Tag: Karachi firing and target killing

  • کراچی پولیس کی کارروائی 7دہشت گرد ہلاک

    کراچی پولیس کی کارروائی 7دہشت گرد ہلاک

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلےکے دوران سات دہشت گردہلاک ہوگئے۔

    کراچی میں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب ایکشن، پولیس سہراب گوٹھ کےعلاقےمچھرکالونی میں چھپے دہشت گردوں کوپکڑنے گئی توملزمان بوکھلاہٹ کاشکارہوگئےاورپولیس پرفائرنگ کردی، تین ملزمان توفرارہوگئے لیکن سات پولیس سے ہونےمقابلے کے دوران مارے گئے۔

    ایس ایس پی ملیرراؤانوارنے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ دستی بم اورگولہ بارود برآمد ہواہے، ملزمان بال بم سےحملے کرتے تھے۔

    پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی مواد پھٹنے ایک کمرے میں آگ بھی لگ گئی، ملزمان کی شناخت تو نہیں ہوسکی لیکن پولیس کاکہناہے ہلاک ملزمان کاتعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

  • کراچی میں بدامنی جاری، باپ بیٹےسمیت پانچ افرادجاں بحق

    کراچی میں بدامنی جاری، باپ بیٹےسمیت پانچ افرادجاں بحق

    کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں پھرتیزی آگئی، فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد جان سے گئے، سی آئی ڈی نے کالعدم تنظیم کے پانچ ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی فائرنگ اورپُرتشدد واقعات میں کمی نہ لاسکیں، اورنگی ٹاؤن سیکٹر گیارہ میں صابری چوک کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے ہوٹل پر فائرنگ کردی، جس سے سابق کونسلر رشید اپنے صاحبزادے عادل سمیت جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا، گلبہار قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی، ملیرمیمن گوٹھ سے خاتون کی گولیوں کا نشانہ بنی لاش ملی۔

    کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے چالیس سالہ رکشہ ڈرائیور جاوید کی لاش ملی، جسے تشدد کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کرقتل کیا گیا۔

    دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا ہے، دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ تربیت حاصل کرنے افغانستان جارہےتھے۔

  • کراچی:اورنگی فائرنگ، سابق کونسلر رشید بیٹے سمیت جاں بحق

    کراچی:اورنگی فائرنگ، سابق کونسلر رشید بیٹے سمیت جاں بحق

    کراچی : جاری ٹارگٹ کلنگ میں پھر تیزی آگئی، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جان سے گئے۔

    کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں کمی نہ لاسکیں، اورنگی ٹاؤن سیکٹر گیارہ میں صابری چوک کے قریب نامعلوم افراد کی ہوٹل پر فائرنگ سے سابق کونسلر رشید بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ کشیدگی کے باعث علاقے میں کاروبار بند ہوگیا ہے۔

    ملیر میمن گوٹھ سے خاتون کی تشددزدہ گولیاں لگی لاش ملی، خاتون کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، کورنگی کےعلاقے زمان ٹاؤن سے چالیس سالہ رکشہ ڈرائیور جاوید کی لاش ملی، جسے تشدد اور گلے میں پھندہ ڈال کرقتل کیا گیا ہے۔

  • کراچی فائرنگ، شہیدذوالفقارعلی بھٹولاء کالج کے پروفیسرشدید زخمی

    کراچی فائرنگ، شہیدذوالفقارعلی بھٹولاء کالج کے پروفیسرشدید زخمی

    کراچی : نیشنل ہائی وے کے قریب فائرنگ کے واقعے میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو لاء کالج کے پروفیسر شدید زخمی ہوگئے، حالت تشویشناک ہے۔

    کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں کمی نہ آسکی، نیشنل ہائی وے شاہ لطیف تھانے کی حدود میں لانڈھی منزل پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ذوالفقارعلی بھٹو لاء یونیورسٹی کے پروفیسر محمد ریاض شدید زخمی ہوگئے۔

    محمد ریاض پیپلز لائرز فارم کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔

    ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت معلوم ہوتا ہے،اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد ریاض کو تین گولیاں لگیں ہیں، ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب صبح سویرے لیاری چاکیواڑہ سے لاش ملی، لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب رینجرز نے مقابلے کے بعد لوٹ مار میں مصروف دو ڈاکوؤں کوگرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔

    سترہ جولائی کے روز نمائش چورنگی پر بینک میں ڈکیتی کی کوشش کرنے والے چارملزمان میں سے دو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے پکڑے گئے، نیوکراچی انڈسٹری ایریا میں پولیس مقابلےکے دوران ڈاکواسحاق عرف شاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلا۔

  • کراچی: ڈاکٹر اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 5افراد قتل

    کراچی: ڈاکٹر اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 5افراد قتل

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، حساس ادارے کے اہلکار، ڈاکٹر اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت پانچ افراد قتل کردئیے گئے۔

    شہر قائد میں موت کا رقص جاری ہے، ڈبل سواری پر پابندی، جگہ جگہ پولیس کے ناکوں کے باوجود پھر بھی دہشتگرد اپنی کارروائیوں میں پوری طرح آزاد ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر کلینک پر فائرنگ کر ڈاکٹر کی جان لے لی گئی، مقتول کی شناخت ڈاکٹر عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے، لیاری سلاٹر ہاؤس کے قریب کچرا کنڈی سے حساس ادارے کے اہلکار کی لاش ملی، جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی۔

    اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کارکن اکرم عرف شاہ جی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دیگر واقعات میں خاتون سمیت تین افراد کو ابدی نیند سلادیا گیا۔

  • کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات، باپ بیٹے سمیت 7افراد جاں بحق

    کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات، باپ بیٹے سمیت 7افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران باپ بیٹے سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

    کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی، پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد اور ایل بلاک میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری غریب شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ادھر ڈاکس تھانے کی حدود سے دو روز پرانی لاش برآمد ہوئی، جسے اویس جاکھرانی کے نام سے شناخت کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقتول سابق ایڈیشنل آئی جی لیگل علی شیر جاکھرانی کا بیٹا تھا۔

    ورثاء کا کہنا ہے کہ مقتول دو روز قبل گھر سے اسلام آباد جانے کے لیے نکلا تھا۔،

  • کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات،2 افراد جان سے گئے

    کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات،2 افراد جان سے گئے

    کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افرادجان سے گئے۔

    کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری ٹارگٹڈ کارروائیوں کے باوجود فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے سلسلہ جاری ہے، اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص موت کی وادی میں چلا گیا، اورنگی ٹاؤن میں ہی فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

    دوسری جانب ملیر کے علاقے قذافی ٹاؤن سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، لاش کو پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

  • کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات، 8افراد ہلاک

    کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات، 8افراد ہلاک

    کراچی:  فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اور ایک اے ایس ایف اہلکار سمیت8 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا، ماڑی پور ، سچل ، سہراب گوٹھ اور موچکو میں مبینہ مقابلوں میں گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے پانچ ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق میوہ شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، گولیمار پیتل گلی سے ایک شخص کی گھر سے لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ اورنگی ٹاون کے علاقے ایم پی آر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اصغر نامی شخص جان سے گیا ۔

    اورنگی کے علاقے پیرآباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار یوسف خان جاں بحق ہوا، مقتول ہیڈ کانسٹیبل یوسف پیرآباد تھانے میں تعینات تھا،  ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار مشتاق جانبر نہ ہوسکا، ادھر لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں گینگ وار تصادم فائرنگ سے گینگ وار کا رکن سمد ہلاک ہوگیا، شیرشاہ میں بینک کو رقم فراہم کرنیوالی کیش وین لوٹنے کے دوران ڈاکوؤں نے نور خان سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

    لیاری میں نامعلوم افراد نے کلری تھانے پر دستی بم حملہ اورفائرنگ کردی، جسکے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پہلوان گوٹھ میں اے ایس ایف اہلکار عبد الغنی نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا، ماڑی پور بھی پولیس مقابلے میں مختلف جرائم میں ملوث ایک ملزم مارا گیا، سچل کے علاقے میں پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کا کارندہ رفیع اللہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    سہراب گوٹھ کے علاقے میں ملزمان اور پولیس کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم ملا عمر ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا، ادھرموچکو پانچ سو کوارٹر میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا ملزم سعید کمانڈو ہلاک ہوگیا، رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ملزم مواچھ گوٹھ میں پانچ افراد کے قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھا۔

    دوسری جانب مچھر کالونی سے سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم اعجاز عرف کپی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی سو سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، رینجرز نے سائٹ سیمنز چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں چھپائے 66 راکٹوں کے شیل برآمد کرلیے، ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد ان راکٹوں سے بڑی تباہی پھیلا سکتے تھے۔

  • کراچی : فائرنگ اورپرتشدد واقعات، 2افراد جان سے گئے

    کراچی : فائرنگ اورپرتشدد واقعات، 2افراد جان سے گئے

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جان سے گئے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں سعید آباد گرڈ اسٹیشن کے الیکٹرک کے دفتر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ کے الیکٹرک کے ملازمین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے غوث پاک روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک جاں بحق ہوگیا۔

  • کراچی: فائرنگ اورپرتشدد واقعات، 6 افراد جاں بحق، 2ملزمان ہلاک

    کراچی: فائرنگ اورپرتشدد واقعات، 6 افراد جاں بحق، 2ملزمان ہلاک

    کراچی:  فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران 6 افرادجاں بحق جبکہ مبینہ پولیس مقابلوں میں دوملزمان ہلاک ہوئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ میمن گوٹھ کے علاقے میں ملیر ندی کے قریب سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    جہاں تین افراد میں سے دو کی شناخت ہوگئی، مقتولین میں بائیس سالہ پرویز ولد غلام رسول اور چوبیس سالہ کالو ولد خیر محمد شامل ہیں۔

    بلدیہ سپارکو روڈ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جبکہ اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں پانی کے ٹینک سے دو سالہ بچے کی لاش ملی، ادھر سرجانی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

    رات گئے لیاری میں بھی رینجرز کے ساتھ فائرنگ میں تبادلے کے بعد گینگ وار سے تعلق رکھنے والا ایک ملزم ہلاک ہوا تھا جس کی لا ش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔