Tag: karachi kings

  • جیتو پاکستان میں کراچی کنگز ٹیم لانچ کی تقریب

    جیتو پاکستان میں کراچی کنگز ٹیم لانچ کی تقریب

    اے آروائی کے پروگرام جیتو پاکستان کے خصوصی پروگرام میں کراچی کنگز کی ٹیم لانچنگ اور تھیم سانگ لانچنگ کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی‘ اس موقع پر ٹیم انتظامیہ‘ کھلاڑی اور معزز اسپانسرز بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو’جیتو پاکستان‘ کے خصوصی پروگرام کی میزبانی فہد مصطفےٰ اور وسیم بادامی نے کی ‘ اس موقع پر ٹیم کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز محض ایک ٹیم نہیں بلکہ ایک خاندان ہے۔

    لانچنگ کی تقریب سے قبل ٹیم مالکان ‘ انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے اپنے مداحوں اور اسپانسرز کے ساتھ بھرپور وقت گزارا۔ اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبا ل اور ان کی مکمل ٹیم، صدر شاہد خان آفریدی، کپتان عماد وسیم، بابر اعظم، عثمان خان، اسامہ میر، تابش خان، حسن محسن، خرم منظور، محمد رضوان، مشتاق کلہوڑو، سیف اللہ بنگش، محمد طحہٰ، محمد عرفان اور روی بوپارا موجود تھے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے سجائی گئی اس رنگا رنگ تقریب میں ٹیم اینتھم ’دے دھنادن‘ کی لانچنگ بھی کی گئی جس پر معروف گلوکار شہزاد رائے نے پرفارم کیا ۔گانے کی ویڈیو میں بوم بوم شاہد آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر اور بابر اعظم نے بھی اپنا جلوہ دکھایا ہے

    ‘کراچی کنگز محض ٹیم نہیں بلکہ ایک خاندان ہے’

    اس موقع پر ٹیم کے مالک جناب سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’’کراچی کنگز ہم سب کا ہے ‘ یہ ٹیم سے بڑھ کر ایک خاندان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر یقین ہیں کہ یہ خاندان پی ایس ایل کے اس سیزن میں اپنے جذبے اور محنت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ فائنل کا انعقاد کراچی میں ہوگا اور ہمارے لیے یہ فخر کا مقام ہوگا کہ ہم اپنے گھر کے میدان میں اپنے لوگوں کے درمیان فاتح کے طور پر کھڑے ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر روی بوپارا کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ ٹیم کی لانچنگ کے لیے کراچی تشریف لائے‘ اس سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے ابھرے گا۔ جو کہ ہمیشہ سے ہمارا مقصد رہا ہے‘‘۔

    اس خوبصورت شام کو یاد گار بنانے کے لیے فیصل قریشی اور صنم بلوچ بھی موجود تھے۔ دی آرکیڈین کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی، فوجی فاؤنڈیشن کے شعبہ کارپوریٹ کمیونیکیشن کے سربراہ بریگیڈیر مجتبیٰ۔ کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی اور ٹیم ڈائریکٹر راشد لطیف خصوصی طور پر موجود تھے۔

    اس خوبصورت شام کو یادگار بنانے کے لیے کراچی کنگز ٹیم کی انتظامیہ اور ممبران اپنے مداحوں کی محبت کے شکرگزار ہیں اور اس موقع پر اپنے اسپانسرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ’بحریہ ٹاؤن ‘ – کراچی کنگز کا ٹائی ٹینیم اسپانسر ہے جبکہ’نور پور‘ اور’دی آرکیڈین‘ کراچی کنگز کے پلاٹینیم اسپانسرز ہیں۔ ٹیم کی آفیشل سپر مارکیٹ -’امتیاز سپر اسٹور‘ہے ، ’برائیٹو پینٹ‘ ہمارے پینٹ پارٹنر ہیں جبکہ ہمارا ہوم گراؤنڈ پارٹنر ’نیا ناظم آباد‘ہے۔

    ایونٹ کی تصویری جھلکیاں


    ٹیم کے مالک جناب سلمان اقبال تقریب سےخطاب کرتے ہوئے
    شاہد خان آفریدی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ خوش گوار انداز میں
    گفتگو کا ایک منظر
    صنم بلوچ اور فہد مصطفیٰ – شرکاء کو محضوظ کرتے ہوئے
    وسیم بادامی – پرجوش انداز میں
    اے آروائی انتظامیہ
  • کراچی کنگزکے آفیشل گانے ’’ دے دھنا دھن ‘‘ کی ویڈیو ریلیز

    کراچی کنگزکے آفیشل گانے ’’ دے دھنا دھن ‘‘ کی ویڈیو ریلیز

    کراچی : پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے آفیشل گانے’’ دے دھنا دھن ‘‘ کی ویڈیو ریلیزکردی گئی۔ گانے کے بول شائقین کے دلوں کی آواز بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کا آفیشل سانگ ریلیز کردیا گیا ہے، شہزاد رائے کی مسحور کن آواز میں کراچی کنگز کے گانے’’ دے دھنا دھن ‘‘ نے دھوم مچادی۔

    گانے میں بوم بوم شاہد آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر اور بابر اعظم نے بھی اپنا جلوہ دکھایا ہے، پی ایس ایل کی رونق اور شان کراچی کنگز ہر ایڈیشن میں اپنے شائقین کے لیے نئے آئیڈیاز لے کر آتی ہے جو اپنی انفرادیت اور دلچسپی کے باعث صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے دلوں کی دھڑکن بن جاتی ہے۔

    اپنی روایات کو جاری رکھتے ہوئے کراچی کنگز نے پی ایس ایل 3 کے لیے آفیشل گانا ’’ دے دھنا دھن ‘‘ جاری کردیا ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عوام کے دل مول لیے ہیں اور شائقین کرکٹ سمیت تمام شہریوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل تھری کا آغاز، صرف چار دن باقی رہ گئے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پی سی ایل تھری: کراچی کنگز اور معروف برانڈ نورپور میں‌ معاہدہ طے پا گیا

    پی سی ایل تھری: کراچی کنگز اور معروف برانڈ نورپور میں‌ معاہدہ طے پا گیا

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز اور معروف برانڈ نورپور کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے، اب نورپور کراچی کنگز کا پلاٹینم اسپانسر ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں معروف برانڈ نور پور اور ایونٹ کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز اب ساتھ ساتھ  دکھائی دیں‌ گے، کراچی کنگز اور نور پور کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا.

    معاہدے پر صدرکراچی کنگز شاہد آفریدی اور کمپنی کے سی او او عامر خواص نے دستخط کئے، اس موقع پرکراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور کپتان عماد وسیم بھی موجود تھے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور شاہد آفریدی نے فوجی فوڈز لمیٹڈ کے سی او او کو کراچی کنگز کی ٹی شرٹ پیش کی۔

    پی ایس ایل تھری، کراچی کنگز کے آفیشل نغمے کا ٹیزر جاری

     اس موقع پر فوجی فوڈز کے سی او او عامر خواص کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کرکٹ کا نام ساتھ ساتھ لیا جاتا ہے، ہم اے آر وائی نیٹ ورک سے مل کر کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں‌ گے۔

    انہوں نے کراچی کنگز کے لیے نیک تمنائوں‌ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار فائنل بھی کراچی میں‌ ہے، امید ہے کراچی کنگز پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلے گی.

    اسپانسر شپ معاہدے پر کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی اور فوجی فوڈزلمیٹڈ کے سی او او عامر خواص نے دستخط کئے، اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے.

     


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی اپنی ٹیم کے بینرزسے ایسے سجے کہ سب مثال دیں

    کراچی اپنی ٹیم کے بینرزسے ایسے سجے کہ سب مثال دیں

    اےآروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او آج اپنے چینل کے مارننگ شو میں مہمان کی صورت جلوہ افروز ہوئے اور کہہ دیں اپنے دل کی وہ سب باتیں جو عوام جاننا چاہتے ہیں ‘ انہوں نے شہرقائد کے باسیوں سے درخواست کی ہے کہ کراچی کنگز کے میچز کے دوران شہر ِقائد اپنی ٹیم کے بینرز سے ایسے سجے کہ تمام شہر اس کی مثال دیں ۔

    اے آر وائی نیوز کے ’دامارننگ شو ‘ میں آج کے مہمان سلمان اقبال نے شو کی میزبان صنم بلوچ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کو اپنی ٹیم بنانے کی خواہش ان کے والدِ محترم اقبال صاحب کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز آپ کے اپنے شہر کی ٹیم ہے‘ چاہے آپ میچز دیکھنے یواے ای جائیں یا گھر میں ٹی وی کی اسکرین پر اس سنسنی خیز معرکے سے لطف اندوزہوں کراچی کنگز آپ کی ٹیم ہے اسے سپورٹ کریں تاکہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند رہیں۔

    شو میں ان کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صنم بلو چ نے پوچھے ان سے ایسے بہت سے سوالات جن کے جواب سلمان اقبال کی ملک و قوم کے لیے خدمات کے گرویدہ افراد جاننا چاہتے ہیں۔ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ویسے تو انہیں اپنی ٹیم کے ہر کھلاڑی سے بے پناہ پیار ہے لیکن شاہد آفریدی اور عماد وسیم انہیں خصوصی طور پر پسند ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پی ایس ایل کے شروع سے اس بات کے خواہش مند تھے کہ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کراچی کنگز سے کھیلیں اور اب یہ ممکن ہوچکا ہے۔

    پاکستان سے باہر پسندیدہ شہر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے باہر نیویارک ان کا پسندیدہ شہر ہے‘ جہاں جاکر وہ خود کوپرسکون محسوس کرتے ہیں حالانکہ وہ ہرگز کوئی پرسکون شہر نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فون پر مسلسل مصروف رہنا ان کی ذمہ داریوں کے سبب مجبوری بن چکا ہے۔ زندگی میں ایک بار جب تعطیلات پر گئے تو ان کی شریکِ حیات نے پابندی عائد کردی تھی کہ وہ فون استعمال کریں گے‘ تب بھی وہ چپکے چپکے اپنا فون چیک کرتے رہے۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے غصے پر قابو پایا ہے اور اب وہ بہت کم کسی بات پر غصے میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کام پر غصہ آتا ہے ‘ اور جو ان کے دل میں ہوتا ہے وہ کہہ دیتے ہیں۔ اپنی خوشی اور ناراضی کا بروقت اظہار کرتے ہیں‘ ان کے دل میں اور زبان پر کوئی سنسر شپ نہیں۔


    اےآروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او ‘ سلمان اقبال گزشہ کئی برس سے وطنِ عزیز کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس کے لیے اے آروائی فلمز کے بینر سے پیش کی جانے والی فلمیں‘ پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور ٹی ٹین کرکٹ فارمیٹ کے
    علاوہ مختلف کھیلوں اور مثبت معاشرتی سرگرمیوں کی بھرپورحوصلہ افزائی اور سپورٹ ان کی شخصیت کا خاصہ ہے۔

  • کراچی کنگزکے مالک سلمان اقبال کی ڈی جی رینجرزسے ملاقات، آفیشل ٹی شرٹ پیش کی

    کراچی کنگزکے مالک سلمان اقبال کی ڈی جی رینجرزسے ملاقات، آفیشل ٹی شرٹ پیش کی

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات کرکے انہیں کراچی کنگز کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ڈی جی رینجرز سے ہونے والی اہم ملاقات میں پی ایس ایل تھری کے انعقاد اور کراچی میں ہونے والے فائنل کے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے کراچی کنگز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی سرگرمیاں سال بھر چلتی رہنی چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہو رہا ہے جو ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لئے فول پروف سیکیورٹی دیں گے۔

    ڈی جی رینجرز نے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی کوششوں کو بھی سراہا، ملاقات میں سی ای او سلمان اقبال نے ڈی جی رینجرزسندھ کو کراچی کنگز کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی۔


    مزید پڑھیں: سلمان اقبال کی آصف زرداری سے ملاقات، ٹی شرٹ پیش کی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میجر جنرل آصف غفور کا کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    میجر جنرل آصف غفور کا کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    راولپنڈی: کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای اور سلمان اقبال نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی اور انہیں کراچی کنگز کی اعزازی جرسی پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر پی ایس ایل کی سب سے بہترین ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کراچی کنگز کی اعزازی ٹی شرٹ پیش کی، میجر جنرل آصف غفور نے کرکٹ کے فروغ کے لیے سلمان اقبال کی کاوشوں کو سراہا۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کا کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کراچی کنگز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اعزازی ٹی شرٹ دینے پر سلمان اقبال کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ٹویٹ میں کہا کہ ’خوشی ہے کہ پوری قوم کی کرکٹ کے لیے دلچسپی بڑھ رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ کہ انہوں نے کراچی کنگز کی ٹی شرٹ قبول کی۔‘

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہونے جارہا ہے۔ لیگ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے تمام میچز کا شیڈول جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مزدور کا باصلاحیت بیٹا، کراچی کنگز نے تلاش کیا کرکٹ کا ہیرا

    مزدور کا باصلاحیت بیٹا، کراچی کنگز نے تلاش کیا کرکٹ کا ہیرا

    کراچی: کراچی کنگز کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ملنے والے باصلاحیت نوجوان احمد کلہو کا تعلق غریب گھرانے سے ضرور ہے مگر اُس کی محنت بآلاخر رنگ لے آئی اور وہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 18 سالہ نوجوان مشتاق کلہوڑو ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جس کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ بڑا ہوکر اچھا کرکٹر بنے مگر معاشی تنگ دستی اُسے کچھ کرنے سے روک دیتی تھی تاہم اب اُس پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی اور وہ عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ کراچی کنگز کی کٹ میں میدان میں اترے گا۔

    قدرت کا اصول ہے کہ ہر شخص کی زندگی میں اچھے اور برے دن آتے ہیں، جن کی زندگی میں لگاتار تنگی ہو انہیں قدرت ایک موقع سے ضرور نوازتی ہے ، ایسا ہی کچھ ہوا سکھر سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد کہلوڑو کے ساتھ جو اب پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز22 فروری سے ہوگا

    اے آر وائے سے گفتگو کرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ باؤلر مشتاق کلہوڑو کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے کرکٹ کا بے حد شوق تھا مگر والد کے ساتھ مزدوری پر جانے کی وجہ سے کھیل کو مکمل وقت نہیں دے سکتا تھا ہاں مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور  شام میں وقت نکال کر پریکٹس جاری رکھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں مقامی کلب کے لیے بحیثیت فاسٹ بالر کھیل چکا ہوں، کراچی کنگز کے ٹیلٹ ہنٹ پروگرام کے بارے میں جب سنا تو تذبذب کا شکار تھا مگر ٹرائل میں آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ میری قسمت کا بڑا امتحان تھا۔

    زاہد کلہوڑو کو کراچی کنگز کے چیف سلیکٹرز نے منتخب کیا اور اُسے ٹیم میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا، جس پر نوجوان کا کہنا ہے کہ ’میں کراچی کنگز کی انتظامیہ اور چیف سلیکٹر راشد لطیف بھائی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے موقع فراہم کیا‘۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وقار یونس اور عمران خان سے متاثر ہوں اس لیے اُن کے ایکشن کو کاپی کرنےکی کوشش کرتا ہوں، میں ان دونوں باؤلرز کو بچپن سے فالو کر رہا ہوں۔

    کراچی کنگز اور دی آرکیڈینز کے مابین اسپانسر شپ کا معاہدہ طے

    دوسری جانب مشہور بلے باز بوم بوم آفریدی اور فاسٹ بالر محمد عامر کے ساتھ ڈریسنگ روم میں گزارے وقت کو مشتاق کلہوڑو نے اپنے لیے قیمتی قرار دیا۔

    خیال رہے فاسٹ باؤلر مشتاق کلہوڑو نے گذشتہ سال قائد اعظم ٹرافی کھیلتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے توجہ حاصل کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان کا کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    عمران خان کا کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    راولپنڈی: کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ملاقات ہوئی جس میں سلمان اقبال نے عمران خان کو کراچی کنگز کی ٹی شرٹ پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    سلمان اقبال نے عمران خان کو کراچی کنگز کی ٹی شرٹ پیش کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کرکٹ کے لیے سلمان اقبال کی کاوشوں کو سراہا۔

    عمران خان نے کراچی کنگز کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    سلمان اقبال اس سے قبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی کراچی کنگز کی ٹی شرٹ پیش کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہونے جارہا ہے۔ لیگ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے تمام میچز کا شیڈول جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگز اور دی آرکیڈینز کے مابین اسپانسر شپ کا معاہدہ طے

    کراچی کنگز اور دی آرکیڈینز کے مابین اسپانسر شپ کا معاہدہ طے

    کراچی: پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز اور دی آرکیڈینز کے مابین اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پاگیا، آرکیڈینز کے سربراہ عقیل کریم ڈھیڈھی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز اس بار چیمپئن بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال اور پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی (اے کے ڈی) کی ملاقات ہوئی۔

    دورانِ ملاقات کراچی کنگز اور دی آرکیڈینز کے درمیان اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پایا جس پر سلمان اقبال اور  عقیل کریم ڈھیڈی نے دستخط کئے، اس موقع پر کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی بھی موجود تھے۔

    مزید پڑھیں: کراچی کنگز اور بحریہ ٹاؤن کے مابین معاہدہ

    دی آرکیڈینز کے چیئرمین اے کے ڈی کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کرکٹ کے فروغ میں بہترین کردار ادا کررہی ہے جبکہ سلمان اقبال کی کاوشوں سے ہی پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل اب کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے۔

    اُن کا کہناتھا کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن کراچی کنگز کے لیے خوش قسمت ثابت ہوگا اور اس بار چیمئن بھی کراچی کی ہی ٹیم بنے گی۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے عقیل کریم ڈھیڈی کو کراچی کنگز کی اعزازی جرسی پیش کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل کے حوالے سے آئی جی سندھ کی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ

    پی ایس ایل کے حوالے سے آئی جی سندھ کی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے آئی جی سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس نے لاہور کا دورہ کیا جس میں پاکستان و سری لنکا میچ اکتوبر 2017 کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز میں قریبی تعاون کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی جی سندھ سے بریفنگ کے موقع پر احکامات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایونٹ ہمارے عوام کے لیے ہے اور اس ایونٹ سے کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے۔ اسٹیڈیم کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے متبادل راستے بھی پہلے عوام کو بتا دیے جائیں۔ ٹریفک پولیس اپنا زبردست بندوبست کرے۔

    آئی جی پولیس سندھ نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میچ سے 5 روز قبل پارکنگ ایریاز، اسٹیڈیم کھول دیے جائیں گے۔ آج ابتدائی ریہرسل کی جارہی ہے۔ ریہرسل میں وی وی آئی پی موومنٹ، کھلاڑیوں کی آمد، سیکیورٹی انتظامات و دیگر ہر قسم کی موومنٹ کور کی جارہی ہے۔

    بریفنگ کے مطابق اسٹڈیم میں 33 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے جس کو دیکھتے ہوئے پارکنگ و دیگر انتظامات کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے 4 کمیٹیز تشکیل دے دی ہیں جن میں ایگزیکٹو کمیٹی میں چیف سیکریٹری، سول کمیٹی میں وزیر بلدیات و میئر کراچی و دیگر، انٹیلی جنس کمیٹی میں خفیہ اداروں کے حکام شامل اور سیکیورٹی کمیٹی میں پولیس و رینجرز کے حکام شامل ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت بھی جاری کی ہیں کہ اسٹیڈیم کے قریب آغا خان و لیاقت نیشنل اسپتال ہیں، ان کی انتظامیہ سے بات چیت کر کے الرٹ رکھا جائے۔ کسی ناگہانی صورتحال پر ان قریبی اسپتالوں کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا اب ہم سب کو اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔