Tag: karachi heavy rain forecast

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں آج طوفانی بارش کا امکان

    کراچی سمیت سندھ بھر میں آج طوفانی بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے طوفانی بارش کا امکان ہے جبکہ اربن فلڈ کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز آج سے دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے جو دودن تک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سسٹم بھارت سے جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہوگا، سسٹم مٹھی ، تھرپارکر اور ننگر پارکر میں بارش برساتا ہوا آج کراچی میں داخل ہوگا، کراچی میں پچاس ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے ، کراچی میں بارش کے بعد سسٹم بلوچستان کی سمت چلا جائے گا ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات کراچی میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بارہ جولائی کو تیز بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

    محکمہ موسمیات نے سندھ کے ساحلی علاقوں میں وارننگ جاری کردی لیکن سندھ حکومت کے انتظامات مکمل نہ ہوسکے، مسلسل بارش کی صورت میں کراچی میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    temp

    محکمہ موسمیات نے شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے لیکن کراچی میں نالوں کی صفائی اب تک نہیں کی گئی اور شدید بارش کی صورت میں شہر کا کیا بنے گا۔

    محکمہ صحت کی جانب سے پہلے ہی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس اور ڈسڑکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایت جاری کردی گئی تھیں کہ وہ اسپتالوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور رین ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم ہیں، محکمہ صحت کی جانب سے رین ایمرجنسی کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید ظفر مہدی کے مطابق ممکنہ بارشوں کے حوالے سے تمام اسپتالوں میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ، اسلام آباد ، کے پی ، سکھر ، میرپور خاص ، ژوب اور کشمیر سمیت مختلف بالائی علاقوں میں بھی تیز بارش ہوگی ۔ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا ۔

    موسلادھاربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے، جس کے لیےتمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہداہت کی گئی ہے۔

  • آئندہ 48گھنٹے میں کراچی میں تیز بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

    آئندہ 48گھنٹے میں کراچی میں تیز بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

    کراچی: شہر قائد میں کالے کالے بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، کہیں ہلکی بوندا باندی تو کہیں دھوپ مگر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں شہرمیں تیز بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی میں شدید بارش کی پیشگوئی کردی، ایسی پیش گوئی گزشتہ پندرہ روز کے دوران بھی کئی بار کی گئی تھی۔

    mosam

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں تھر سے مون سون کا نیا سسٹم داخل ہورہا ہے، جس کی وجہ سے بارہ اور تیرہ جولائی کو بادل جم کے برسنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے لیکن کراچی میں نالوں کی صفائی اب تک نہیں کی گئی اور شدید بارش کی صورت میں شہر کا کیا بنے گا، حکومت سندھ کو بظاہر کوئی پرواہ نہیں جبکہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر محکمہ صحت نے بھی الرٹ جاری کردیا، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک میں آج سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگا، اسلام آباد ، خیبر پختونخوا ، سکھر ، میرپور خاص ، ژوب اور کشمیر سمیت مختلف بالائی علاقوں میں بھی تیز بارش ہوگی اور مون سون بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔