Tag: Karachi firing and target killing

  • کراچی: جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں جاری

    کراچی: جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں جاری

    کراچی: ایک بار پھر جرائم پیشہ افراد سر اٹھانے لگے، صبح ہوتے ہی دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔

    پولیس اور رینجرز کے دعووں کے باوجود شہر قائد نے آنکھ کھولی تو صبح ہوتے ہی جرائم کی واردات نے شہریوں سے بہت کچھ چھین لیا، کورنگی انڈسٹریل ایریا ندی کے اطراف میں آج صبح پولیس نے چھاپہ مارا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دو اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ مغوی دو سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔

    ملزمان نے گزشتہ روز کورنگی صنعتی ایریا سے دو سالہ بچی کو اغوا کیا اور پانچ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔

    ادھر اورنگی ٹاؤن مومن آباد بلاک سی کی مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ محمد سرورہلاک ہوگیا، لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں فائرنگ سے پچاس سالہ حاجی علی مراد جاں بحق ہوگیا ۔

    سرجانی میں کریکر پھٹنے سے بچہ زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق بچے کوبال کریکر کچرے کے ڈھیر سے ملا، لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لانڈھی چھ نمبرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

  • کراچی: فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات،4 افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات،4 افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق صبح سویرے صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ابراہیم حیدری میں سمندر سے تشدد زدہ لاش ملی۔

    کراچی کے علاقے نیوکراچی میں بشیر چوک سے بھی ایک شخص کی لاش ملی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب گزشتہ رات بوہرہ پیر میں زخمی ہونے والافائر بریگیڈ کا ملازم بھی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

  • کراچی: قتل و غاری کا سلسلہ جاری، 13افراد ہلاک ،9زخمی

    کراچی: قتل و غاری کا سلسلہ جاری، 13افراد ہلاک ،9زخمی

    کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تیرہ افراد جاں بحق اورنو زخمی ہوگئے جبکہ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار کے اہم کارندے ڈاکٹر شعیب سمیت چھ دہشت گرد مارے گئے۔

    کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ رک نہ سکا، ملیر میمن گوٹھ کے قریب رینجرز اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گینگ وار کے پانچ کارندے مارے گئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مقابلے کے دوران گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کا اہم کارندہ ڈاکٹر شعیب بھی ہلاک ہوا، ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ ، آوان بم ، پولیس اور رینجرز کی وردیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

    لیاری رانگی واڑہ میں خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے رینجرز نے چھاپہ مارا تو عزیر بلوچ گروپ کے کارندوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں ملزم سلمان لال مارا گیا، رات گئے اورنگی ٹاون چشتی نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    نارتھ کراچی میں نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا، قصبہ کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے شخص کو قتل کردیا، واقعے کا عینی شاہد اور مقتول کا دوست یہ منظر دیکھ کر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگیا، گلستان جوہر بلاک بارہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

    خاموش کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا، لانڈھی نمبر چھ میں مسلح افراد نے الیکٹرونکس کی دکان پر فائرنگ کرکے اقبال نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بھتے کے تنازعہ پر پیش آیا، ادھر شاہ لطیف ٹاون میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات،6افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات،6افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چھ افرادجاں بحق ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے منگھو پیر میں اجتماع گاہ روڈ پرفائرنگ سے ایک شخص ابدی نیند سوگیا، کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے سب انسپکٹر حیدر بھٹی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا فائرنگ کا واقعہ کٹی پہاڑی کے قریب پیش آیا، جس سے عطاءاللہ نامی شخص جاں بحق ہوا۔

    اورنگی فرنٹئیر کالونی میں گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے سے دو سالہ سلمان جان سے گیا، گلشنِ معمار نادرن بائی پاس کے قریب سے شمس العارفین اور عنایت اللہ کی گولیاں لگیں لاشیں ملیں۔

    دوسری جانب رینجرز کی اسپیشل ٹاسک فورس نے ٹھٹہ میں کارروائی کرکے لیاری سےاغواء کی گئی لڑکی کو بازیاب کراکے تین اغواء کاروں کو بھی گرفتارکرلیا۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 4افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 4افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کے دوران چار افراد کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق سمن آباد کے قریب فائرنگ سے  تین افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو جانبر نہ ہوسکے، بلدیہ اتحاد ٹاون سے شیر بہادر نامی نوجوان کی تشدد ذدہ لاش ملی جبکہ بن قاسم میں کلہاڑی کے وار سے ایک شخص کو قتل کیا گیا۔

    گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب اور کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ ماڑی پور اور ناظم آباد میں بھی دو افراد زخمی ہوئے۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت تین افراد موت کی نیند سوگئے ہیں۔

    کراچی کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک سولہ سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو کچھ عرصہ قبل نیو کراچی سے اغواء کیا گیا تھا۔ اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، کیماڑی سے خاتون کی سمندر میں ڈوبی ہوئی لاش ملی۔

    نیپا اور انچولی کے علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ صدر میں بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکولاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب جمعہ کی رات ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

  • کراچی پولیس کی کارراوئی، 2ڈاکو سمیت 4ملزمان ہلاک، دو گرفتار

    کراچی پولیس کی کارراوئی، 2ڈاکو سمیت 4ملزمان ہلاک، دو گرفتار

    کراچی: پولیس کی کارروائیوں میں دو ڈاکو سمیت چار ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بادبان میں گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہو نے والے ملزمان کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں، ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

    کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے کاروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے تبادلہ میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

      کراچی کے علاقے ملیر سعودآباد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بر آمد کرلی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • کراچی: قتل وغارت گری جاری، پولیس اہلکار سمیت 14افراد جاں بحق

    کراچی: قتل وغارت گری جاری، پولیس اہلکار سمیت 14افراد جاں بحق

    کراچی: قتل وغارت گری کا سلسلہ تھم نہ سکا، فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چودہ افراد جان کی بازی ہار گئے، سائٹ ایریا میں پولیس نے بم کو ناکارہ بناکر شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

    شہر قائد میں موت کا رقص جاری ہے، ہزاروں چھاپوں اور گرفتاریوں کے باوجود دہشتگرد آزاد پھر رہے ہیں، پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی محمد بابر خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، منگھو پیر روڈ قلندریہ چوک پر فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا ایک زخمی ہوگیا۔

    کورنگی چار نمبر میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ابدی نیند سوگیا، ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب سے تین افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں لیاری سے تین زور قبل اغوا کیا گیا تھا، مقتولین کی شناخت ادریس ایوب، انیس، وقار کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

    لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ ، صدرپارکنگ پلازہ ، کورنگی اور نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ نے خاتون سمیت چار افراد کو ابدی نیند سلادیا، سرجانی ٹاون میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تینوں نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، مقتولین میں اختر انصاری، اشرف انصاری اورسلمان شامل ہیں۔

    سائٹ میٹرویل میں کچرا کنڈی سے ملنے والے بم کو بم ڈسپوزل اسکورڈ نے ناکارہ بناکر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ساحلی علاقے دو دریا میں پولیس کارروائی میں گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم مخدوم عرف ڈان مارا گیا، ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

  • کراچی: قتل وغارت گری کاسلسلہ برقرار، مزید 5افراد قتل

    کراچی: قتل وغارت گری کاسلسلہ برقرار، مزید 5افراد قتل

    کراچی: شہرِ قائد میں موت کے گہرے بادل چھا ہوئے ہیں، ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ لہر نے پانچ افراد سےجینے کا حق چھین لیا ہے۔

    شہر میں موت کے سوداگر کھلےعام پھر رہے ہیں، سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی میں اسٹیٹ ایجنسی کے باہر چار موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد اختر انصاری، اشرف انصاری اور سلمان عرف سنی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    پولیس نے جائے و قوعہ سے تیس سے زیادہ گولیوں کے خول اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    صدر پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ نے خاتون کو موت کی وادی میں دھکیل دیا جبکہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون میں گولیوں نے ایک شخص کو ابدی نیند سلا دیا۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 2افراد جان سےگئے

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 2افراد جان سےگئے

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں دو افراد جان سے گئے، دوسری جانب رینجرز سے مقابلے کے دوران تیرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگ وارکا ملزم ہلاک ہوگیا۔

    کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے باوجود ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اورنگی ٹاؤن نمبر چار میں فائرنگ سے ایک شخص ابدی نیند سوگیا، کلری کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ گولیاں لگی لاش ملی۔

    دوسری جانب لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی، جہاں گینگ وار کے ملزمان سے مقابلے کے دوران ملزم نصیر گُل مارا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے، ہلاک ملزم آرمی کے سپاہی سمیت تیرہ افراد کے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔