Tag: karachi jalsa

  • ‘خان صاحب! آپ کو گھبرانا نہیں ہے’

    ‘خان صاحب! آپ کو گھبرانا نہیں ہے’

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ کراچی نے فیصلہ سنادیا، خان صاحب اب آپ کو گھبرانا نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے ویڈیو اور تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کل کے تاریخی جلسے پر کراچی نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    مریم نفیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! اب آپ کو گھبرانا نہیں ہے کیونکہ پاکستان تم سے پیار کرتا ہے اور پاکستان آپ کو چاہتا ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نے باغ جناح گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کا پرچم تھامے اپنی تصویر بھی شیئر کی، ادکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے اور صارفین پوسٹ پر اپنا اظہار خیال کررہے ہیں، اب تک اس پوسٹ کو چالیس ہزار سے زائد افراد لائک کرچکے ہیں۔Imageاس سے قبل مریم نفیس نے کراچی میں ہونے والے احتجاج میں بھی شرکت کی تھی، بعد ازاں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، ہم پاکستانی عوام آپ کو واپس لائیں گے۔

  • پی ٹی آئی کراچی جلسے کی تیاریاں عروج پر، کارکنان کا جوش و خروش

    پی ٹی آئی کراچی جلسے کی تیاریاں عروج پر، کارکنان کا جوش و خروش

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے16اپریل کو کراچی میں ہونے والے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں، حلیم عادل شیخ نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

    باغ جناح گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 16اپریل کوچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کراچی پہنچ رہے ہیں، وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ جلسے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، کنٹینرز لگ چکے ہیں، کراچی کے عوام بھی اپنے کپتان کا استقبال کرنے کو تیار ہیں اور کارکنان بھی بہت پرجوش ہیں۔

    فائل فوٹو

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے کراچی کے جلسے کی تاریخ تبدیل کرکے 16اپریل کی گئی تھی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جلسے سے اپنے خطاب میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل دیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کا جلسہ مزار قائد پر ہوگا، ان شاء اللّٰہ کراچی کے عوام اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • ن لیگ کا 12 اکتوبر کو کراچی میں جلسے کا اعلان

    ن لیگ کا 12 اکتوبر کو کراچی میں جلسے کا اعلان

    کراچی: اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کا آغاز کراچی سے ہونے لگا، مسلم لیگ ن نے کراچی میں 12 اکتوبر کو جلسے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے کراچی میں 12 اکتوبر کو جلسے کا اعلان کردیا جبکہ پی ڈی ایم 18 اکتوبر کو کراچی میں حکومت مخالف جلسہ کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے جلسے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ودیگر قیادت شریک ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے سلسلے میں کراچی ڈویڑن کا اجلاس پارٹی آفس مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد کیا گیا جس میں کراچی کے تمام عہدیداران و کارکنان کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرکے مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی۔

    مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسے کا اعلان

    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام میں مایوسی پیدا کردی ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیپلزپارٹی کے تحفظات کے بعد کوئٹہ میں جلسہ ملتوی کرتے ہوئے 18 اکتوبر میں کراچی میں جلسے کا اعلان کیا تھا جس کی میزبانی پیپلزپارٹی کرے گی۔

    پی ڈی ایم 22 نومبر کو پشاور، 25 نومبر کو کوئٹہ، 30 نومبر کو ملتان، 13 دسمبر کو لاہور، 16 دسمبر کو گوجرانوالہ اور 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کرے گی۔

  • سندھ اورکراچی کےعوام گھروں سےنکلیں، مزار قائد پہنچیں، عمران خان

    سندھ اورکراچی کےعوام گھروں سےنکلیں، مزار قائد پہنچیں، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپیل کی سندھ اورکراچی کےعوام گھروں سے نکلیں، مزار قائد پہنچیں، سب سے زیادہ تباہی پاکستان میں سندھ کی ہوئی، مزار قائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کوبتاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 22 جولائی کو مزار قائد پر جلسے سے متعلق ویڈیو پیغام میں سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا اتوار کی شام کراچی میں عظیم جلسہ عام منعقد کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تباہی پاکستان میں سندھ کی ہوئی، سندھ کے ادارے بری طرح برباد کئے گئے اور صوبے کے وسائل نہایت بے دردی سے لوٹے گئے۔

    ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ سندھ کی 75فیصد آبادی خط غربت سے نیچے سسک رہی ہے، تھر پارکر میں 87 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں، صوبہ کھنڈراورگندگی کاڈھیر بن چکا ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے اپیل کی سندھ اورکراچی کےعوام گھروں سے نکلیں، مزار قائد پہنچیں، 22 جولائی کو مزارقائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کوبتاؤں گا۔


    مزید پڑھیں :  عمران آج بہاولپوراورملتان میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے


    خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج بہاولپور اورملتان میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

    گزشتہ روزلاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا دل کہہ رہا ہے ایک ہی گیند سے آصف زرداری اور شہباز شریف کی وکٹیں گریں گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہمیشہ کے لیے ان کی سیاست اور ظلم کا خاتمہ ہوجائے گا، آپ کی کپتانی کر رہا ہوں، ہمیں چوروں کو شکست دینی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکمرانوں نے ملک تباہ کردیا، پاکستان کو دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، سراج الحق

    حکمرانوں نے ملک تباہ کردیا، پاکستان کو دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، سراج الحق

    کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ70سال سے مسلط حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا، پاکستان کو ایک دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، کراچی کی محرومیاں ختم ہونے کے دن قریب ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے باغ جناح میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو ایک دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ 70سال سے مسلط حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا،2018کا الیکشن نظریات کے درمیان مقابلہ ہے.

    ایم ایم اے چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے، کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے کتاب پرمہر لگائیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم پاکستان کو گرین اور کلین پاکستان بنائیں گے، کراچی کی محرومیاں ختم ہونے کے دن قریب ہیں، اس پر پورے پاکستان کا حق ہے یہ شہر سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے، کراچی کو ایسا بنائیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقتدار میں آکر زکوٰۃ و عشر کا نظام نافذ کریں گے، اور پہلے بجٹ میں نو کروڑ لوگ زکوٰۃ دیں گے جس سے اتنا پیسہ جمع ہوگا کہ کوئی لینے والا بھی نہیں ہوگا، ہم باہر کی این جی اوز کے محتراج نہیں ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کا 24ستمبر کو رائے ونڈ کی طرف مارچ کا اعلان

    عمران خان کا 24ستمبر کو رائے ونڈ کی طرف مارچ کا اعلان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کے خلاف کرپشن کی تحقیقات نہ ہونے پر 24 ستمبر کو رائے ونڈ کے مارچ کا اعلان کردیا۔


    MQM Chief is responsible for introducing… by arynews

    یہ اعلان انہوں نے کراچی میں نشتر پارک کے جلسے میں کیا۔ جلسے میں ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما فردوش شمیم نقوی، عمران اسماعیل سمیت کارکنان اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی

    انہوں نے کراچی کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام اکیلے نہیں ہیں، مجھ سمیت پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے،قائد متحدہ کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر کے بعد فوری طور پر کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا، کراچی کے عوامی خود کو تنہا نہ سمجھیں، کراچی فنانشل حب ہے یہ ایک عظیم شہر ہے، اس شہر کو جو خوف طاری کیا گیا تھا اگر یہ خو ف نہ ہوتا تو آج کراچی اتنا خوشحال ہوتا کہ دبئی اتنا بڑا سٹی نہ بن پاتا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں مافیا کا قبضہ تھا، قتل عام ہوتا تھا، شہریوں کو خوف میں مبتلا کیے رکھا اس خوف کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

    یوم دفاع چھ ستمبر پر تیرہ سال کا تھا،  سقوط ڈھاکا بھی دیکھا، دل کرتا تھا بندوق لے کر پاکستان کے حق میں نکل آئوں، میرا پورا خاندان تقسیم کے وقت قربانیاں دے کر یہاں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ قائد متحدہ نے لندن میں بیٹھ کر کراچی میں قتل و غارت گری کرائی اور مہاجروں کو ہی قتل کرایا،عظیم طارق ایک بہترین آدمی تھا جسے الطاف حسین نے خطرہ سمجھتے ہوئے اسے راستے سے ہٹا دیا، را سے مل کر کراچی میں انتشار پھیلایا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے ہندوستان کے صحافیوں نے بتایا کہ الطاف حسین کو را نے فنکشن میں شرکت کی دعوت دی اور خود بھارت میں اس کے پوسٹر لگائے،میں دس سال تک اس کے متعلق کہتا رہا آخر دس سال بعد قائد متحدہ کے منہ سے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات نکل آئی، ملک میں دہشت گردی متعارف کرانے کا سہرا الطاف حسین کے سر جاتا ہے۔

    جب کپتان تھا اور مجھے مشکل وقت درپیش ہوتا تھا تو سب سے زیادہ پاکستان کے لیے جاوید میاں داد لڑ تا تھا جاوید میاں داد مہاجر ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ کراچی کی پولیس کو غیر سیاسی کیے بغیر کراچی میں امن ممکن نہیں، کراچی کے عوام میرے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف قدم اٹھائیں، میں 24ستمبر کو رائے ونڈ کے مارچ کا اعلان کرتا ہوں۔

  • کراچی : تحریک انصاف آج عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    کراچی : تحریک انصاف آج عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    کراچی: تحریک انصاف آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، شارع پاکستان پر جلسے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے۔

    کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو چھیالیس پر ضمنی الیکشن میں صرف چار روز باقی ہیں،ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تحریک انصاف عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے آج شارع پاکستان پر عائشہ منزل پر جلسہ کرے گی۔

     جلسے سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے، جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے این اے دو سو چھیالیس سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماوں نے رات گئےجلسہ گاہ کا دورہ کیا اور دیر تک جلسہ گاہ میں موجود رہے۔

  • تحریک انصاف19 اپریل کو کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے

    تحریک انصاف19 اپریل کو کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے انیس اپریل کو کراچی میں سیاسی قوت دکھانے کا فیصلہ کرلیا ۔

    تحریک انصاف نے کراچی کے حلقہ دو سو چھیالیس میں ضمنی الیکشن سے پہلے سونامی کی سیاسی قوت دکھانے کا فیصلہ کرلیا، کپتان کے متوالے شہرقائد میں میلہ سجائیں گے ۔

     کراچی میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ این اے دو سو چھیالیس کے الیکشن کیلئے لوگوں کو باہر نکلنا پڑے گا،کراچی والوں کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہوگا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کےرہنما اسد عمر نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے لیکن کراچی پاکستان کا دماغ ہے ۔ عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کا الطاف حسین پر برطانیہ میں مقدمہ درج کرانا جرات مندانہ فیصلہ ہے۔