Tag: karachi-kings-vs-peshawar-zalmi

  • پہلاایلی منیٹر : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

    پہلاایلی منیٹر : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

    ابوظبی : پی ایس ایل 6 کے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ حضرت اللہ نے 38 گیندوں پر جارحانہ 77 رنز اسکور کیے جن میں پانچ چھکے اور دس چوکے شامل ہیں۔

    پی ایس ایل 6کاپہلاایلی منیٹرپشاور زلمی نے5وکٹ سے جیت لیا، کراچی کنگز نے میچ جیتنے کیلئے176رنزکا ہدف دیاتھا، پشاورزلمی نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل حاصل کیا۔

    ابوظہبی میں جاری پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹیر میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

    جواب میں پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ اور کامران اکمل نے بیٹنگ شروع کی۔ حضرت اللہ زازئی نے بالرز کی دھنائی کردی۔ پانچویں اوور میں کامران اکمل 13 رنز بناکر نور احمد کی گیند پر اور ان کے بعد آنے والے امام الحق دسویں اوور میں 11 رنز بناکر پریرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    12اوور میں زلمی کو دھچکا لگا جب حضرت اللہ پویلین لوٹ گئے، پریرا کی گیند پر گپٹل نے انہیں کیچ آؤٹ کردیا۔ انہوں ںے 38 گیندوں پر جارحانہ 77 رنز اسکور کیے جن میں پانچ چھکے اور دس چوکے شامل ہیں۔ انہوں نے زلمی کا اسکور 103 رنز تک پہنچادیا۔

    18اوور میں خالد عثمان 17 رنز کر اور 19 اوور میں شعیب ملک 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ آخری اوور میں زلمی کو سات رنز درکار تھے۔ کریز پر شرفین اور روومین پویل موجود تھے۔ شرفین راتھرفورڈ نے چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا۔

    جس کے بعد دو گیندوں پر ایک رنز درکار تھے جسے بناکر پشاور زلمے نے 176 کا ہدف حاصل کرلیا۔ روومن نے ایک رنز اور شرفین نے 17 رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کی بالنگ سائیڈ میں پریرا نے دو جب کہ محمد عامر، نور احمد اور الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    کراچی کنگز بیٹنگ

    اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ شرجیل خان 26 رنز بناکرآؤٹ ہوئے اور مارٹن کپٹل ایک بار پھر ناکام رہے، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

    بابراعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور تھسارار پریرا نے 18 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دانش عزیز 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ عماد وسیم نے 16 رنز بنائے۔

     پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان، وہاب ریاض اور عمید آصف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے ایلی منیٹر میں پشاور زلمی اوراسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گے۔

  • پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ میں کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی، سیمی الیون کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، کنگز کی قیادت مورگن جبکہ زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی نے کی۔

    ٹاس جیت کر پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 3 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ بغیر کھاتہ کھولے پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں 47 پر ڈیوائن اسمتھ، 81 پر رکی ویسلز، 118 پر کامران اکمل، 160 پر سعد نسیم، 181 لیام ڈاؤسن آؤٹ ہوئے۔

    پشاورزلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے کراچی کنگزکو جیت کے لیے 182رنزکا ہدف دیا، کامران اکمل 75 ڈیرن سیمی 36 اور سعد نسیم 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ عثمان شنواری نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کیں علاوہ ازیں محمد عامر، شاہد آفریدی اور روی بوپارا ایک ایک وکٹ لے سکے۔

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 15 کے مجموعی اسکور پر ڈین لے آؤٹ ہوئے بعد ازاں دوسری وکٹ 27، تیسری 40، چوتھی 62، پانچویں 92، چھٹی 118 اور ساتویں 137 کے مجموعی اسکور پر گریں۔

    کراچی کنگز کے بابر اعظم 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اس کے صرف دو کھلاڑی ڈبل ہندسے میں داخل ہوئے، لیام ڈیواسن 3، وہاب ریاض، عمید آصف 2 ، 2 اور حسن علی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 137 رنز بنا سکی۔

    کراچی کنگز اننگز

    بیسویں اوور میں کراچی کنگز کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، یوں مقررہ اوورز کے اختتام پر ٹیم 137 رنز ہی بناسکی۔

    انیسویں اوور میں مجموعی اسکور میں صرف 6 رنز کا اضافہ ہوسکا۔

    اٹھارویں اوور میں کراچی کنگز کی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کرسکی۔

    سترہویں اوور میں بابر اعظم  66 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 122/6 تک پہنچا۔

    سولہویں اوور میں کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 60 تک پہنچا، بابر اعظم نے اپنی ففٹی مکمل کی۔

    پندرہویں اوور میں کراچی کنگز نے مجموعی اسکور کی ففٹی مکمل کی۔

    چودہواں اوور (لیام ڈاؤسن): شاہد آفریدی نے ایک چھکا اور مارا تاہم اگلی ہی گیند پر وہ 26 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اختتام پر مجموعی اسکور 96/5 تک پہنچا۔

    تیرہواں اوور (ثمین گل): شاہد آفریدی نے یکے بعد دیگرے 3 چھکے لگائے جس کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 85/4 تک پہنچا۔

    بارہواں اوور کراچی کنگز کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا کیونکہ روی بوپارا 7 کے انفرادی جبکہ 62 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 64/4 تک پہنچا۔

    گیارہواں اوور (عمید آصف): پانچ رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 57/3 تک پہنچا۔

    دسواں اوور (لیام ڈاؤسن): چار رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 52/3 تک پہنچا۔

    نواں اوور (عمید آصف): مجموعی اسکور 48/3 تک پہنچا

    آٹھواں اوور (لیام ڈاؤسن): کراچی کنگز کے کپتان مورگن 5 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوکے پویلین روانہ ہوئے، اختتام پر مجموعی اسکور 41/3 تک پہنچا۔

    ساتواں اوور (وہاب ریاض): 5 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 40/2 تک پہنچا۔

    چھٹا اوور (ثمین گل) ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 35/2 تک پہنچا۔

    پانچواں اوور (وہاب ریاض): کولن انگرام بغیر کھاتہ کھولے 27 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، یوں اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 27/2 تک پہنچا۔

    چوتھا اوور (ثمین گل): پانچ رنز اضافے کے بعد کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 20/1 تک پہنچا۔

    تیسرا اوور (حسن علی): تیسری بال پر ڈین لے بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے یوں 15 کے مجموعی اسکور پر کراچی کنگز کو پہلے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک رن اضافے کے بعد 15/1 تک پہنچا۔

    دوسرا اوور (ثمین گل): ایک چھکے اور تین سنلگز کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 14 تک پہنچا۔

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور ڈین لے نے کیا جبکہ پہلا اوور حسن علی نے کرایا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان پر 5 تک پہنچا۔

    پشاور زلمی اننگز

    بیسواں اوور: پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے

    انیسواں اوور (عثمان شنواری): مجموعی اسکور 168/5

    اٹھارواں اوور (محمد عامر): مجموعی اسکور 160/4

    سترہواں اوور (محمد عرفان): 147/4

    سولہواں اوور (عثمان شنواری): کامران 75 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے، دو رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 119/4 تک پہنچا۔

    پندرہواں اوور (روی بوپارا): پشاور زلمی کے بیٹسمینوں نے تیز کھیل پیش کرتے ہوئے اوور میں 17 رنز حاصل کیے، مجموعی اسکور 117/3 تک پہنچا۔

    چودہواں اوور (شاہد آفریدی): کامران اکمل اور سعد نسیم نے دو چھکوں اور ایک چوکے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 103/3 تک پہنچا۔

    تیرہواں اوور (روی بوپارا): رکی ویسلز 11 کے انفرادی اور 81 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 3 رنز اضافے کے بعد 82 تک پہنچا۔

    بارہواں اوور (شاہد آفریدی): پشاور زلمی کا تیزی سے بڑھتا رک گیا اور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 79/2 تک پہنچا۔

    گیارہواں اوور (اسامہ میر): کامران اکمل نے چوکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 72/2 تک پہنچا۔

    دسواں اوور (شاہد آفریدی): پانچ رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 58/2 تک پہنچا۔

    نواں اوور (اسامہ میر): کامران اکمل خوش قسمت رہے کہ اُن کا کیچ ڈراپ ہوا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 53/1 تک پہنچا۔

    آٹھواں اوور ( شاہد آفریدی): ڈیوائن اسمتھ 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، دو رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 48/2 تک پہنچا۔

    ساتواں اوور (اسامہ میر): ایک چھکے کے بعد پشاور زلمی کے مجموعی اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ہوا یوں اختتام پر اسکور 46/1 تک پہنچا۔

    چھٹا اوور (محمد عامر): کراچی کنگز کے کپتان نے حکمت عملی تبدیل کی جو بہتر ثابت ہوئی، یوں چھٹے اوور میں زلمی کی ٹیم صرف 6 رنز بنا سکی اور اختتام پر اسکور 31/1 تک پہنچا۔

    پانچواں اوور (محمد عرفان): یہ اوور کراچی کنگز کے لیے مہنگا ثابت ہوا، کامران اکمل نے اوور میں دو چھکے لگائے اور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 25/1 تک پہنچا۔

    چوتھا اوور (عثمان شنواری): تین رنز اضافے کے بعد زلمی کا مجموعی اسکور 11/1 تک پہنچا، کامران اکمل اور ڈیوائن اسمتھ وکٹ پر موجود رہے۔

    تیسرا اوور (محمد عرفان): ایک چوکے اور ایک رن کے بعد زلمی کا مجموعی اسکور 8/1 تک پہنچا۔

    دوسرا اوور (عثمان شنواری): دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوئے، اوور اختتام پر ایک رن اضافے کے بعد مجموعی اسکور 3/1 تک پہنچا۔

    پہلا اوور (محمد عامر): اختتام پرٹیم کا مجموعی اسکور 2/0 تک پہنچا۔

    زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو محمد حفیظ اور کامران اکمل اوپننگ کے لیے میدان میں اترے اور پہلا اوور محمد عامر نے کرایا۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی انجری کے باعث کراچی کی ٹیم ٹی 20 اسپیشلسٹ مورگن کی قیادت میں میدان میں اتری، دونوں ٹیموں کے لیے میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے، کراچی کے شیر زلمی کو پہلے مرحلے میں شکست سے دو چار کر چکے ہیں۔

    پوائنٹس ٹیبل کی تازہ صورتحال

    اسکواڈ کراچی کنگز:

    جوئے ڈین لے، بابر اعظم، آئن مورگن (کپتان)، کولن انگرام، روی بوپارا، شاہد آفریدی، محمد رضوان، اسامہ میر، محمد عرفان (جونیئر)، محمد عامر، عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

    اسکواڈ پشاور زلمی:

    کامران اکمل، ڈیوائن اسمتھ، محمد حفیظ، رکی ویسلز، سعد نسیم، لیام ڈاؤسن، ڈیرن سمی (کپتان)، عمید آصف، وہاب ریاض، حسن علی، ثمین گل شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔