Tag: karachi hounor killing

  • پسند کی شادی کرنے پر نوجوان جوڑے کو قتل کردیا گیا

    پسند کی شادی کرنے پر نوجوان جوڑے کو قتل کردیا گیا

    کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن میں غیر قانونی جرگے کی موجودگی میں پسند کی شادی کرنے پر نوجوان جوڑے کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقع میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول عصمت اور عرفانہ نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس میں رہائش پذیر تھے۔

    دونوں میاں بیوی کو جرگے کے ذریعے شاہ لطیف ٹاؤن بلایا گیا جہاں فیصلہ ہوا کہ دونوں کو قتل کردیا جائے، جرگے کے حکم پر دونوں میاں بیوی کو گلہ دبا کر ہلاک کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جرگے میں شامل 6 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں مقتولہ عرفانہ کا سگا بھائی بھی شامل ہے، جس نے مقتولہ کو قتل کرے وقت اس کے ہاتھ پاؤں پکڑے، مقتولہ کے قتل میں اس کا سابق شوہر نظام اوراس کا بھائی بھی ملوث ہے ، جرگے کا انعقاد عبدالقادر نامی شخص کے گھر پر کیا گیا تھا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کیلئے قبرکشائی بھی کی جائے گی۔

    پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل شاہ لطیف کے علاقے میں غیر قانونی جرگے کی موجودگی میں پسند کی شادی کرنے والے عصمت اور عرفانہ کو قتل کیاگیا ، اور ان کی لاشیں دفنادی گئیں تھیں۔

    دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاوٴن میں مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کے قتل کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے فوری انکوائری اور ٹھوس پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہیں۔

  • کراچی : غیر ت کے نام پر سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    کراچی : غیر ت کے نام پر سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    کراچی : غیر ت کے نام پر سفاک شوہرنے بیوی کو قتل اور بیٹیوں کوزخمی کردیا، پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم رفیق نے اپنی بیوی شمیم کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور پھر اپنی دو بیٹیوں کو بھی چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا، جن کی شناخت 15سالہ ساجدہ اور13سالہ مریم کے ناموں سے ہوئی ہیں جو کہ عباسی شہید اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    گرفتار ملزم رفیق کے مطابق اسے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا کوئی افسوس نہیں، رفیق کے مطابق گھر میں موجود چھری سے بیوی کو قتل کیا، بیوی پرشک تھا جب میں سوکراٹھا تو گھرسے ایک شخص کو بھاگتے ہوئے دیکھا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ شمیم بی بی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔