Tag: Karachi firing

  • کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ، بلوچ نوجوان قتل، مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ، بلوچ نوجوان قتل، مقدمہ درج

    کراچی : ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ کرکے بلوچ نوجوان کو قتل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان رومی کے قریب نا معلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے کا نام رضا ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کا رات ساڑھے گیارہ بجے کالے رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی سے کی گئی، گاڑی پر10 سے12گولیوں کےنشانات ہیں جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننےوالی گاڑی پرنمبرپلیٹ موجود نہیں۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول عمران کا تعلق چاغی سے ہے اور وہ اپنے رشتہ داروں کو لیکر سی ویو آیا تھا، واپسی میں2گاڑیوں نےپیچھا کیا ،گاڑی پر فائرنگ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ پولیس دیگر پہلووں سے بھی واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔


    مزید پڑھیں : سی ویو: ریس کے دوران اوورٹیک کرنے پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق


    پولیس کے مطابق فائرنگ کرنےوالوں کاتعلق بھی بلوچستان سےہے، متاثرین کےمطابق ان کی بلوچستاں میں دشمنی ہے، بلوچستان میں بھی ان کے ساتھ ایسے واقعات ہوچکے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے مقتول عمران کے قتل کا مقدمہ اس کے کزن مہران شاہ کی مدعیت میں ساحل پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں سامی نامی شخص اور 12 دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے، نامزد ملزم سامی مقتول عمران کی بہن کا سسر بتایا جاتا ہے ،مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کراچی : فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار

    کراچی : فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں نجی کلینک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی ہے، پولیس کو جائے حادثہ سے نائن ایم ایم پستول کے تین خول ملے ہیں۔

    دوسری جانب کالاپل کورنگی روڈ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

    علاوہ ازیں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، لیاقت آباد سے چار ملزمان کو بھتہ خوری کی اطلاعات پر حراست میں لیا گیا۔

    ایک اور کارروائی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے رضویہ سوسائٹی سے تین ملزمان کو پکڑ لیا۔ گرفتار ملزمان اسلحہ کی غیر قانونی خرید وفروخت میں ملوث ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر مکان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کراچی میں فائرنگ: ایک شخص ہلاک،5زخمی، دس ملزمان گرفتار

    کراچی میں فائرنگ: ایک شخص ہلاک،5زخمی، دس ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، ایک گھنٹے میں فائرنگ کے تین واقعات پیش آئے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، رینجرز نے مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلر سمیت دس ملزمان گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گولیاں چل گئیں، کورنگی ویٹا چورنگی پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے بجلی نگر میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ نارتھ کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    دوسری جانب جرائم پیشہ افراد سرگرم ہوئے تو قانون نافذ کرنے والے بھی حرکت میں آگئے، رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیوں میں مختلف علاقوں سے دس ملزمان گرفتار کرلیے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق عوامی کالونی زمان ٹاؤن سے بھتہ خورمعیدالدین اور محمداقبال جبکہ ٹارگٹ کلرعمران خان کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان بھتہ خوری، غیرقانونی اسلحے کی ترسیل میں ملوث ہیں، کراچی پولیس نے سائٹ کے علاقےسے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون اور شناختی کارڈزبرآمد کرلیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی ڈیفنس میں فائرنگ ،  خواجہ سرا جاں بحق

    کراچی ڈیفنس میں فائرنگ ، خواجہ سرا جاں بحق

    کراچی : ڈیفنس فیز سکس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چندا نامی خواجہ سرا کو قتل کردیا، مقتول کے ساتھی کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد نے پہلے تنگ کیا اور پھر فائرنگ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز 6 شہباز کمرشل کے قریب فائرنگ کے واقعہ پیش آیا، جہاں گاڑی میں نہ بیٹھنے پر کار سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سڑک پر موجود چندا نامی خواجہ سرا کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز سکس میں کار سوار ملزمان نے خواجہ سراؤں پر پہلے انڈے پھینکے اور پھر فائر کیے۔

    خواجہ سرا کا کہنا ہے کہ ہم تین خواجہ سرا سے سفید ویگو میں ملزم کی جانب سے بدتمیزی کی گئی، پہلے انڈے پھینکے گئے اور جب ہم وہاں سے بھاگے تو پیچھے سے فائرنگ کی گی۔

    واقعے کے بعد بڑی تعداد میں خواجہ سرا جناح اسپتال کے باہر جمع ہوگے اور واقعے پر احتجاج کیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    خواجہ سراؤں کا مطالبہ ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی فائرنگ : سابق ایم پی اے کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی فائرنگ : سابق ایم پی اے کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ کے واقعات میں سابق رکن سندھ اسمبلی کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، بہادر آباد میں شہری کو اغوا کرلیا گیا۔ اندرون سندھ قمبر میں سرکاری اسپتال کے باہرشہری موٹرسائیکل سے محروم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نا ظم آباد نمبر پانچ میں ایک شخص نا معلوم افراد کی گولیوں کا شکار بن گیا۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

    لانڈھی بابرمارکیٹ میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر ملزمان نے نوجوان گولی ماردی۔ زخمی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول سلیم سابق ایم پی اے نصیرالدین کا بیٹا تھا۔

    علاوہ ازیں بہادر آباد سے نامعلوم افراد نے ایک شہری کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا،پولیس کے مطابق مغوی مسعود فیروز کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب سندھ کےعلاقے قمبر میں میں واقع سرکاری اسپتال کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نےبائیک جیسےہی اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کی کچھ ہی دیربعد ملزم آیا، لاک توڑا اور یہ جا وہ جا۔

  • دہشتگردی کے واقعات، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا عسکری حکام سے ٹیلی فونک رابطہ

    دہشتگردی کے واقعات، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا عسکری حکام سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : کوئٹہ ، پارا چنار اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثارنے عسکری حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کوئٹہ،پاراچناراورکراچی میں دہشتگردی سےمتعلق شواہدکی تفصیلات حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری دہشت گرد حملوں کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

    وزیرداخلہ نے دہشت گردی کے واقعات سے متعلق اب تک سامنے آنے والے شواہد کی تفصیلات حاصل کیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں دہشت گردی سے متعلق دو الرٹ صوبائی حکومت کو بھجوائے گئے، اطلاعات کے باوجود بھی موثر حفاظتی اقدامات کیوں نہ کئے گئے۔؟


    مزید پڑھیں : پاراچنار کی فضا سوگوار ، دھماکوں میں شہید افراد کی تعداد45ہوگئی


    وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد سیکیورٹی سے متعلق بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا ہے، بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کا عزم وحوصلہ متاثرنہیں ہو سکتا، مذموم کاروائیوں کاجواب پر عزم طریقے اور مکمل طاقت سے دیا جائے گا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ افغان سرحد پر کراسنگ پوائنٹس کھولنے پر دہشت گردی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موثرسرحدی نگرانی سےدہشت گردی کاراستہ روکنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں بلاتحقیق کسی بھی واقعے کو پاکستان سے جوڑ دیا جاتا ہے، سرحد پار سے دہشت گردی کا مغرب میں کبھی نوٹس نہیں لیا جاتا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ ، پاراچنار اور کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ کارروائیاں کی گئی، پارا چنار میں ہونے والے یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں اب تک 45 جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    دہشت گردوں کی جانب سے تیسرا حملہ کراچی میں کیا گیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے روزہ افطارکرنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کراچی ، بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ، ریٹائرڈ کرنل جاں بحق

    کراچی ، بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ، ریٹائرڈ کرنل جاں بحق

    کراچی : شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ریٹائرڈ کرنل جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ،آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

    پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ریٹائرڈ کرنل طاہر ضیاء پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے دو راہگیر ریحان اور مومن خان بھی زخمی ہوئے۔

    کرنل طاہر نجی انسٹیٹیوٹ کے مالک تھے اور انسٹیٹوٹ کے قریب ہی گاڑی پارک کرکے باہر نکلے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بنے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات میں پولیس افسران کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ گولیوں کے خول فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔


    مزید پڑھیں : کراچی لکی اسٹار پر فائرنگ،  فوجی اہلکارشہید،دوراہگیر زخمی


    مقتول طاہر ضیاء کے سر چہرے اور سینے پر چار گولیاں لگی ہیں۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع تحقیقات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

  • کراچی:  انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ ، کالج لیکچرار  زخمی

    کراچی: انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ ، کالج لیکچرار زخمی

    کراچی: نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں کالج لیکچرار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ کا واقہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں کالج کے لیکچرار زخمی ہوگئے ، ریسکیو رضاکاروں نے زخمی لیکچرار کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کی ، سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، ملزمان نے کار سوار وسیم احمد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے بعد مقتول کی گاڑی گلی سے باہر نکلتے دیکھی جاسکتی ہے۔

    ایک ہفتے سے زائد کاوقت گزر گیا ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

  • کراچی : سیکیورٹی اداروں کی کاروائی، لیاری گینگ وار کا اہم ملزم گرفتار

    کراچی : سیکیورٹی اداروں کی کاروائی، لیاری گینگ وار کا اہم ملزم گرفتار

    کراچی: شہرِ قائد میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں، لیاقت آباد سے لیاری گینگ وار کا اہم ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ
    فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد بلوچ پاڑہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وارکا اہم ملزم گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم پولیس پر حملوں اوربھتہ خوری کے مقدمات میں مطلوب تھا، عوامی کالونی پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئےموٹر سائیکل چور گرفتار کرلیا، ملزم موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 20 سالہ آمنہ جاں بحق ہوگئی جبکہ فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ کے قریب مسافر کوچ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کنڈکٹر35 سالہ لیاقت علی جاں بحق ہوگیا۔

    ماڑی پور ٹرک اڈہ کے قریب نالے سے چار دن پرانی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی، جسے ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، لیاری چاکیواڑہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سے 35 سالہ اختر جاں بحق ہوگیا۔

    نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر 30 سالہ سلمان صدیقی زخمی ہوگیا، لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جس کی شناخت 24 سالہ محمد صفیان کے نام سے ہوئی ہے، مواچھ گوٹھ میں بھی مسافر بس کو لوٹ لیاگیا، مسلح افراد نے بس میں داخل ہوکر تمام مسافروں کو لوٹا اور فرار ہوگئے۔

  • کراچی:گلستان جوہر میں فائرنگ، پیش امام جاں بحق

    کراچی:گلستان جوہر میں فائرنگ، پیش امام جاں بحق

    کراچی : شہرِ قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 7 میں صفورہ چورنگی کے قریب واقع مسجد صدیق اکبر کے پیش امام کو 2 نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر گولیاں ماردیں، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، پیش امام کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پیش امام کے بیٹے نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے، بیٹے کے مطابق میراج نامی شخص نے فائرنگ کی، مقتول کے بیٹے کی نشاندہی پر پولیس نے کاروائی کرکے معراج نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے،تفتیش کی جارہی ہے۔