Tag: karachi king

  • کوشش ہے کہ 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں، شعیب ملک

    کوشش ہے کہ 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں، شعیب ملک

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے15ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں۔

    یہ بات انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا پی ایس ایل کے میچز اعصاب شکن ثابت ہونا اچھی بات ہے، بڑے اسکورنگ میچز میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں ذہنی تناؤ نہیں بلکہ انجوائے کرکے کھیلنا چاہیے، پشاورزلمی کے خرم شہزاد نے آخری اوور میں اچھی بولنگ کی۔

    شعیب ملک نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے اپنے ملک کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی ہے، میری کوشش ہے15ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کرکٹ سے مکمل بور ہوجاؤں گا تب ہی ایک دفعہ ریٹائرمنٹ لے لوں گا، عمر کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دینا چاہیے، سب کیلئے ایک ہی قاعدہ قانون ہونا چاہیے۔

    مزید پڑھیں : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    واضح رہے کہ کراچی میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دیتے ہوئے پی ایس ایل 8 کا کامیاب آغاز کیا۔

    پشاور زلمی نے کراچی کنگز سے کھیلا جانے والا سنسنی خیز میچ دو رنز سے جیت لیا، کراچی کنگز 200رنزکے تعاقب میں5وکٹ پر197رنز بنا سکی۔

    کپتان عماد وسیم اورشعیب ملک کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، کراچی کنگز آخری گیند تک لڑے اور متعدد مرتبہ چانس ملنے کے باوجود بدقسمتی سے میچ نہ جیت سکے۔

  • کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اختتام پذیر، بہترین ٹیلنٹ ڈھونڈ نکالا

    کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اختتام پذیر، بہترین ٹیلنٹ ڈھونڈ نکالا

    کراچی: خیبرپختونخوا سے شروع ہونے والی کھلاڑی کی کھوج صوبہ پنجاب میں اختتام پذیر ہوگئی، کراچی کنگز نے بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات سے صادق آباد تک کراچی کنگز کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، جبکہ کراچی کنگز نے بہترین ٹیلنٹ بھی ڈھونڈ نکالا۔

    کراچی کنگز نے جو وعدہ کیا، پورا کر دکھایا، ٹیلنٹ کی کھوج خیبرپختونخوا سے شروع ہوئی اور صوبہ پنجاب میں آکر مکمل ہوئی۔

    سوات سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ہزاروں کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، شہر اقبال سیالکوٹ سے صادق آباد تک کراچی کنگز کا ڈنکا بجتا رہا۔

    پرجوش انداز سے ٹیم کراچی کنگز کا استقبال ہوا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بلے بازوں کی مہارت کو جانچا گیا، بالنگ میں لائن اور لینتھ دیکھی گئی۔

    نوجوان کھلاڑیوں نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیا، کراچی کنگز کا مقصد ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا ہے۔

    دو روز قبل ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ پنجاب کے ضلع بورے والہ پہنچ تھا، کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کھلاڑی کی کھوج لگائی تھی۔

    اس دوران بہت سے باصلاحیت نوجوانوں نے اپنے اندر چھپے کرکٹ کے جنون کو کراچی کنگز کے پلیٹ فارم پر پیش کیا تھا۔

  • امید ہے سنسنی خیز میچ ہواور کراچی کنگز جیتے، شاہد آفریدی

    امید ہے سنسنی خیز میچ ہواور کراچی کنگز جیتے، شاہد آفریدی

    لاہور: کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آج کامیچ نہ کھیلنے کی مایوسی ہے، امیدہے سنسنی خیز میچ ہو اور کراچی کنگز جیتے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہنے پیغام میں کہا کہ آج کا میچ نہ کھیلنے کی مایوسی ہے، گزشتہ سال بھی انجری کے باعث پی ایس ایل فائنل نہیں کھیل سکا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتا ہوں، امید ہے سنسنی خیز میچ ہواورکراچی کنگز جیتے۔

    یاد رہے کہکراچی کنگز کے دو بڑےکھلاڑی اشاہدآفریدی اور عماد وسیم انجری کے باعث آج کامیچ نہیں کھیلیں گے جبکہ محمد عامر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    خیال رہے کہ  پاکستان سپر لیگ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ڈو اینڈ ڈائی مقابلہ ہوگا اور فاتح ٹیم فائنل میں اسلام آباد سے مقابلہ کرے گی۔

    حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور  ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر  بن گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ کی فائنل تک رسائی

    کراچی کنگز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ کی فائنل تک رسائی

    دبئی: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے لک رونکی کی تیز ترین جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے اکتیسویں اور پلے آف کے پہلے میچ میں پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی اور دوسرے نمبروں کی ٹیموں میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مقابلہ دبئی اسٹیڈیم ہوا۔

    آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے‘۔

    کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو خرم منظور اور ڈین لے میدان میں اترے، تیسرے اوور میں 17 رنز کے مجموعی اسکور پر عماد الیون کی دو وکٹیں گریں تاہم آئن مورگن اور ڈین لے نے گرتی ہوئی ٹیم کو تھوڑا سا سہارا فراہم کیا۔

    بعد ازاں 46 کے مجموعی اسکور پر مورگن 21 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، نئے آنے والے بیٹسمین کولن انگرام اور ڈین لے نے 59 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی اور اسکور کو 128 تک پہنچایا۔

    کراچی کنگز کی پہلی اور دوسری وکٹ 17 جبکہ مورگن 46، جوزف ڈین لے 128 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، کولن انگرام 39 گیندوں پر 68 رنز اور ڈین لے 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد سمیع 2 ، فہیم اشرف اور عماد بٹ ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو لک رونکی اور صاحبزادہ فرحان میدان میں اترے، مصباح الیون کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار اوپننگ فراہم کی اور 91 کے مجموعی اسکور پر اسلام آباد کی پہلی وکٹ گری۔

    لک رونکی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین ففٹی مکمل کی اور وہ 94 کے انفرادی اسکور پر فاتحانہ اننگز کھیل پر پویلین لوٹے، یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 91، دوسری 130 پر گری، کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے پانچ کیچز ڈراب کیے جس کا مصباح الیون کے بلے بازوں نے خوب فائدہ اٹھایا اور 13ویں اوور میں ہی 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی اور فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    پی ایس ایل کے پلے آف کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین بدھ کے روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، مقابلے میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کراچی کنگز سے میچ کھیلے گی جس کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کی جاسکے گی۔


    اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز خلاصہ

    تیرہواں اوور (عثمان شنواری): تیسری گیند پر چوکے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

    بارہواں اوور (محمد عامر): گیارہ رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 147/2 تک پہنچا۔

    گیارہواں اوور (عثمان شنواری): ایلکس ہیلز چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 136/2 تک پہنچا۔

    دسواں اوور (شاہد آفریدی): ایک چوکے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 124/1 تک پہنچا۔

    نواں اوور (محمد عرفان جونیئر): اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 117/1 تک پہنچا۔

    آٹھواں اوور (شاہد آفریدی): 9 رنز اضافے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 99/1 تک پہنچا۔

    ساتواں اوور (ٹائمل ملز): صاحبزادہ فرحان آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، 13 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 91/1 تک پہنچا۔

    چھٹا اوور (محمد عامر): پہلی گیند پر لک رونکی کا کیچ ڈراپ ہوا، بعد ازاں مجموعی اسکور 75/0 تک پہنچا۔

    پانچواں اوور (عثمان شنواری): تین چھکوں کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 69/0 تک پہنچا، لک رونکی نے اپنی ففٹی مکمل کی۔

    چوتھا اوور (شاہد آفریدی): ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 49/0 تک پہنچا۔

    تیسرا اوور (ٹائمل ملز): ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے مجموعی اسکور 34/0 تک پہنچا۔

    دوسرا اوور (عثمان شنواری): چار رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 18/0 تک پہنچا۔

    یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز لک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے کیا جبکہ پہلا اوور محمد عامر نے کیا، پہلے اوور میں دو چوکوں کے بعد مصباح الیون کا مجموعی اسکور 14/0 تک پہنچا۔

    کراچی کنگز اننگز خلاصہ

    بیسواں اوور (فہیم اشرف): آخری اوور میں دو چھکوں، ایک ڈبل اور تین سلنگز کے بعد مجموعی اسکور 154/4 تک پہنچا۔

    انیسواں اوور (محمد سمیع): چار رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 137/4 تک پہنچا۔

    اٹھارواں اوور (فہیم اشرف): جوزف ڈین لے نصف سنچری بنا کر خود ہی وکٹ کو گرا کر آؤٹ ہوئے، کولن انگرام نے آخری بال پر چونکا لگا کر 31 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور مجموعی اسکور 133/4 تک پہنچا۔

    سترہواں اوور ( محمد سمیع): 9 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 120/3 تک پہنچا۔

    سولہواں اوور (حسین طلعت): دو چھکوں کی مدد سے اوور میں 15 رنز حاصل ہوئے جس کے بعد اختتام پر مجموعی اسکور 111/3 تک پہنچا۔

    پندرہواں اوور (فہیم اشرف): ایک چھکے ، ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 96/3 تک پہنچا۔

    چودہواں اوور (شاداب خان): 6 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 81/3 تک ہنچا۔

    تیرہواں اووور (حسین طلعت): دو رن اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 75/3 تک پہنچا۔

    بارہواں اوور (شاداب خان): 7 رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 73/3 تک پہنچا۔

    گیارہواں اوور (عماد بٹ): پہلی ہی گیند پر کولن انگرام نے شاندار شارٹ کھیل کر اننگز کا پہلا چھکا مارا، اگلی بال پر رن لینے کے بعد ڈین لے وکٹ پر آئے اور انہوں نے چونکا مارا، 13 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 65/3 تک پہنچا۔

    دسواں اوور (شاداب خان): 3 رنزاضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 52/3 تک پہنچا۔

    نواں اوور (عماد بٹ): آئن مورگن پہلی ہی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے 16 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 21 رنز کی اننگز کھیلی، یوں کراچی کنگز کی تیسری وکٹ 46 پر گری، تین رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 49/3 تک پہنچا۔

    آٹھواں اوور (شاداب خان): کپتان مورگن نے شاندار ریورس سوئپ شارٹ کھیلتے ہوئے گیند کو باؤنڈری لائن کے باہر پھینک کر چار رنز حاصل کیے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 46/2 تک پہنچا۔

    ساتواں اوور (سمت پٹیل): ایک چوکے اور سنگلز کی مدد سے 9 رنز حاصل ہونے کے بعد مجموعی اسکور 38/2 تک پہنچا۔

    چھٹا اوور (فہیم اشرف): ایک چوکے، دو اور سنگل رنز کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 29/2 تک پہنچا۔

    پانچواں اوور (سمت پٹیل): 3 رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 21/2 تک پہنچا۔

    چوتھا اوور (محمد سمیع): خرم منظور باؤلرکے ہاتھوں 6 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، نئے آنے والے بیٹسمین بابر اعظم اگلی ہی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین روانہ ہوئے، اختتام پر مجموعی اسکور 17/2 تک پہنچا۔

    تیسرا اوور (سمت پٹیل): پہلی بال پر جوئے ڈین لے اسٹمپ ہونے سے محفوظ رہے جس کے بعد انہوں نے دو چوکے لگائے، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 15/0 تک پہنچا۔

    دوسرا اوور (محمد سمیع): ایک چوکے اور ایک سنگل کے بعد مجموعی اسکور 7/0 تک پہنچا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے اوپننگ کے لیے خرم منظور اور جوئے ڈین لے میدان میں آئے جبکہ اسلام آباد کے سمت پٹیل نے پہلا اوور کرایا جس میں ٹیم صرف 2 رنز حاصل کرسکی۔

    عماد وسیم کی انجری کے باعث کراچی کنگز کی قیادت آئن مورگن کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائد مصباح الحق بھی انجری کے باعث میچ سے باہر ہیں اور ان کی جگہ ٹیم کی کپتانی جے پی ڈومینی کررہے ہیں۔

    اسکواڈ

    کراچی کنگز: جوئے ڈین لے، خرم منظور، بابر اعظم، کولن انگرام، آئن مورگن (کپتان)، شاہد آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان جونیئر، ٹائمل ملز، عثمان خان شنواری

    اسلام آباد یونائیٹڈ: لک رونکی، جے پی ڈومینی (کپتان)، ایلکس ہلز، صاحبزادہ فرحان، طلعت حسین، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، عماد بٹ، محمد سمیع اور سمت پٹیل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا: نجم سیٹھی

    پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا: نجم سیٹھی

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر مطمئن ہیں، پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہیں، کسی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہیں، انتظامات سے بھی مطمئن ہوں، فائنل کے ٹکٹس 15 مارچ سے دستیاب ہوں گے۔

    پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کوکراچی میں ہوگا، نجم سیٹھی

    اس سے قبل چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی دبئی سے نیشل اسٹیڈیم کراچی پہنچے جہاں انہوں نے پی ایس ایل کے فائنل کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس پراطمینان کا اظہار کیا، پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی ان کے ہمراہ تھے، جنہیں انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل تھری کا رنگارنگ ایونٹ دبئی میں جاری ہے جس کا فائنل کراچی میں کرانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ نے بھرپور اقدامات کئے جس کے بعد حتمی فیصلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کرانے کا سامنے آیا، لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی شریک ہیں۔

    پی ایس ایل 2018: پہلا مرحلہ مکمل، کراچی کنگز سرفہرست

    یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری میں‌ چھ ٹیمیں‌ مدمقابل ہیں، ٹرافی کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے، یہ ٹورنامنٹ 24 دنوں پر محیط ہے، جس کے دوران 34 سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • گھٹنے کا ایم آرآئی، شاہد آفریدی کا مداحوں سے دعا کی اپیل

    گھٹنے کا ایم آرآئی، شاہد آفریدی کا مداحوں سے دعا کی اپیل

    کراچی : کراچی کنگز کے صدر اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ گھٹنے میں انجری ہے، ایم آر آئی ہو گئی ہے مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گھنٹے کی انجری کے باعث تکلیف میں مبتلا تھا جس کی تشخیص کے لیے ایم آر وائی کروایا ہے، مکمل صحت کے لیے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا ہے کہ گھنٹے کی انجری کے باعث آج ملتان سلطانز کے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھا جس پر بہت افسوس ہے، اپنے مداحوں سے بھی معذرت خواہ ہوں جو میرا کھیل دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئے تھے اور میری ٹیم میں میری غیر موجودگی سے انہیں شدید مایوسی ہوئی، آپ سب کی دعاؤں سے جلد واپسی ہوگی۔

     

     

    کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹرز نے شاہد خان آفریدی کو 2 دن آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث انہیں آج کے میچ سے ڈراپ کیا گیا۔

    واضح رہے آج پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان میچ تھا جس کے لیے شاہد آفریدی کو گھٹنے میں انجری کے سبب ڈراپ کردیا گیا تھا تاہم بارش کے باعث یہ میچ منسوخ کرنا پرا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک نمبر دے دیا گیا.

     


    کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ بارش کی نذر


    قبل ازیں شارجہ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میچ میں شاہد آفریدی کی عدم دستیابی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا تھا جس سے شائقین میں مایوسی پھیل گئی تھی، کوچ مکی آرتھر نے بتایا تھا کہ وارم اپ کے دوران آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی اور آج ان کا ایم آر آئی کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل کراچی کنگز اپنے نام کرے گی: کوچ مکی آرتھر

    اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل کراچی کنگز اپنے نام کرے گی: کوچ مکی آرتھر

    کراچی: کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں جیت کے لیے پوری ٹیم کو جان لگانا ہوگی، امید ہے میگا ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل کراچی کنگز ہی اپنے نام کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، کوچ مکی آرتھر نے عزم کیا کہ کراچی کنگز میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں، امید ہے کہ کراچی میں ہونے والا فائنل کراچی ہی کی ٹیم جیتے گی۔

    پی ایس ایل تھری:‌ دبئی میں‌ سنہری ٹرافی کی رونمائی

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز فائنل میں پہنچے اور جیتے اس سے زیادہ ان کے لیے اطمینان کی اور کیا بات ہوگی، لیکن فائنل جیتنے کے لیے پوری ٹیم کو جان لگانا ہوگی۔

    ٹیم کے کپتان عماد وسیم سے متعلق مکی آرتھر نے کہا کہ عماد ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں امید ہے، وہ کپتانی میں بھی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے پاس تجربہ ہے، جس سے ٹیم کو بھرپور فائدہ ہوگا، عماد وسیم کو بھی ان سے سیکھنے کو ملے گا۔

    معروف اداکارعدنان صدیقی کراچی کنگزکی حمایت میں میدان میں آگئے

    خیال رہے آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ‌ حکام، ٹیموں کے کپتان، فرنچائز مالکان اور مینجمنٹ نے شرکت کی.

    یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کنگز کے شائقین گھر بیٹھے ٹی شرٹ حاصل کرسکیں گے

    کراچی کنگز کے شائقین گھر بیٹھے ٹی شرٹ حاصل کرسکیں گے

    کراچی کنگز اور ٹی سی ایس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا  ہے، شائقین اب گھر بیٹھے باآسانی ٹی شرٹ حاصل کرسکیں گے۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے ، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہے، دعا کریں ہم بھی فائنل میں پہنچیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی ایل سیزن تھری شروع ہونے میں کچھ دن ہی باقی رہ گئے ہیں اور اس عظیم الشان ایونٹ کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اسی سلسلے میں  کراچی کنگز اور ٹی سی ایس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے،  جس کے تحت کراچی کنگز کے شائقین ٹی سی ایس کے ذریعے  آن لائن ٹی شرٹس اوردیگر چیزیں حاصل کرسکیں گے۔

     کراچی کنگز اور ٹی سی ایس کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ٹی سی ایس کے سی ای او اور صدر ایم اے منان موجود تھے۔ معاہدے کی تقریب میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور دیگر اسٹارز کی بھی شرکت کی۔

    اس حوالے سے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگزکاحصہ بننے پرٹی ایس اورایم اے منان کوخوش آمدید، yayvo.comسےشائقین کراچی کنگز کی مرچنڈائز  ٹی شرٹس اور دیگر اشیا با آسانی حاصل کرسکیں گے۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ٹیم کی مقبولیت کے لیے مرچنڈائزنگ اورمارکیٹنگ  بے پناہ اہمیت کی حامل ہے، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا دعا ہے کراچی میں پی ایس ایل کافائنل کراچی کنگز کھیلے،  ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کراچی کنگز کی ٹی شرٹس کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ تھی۔

     کراچی کنگز کے مالک  سلمان اقبال نے یہ بھی کہا کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے‘ کراچی کنگز اچھی کارکردگی دکھانے کی  بھرپورکوشش کرے گی۔

    کراچی کنگز کی ٹی شرٹس شائقین کو گھر بیٹھے ملے گی

    صدر اور سی ای او ٹی سی ایس ایم اےمنان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کو کرکٹ سے دور نہیں کیاجاسکتا ، کراچی کنگز کی ٹی شرٹس ہماری ویب سائٹ yayvo.com پر دستیاب ہوں گی، کراچی کنگز کی ٹی شرٹس گھربیٹھے2گھنٹے میں مل جائے گی، کرکٹ دیکھئے چیزیں خریدیں اور لطف اندوز ہوں۔

    اس موقع پر ایم اے منان نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا شکریہ ادا کیا۔

    تقریب میں کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم نے کہا کہ شائقین کو مایوس نہیں کریں گے، پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں پہلے سے زیادہ اچھی اوربہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

  • اس بار پی ایس ایل کی ٹرافی کراچی کنگز اپنے نام کرے گی: محمد عامر

    اس بار پی ایس ایل کی ٹرافی کراچی کنگز اپنے نام کرے گی: محمد عامر

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے اسٹار بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ٹیم کا کومبینیشن بہت اچھا ہے، ایک ٹیم میں جو کچھ ہونا چاہیے، کراچی کنگز میں وہ سب موجود ہے۔

    ان خیالات کے اظہار انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے، کراچی کنگز فائنل تک جائے گی اور ٹرافی اپنے نام کرے گی۔

    فاسٹ بالر محمد عامر کو پاکستان سپر لیگ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں یہ اعزاز پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندر کے خلاف بالنگ کرتے ہوئے حاصل کیا تھا۔

    کراچی کنگز اس سیزن میں نئے روپ میں‌ نظر آئے گی، آخرتک لڑیں گے: کپتان عماد وسیم

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کراچی کنگز کے محمد عامر بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ جیت ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، لیکن اس سیزن میں لڑکے جان مارتے نظر آئیں گے، ٹیم بالکل نئے روپ میں‌ سامنے آئے گی۔

    اس مضبوط ٹیم میں‌ بوم بوم شاہد آفریدی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم بھی کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بار کراچی کنگز کا اسکوڈ انتہائی متوازن ہے، امید ہے، ٹیم پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • کراچی کنگز اور سپر اسٹار میمن موٹر سائیکل کے مابین معاہدہ

    کراچی کنگز اور سپر اسٹار میمن موٹر سائیکل کے مابین معاہدہ

    کراچی: کرکٹ کا مزہ دوبالا ہو گیا، کراچی کنگز اور سپر اسٹار میمن موٹر سائیکل کے مابین معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت شائقینِ کرکٹ کراچی کنگز کی بائیک بآسانی خرید سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور سپر اسٹار میمن موٹر سائیکل کے مابین معاہدہ طے پاگیا، کراچی کنگز اور سپر موٹر سائیکل کے عہدے داروں نے اشتراکی معاہدے کے کاغذات پر دستخط کیے کردیئے۔

    کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی کا کہنا ہے کہ اب شائقین کرکٹ اے آر وائی کے تعاون سے کراچی کنگز کی بائیک بآسانی خرید سکیں گے، انہوں کہا کہ اے آر وائی اپنے ناظرین اور کرکٹ کے شائیقن کی پسندیدگی کا خیال رکھتا ہے۔

    سپر اسٹار میمن موٹر سائیکل کے سی ای او عثمان سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کا حصہ بن کر بہت خوشی ہے،اے آر وائی نے پاکستان کرکٹ کے فروغ کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں۔

    یہاں پڑھیں:کراچی کنگزاورنیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ کے درمیان معاہدہ

    واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی کنگز کا نیا ناظم آباد کرکٹ ہوم گراؤنڈ کے ساتھ کرکٹ کی شان بڑھانے کے لیے  معاہدہ ہوا تھا، سی ای او سلمان اقبال اور عارف حبیب گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین عارف حبیب نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔