Tag: Karachi firing

  • کراچی : فائرنگ سے 3افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ سے 3افراد جاں بحق

    کراچی : اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی اور لسبیلہ میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی۔

    لسبیلہ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت نتھا لال کے نام سے ہوئی۔

    لیاری میں رینجرز اور پولیس سے مقابلوں میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم تاج محمد ہلاک ہوگیا۔

    لیاری کے ہی علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کا ملزم شعیب ہلاک ہوگیا۔

  • کراچی: فائرنگ اورپرتشددواقعات , 6 افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اورپرتشددواقعات , 6 افراد جاں بحق

    کراچی : جاری ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آگئی ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران آج بھی چھ افراد جان سے گئے۔

    کراچی میں جرائم کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کے باوجود دہشتگرد آزاد ہیں، کورنگی کےعلاقے ناصر جمپ کے قریب واقع درگاہ سید نذرحسین میں گھس کر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، اندھا دھند فائرنگ سے مزار کے متولی سید ذاکر حسین سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے۔

    واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، شاہ فیصل کالونی کےعلاقے ڈرگ روڈچاؤلہ پل پر دہشتگردوں نےدکان پر فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    ادھرلیاری کے علاقےافشانی گلی میں رینجرزسے مقابلےکے دوران گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا، رینجرکےمطابق ملزم عمیرعرف صدام قتل، اقدام قتل سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

  • کراچی: فائرنگ کے واقعات، 5افراد ہلاک

    کراچی: فائرنگ کے واقعات، 5افراد ہلاک

    کراچی:  مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، مقتولین کی شناخت جعفر اور کاشف کے ناموں سے ہوئی، عزیزآباد تھانے کی حدود حسین آباد میں واقع بیکری میں چار مسلح افراد داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔

    جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج دو افراد ذیشان اور فدا حسین جاں بحق جبکہ محمد امتیاز اور اختر حسین زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی افراد بیکری کے مالک اور ملازمین تھے ۔

    لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، نیوکراچی ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، بن قاسم ریلوے اسٹیشن کے قریب گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی۔

  • کراچی: مارٹن کوارٹرمیں بھتہ خوروں کی دکان پرفائرنگ

    کراچی: مارٹن کوارٹرمیں بھتہ خوروں کی دکان پرفائرنگ

    کراچی : مارٹن کوارٹر میں نامعلوم افراد دکان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، اُدھر اورنگی میں پولیس نے مقابلےکے بعد ڈاکو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مارٹن کوا رٹر کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان دکان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ بھتہ خوروں کی جانب سے کی گئی ۔

    اُدھر اور نگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ میں پولیس نے مقابلے کے بعد ڈاکو کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بر آمد کرلیا، بریگیڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات، 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات، 3افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن  ساڑھے پانچ نمبر کے قریب فائرنگ  سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، لیاقت آباد ایف سی ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا اور دو افراد زخمی ہوئے، قائد آباد گلستان سوسائٹی میں ذاتی جھگڑے میں فائرنگ سے دوسالہ زوہیب سمیت تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا۔

    گزشتہ روز سہراب گوٹھ کے علاقے میں ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نکلا، علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس نے برف کے تاجر سید قربان اور محمد آصف کو قتل کرکے ان سے ساڑھے تین لاکھ روپے چھین لیے تھے۔

    واقعے کے خلاف مکینوں نے سہراب گوٹھ  پل پر میتیں رکھ کر احتجاج کیا اوراعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

  • کراچی : گلستان جوہراور بغدای میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق

    کراچی : گلستان جوہراور بغدای میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق

      کرا چی:فائرنگ کے مختلف واقعا ت میں تین افراد جاں بحق جبکہ پولیس مقابلےمیں لیاری گینگ وارکےملزم سمیت تین ملزمان مارے گئے۔

    کراچی میں بدامنی نے پھر سر اٹھالیا، گلستان جوہر میں راڈو اپارٹمنٹ کے قریب امام بارگاہ کے باہر بیٹھے افراد پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لیاری ہی کے علاقے کلری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم مارا گیا، ملزم کی شناخت عبداللہ عرف حاجی دادا کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ملزم کا تعلق شکیل بادشاہ گروپ سے تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم اغوا برائے تاوان سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، سہراب گوٹھ  میں پولیس مقابلےمیں دو ڈاکو مارے گئے۔