Tag: karachi killings

  • شہر قائد میں گذشتہ ماہ اگست میں107 افراد جاں بحق ہوئے

    شہر قائد میں گذشتہ ماہ اگست میں107 افراد جاں بحق ہوئے

    کراچی: شہر قائد میں ایک طرف تو قانون نافذ کرنیو الے اداروں کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے تو دوسری جانب دہشت گردوں نے بھی اپنا کھیل جاری رکھا ہوا ہے ، گذشتہ ماہ اگست میں107 افراد جاں بحق ہوئے ۔

    پولیس کے مطابق گذشتہ ماہ اگست میں دہشت گردوں کے مختلف کارروائیوں کے دوران 107 افراد لقمہ اجل بنے ، جن میں 9 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 97 افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے۔

     جبکہ گذشتہ ماہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا ، ماہ اگست کے اختتام پر گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر ایڈوکیٹ امیر حیدر شاہ کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔

     ماہ اگست میں شہر کے چھ مختلف مقامات پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملے کیے گئے، لیاری میں گینگ وارکے دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او نیپئر بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ۔ گلشن اقبال کے علاقے تیرہ ڈی میں القاعدہ کے دہشت گردوں سے مقابلے میں حساس ادارے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوا۔

  • پولیس مقابلوں کے دوران کالعدم تنظیم کے کئ دہشتگرد مارے گئے ہیں، آئی جی سندھ

    پولیس مقابلوں کے دوران کالعدم تنظیم کے کئ دہشتگرد مارے گئے ہیں، آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران مارے جانے والے زیادہ تر دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    پولیس ہیڈ آفس میں کراچی کے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان کے تحت مصروف عمل ہیں۔

     کراچی ایئرپورٹ پرحملے کے ماسٹر مائنڈز ،زہرہ شاہد اور مولانا خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے جا چکے ہیں،  64کیسز فوجی عدالتوں میں بھیج چکے ہیں، کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران کالعدم تنظیم کے کئ دہشتگرد مارے گئے۔

     آئی جی سندھ نے کہا کہ ایسے مدارس جن کی رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات مکمل نہیں ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔

     سندھ پولیس کے چیف نے کہا کہ پولیس اور رینجرز مل کرکام کررہی ہے سات ماہ کے دوران کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں 57 فیصد ، بینک ڈکیتیوں میں 52 فیصد،ٹارگٹ کلنگ میں31 فیصد کمی آئی جب کہ اغوائ برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی شرح میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔

  • کراچی :فائرنگ اور پُر تشدد واقعات، 6افراد جاں بحق

    کراچی :فائرنگ اور پُر تشدد واقعات، 6افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُر تشدد واقعات کے دوران چھ افراد جان سے گئے ہیں، شارع نور جہاں اور بکرا پیڑی میں پولیس مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے مرتضی چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک صدیق جان کی بازی ہار گیا، شاہ لطیف کے علاقے میں بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک کر قتل کردیا، کھارادر کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کی فائرنگ سےدو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    منگھو پیر اجتماع گاہ اور ہجرت کالونی سے بھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، ملیر سٹی میں پولیس مقابلے میں ایک گینگ وار کا ملزم مارا گیا۔

    پولیس کے مطابق بھیم پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے، حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق فرنٹیئر کالونی سے کالعدم تنظیم کے دو کارندے پکڑے گئے، لانڈھی، کورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں آپریشن میں ٹارگٹ کلر سمیت سات افراد کو حراست میں لیا گیا،ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی:اورنگی فائرنگ، سابق کونسلر رشید بیٹے سمیت جاں بحق

    کراچی:اورنگی فائرنگ، سابق کونسلر رشید بیٹے سمیت جاں بحق

    کراچی : جاری ٹارگٹ کلنگ میں پھر تیزی آگئی، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جان سے گئے۔

    کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں کمی نہ لاسکیں، اورنگی ٹاؤن سیکٹر گیارہ میں صابری چوک کے قریب نامعلوم افراد کی ہوٹل پر فائرنگ سے سابق کونسلر رشید بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ کشیدگی کے باعث علاقے میں کاروبار بند ہوگیا ہے۔

    ملیر میمن گوٹھ سے خاتون کی تشددزدہ گولیاں لگی لاش ملی، خاتون کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، کورنگی کےعلاقے زمان ٹاؤن سے چالیس سالہ رکشہ ڈرائیور جاوید کی لاش ملی، جسے تشدد اور گلے میں پھندہ ڈال کرقتل کیا گیا ہے۔

  • کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات، 8افراد ہلاک

    کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات، 8افراد ہلاک

    کراچی:  فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اور ایک اے ایس ایف اہلکار سمیت8 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا، ماڑی پور ، سچل ، سہراب گوٹھ اور موچکو میں مبینہ مقابلوں میں گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے پانچ ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق میوہ شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، گولیمار پیتل گلی سے ایک شخص کی گھر سے لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ اورنگی ٹاون کے علاقے ایم پی آر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اصغر نامی شخص جان سے گیا ۔

    اورنگی کے علاقے پیرآباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار یوسف خان جاں بحق ہوا، مقتول ہیڈ کانسٹیبل یوسف پیرآباد تھانے میں تعینات تھا،  ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار مشتاق جانبر نہ ہوسکا، ادھر لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں گینگ وار تصادم فائرنگ سے گینگ وار کا رکن سمد ہلاک ہوگیا، شیرشاہ میں بینک کو رقم فراہم کرنیوالی کیش وین لوٹنے کے دوران ڈاکوؤں نے نور خان سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

    لیاری میں نامعلوم افراد نے کلری تھانے پر دستی بم حملہ اورفائرنگ کردی، جسکے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پہلوان گوٹھ میں اے ایس ایف اہلکار عبد الغنی نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا، ماڑی پور بھی پولیس مقابلے میں مختلف جرائم میں ملوث ایک ملزم مارا گیا، سچل کے علاقے میں پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کا کارندہ رفیع اللہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    سہراب گوٹھ کے علاقے میں ملزمان اور پولیس کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم ملا عمر ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا، ادھرموچکو پانچ سو کوارٹر میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا ملزم سعید کمانڈو ہلاک ہوگیا، رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ملزم مواچھ گوٹھ میں پانچ افراد کے قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھا۔

    دوسری جانب مچھر کالونی سے سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم اعجاز عرف کپی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی سو سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، رینجرز نے سائٹ سیمنز چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں چھپائے 66 راکٹوں کے شیل برآمد کرلیے، ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد ان راکٹوں سے بڑی تباہی پھیلا سکتے تھے۔