکٹری میں موجود کروڑوں مالیت کا کپڑا اور مشینری راکھ ہوگئی، بے بسی کے عالم میں مالکان اپنی جمع پونجی اور مزدور اپنا روزگار راکھ ہوتا دیکھتے رہے، کئی گھنٹے تک جلنے کے باعث عمارت بوسیدہ ہوگئی ہے۔

    تیسرے درجے کی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ بھی کئی گھنٹے بعد پہنچی، آگ بجھانے والوں کے پاس مطلوبہ سہولیات کا بھی فقدان نظر آیا، آگ کو بجھانے والے فائرٹینڈر بےحال ہو گئے، دس گھنٹے کی کوششوں کے بعد فائر فائٹرز مخدوش عمارت میں داخل ہوسکے، آگ پر انیس گھنٹوں بعد قابو پانے کا دعوی کیا گیا تاہم کولنگ کے دوران آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔

    آگ کی شدت سے بد قسمت فیکٹری کے حصے منہدم ہوئے دیواریں گرگئیں، فیکٹری کے جی ایم نے سارا الزام فائر بریگیڈ پر ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ عملے کویہ تک معلوم نہیں کہ ان کی گاڑیوں میں پانی ہے بھی یا نہیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باجود فائر بریگیڈ کا عملہ دیر سے پہنچا تھا۔

    فیکٹری کے جنرل مینیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ پچاس فیصد فیکٹری جل گئی ہے، تین منزلہ عمارت آگ کی لپیٹ میں آئی تو پانچ سو ملازم روزگار ہوگئے جبکیہ چندفائرفائٹرز، ایک اسنارکل اور باؤزر آگ ٹھنڈی کرنے کی کوشش میں میں لگے ہوئے ہیں۔

  • کراچی : ٹائر فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی : ٹائر فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی : کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ٹائر فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا.

    پولیس اور فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کورنگی صنعتی ایریامیں واقع ٹائر فیکٹری کے گودام میں ہفتہ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے پہنچی تاحال آگ کی شدت نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام میں لگنے والی آگ نے فیکٹری کے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا.

    جس کے پیشِ نظر فائر بریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر بھیجی گئی اور اس طرح فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا.

    عینی شائدین کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، فیکٹری میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو فوراً نکال لیا گیا تھا جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

  • کراچی : گبول ٹاؤن میں گارنمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی : گبول ٹاؤن میں گارنمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کے گبول ٹاؤن میں گارنمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرتے ہوئے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فیکٹری میں موجود ملازمین کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فیکٹری سے نکالا، فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں اور ایک باوزر نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ فیکٹری کے ڈائن سیشن میں لگی تھی، جہاں موجود کیمیکل کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ابتدائی طور پر آگ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، آگ کے باعث فیکٹری میں موجود مشینری اور تیار سامان کو نقصان پہنچا۔

    تاہم پولیس نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • الطاف حسین کا سائٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پراظہارافسوس

    الطاف حسین کا سائٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پراظہارافسوس

    لئندن:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سائٹ کے علاقے میں فیکٹری میں لگنے والی آگ اوراس سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات پر گہرے افسوس کااظہارکیا ہے۔

    اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سائٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کو کئی گھنٹے گزرچکے ہیں لیکن تاحال اس آگ پر قابونہیں پایا جا سکا۔

    جناب الطاف حسین نے پاکستان نیوی اور دیگرعسکری اداروں کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ماہرین کوہدایت کریں کہ وہ آگ بجھانے کیلئے مطلوبہ جدیدسائنٹفک آلات لیکرفوری طورپرآگ سے متاثرہ فیکٹر ی پہنچیں،آگ بجھانے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں۔

    الطا ف حسین نے سندھ کے گورنرڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کہا کہ وہ اس ہولناک آگ بجھانے کے سلسلے میں کی جانے والی کارروائی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔