Tag: Karachi firing and target killing

  • کراچی:مبینہ پولیس مقابلے،6دہشتگرد ہلاک

    کراچی:مبینہ پولیس مقابلے،6دہشتگرد ہلاک

    کراچی: دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،پولیس کے مبینہ مقابلوں میں چھ ملزمان ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ، ڈیٹونیٹر اور بارود برآمد کرلیا گیا، اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر بارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کردی ہے۔

    لیاری کےعلاقے کشتی چوک کے قریب پولیس سے مڈبھیڑ میں لیاری گینگ وار کے تین ملزمان ہلاک ہو گئے، ملزمان کی شناخت سمیر کچل اور راشد عرف ملا کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان ظفر بلوچ کے قتل سمیت سوافراد کے قتل میں ملوث تھے جبکہ سمیر کچل بابا لاڈلا کا قریبی ساتھی تھا۔

    اورنگی ٹاؤن ہی کےعلاقے طوری بنگش میں ایک گھر پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا، جس پرملزمان نے فائرنگ شروع کردی، مبینہ مقابلے میں دو دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لئےگئے، جو دوران علاج دم توڑ گئے۔

    ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ، ڈیٹونیٹراور بارود برآمد ہوا، ساتھ ہی بارود سے بھری موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ قائدآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 4افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 4افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کے دوران چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران گینگ وار کے ملزم سمیت تین ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، ٹمبر مارکیٹ کے قریب نشتر روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا، جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، لسبیلہ پل کے نیچے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔

    دوسری جانب سعودآباد نمبر تین میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر گھر کے صحن میں دفنائی گئی اصغر نامی شخص کی لاش برآمد کرلی، مقتول کو تین سال قبل اس کے بیٹے نے گھریلو تنازعے کی بناء پر قتل کرکے اس کی لاش کو گھر کے صحن میں دفنا دیا تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کا اہم ملزم نوید عرف کمانڈو مارا گیا، پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق وسیع اللہ لاکھو گروپ سے تھا، جو بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھا۔

    گلشن اقبال تیرہ ڈی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ایک ملزم مارا گیا جبکہ دیگر تین ساتھی قریبی گھر میں چھپ گئے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے تیرہ ڈی میں متاثرہ گلی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کیا ہے، مومن آباد میں پولیس مقابلہ ایک ملزم مارا گیا۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، اہلسنت والجماعت کے رہنماء سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، اہلسنت والجماعت کے رہنماء سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی:  فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا شبیر حیدری سمیت تین افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا، کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایس ایچ او کلفٹن زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا شبیر حیدر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مولانا شبیر حیدری ان کے مقامی رہنما تھے، واقعے کے بعد اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی جانب سے کورنگی چمڑا چورنگی پر لاش رکھ کر دھرنا دیا گیا۔

     لیاری کے علاقے بہار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وسیم نامی شخص کو قتل کردیا گیا، فیڈریل بی ایریا میں بھی فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

    دوسری جانب کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او کلفٹن نصیر تنولی ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    واقعے کے بعد آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے زخمی ایس ایچ او کی نجی اسپتال میں عیادت کی۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار وں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

    پولیس حکام کے مطابق بغدادی کے علاقے موسیٰ لین میں پولیس چوکی پر گینگ وار کے مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار محمد سعید اور نیاز شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں دم توڑ گئے ۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے ان کی تلاش کی جارہی ہے ۔

     ملیر ہالٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کانسٹیبل جاوید علی جاں بحق ہوگیا۔

     کورنگی چار نمبر کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو شادی ہال میں ملازم تھا۔

    گلشن بونیر میں فائرنگ سے بچے سمیت تین افراد زخمی ہوئے

  • کراچی فائرنگ ، 3افراد جاں بحق، 2زخمی

    کراچی فائرنگ ، 3افراد جاں بحق، 2زخمی

    کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام پھر رہے ہیں، کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    کراچی میں ایک بار پھر جرائم پیشہ واقعات نے سر اٹھالیا ہے، کراچی میں پولیس اور رینجرز آپریشن بھی ٹارگٹ کلز کو نہیں روک سکے، پولیس کے مطابق گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

    جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پراللہ بخش نامی سیکیورٹی گارڈ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ جبکہ اس کا ساتھی شعیب زیر علاج ہے۔

    دوسری جانب بھینس کالونی نمبر آٹھ میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے مرتضیٰ نامی شخص قتل ہوا جبکہ اورنگی ٹاون نشان حیدر چوک کے قریب فائرنگ سے انعام الحق نامی شخص لقمہ اجل بنا، جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پہلا واقعہ کراچی میں رضویہ تھانے کی حدود نیو گولیمار میں تقویٰ مسجد کے قریب پیش آیا،جہاں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے محمد اشرف اور عبدالرحمان نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔

    فائرنگ کا دوسرا واقعہ مومن آباد میں پیش آیا، جس میں اشرف خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کا جوائنٹ انچارج تھا ۔

  • کراچی: فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 3 زخمی

    کراچی: فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 3 زخمی

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے مومن آباد میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے جبکہ گلزار ہجری اور منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلوں میں چھ ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کردی، جس سے خاتون جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے، منگھو پیر نادرن بائی پاس کے قریب پولیس موبائل نے موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو روکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دنوں ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت وسیم عرف بابر اور احسان عرف شاہ رخ کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، ملزمان کیخلاف شہر کے مختلف پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    ملزمان اے این پی کے مقامی رہنما ڈاکٹرضیاء الدین کے قتل میں بھی ملوث تھے ،گلزار ہجری روفی باڑہ مارکیٹ کے قریب پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جہاں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث تھے، ملزمان سپر ہائی وے پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

  • کراچی : بارود بھری موٹر سائیکل ناکارہ بنا دی

    کراچی : بارود بھری موٹر سائیکل ناکارہ بنا دی

    کراچی: رینجرز نے بارود سے بھری موٹرسائیکل کو تحویل میں لے کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا جبکہ کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد بھی پکڑے گئے ہیں ۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں رینجرز نے بارود سے بھری موٹر سائیکل ناکارہ بنا کر دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، منگھوپیر میں پولیس نے چھاپے مار کر کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    شہر قائد میں آج بھی دو افراد کی جان لے لی گئی، کٹی پہاڑی کے قریب گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لا ش ملی،اورنگی ٹاون اور بوٹ بیسن کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے۔

    شاہراہ قائدین کے قریب گھاس منڈی کا رہائشی شاہد ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھ گیا، ملیرکینٹ کے قریب لوٹ مار کرنے والے ملزمان اور پولیس پارٹی میں فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، خاتون جاں بحق، 2افراد زخمی

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، خاتون جاں بحق، 2افراد زخمی

    کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کے دوران خاتون ج ں بحق دو افراد زخمی ہوگئے، گذشتہ روز لیاری میں تین سیاسی کارکنان کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب سے ایک خاتون کی لاش ملی، جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا، لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، بوٹ بیسن کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

    گذشتہ روز لیاری میں جمعہ ہال کی قریب نامعلوم افراد نے کلینک پر اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد عنایت بخش بلوچ، محمد حنیف اور محمد اعجاز جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے عبدالشکور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، تینوں جاں بحق افراد کا تعلق پیپلز پارٹی سے بتایا جاتاہے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے، پولیس اوررینجرز کو بھی متاثرہ علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔

  • کراچی : فائرنگ اور پُرتشددواقعات ، 2افراد زخمی

    کراچی : فائرنگ اور پُرتشددواقعات ، 2افراد زخمی

    کراچی: ایئرپورٹ حملے میں ملوث چار ملزمان گرفتار ہوگئے، کورنگی ندی کے قریب سے ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

    کراچی ایئرپورٹ حملے کے دہشتگردوں کو اسلحہ اور رہائش دینے والے چار ملزمان گرفتارکر لئے گئے، کورنگی ندی کے قریب شہریوں سے لوٹ مارکرنے والا ڈاکو  کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ شہریوں سے پٹائی کےدوران دو ڈاکو فرار ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے نارتھ  ناظم آباد کھنڈو گوٹھ  میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں گاڑی پر فائرنگ میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماء عاطف بلوچ محفوظ رہے۔

    دوسری جانب ماڈل کالونی اور رامسوامی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

  • کراچی : قتل وغارت گری کا بازار گرم

    کراچی : قتل وغارت گری کا بازار گرم

    کراچی: ٹارگٹڈ آپریشنز بھی فائرنگ کے واقعات پر قابو نہیں پاسکے، فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے خوف وہراس میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

    کراچی میں قتل وغارت گری کا بازارگرم ہے، فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت عام شہریوں کی زندگیوں کے چراغ گُل ہورہے ہیں، سپریم کورٹ رجسٹری کے قریب فائرنگ میں ملوث دو زیرِ حراست ملزمان کے خلاف دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، مقدمات آرام باغ اورمیٹھادر تھانے میں درج کئے گئے ہیں۔

    مقدمے میں انسدادِ دہشتگردی اور اقدامِ قتل کی دفعات شامل ہیں، دونوں ملزمان کوعینی شاہدین نے بھی شناخت کرلیا ہے۔

    گزشتہ روز میٹھادر اور آرام باغ تھانے کی حدود کے درمیان آئی آئی چند ریگر روڈ نزد رجسٹری آفس کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے کار میں سوار صدر تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او ظہور بھٹی پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ظہور بھٹی زخمی ہوگئے تھے، دونوں ملزمان کو بعدازاں گرفتارکرلیا گیا تھا۔

    ملزمان نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب فائرنگ سے قبل آرام باغ کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو بھی زخمی کیا تھا، نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے کار پراندھا دھند فائرنگ کرکے چالیس سالہ شاہد قریشی کوہلاک کردیا جبکہ کورنگی ڈھائی نمبر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے چالیس سالہ اکبر علی زخمی ہوگیا۔