Tag: karachi hot weather

  • کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو گرمی کی شدت میں اضافے کاامکان ،محکمہ موسمیات

    کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو گرمی کی شدت میں اضافے کاامکان ،محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہفتہ اور اتوار کو گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان نے خبردار کردیا ہے کہ کراچی میں آئندہ دو روز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    karachi

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں آج موسم گرم اورخشک رہےگا، کراچی میں آج درجہ حرارت 33سے35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64فیصد ہے۔

    قائم مقام چیف میٹرو لوجسٹ، عبدالرشید کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں دو روز بعد سے ناصرف درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے گا، بلکہ مئی اور جون میں یہ اپنے عروج پر ہوگی، لہٰذا متعلقہ ادارے اور شہری ہیٹ ویوز کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کریں۔

    hot

    انکا مزید کہنا تھا کہ رواں سال بھی پچھلے سالوں کی طرح گرم گزرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سال گرمی کے سابقہ ریکارڈ نہ ٹوٹ جائیں۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں بڑھتی گرمی، ہیٹ اسٹروک کا خطرہ


    دوسری جانب کراچی میں ہیٹ اسٹروک خطرے کے پیش نظرسرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، وارڈز مختص کرنے، او آر ایس اور ڈرپس کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں کے عملے کو الرٹ رہنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے انتظامات شروع کردیئے ہیں ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ توفیق چوہدری کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹرک سے بچاؤ کی مہم شروع کی جارہی ہے، تمام اضلاع میں کیمپ قائم کئے جائیں گے، دھوپ سے بچاؤ کیلئے عوام احتیاطی تدابیر اختیارکریں، گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے،ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ ضروری ہے۔

    ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر کھانے پینے اور گھر سے باہر نکلنے میں احتیاط برتیں ۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے، آئند چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی،حیدرآباد،ملتان،فیصل آباد اور لاہور سمیت دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ژوب، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، پشاور، ڈی جی خان، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد ، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، میرپورخاص اور مٹھی میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 2015 میں کراچی میں گرمی کی شدید لہر نے 1 ہزار سے زائد جانیں لے لی تھیں۔

  • کراچی میں بڑھتی گرمی، ہیٹ اسٹروک کا خطرہ

    کراچی میں بڑھتی گرمی، ہیٹ اسٹروک کا خطرہ

    کراچی : شہر قائد میں بڑھتی گرمی سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑگیا ہے . محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ آنےوالےدنوں میں گرمی بڑھےگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین روز کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ بڑھا ہے، پیر کو درجہ حرارت بڑھ کر 37 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا ، یکم اپریل سے ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، جب کہ کراچی والوں کیلئے سمندری ہوائیں بند ہونے سے اپریل بھاری گزرے گا۔

    محكمہ موسمیات كے قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے كہا ہے كہ کراچی میں اپریل سے گرمی میں مزید اضافہ ہوگا لہٰذا متعلقہ ادارے اور شہری ہیٹ ویوز کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کریں۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ اگر ہیٹ ویوز كا امكان ہوا تو محكمہ موسمیات كی جانب سے تین روز قبل الرٹ جاری كردیا جائے گا تاكہ متعلقہ ادارے اور شہری حفاظتی اقدامات كرلیں، گلوبل وارمنگ كی وجہ سے دنیا كے مختلف ممالك میں گرمی كی شدت بھی بڑھ رہی ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر غلام رسول بھی آگاہ کرچکے ہیں کہ رواں برس پورے ملک میں موسم گرما اپنے مقررہ وقت سے قبل آجائے گا جس کے بعد درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔

    ماہرین نے اس کی وجہ موسمی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج اور اس کی وجہ سے عالمی درجہ حرارت میں ہونے والے اضافے یعنی گلوبل وارمنگ کو قرار دیا ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے انتظامات شروع

    دوسری جانب سندھ حکومت نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے انتظامات شروع کردیئے ہیں ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ توفیق چوہدری کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹرک سے بچاؤ کی مہم شروع کی جارہی ہے، تمام اضلاع میں کیمپ قائم کئے جائیں گے۔

    توفیق چوہدری کا کہنا تھا کہ دھوپ سے بچاؤ کیلئے عوام احتیاطی تدابیر اختیارکریں، شہری اداروں سے ملکر انتظامات کرینگے، گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے،ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ ضروری ہے۔

    یاد رہے کہ 2015 میں  کراچی میں گرمی کی شدید لہر نے 1 ہزار سے زائد جانیں لے لی تھیں۔

  • کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

    کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

    کراچی : شہرِقائد ایک بار پھر گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ دو روز کے دوران پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے.

    گرم ہواؤں نے کراچی کے شہریوں کا برا حال کیا ہوا ہے، محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کردیا ہے کہ گرمی سے بچنے کے لئے شہری خود احتیاط کریں تاہم بڑھتی ہوئی گرمی سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ نہیں ہے.

    محکمہ موسمیات کے مطابق کہ کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور گرم ہوائیں چلے گی تاہم کل سے گرمی کی شدت میں قدرے کمی کا آنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان عبدالرشید کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ کم اور ہواؤں کا رخ تبدیل ہورہا ہے، جس کی وجہ سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اوردرجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے لیکن اس کی شدت 43ڈگری سے ہوگی۔

  • کراچی : درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    کراچی : درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    کراچی : شہرِقائد میں شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کردیا ہے، درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کرگیا تو چرند پرند بھی بل بلا اٹھے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گرمی کی شدت کل بھی برقرار رہے گی.

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گی، شہری گھروں سے نکلتے وقت احتیاط کریں، تاہم بڑھتی ہوئی گرمی سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ نہیں ہے.

    محکمہ موسمیات کے ترجمان عبدالرشید کے مطابق موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ کم اور ہواؤں کا رخ تبدیل ہورہا ہے، جس کی وجہ سے آئندہ 3روزتک کراچی میں شدید گرمی ہوگی اوردرجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے لیکن اس کی شدت 43ڈگری سے ہوگی۔

    عبدالرشید نے کہا ہے کہ گرمی کی لہر 2 اکتوبرتک جاری رہے گی تاہم ہوا میں نمی کا تناسب معمول کے مطابق رہے گا لیکن 2اکتوبر کے بعد موسم میں بتدریج تبدیلی آئے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سب سےزیادہ درجہ حرارت آج حیدرآباد میں سینتالیس ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ تین سے چارروز تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے.

    ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں، ٹھنڈا پانی پیتے رہیں، بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔

    واضح رہے کہ رواں برس جون میں پڑنے والی شدید گرمی سے 12سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • شہر قائد میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،

    شہر قائد میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،

    کراچی : شہر قائد اور گرد و نواح میں درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک جا پہنچا مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے، گرمی سے متاثرہ متعدد افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج اتوار تک مزید آگ برسائے گا۔

    وسطی بھارت میں ہوا کے کم دباؤ کے سسٹم کے باعث کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بیس فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، گرمی کی شدت سے شہری بے حال ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی اوراس کے گرد ونواح کے علاقے تین سے چار دن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، گرمی کی یہ لہر اتوار تک جاری رہے گی اور اس دوران درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوزکر گیا۔

    شہر میں لو کا راج ہے، ہیٹ اسٹروک ایسامرض نہیں جس کاعلاج موجود نہ ہو ڈاکٹرزکاکہنا ہے کہ اس کاعلاج اوراس سے بچاؤ بہت آسان ہے،  شہری دھوپ میں زیادہ دیر رہنے سےگریز کریں،باہرجانا ناگزیر ہو تو سر ڈھانپ کر رکھیں اور ٹھنڈا پانی کی بوتل بھی ساتھ رکھیں۔

    حکومتِ سندھ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کا انتظام کر لیا ہے، کمشنر کراچی کے مطابق اسپتالوں سمیت تمام اداروں کو احتیاطی تدابیر جاری کردیں ہیں، ترجمان کے الیکٹرک احمد فراز نے اس مرتبہ بہتر اقدامات کا دعویٰ کردیا۔

    گرمی کے باعث شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے شہریوں کو احتیاطی تدابیرپر عمل کرنےکی ہدایت کی ہے، زیادہ سے زیادہ پانی پینے،غیرضروری گھروں سے نہ نکلنےاور بچوں اور بوڑھوں کو دھوپ سے بچا کر رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

    رواں سال جون میں بھی کراچی میں پڑنے والی گرمی نے تینتالیس برس کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اور اس قیامت خیزگرمی نے اٹھارہ سوسے زائد افرالقمہ اجل بن گئے تھے۔