Tag: karachi kings

  • کراچی کنگز کےمالک سلمان اقبال کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، آفیشل ٹی شرٹ پیش کی

    کراچی کنگز کےمالک سلمان اقبال کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، آفیشل ٹی شرٹ پیش کی

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی کنگز کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ہونے والی اہم ملاقات میں پی ایس ایل کے انعقاد اورکراچی میں ہونے والے فائنل کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ پی ایس ایل سے دیگرملکوں کے کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں، پاکستان کےعوام کی خواہش ہے کراچی میں کرکٹ کی واپسی ہو۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ نہ ہوتا تو کراچی کنگزکا کپتان ہوتا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال جووعدہ کیا اس سال وعدے کونبھاؤں گا، میں نےکہا تھا کہ 2018 کے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ خوشی ہوگی پی ایس ایل کے فائنل میں کراچی کنگزمیدان میں ہو۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے جس بھی ٹیم کی سربراہی کی ہے وہ ہمیشہ جیتی ہے، میرا ریکارڈ ہے ٹیم کوجیتا کرہی واپس لوٹتا ہوں۔

    انہوں نے کراچی کے لوگوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل کراچی میں ہوگا اور فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو ان جیسی شخصیات کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے عالمی کرکٹ کو دوبارہ پاکستان کا دروازہ دکھایا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انشااللہ کراچی کنگز اس سال پی ایس ایل جیتے گی، شائقین اور ہم بھی کراچی کنگز کےساتھ ہیں۔


    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی آصف زرداری سے ملاقات


    خیال رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے بلاول ہاؤس میں سابق صدرآصف زرداری کو کراچی کنگز کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کنگز اور بحریہ ٹاؤن کے مابین معاہدہ

    کراچی کنگز اور بحریہ ٹاؤن کے مابین معاہدہ

    کراچی: پی ایس ایل کی سب سے عمدہ ٹیم کراچی کنگزکابحریہ ٹاؤن سے مسلسل تیسرے سال بھی معاہدہ طےپاگیا جس کے بعد بحریہ ٹاؤن کراچی کنگز کا سب سے بڑا اسپانسر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق  کراچی کنگز کے مالک اوراے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال اور بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات ہوئی جس میں معاہدے طے پایا کہ جس کے تحت اب بحریہ ٹاؤن کراچی کنگز کا سب سے بڑا اسپانسر ہے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال کا کہناتھا کہ کراچی کنگز اور بحریہ ٹاؤن کے معاہدے کا مقصد کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہے۔

    بحریہ ٹاؤن کے سی ای او علی ریاض کا کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے سلمان اقبال کے ساتھ ہیں، اس بار کراچی کنگز انشاء اللہ پی ایس ایل کا فائنل جیتے گی۔

    مزید پڑھیں: کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی آصف زرداری سے ملاقات، آفیشل ٹی شرٹ پیش کی

    اُن کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن میں پاکستان کا سب سے بڑا اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم تیار ہورہا ہے انشاء اللہ پی ایس ایل کا اگلا فائنل اُسی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سی ای اور بحریہ ٹاؤن علی ریاض ملک کا شکریہ بھی ادا کیا اور انہیں تحفے میں کراچی کنگز کی ٹی شرٹ بھی پیش کی۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کے شائقین گھر بیٹھے ٹی شرٹ حاصل کرسکیں گے

    اس موقع پر اے آر وائی گروپ کے ڈائریکٹر محبوب عبدالرؤف اور کراچی کے سی ای او طارق وسیع بھی موجود تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کنگز کا نیا نغمہ، شاہد آفریدی نے بھی آواز کا جادو جگایا

    کراچی کنگز کا نیا نغمہ، شاہد آفریدی نے بھی آواز کا جادو جگایا

    کراچی: معروف گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ کراچ کنگز کے لیے جو گانا گایا اُس میں شاہد آفریدی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، سی ای او اے آر وائی نے گانے سے متعلق بے حد دلچسپی لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال سمیت کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

    تقریب میں کراچی کنگز اور ٹی سی ایس کی آن لائن خریدوفروخت کی کمپنی yayvo.com کے مابین معاہدہ طے پایا جس کے تحت مداح اب کراچی کنگز کی ٹی شرٹ گھر بیٹھے باآسانی حاصل کرسکیں گے۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے آر وائی ڈیجیٹل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا ہماری دعا ہے کہ کراچی کنگز فائنل تک رسائی حاصل کرے اور ٹرافی اپنے نام کرے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کراچی کنگز کی ٹی شرٹس کی مانگ بہت زیادہ تھی اسی وجہ سے اب شائقین کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ٹی سی ایس سے معاہدہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی کنگز کے شائقین گھر بیٹھے ٹی شرٹ حاصل کرسکیں گے

    صدر اور سی ای او ٹی سی ایس ایم اےمنان کا تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ سے دور نہیں کیاجاسکتا ،  کراچی کنگز کی ٹی شرٹس ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی کوئی بھی صارف دو گھنٹے کے اندر اپنی پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز ٹی شرٹ حاصل کرسکے گا۔

    کراچی کنگز کے لیے نغمہ تیار کرنے والے معروف گلوکار شہزاد رائے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال تیار کیے جانے والے گانے میں شاہد آفریدی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، گانے کی ویڈیو 2 روز میں باقاعدہ جاری کی جائے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان صاحب نے گانے میں بہت دلچسپی لی اور انہوں نے تلقین کی کہ گانے میں جیتنے کی بات نہیں کرنی بلکہ کرکٹ کی بات کرنی ہے۔

    واضح رہے کہ معروف پاکستانی گلوکار کراچی کنگز کے لیے نیا گانا تیار کررہے ہیں جس کی دو روز قبل شوٹنگ بھی کی گئی، ویڈیو میں کراچی کنگز کے تمام کھلاڑیوں ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی نے اس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    کراچی کنگز کا آفیشل آڈیو گانا ریلیز کردیا گیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کنگز کے ستاروں کی دی مارننگ شو میں شرکت

    کراچی کنگز کے ستاروں کی دی مارننگ شو میں شرکت

    کراچی کنگز کے ستاروں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی مارننگ شو میں شرکت کی۔ ٹیم کے کپتان عماد وسیم، بابر اعظم اور محمد عامر نے مزیدار گفتگو کی اور مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم، بابر اعظم اور محمد عامر صنم بلوچ کے دی مارننگ شو میں شریک ہوئے۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم شو میں دھماکے دار انٹری دی جس پر شائقین نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ عماد وسیم نے آٹو گراف بھی دیا۔

    تینوں کھلاڑیوں نے صنم بلوچ کے ساتھ رقص بھی کیا۔

    فاسٹ بالر محمد عامر اور بابر اعظم نے شو میں خوب شرارتیں بھی کیں۔ کراچی کنگز کے شیروں سے دی مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے دلچسپ سوالات بھی پوچھے۔

    پروگرام میں ستاروں نے پراٹھے بھی بنا کر دکھائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگز اس سیزن میں نئے روپ میں‌ نظر آئے گی، آخرتک لڑیں گے: کپتان عماد وسیم

    کراچی کنگز اس سیزن میں نئے روپ میں‌ نظر آئے گی، آخرتک لڑیں گے: کپتان عماد وسیم

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ اس بار ٹیم نئے روپ میں نظر آئے گی.

    ان خیالات اظہار انھوں‌ نے پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو جیتو پاکستان میں‌ شرکت کے موقع پر کیا. ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے باز بابر اعظم بھی ان کے ساتھ تھے.

    اس موقع پر عماد وسیم نے کہا کہ جیت ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، لیکن اس سیزن میں لڑکے جان مارتے نظر آئیں گے، ٹیم بالکل نئے روپ میں‌ سامنے آئے گی۔

    سپراسٹار فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں شرکت کرنے والے باصلاحیت آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ہم ہر میچ میں‌ آخرتک لڑیں گے، نتیجہ بھی مختلف ہوگا.

    یاد رہے کہ کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم ہے، تیسرے ایڈیشن کے لئے منتخب ہونے والا اسکوڈ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں‌ پر مشتمل ہے.

    کراچی کنگز: تھیم سانگ میں شاہد خان آفریدی جلوہ گر ہوں گے

    اس مضبوط ٹیم میں‌ بوم بوم شاہد آفریدی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے. ٹی ٹوئنٹی کے بہترین آل راونڈرعماد وسیم ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم بھی کراچی کنگز کا حصہ ہیں. پاکستان کے بہترین بالر محمد عامر کی خدمات بھی کراچی کنگز کو حاصل ہیں.

    کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل، بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے

    اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے کولن انگرم، انگلینڈ کے روی بوپارہ، اوئن مورگن، جو ڈینلی اور ٹائمل ملز بھی ایکشن میں‌ نظر آئیں‌ گے۔ کراچی کنگز کو لینڈل سیمنز،عثمان شنواری، تابش خان، حسن محسن، محمد طحہ کی خدمات حاصل ہوں‌ گے.

    تجزیہ کاروں‌ کو یقین ہے کہ سپراسٹارز پر مشتمل کراچی کنگز اس بار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 2018: میچز کا شیڈول جاری

    پی ایس ایل 2018: میچز کا شیڈول جاری

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈنے دنیائے کرکٹ کے پسندیدہ ایونٹ پاکستان سپر لیگ 2018 کا شیڈول جاری کردیا ہے‘ پی اسی ایل کے زیادہ تر میچز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوں گے تاہم شیڈول پاکستانی ٹائم کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 22 فروری بروز جمعرات سے اس شاندار ایونٹ کا آغاز ہو گا اور کرکٹ کا یہ میلہ 25 مارچ بروز اتوار کراچی میں اختتام کو پہنچے گا‘ ایونٹ میں خود کو بہترین ثابت کرنے والی دو ٹیمیں شہرِ قائد میں ٹرافی کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔

    جاری کردہ شیڈول کے مطابق فروری بروز جمعرات پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز رات 10 بجے دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ جمعہ 23 فروری کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر شام 4:30 بجے دبئی میں پنجہ آزمائی کریں گے۔ اسی دن ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

    ہفتہ 24 فروری اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی شام 4:30 بجے دبئی میں شائقین کا لہو گرمائیں گے‘ ہفتہ 24 فروری کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ اتوار 25 فروری اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز شام 4:30 بجے دبئی جبکہ اتوار 25 فروری کو ہی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی رات 9 بجے دبئی میں پنجہ لڑائیں گے۔

    پیر 26 فروری کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ بدھ 28 فروری اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے شارجہ، جمعرات1 مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ پشاور زلمی رات 9 بجے شارجہ، جمعہ2 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے شارجہ، جمعہ2 مارچ لاہور قلندر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ آمنے سامنے آئیں گے۔

    PSL 2018

    ہفتہ3 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر شام 4:30 بجے شارجہ، ہفتہ 3 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے، اتوار 4 مارچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز رات 9 بجے شارجہ، منگل 6 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز رات 9 بجے دبئی، بدھ 7 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی، جمعرات 8 مارچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے دبئی، جمعرات 8 مارچ کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔

    جمعہ 9 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے دبئی، جمعہ 9 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے دبئی، ہفتہ 10 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے دبئی، ہفتہ 10 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے، اتوار 11 مارچ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی، پیر 13 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ رات 9 بجے شارجہ، بدھ 14 مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے شارجہ، جمعرات 15 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے شارجہ، جمعرات15 مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ، جمعہ 16 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے شارجہ، جمعہ 16 مارچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز رات 9 بجے میدان میں زور آزمائیں گے۔

    اسی طرح پلے آف کے میچز اتوار 18 مارچ کوالیفائر ٹیم 1 بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 2 رات 9 بجے دبئی میں منعقد ہوں گے۔ منگل 20 مارچ کوالیفائر ٹیم 3 بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 4 ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں تاہم اس میچ کا وقت ابھی طے نہیں ہوا۔ لاہور، کوالیفائر ٹیم 1 لوزر بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 2 ونر‘ اس میچ کا ٹائم بھی ابھی طے نہیں ہوا ‘ لاہور میں منعقد ہوگا۔ اتوار 25 مارچ ایس تاریخ ساز ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا تاہم فائنل کا ٹائم کا تعین ابھی باقی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگز: تھیم سانگ میں شاہد خان آفریدی جلوہ گر ہوں گے

    کراچی کنگز: تھیم سانگ میں شاہد خان آفریدی جلوہ گر ہوں گے

    پاکستان سپر لیگ تھری میں کراچی کنگز کے تھیم سانگ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس بار ویڈیو میں مایہ ناز اسٹارکرکٹر شاہد آفریدی بھی جلوہ گر ہوں گے۔

    ان دنوں معروف گلوکار شہزاد رائے پی ایس ایل کی سب سے زیادہ شہرت یافتہ ٹیم کراچی کنگز کے تھیم سانگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس بار بوم بوم آفریدی بھی ان کا ساتھ نبھائیں گے

    اس گانے کے پروڈیوسر نقاش حیدر ہیں اور شاہد آفریدی بطور آرٹسٹ کراچی کنگز کے تھیم سانگ میں اپنے اور اپنے فرنچائز کے شائقین کا جوش بڑھاتے نظر آئیں گے۔

    شکریہ سلمان اقبال! شاہد آفریدی کا ٹویٹ

    یا درہے کہ رواں سال اکتوبر میں اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے شاہد آفریدی کی کراچی کنگز میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آفریدی پاکستان کی کرکٹ کا بہت بڑا نام ہے، کراچی کنگز میں انہیں کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔

    شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بھی ہیں اور پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں انہیں پلاٹینیم کیٹیگر ی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

    کراچی کنگز کے صدر بننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شکریہ سلمان اقبال ، میں کراچی کنگز کے صدر کی حیثیت سے پاکستانی اسپورٹس خصوصاً کرکٹ کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل، بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے

    کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل، بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے ثابت قدم ہے، کھلاڑی کی کھوج کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل ہوگیا، بہترین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج اختتام کو پہنچی، حیدرآباد سے شروع ہونے والا سفر اندرون سندھ سے ہوتا ہوا کراچی میں ختم ہوگیا۔ اندرون سندھ چودہ روز میں سات شہروں کے بعد شہر قائد سے بھی کراچی کنگز ٹیلنٹ پروگرام کے تحت کھلاڑی کی کھوج مکمل ہوگئی۔

    فائنل فیز کا فائنل راؤنڈ کراچی کنگز کے ہوم گراؤنڈ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، اس دوران دو روز میں بہتر سے بہترین کھلاڑی کی کھوج برقرار رہی۔

    اندرون سندھ سے شارٹ لسٹ ہونے والے بیس بہترین کرکٹرز نے بھی شہر قائد میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، فائنل راؤنڈ میں کوچز نے کرکٹرز کی پرفارمنس کا جائزہ لیتے ہوئے مزید کھلاڑی شارٹ لسٹ کیے۔

    کھلاڑی کی کھوج کی اختتامی تقریب میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شارٹ لسٹ کرکٹرز کو کراچی کنگز کی اعزازی ٹی شرٹس بھی پیش کی گئیں۔

    ٹیم کراچی کنگز کے اہم رکن شکیل سجاد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہم ایسے شہروں سے کھلاڑی کھوج کرلائے ہیں جہاں کوئی توجہ دینے کیلئے تیار نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اہم پلیٹ فارم کراچی کنگز نے فراہم کردیا ہے، اب کرکٹ کا ٹیلنٹ ضائع نہیں بلکہ ابھر کر سامنے آئے گا، ٹرائلز سے منتخب ہونے والے کرکٹرز پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی شان بنیں گے۔

    واضح رہے کہ برائٹو پینٹس کراچی کنگز نے اندرون سندھ ٹرائلز کے سات مراحل کا آغاز حیدرآباد سے کیا تھا جس کے بعد میرپور خاص، عمرکوٹ ،نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ اور دادو سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

  • کراچی کنگز، کھلاڑی کی کھوج، اندرون سندھ ٹرائلزکا مرحلہ مکمل

    کراچی کنگز، کھلاڑی کی کھوج، اندرون سندھ ٹرائلزکا مرحلہ مکمل

    دادو : برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے سلسلے میں اندرون سندھ ہونے والے ٹرائلز اختتام پذیرہوگئے، دادو میں باصلاحیت کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ٹرائلز کا آخری مرحلہ کراچی میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑی کی کھوج کے اندرون سندھ ہونے والے تمام مراحل اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔

    برائٹو پینٹس کراچی کنگز نے اندرون سندھ ٹرائلز کے سات مراحل کا آغاز حیدرآباد سے کیا تھا جس کے بعد میرپور خاص، عمرکوٹ ،نواب شاہ،  سکھر، لاڑکانہ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا۔

    برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے ساتویں اور آخری مرحلے کے ایک روزہ ٹرائلز دادو میں ہوئے جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، بیٹنگ اور بولنگ میں نوجوان کرکٹرز نے سلیکٹرز کو بہت متاثر کیا۔


    مزید پڑھیں: کراچی کنگز کو طویل القامت باصلاحیت فاسٹ باؤلر مل گیا


    دیگر شہروں کی طرح یہاں بھی نوجوان کرکٹرز کا جنون عروج پر تھا، ساتویں مرحلے میں دادو سے کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا، دادو کے بعد کھلاڑی کی کھوج کے تین روزہ حتمی ٹرائلز10سے13دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 3 کے شیڈول کا اعلان، فائنل کےلیے کراچی کا انتخاب

    پی ایس ایل 3 کے شیڈول کا اعلان، فائنل کےلیے کراچی کا انتخاب

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ کے میچز 22 فروری سے 25 مارچ تک ہوں گے جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے 25 مارچ تک ہوگا اور اس دوران مختلف ٹیموں کے مابین 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز ملتان سلطان کے درمیان ہوگا جبکہ پلے آف 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 3: پی سی بی نے کھلاڑیوں‌ کی فہرست جاری کردی

    اس ضمن میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دنیا کے سامنے نیا ٹیلنٹ لانے میں پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن بھی اہم کردار ادا کرے گا، امید ہے شائقین کی بڑی تعداد میچز دیکھنے کے لیے گراؤنڈ آئے گی۔

    نجم سیٹھی کے مطابق کراچی کنگز 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرا میچ 25 فروری کو پشاور زلمی اور 26 فروری کو لاہور قلندرز  اور 2 مارچ ملتان سلطان، 4 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے مدمقابل ہوگی۔

    علاوہ ازیں کراچی کنگز  کا دوبارہ 8 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 10 مارچ کو ملتان سلطان، 11 مارچ کو لاہور قلندرز، 15 مارچ کو پشاور زلمی اور 16 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹیڈ سے مقابلہ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں 20 عالمی کرکٹر شامل

    پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کے مقابلے دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقد کیے جائیں گے جن میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

    مکمل شیڈول

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے سیزن میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کردی گئی ہے، ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔