Tag: karachi-firing-incident

  • فائرنگ کے متعدد واقعے میں نو عمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی

    فائرنگ کے متعدد واقعے میں نو عمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی

    کراچی: شہر کے مختلف علاقے میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 6 واقعات میں کم عمر لڑکوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 6 واقعات ہوئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، اس واقعے میں کم عمر لڑکے بھی زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک پی میں فائرنگ سے 14 سالہ فرمان الدین زخمی ہوا، واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملیر شیشہ گلی کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ عمر زخمی ہوگیا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 12 سالہ عبداللہ سلطان زخمی ہوا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد کا دوسرا واقعہ بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا اس کے علاوہ سہراب گوٹھ گوشت مارکیٹ میں فائرنگ سے 21 سالہ سراج علی زخمی ہوا یہ فائرنگ  کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے محمد حق نامی شخص زخمی ہوا یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، مائی کولاچی روڈ پر فائرنگ سے 19 سالہ نصیب اللہ زخمی ہوا جبکہ طارق روڈ پر فائرنگ سے زخمی شخص  جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

  • کراچی میں کار پر فائرنگ، مقامی پی ٹی آئی عہدیدار  اہلیہ سمیت زخمی

    کراچی میں کار پر فائرنگ، مقامی پی ٹی آئی عہدیدار اہلیہ سمیت زخمی

    کراچی : گلشن معمار میں افغان بستی کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی پی ٹی آئی عہدیدار عیسیٰ خان اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے ، پی ٹی آئی رہنمااور اہلیہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افغان بستی کےقریب نامعلوم افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں مقامی پی ٹی آئی عہدیدار عیسیٰ خان اہلیہ سمیت زخمی زخمی ہوگئے۔

    ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، زخمی مقامی پی ٹی آئی رہنمااوراہلیہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    پی ٹی آئی ایم پی اے راجہ اظہراوردیگر رہنما نجی اسپتال پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر راجہ اظہر نے بتایا کہ عیسیٰ خان کوبازو پر 2 جبکہ اہلیہ کے سر پرایک گولی لگی، عیسیٰ خان کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے تاہم گاڑی میں 6 ماہ کی بچی بھی موجود تھی جو محفوظ رہی۔

    پی ٹی آئی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ عیسیٰ خان نے بتایا وہ اسپتال سے چیک اپ کےبعدجارہےتھے، فائرنگ کرنےوالےملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ملزمان نے کلاشنکوف سےفائرنگ کی۔

    رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا پولیس نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹس بنائےہوئےہیں، عام عوام کو کون تحفظ فراہم کرے گا، آج کے وقعےکی ذمہ دار سندھ حکومت ہے یا پولیس؟