Tag: karachi jail

  • کراچی کی جیل میں بول نہ پانے والی لڑکی کو 11 سال سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف

    کراچی کی جیل میں بول نہ پانے والی لڑکی کو 11 سال سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کی جیل میں بول نہ پانے والی لڑکی کو 11 سال سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ جیل ملازمہ ثمینہ شیخ کو گزشتہ گیارہ سال سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں۔

    جیل ملازمہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے کیس میں عدالت نے محکمہ جیل خانہ جات سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار سے دستاویزات بھی طلب کر لیے۔

    قبل ازیں، درخوست گزار نے عدالت کو بتایا ’’میں فوتی کوٹے پر 2013 سے بطور جیل ملازمہ بھرتی ہوئی ہوں، میرے ساتھ بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں، لیکن 2013 سے آج تک مجھے ایک بھی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔‘‘

    درخواست گزار ثمینہ شیخ نے عدالت سے فریاد کی کہ انھیں تنخواہ کی ادائیگی کے لیے پیسے دینے کے لیے کہا گیا، اگر پیسے دیں گی تو تنخواہ ملے گی۔ مدعی نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل انتظامیہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے فریاد سن کر سندھ حکومت کے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا، اور ریمارکس دیے کہ یہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں، معصوم لڑکی جو بول بھی نہیں پا رہی اس کو بھی تکلیف میں ڈال دیا ہے۔

    کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے محکمہ جیل خانہ جات سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

  • اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے مقدمات کی سماعت جیل میں کرنے کی سفارش

    اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے مقدمات کی سماعت جیل میں کرنے کی سفارش

    کراچی : اسحاق بوبی اور عاصم کیپری ہائی پروفائل دہشت گرد ہیں، جیل حکام نے دونوں ملزمان کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے مقدمات عدالت کی بجائے جیل ہی میں چلانے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہائی پروفائل دہشت گردوں کی پیشی کامعاملہ پیچیدہ صورت اختیار کرگیا، کراچی جیل حکام نے کالعدم تنظیم کے اسحاق بوبی اورعاصم کیپری کو ہائی پروفائل دہشت گرد قرار دیتے ہوئے عدالت لانے لے جانے سے معذرت کی ہے۔

    عدالت کے پروڈکشن آرڈرز کے جواب میں جیل حکام نے سیکیورٹی رپورٹ جمع کرادی ۔ رپورٹ میں جیل انتظامیہ نے دہشت گرد اسحاق بوبی اورعاصم کیپری کو عدالت میں پیش کرنا سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔

    رپورٹ میں جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے مقدمات جیل میں چلانے کے لیے محکمہ داخلہ سے سفارش کر رہےہیں، مذکورہ ملزمان امجد صابری قتل کیس سمیت دیگر درجنوں ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث ہیں۔

  • کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشہ

    کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشہ

    کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشات کا اظہار کیا ہے، نادراکے مطابق بعض قیدیوں کے کوائف جیل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    سندھ رینجرز نے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشات کا اظہار کردیا، سندھ رینجرز کے ان خدشات کے بعد وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو ایسے مشتبہ قیدیوں کے کوائف کی فوری تصدیق کا حکم بھی دے دیا ۔

     نادرا کی ابتدائی تحقیق کے دوران چار قیدیوں کے بارے میں حیران کن انکشاف ہوا ہے، نادرا ذرائع کے مطابق ان قیدیوں کے کوائف جیل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    ذرائع کا کہنا ہے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اصل مجرموں کو جیلوں سے نکال کر ان کی جگہ بعض دوسرے لوگوں کو سزا پوری کرنے کے لیے بند کر دیا گیا ہے، وزیرِداخلہ نے نادرا کو رینجرز اور سندھ حکومت سے مل کراس حوالے سے تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

  • سزائے موت کے دومجرم سکھرسےکراچی منتقل کیاجارہاہے

    سزائے موت کے دومجرم سکھرسےکراچی منتقل کیاجارہاہے

    کراچی: ڈاکٹر علی رضا قتل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کو سزائے موت پرعملدرآمد کے لئے سندھ پولیس نے سکھر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سزائے موت کےمجرمان اعظم اورعطاءاللہ کو تین فروری کو تختہ دارپر لٹکایا جائے گا دونوں مجرموں نے کراچی کے ڈاکٹر علی رضا کو قتل کیا تھا اوراسی جرم میں ان کو اب سکھرجیل کے بجائے کراچی جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

    سینٹرل جیل سکھرمیں قید کلعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دونوں مجرموں اعظم اور عطاءاللہ کو تین فروری کو پھانسی دینے کے لیئے کراچی کی خصوصی عدالت نے ڈیتھ وانٹ جاری کیے تھے اوران کو سکھر سینٹل جیل میں پھانسی دی جانی تھی لیکن ورثاءنے عدالت میں درخواست دائرکی تھی کہ ان کو سزا کے لئےکراچی منتقل کیاجائے۔

    عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ شاہد علی نے ان کو کراچی جیل منتقل کرنے کے لیے ایس ایس پی سکھرسے پولیس نفری طلب کرلی ہے اوران کو کراچی متقل کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں۔