Tag: karachi fire

  • ویڈیو: کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ، ملزم فرار

    ویڈیو: کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ، ملزم فرار

    کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں پولیس اہلکاروں اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس سمیت دیگر شہری ملزمان کی گولیوں سے بچ گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی۔

    دو ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، فوٹیج میں گلی میں بچوں اور بڑوں کی آمدورفت دیکھی جاسکتی ہے، پولیس اہلکاروں کو ملزمان کا پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا ملزم پلٹا اور گولیاں چلا دی، پیچھا کرنے والے اہلکار فائرنگ ہوتے ہی نیچے گر گئے جبکہ گلی سے گذرتا دوسرا موٹرسائیکل سوار بھی گر گیا۔

    خوش قسمتی سے گلی میں کسی کو گولی نہیں لگی، ایک اہلکار راہگیر کی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر ملزمان کے پیچھے بھاگا لیکن ملزمان فائرنگ کرکے با آسانی فرار ہوگئے۔

  • کراچی : سول لائن میں واقع عمارت میں آتشزدگی

    کراچی : سول لائن میں واقع عمارت میں آتشزدگی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سول لائن کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے، عمارت میں مختلف کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سول لائن میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں کئی دفاتر موجود ہیں، واقعے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے اور عمارت میں موجود افراد کو محفوظ مقام کی جانب نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، آگ بھجانے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: تولیہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

    امدادی ٹیموں نے جائے حادثے کی جگہ سے غیر متعلقہ افراد کو داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

    فائربریگیڈحکام نے میڈیا کو بتایا کہ سول لائنز میں عمارت میں لگی آگ بجھادی گئی ہے، حادثے میں دفتری سامان جلا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کیسے پیش آیا؟ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : 2 مختلف آتشزدگی کے واقعات

    کراچی : 2 مختلف آتشزدگی کے واقعات

    کراچی :  جامع کلاتھ مارکیٹ میں کھلونوں کی فیکٹری میں آگ لگنے سےلاکھوں روپے کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا جبکہ سندھی مسلم سوسائٹی میں بھی عمارت آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

    جامعہ کلاتھ مارکیٹ میں صبح کھلونے بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی وجہ سے فیکٹری میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔

    آ تشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچیں، تاہم تنگ گلی کے باعث فائر فاٹرز کوآگ بجھانے میں کافی دقت پیش آئی۔

    کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل مکمل کیا، آ گ کے شعلوں اور دھوئیں سے اطراف کی عمارتوں کے مکین بھی پریشان ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    دوسری جانب  سندھی مسلم سو سائٹی میں بھی عمارت کی چوتھی منزل آگ کی لپیٹ میں آگئی، آگ لگنے سے عمارت میں موجود افراد محصور ہوگئے، جنھیں ریسکیو حکام نے باحفاظت باہر نکالا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

  • کراچی: نرسری کی عمارت میں لگی آگ پر2گھنٹے بعد قابو پالیاگیا

    کراچی: نرسری کی عمارت میں لگی آگ پر2گھنٹے بعد قابو پالیاگیا

    کراچی: نرسری کی عمارت میں لگی آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔

    کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے علاقے میں عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

    آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور دیگر ساز و سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کے وقت عمارت میں کچھ لوگ پھنس گئے تھے تاہم بعد میں انہیں بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

  • کراچی :گلشن اقبال میں درجنوں جھونپڑیوں میں آتشزدگی

    کراچی :گلشن اقبال میں درجنوں جھونپڑیوں میں آتشزدگی

    کراچی: گلشن اقبال میں درجنوں جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے باعث دو افراد جھلس کر زخمی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بناء کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب واقع کچی بستی میں اچانک آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں جھوبپڑیوں کو جلا کر خاکستر کردیا۔

    اطلاع ملنے پر گھنٹے گزر جانے کے بعد ریسکیو آپریشن فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ بجھانے پہنچی جبکہ امدادی کاموں میں پولیس اور رینجرز کی نفری نے بھی حصہ لیا۔

    واقعہ میں دو افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے، دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے واقعہ میں جھونپڑیوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سازو سامان اور کھانے پینے کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وی آئی پی موومنٹ کے باعث ٹریفک میں پھنسی رہی، بروقت ریسکیو آپریشن نہ ہونے کے باعث آگ نے غریبوں کی عمر بھر کی پونجی کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی جھلسہ دیا۔

  • کراچی: رات گئے صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی

    کراچی: رات گئے صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی

    کراچی : رات گئے کراچی کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ کی دکان میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگریڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پایا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانگ آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر صدر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    فائربریگییڈ کے عملہ نے بروقت کاروائی کرکے آگ پرقابو پالیا اور مارکیٹ کو بڑے نقصان سے بچالیا۔

  • کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی, قابو پالیا گیا

    کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی, قابو پالیا گیا

    کراچی : گلشن معمار اسکیم تینتیس میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    کراچی کے علاقے گلشن معمار احسن آباد انڈسٹریل زون میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، گلشن معمار احسن آباد اسکیم تینتیس میں منگل کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ، جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی سولہ گاڑیاں فوراً ہی موقع پر پہنچ گئیں اور تین گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    آگ لگنے سے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے تاہم آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔