Tag: Karachi firing

  • کراچی : حیدری میں گاڑی پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

    کراچی : حیدری میں گاڑی پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

    کراچی : حیدری میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ٹارگٹ کلر رنگے ہاتھوں پکڑلیا ہے۔

    پولیس  کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری میں  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حیدری تھانے کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے باعث گاڑی میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق افراد کی شناخت محمد نواز اور محمد کریم کے نام سے ہوئی ہے, عبدالکریم کراچی کی معروف ٹیکسٹائل مل میں جنرل منیجر تھے جبکہ محمد نواز ان کا ڈرائیور تھا۔

    دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ایک ملزم ہاشم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے اور اس کے دوسرے ساتھی کی گرفتار کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں، گرفتار ملزم کا تعلق چارسدہ سے بتایا جاتا ہے جو کچھ روز قبل کراچی پہنچا تھا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ بھتہ خوری یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی: فائرنگ، دستی بم حملہ ، 3افراد جاں بحق، 2زخمی

    کراچی: فائرنگ، دستی بم حملہ ، 3افراد جاں بحق، 2زخمی

    کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دستی بم حملے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے تھانہ لیاری بغدادی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسکول ٹیچرفضل الرحمان کو ابدی نیند سلادیا۔

    دوسری جانب مشرف کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ،ڈیفنس اور لانڈھی کے علاقوں میں بھی فائرنگ سے دو افراد کو زخمی کردیا ، کٹی پہاڑی میں مسافربس پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

    سلاٹر ہاؤس کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ۔

    گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران مبینہ گینگ وارسے تعلق رکھنے والا کارندہ ہلاک ہوگیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔

    رینجرزکے ترجمان کے مطابق سیف اللہ قتل کی چارواداتوں سمیت بھتے کی وصولی اوراسٹریٹ کرائم میں بھی ملوث تھا، انہوں نے مزید کہا کہ گینگ وار کے ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی: فائرنگ، 4افراد جاں بحق، رینجر کی کارروائیاں جاری

    کراچی: فائرنگ، 4افراد جاں بحق، رینجر کی کارروائیاں جاری

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں چارافراد جان کی بازی ہار گئے، کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز نے سرچ آپریشن اور ناکہ بندی کی جبکہ اورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو کارکن گرفتار کرلیے۔

    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں رینجرز نے رات گئے گلستان جوہر کےعلاقے پہلوان گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا اورعلاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مخصوص مقامات کی تلاشی لی، رینجرز ترجمان کے مطابق اورنگی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کوگرفتارکر لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاون مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوا، لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا، مقتول کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    عائشہ منزل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا محمد صہیب کو قتل کردیا گیا، نیو کراچی لاسی گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب لیاری کےعلاقے کلا کوٹ میں افشانی گلی کے قریب گینگ وارکے دستی بم حملے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

  • کراچی :فائرنگ اور پُر تشدد واقعات، 6افراد جاں بحق

    کراچی :فائرنگ اور پُر تشدد واقعات، 6افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُر تشدد واقعات کے دوران چھ افراد جان سے گئے ہیں، شارع نور جہاں اور بکرا پیڑی میں پولیس مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے مرتضی چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک صدیق جان کی بازی ہار گیا، شاہ لطیف کے علاقے میں بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک کر قتل کردیا، کھارادر کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کی فائرنگ سےدو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    منگھو پیر اجتماع گاہ اور ہجرت کالونی سے بھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، ملیر سٹی میں پولیس مقابلے میں ایک گینگ وار کا ملزم مارا گیا۔

    پولیس کے مطابق بھیم پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے، حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق فرنٹیئر کالونی سے کالعدم تنظیم کے دو کارندے پکڑے گئے، لانڈھی، کورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں آپریشن میں ٹارگٹ کلر سمیت سات افراد کو حراست میں لیا گیا،ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات،7 افراد جاں بحق

    کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات،7 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر جرائم پیشہ عناصر نے ایک بار پھر سر اٹھالیا ہے، شہر میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

    کراچی میں پُر تشدد واقعات کا بازار ایک بار پھر گرم ہوگیا ہے، کراچی کے علاقے اورنگی گبول گوٹھ سے پولیس کو تشدد ذدہ لاش ملی، جسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے، بھینس کالونی میں نالے سے خاتون کی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش ملی۔

    آج صبح سہراب گوٹھ پل کے قریب افغان بستی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہل کاروں کی جانیں لے لیں ہیں، دونوں اہل کاروں کی شناخت محمد حسین اور اصغر حسین کے نام سے ہوئی، پولیس اہلکار سمن آباد کے پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔

    دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت زمین گل کے نام سے ہوئی، پہاڑ گنج کے قریب دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی کی شناخت عبدالطیف کے نام سے ہوئی۔

  • کراچی : اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر سمیت تین افراد جاں بحق

    کراچی : اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر سمیت تین افراد جاں بحق

    کراچی:  فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے قائم مقام صدر سیف اللہ آفریدی جاں بحق ہوگئے مقتول نے حالیہ الیکشن میں پی ایس نوے سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

    اے این پی ترجمان کے مطابق سیف اللہ کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا تاہم اس سے پہلے بھی اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سابق صدر کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،لیاری کے علاقے بغدادی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ لیاری میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء سیف اللہ آفریدی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

  • حیدرآباد میں فائرنگ سےسندھ ہائیکورٹ کےوکیل سمیت2افراد جاں بحق

    حیدرآباد میں فائرنگ سےسندھ ہائیکورٹ کےوکیل سمیت2افراد جاں بحق

    حیدرآباد:نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے سندھ ہائی کورٹ کے وکیل سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔

    پولیس کےمطابق نیو حیدرآباد سٹی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے بعدکاربے قابو ہوکر گڑھے میں جاگری گولیاں لگنے سے کار میں موجود دونوں افراد جاں بحق ہوئے علاقہ مکینوں اور ریسکیو اہلکاروں نے دونون لاشیں کار سے نکال کر سول اسپتال حیدر آباد منتقل کیا جہاں دونوں مقتولین کی شناخت ایڈوکیٹ احسان آرائیں اورصوبو خان کے ناموں سے ہوئی ہے، سندھ ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایاز پنیو کے مطابق مقتول احسان آرائیں سندھ ہائی کورٹ کے وکیل اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن حیدر آبادکے ممبر ہیں۔

  • کراچی فائرنگ، 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق، 3زخمی

    کراچی فائرنگ، 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق، 3زخمی

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوا جبکہ بلدیہ یوسف گوٹھ میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو کارندے مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون مواچھ گوٹھ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے، مقتول کی شناخت ایم کیو ایم کے کارکن قاصد علی عرف سکندر کے نام سے کرلی گئی ہے۔

    کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک6 میں واقع مکان سے دو خواتین کی لاشیں ملیں، گذری خیابان باغبان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

    اسٹیل ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، بلدیہ ٹاؤن سعید آباد یوسف گوٹھ میں کالعدم تحریکِ طالبان سوات کے دو کارندے پولیس کے مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔

  • کراچی: فائرنگ کے واقعات، سیاسی کارکن سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے واقعات، سیاسی کارکن سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے برنس روڈ پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور اس کی بہن زخمی ہوگئی، شہریوں نے فائرنگ کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا  اور شدید تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔

    مقتول کمال نویں جماعت کا طالب علم تھا، شیر شاہ کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    بلدیہ ٹاؤن پریشان چوک کے قریب فائرنگ سے قادر شاہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا، ترجمان سنی تحریک کے مطابق قادر شاہ سنی تحریک کا علاقائی ذمہ دار تھا۔

  • کراچی: لانڈھی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: لانڈھی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، نیوٹاؤن میں پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد کالونی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران امجد عرف سجاد لنگڑا مارا گیا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد کالعدم تحریکِ طالبان سوات کا کمانڈر تھا، ہلاک دہشت گرد کراچی میں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    گلشن بونیر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گرد گرفتار کرلیے، ملزمان کی پناہ گاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔