Tag: Karachi firing and target killing

  • کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 5افراد ہلاک

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 5افراد ہلاک

    کراچی : فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پانچ افرادہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے باوجود فائرنگ اور پر تشددواقعات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ملیرجام گوٹھ سے دوافراد کی تشدد زدہ بوری بند لاشیں ملیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ سے زخمی شخص دوران علاج جانبرنہ ہوسکا، شاہ فیصل کالونی میں گولیاں مار کر ایک شخص کوابدی نیند سلا دیا گیا۔ لانڈھی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق جبکہ کورنگی میں فائرنگ سےدو افراد زخمی ہوگئے۔

    ۔

  • کراچی: فائرنگ اورپرتشددواقعات , 6 افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اورپرتشددواقعات , 6 افراد جاں بحق

    کراچی : جاری ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آگئی ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران آج بھی چھ افراد جان سے گئے۔

    کراچی میں جرائم کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کے باوجود دہشتگرد آزاد ہیں، کورنگی کےعلاقے ناصر جمپ کے قریب واقع درگاہ سید نذرحسین میں گھس کر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، اندھا دھند فائرنگ سے مزار کے متولی سید ذاکر حسین سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے۔

    واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، شاہ فیصل کالونی کےعلاقے ڈرگ روڈچاؤلہ پل پر دہشتگردوں نےدکان پر فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    ادھرلیاری کے علاقےافشانی گلی میں رینجرزسے مقابلےکے دوران گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا، رینجرکےمطابق ملزم عمیرعرف صدام قتل، اقدام قتل سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

  • کراچی:15منٹ میں 3 پولیس اہلکارجاں بحق، تعداد 5 ہوگئی

    کراچی:15منٹ میں 3 پولیس اہلکارجاں بحق، تعداد 5 ہوگئی

    کراچی :لانڈھی اور بلدیہ میں پندرہ منٹ کے دوران تین پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے، آج فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پانچ افراد جان سے گئے۔

    کراچی میں پولیس اہلکار دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، لانڈھی انڈسٹریل ایریا گل احمد مل کے قریب پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل اظہر اور اعظم ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے، قائد آباد تھانے کےدونوں اہلکار انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پرمعمورتھے۔

    بلدیہ شانتی نگرمیں بھی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل طاہر شہید ہوگیا، اتحاد ٹاؤن تھانےکا اہلکارانسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کےفرائض دے رہا تھا، آج پندرہ منٹ کےدوران پولیو مہم پر ڈیوٹی دینے والے تین پولیس اہلکار ٹارگٹڈ کلنگ کا نشانہ بنے۔

    لانڈھی ڈی گیارہ اسٹاپ کےقریب فائرنگ سےایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ لانڈھی چھ نمبر سےگولیاں لگی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی، ادھر قائد آباد میں پولیس مقابلےکےدوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم پچاس سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

  • کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات,8 افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات,8 افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران آج بھی آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اورنگی ٹاون میں کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے، مقتولین کی شناخت کاشف اور جعفر کے ناموں سے ہوئی۔شاہ لطیف میں مسلح افراد نے عبدالحکیم کو قتل کردیا۔

    بن قاسم میں ریلوئے پھاٹک کے قریب سے خاتون کی تشددزدہ لاش ملی، فیڈرل بی ایریا حسین اباد میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کی نیند سلادیا، جان بحق افراد کی شناخت فدا حسین اور ذیشان کے ناموں سے ہوئی۔

    کورنگی ناصر جمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے شہری کو بس سے اتار کر موت کی گھاٹ اتار دیا، فیڈرل بی ایریا سے خاتون کی لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    منظور کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ تھانہ ڈاکس اور نیوکراچی کے علاقوں میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

  • کراچی:فائرنگ اورپرتشدد واقعات، پولیس اہلکاراور ڈاکٹرسمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی:فائرنگ اورپرتشدد واقعات، پولیس اہلکاراور ڈاکٹرسمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار اور ڈاکٹر سمیت تین افراد جان سے گئے۔

    پولیس کے مطابق لانڈھی ایک نمبر کے قریب نامعلوم افراد نے کلینک پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ڈاکٹر امیر مہدی جاں بحق اور ان کا بھائی نہال مہدی زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    لانڈھی ہی کے علاقے گل احمد چورنگی کے قریب بھی فائرنگ کے واقعے میں پولیس افسر جمیل جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، پاک کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، چنیسر گوٹھ، کورنگی، صدر، میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے۔

    اس سے قبل  ایس ایچ او پریڈی غضنفر کاظمی کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او پریڑی غضنفرکاظمی اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گاڑی میں تھانے سے گھر جارہے تھےکہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی ، غضنفر کاظمی پر 6 گولیاں فائرکی گئیں،4سر میں لگیں ، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

  • کراچی: گلشن کنیزکے قریب فائرنگ, 2افراد جاں بحق

    کراچی: گلشن کنیزکے قریب فائرنگ, 2افراد جاں بحق

    کراچی : گلشن کنیز کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سپر ہائی وے پر مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو کارندے مارے گئے۔

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد جان سےگئے، سیکیورٹی اہلکاروں سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو کارندوں سمیت تین ملزمان ہلاک ہوگئے، سرجانی کنیز فاطمہ اپارٹمنٹس کے قریب سے سرمیں گولیاں لگیں دولاشیں ملیں، جن کی عمریں پچیس اور پینتالیس سال ہیں، پولیس نےلاشوں کو ضابطےکی کارروائی کیلئےاسپتال منتقل کردیا۔

    ڈیفنس خیابان مجاہد میں گھر سے پی آئی اے کے ریٹائرڈ کیپٹن اکبر آفریدی کی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق خودکشی کی وجہ گھریلو معاملات ہیں۔ لانڈھی لیبر اسکوائر میں موٹرسائیکل سوار تین حملہ آوروں نےفائرنگ کرکے چارمحنت کش ہلاک کردیئے، زخمی اکمل کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج ہوا۔

    ادھرسپر ہائی وے کے قریب خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے دو ملزمان مارے گئے۔ ملزمان سےبھاری اسلحہ برآمد ہوا، لیاری دریا آباد میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ملزم نادر عرف ملا نادر مارا گیا، رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم نو سے زائد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

  • کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات،اہلسنت والجماعت کے کارکن سمیت 5افراد جان  بحق

    کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات،اہلسنت والجماعت کے کارکن سمیت 5افراد جان بحق

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اہلسنت والجماعت کے کارکن سمیت پانچ افراد اپنی جان سے گئے۔

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، پولیس حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے، اورنگی ٹاؤن سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی، لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے کارکن کو ابدی نیند سلادیا۔

    فیڈرل بی ایریا میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا، سائیٹ ایریا میں پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکوؤں کو اسلحہ اور لوٹا گیا سامان سمیت گرفتار کیا۔ دو روز قبل سعید آباد میں ایک شخص کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نےگرفتارکیا۔

    گڈاپ میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو حراست میں لے کرملزمان کے قبضے سے چھ لانچر ،چار دستی بم اور دس ڈیٹو نیٹر برآمد کئے۔ لانڈھی میں رینجرز نے کارروائی کرکے نو ملزمان کو گرفتار کیئے، نیا آباد سے بھی دو بھتہ خور گرفتار کئے گئے۔

  • کراچی:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مقابلوں میں 4ملزم ہلاک

    کراچی:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مقابلوں میں 4ملزم ہلاک

    کراچی : سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ شہر میں پولیس مقابلوں کے دوران چار ملزم مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں پولیس سےمقابلےمیں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، لیاری میں بھی مبینہ مقابلے کےدوران گینگ وارکے دو کارندے مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

    نیپئر کےعلاقے میں بھی پولیس سےمقابلے میں قتل،اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث گینگ وار کا ملزم ہلاک ہوگیا۔

  • کراچی:فائرنگ اور پرتشددواقعات, پولیس اہلکارسمیت 3افراد جان بحق

    کراچی:فائرنگ اور پرتشددواقعات, پولیس اہلکارسمیت 3افراد جان بحق

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس اہلکارسمیت تین افراد جان سےگئے، لیاری میں پولیس نے مقابلےکے بعد ٹارگٹ کلر کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا ہے۔

    کراچی میں ایک جانب پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے تو دوسری جانب جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر بھی قانون نافذ کرنے والوں کو ٹارگٹ کئے ہوئےہیں، اورنگی ٹاؤن کےعلاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سجاد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار انسداددہشتگردی اسکواڈ میں تعینات تھا۔

    نیشنل ہائی وے لنک روڈ سےلاش ملی، مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے۔ نارتھ کراچی میں ایک مکان سے پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی، اُدھرلیاری میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار سے تعلق رکھنے والےملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

  • کراچی: فائرنگ اور پرتشددواقعات, 5افراد جان سے گئے

    کراچی: فائرنگ اور پرتشددواقعات, 5افراد جان سے گئے

    کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ قائد آباد میں کیبل آپریٹر کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

    کراچی میں حساس ادارے کے اہلکارنے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق ڈالمیا مجاہد کالونی میں حساس ادارے کےاہلکار صفدرعلی شاہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پراپنی بیوی زینت کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کرقتل کردیا، صفدرمزار قائد پر گارڈ تھا، جہاں اس نے دوران ڈیوٹی گولی مارکرخودکشی کرلی۔ ملیرکےعلاقے رفاہ عام سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے ہوٹل کا ویٹراقبال جاں بحق ہوگیا۔

    کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب سے خاتون کی تشددزدہ لاش ملی، ادھر قائدآباد میں کیبل آپریٹر کے دفترکے باہر ہونے والا دھماکا آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، پولیس کےمطابق دھماکا خیزمواد کیبل آپریٹر کے دفتر کےباہر نصب کیا گیا تھا۔ دھماکےمیں پانچ سوگرام بارودی مواداستعمال کیاگیا تاہم دھماکے کے وقت دفترمیں کوئی موجودنہیں تھاجس کی وجہ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دھماکےسے دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے شٹر کو نقصان پہنچا ، دھماکے کی گونج دورتک سنی گئی، جس سے علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔