Tag: karachi kings

  • عامر سہیل کی اے آر وائی نیوز کو دھمکی

    عامر سہیل کی اے آر وائی نیوز کو دھمکی

    کراچی : اے آر وائی نیوز کی جانب سے سچ دکھانے پرعامرسہیل حواس باختہ ہوگئے، سابق کرکٹر اے آروائی نیوز کے خلاف غنڈا گردی پر اتر آئے، کراچی کنگز کے خلاف بولنے کی دھمکی دے دی۔

     تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد پر الزامات کے بعد سابق کرکٹرعامرسہیل نے کراچی کنگز کے خلاف محاذ کھولنے کی دھمکی دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ اے آر وائی پیچھے ہٹ جاؤ، ورنہ سما ٹی وی پربیٹھ کر پروپیگنڈا کروں گا۔

    عامر سہیل نے پی ایس ایل کی  ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب میں کراچی کنگز کے خلاف بات کروں گا۔

    عامر سہیل دماغی علاج کرائیں، کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے رابطہ کریں

    عامرسہیل کے بیان پر اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن اقرارالحسن نے نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر سہیل کو اپنی ذہنی بیماری کا علاج کروانا چاہیئے، ایسے موقع پر جب پوری قوم خوش ہے اور اپنی قومی ٹیم کو سپورٹ بھی کررہی ہے تو ایسے میں ان کا یہ بیان دماغ کے خلل کی عکاسی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے کہ عامر سہیل اپنے بیان پر شرمندہ ہوتے الٹا وہ کراچی کنگز کو دھمکیاں دینے پراتر آئے ہیں، اقرار الحسن نے کہا کہ وہ آئیں ہم تیار بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق کرکٹر عامر سہیل نے ایک نجی ٹیلی وژن پر ٹاک شو کے دوران قومی کرکٹ ٹیم خصوصاً سرفراز احمد کیخلاف بیان دیا تھا، عامرسہیل نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پرالزامات لگائے تھے۔

    دیکھیں ویڈیو:

    عامرسہیل نے کہا تھا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں ہونے والی جیت میں سرفراز احمد کا کمال نہیں، یہ مخصوص ایجنڈا تھا۔ عامر سہیل کے اس بیان کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو موقع ملا اور اس نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی تھی۔

    پاکستان کی فتوحات پربھارتی میڈیا نے سوالات اٹھانا شروع کردیئے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان کی جیت کس کو ہضم نہیں ہورہی؟ کیا عامر سہیل بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں؟ اہم معرکے سے قبل عامر سہیل نے ٹیم پر الزام کیسے لگادیا؟ کیا ثبوت ہیں ان کے پاس؟

    عامر نے ٹیم کا مورال گرانے کی کوشش کی۔ کیا وہ بھارت کی لائن چل رہے ہیں۔ عامر سہیل کی پاکستان کی جیت کو متنازع بنانے کی کوشش پر پاکستان دشمن بھارتی میڈیا نے حسب روایت جلتی پرتیل کا کام کیا۔

  • شکریہ سلمان اقبال! شاہد آفریدی کا ٹویٹ

    شکریہ سلمان اقبال! شاہد آفریدی کا ٹویٹ

    کراچی : کراچی کنگز کے صدر بننے کے بعد شاہد آفریدی نے سلمان اقبال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کرکٹ کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔

    تفصلات کے مطابق کراچی کنگز کے صدر بننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شکریہ سلمان اقبال ، میں کراچی کنگز کے صدر کی حیثیت سے پاکستانی اسپورٹس خصوصاً کرکٹ کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔


    مزید پڑھیں : شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بن گئے


    یاد رہے کہ گزشتہ روز بوم بوم شاہد آفریدی کراچی کنگز میں بحیثیت صدر شامل ہوگئے تھے، اے آر وائی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے شاہد آفریدی کو ٹیم میں خوش آمدید کہا اور کراچی کنگز بطور صدر شمولیت کو اپنے لئے اور اپنی ٹیم کیلئے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز میں شاہد آفریدی کی شمولیت اچھا فیصلہ ہے جس پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، شاہد آفریدی ٹیم میں بحیثیت صدر شامل ہوں گے ، جب پی ایس ایل ڈرافٹنگ ہوگی تو ہم انہیں کھلائیں گے۔

    خیال رہے کہ قبل ازیں شاہد آفریدی پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

  • شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بن گئے

    شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بن گئے

    کراچی: بو م بوم شاہد آفریدی کراچی کنگز میں شامل ہوگئے، سلمان اقبال نے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی شاہد ہاشمی نے کہا کہ یہ پی ایس ایل کی بڑی خبر ہے اور کراچی کنگز کے مداحوں کے لیے ایک دھماکا ہے کہ لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی اب کراچی کنگز کے صدر بن گئے ہیں اور وہ اب پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی طرف سےکھیلیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی کنگز کے لیے یہ ایک بہت بڑی خبر ہے، شاہد آفریدی کا بچپن کراچی میں گزرا ہے اس لیے وہ کراچی کے کھلاڑیوں کو اپنے سامنے اور ان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ قبل ازیں شاہد آفریدی پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی میں شامل تھے اور انہوں نے پشاور زلمے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ کراچی کنگز میں شامل ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے شاہد آفریدی کو ٹیم میں خوش آمدید کہا ہے۔

    کرکٹر شاہد آفریدی کی اے آر وائی گروپ سے پرانی وابستگی ہے، کراچی میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے شاہد آفریدی کے بڑے منصوبے ہیں جس کے متعلق وہ کراچی کے شہرہوں کو جلد آگاہی دیں گے۔

    شاہد آفریدی بحیثیت صدر شامل ہوئے، ٹیم میں بھی کھیلیں گے، سلمان اقبال

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفت گو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی کنگز میں شاہد آفریدی کی شمولیت اچھا فیصلہ ہے جس پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، شاہد آفریدی ٹیم میں بحیثیت صدر شامل ہوں گے ، جب پی ایس ایل ڈرافٹنگ ہوگی تو ہم انہیں کھلائیں گے۔

     

    سلمان اقبال نے کہا کہ یہ پی ایس ایل کے لیے بہت بڑی خبر ہے، شاہد آفریدی کراچی کے شہری ہیں اور ہمارے بڑے لیجنڈ ہیں، انہوں نے کراچی سے کافی عرصہ کھیلا اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں اسی لیے انہوں نےکراچی کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

    شاہد آفریدی کراچی کے لیے بڑے منصوبوں کا جلد اعلان کریں گے 

    انہوں نے کہا کہ شاہد آفرید ی سے طویل گفت گو ہوئی ہے، شاہد کے کراچی کے کھلاڑیوں کے لیے کافی اچھے اور بڑے منصوبے ہیں، جلد ان منصوبوں کا اعلان کریں گے ۔

     

  • پی ایس ایل سیزن 2 کے یاد گار لمحے

    پی ایس ایل سیزن 2 کے یاد گار لمحے

    پاکستان سپر لیگ سیزن 2 گزشتہ رات لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپنی پوری شان وشوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا‘ ایونٹ کے فاتح کا سہرا پشاورزلمی کے سر بندھا لیکن کل رات ہونے والا فائنل پوری پاکستانی قوم کی جیت کا نشان تھا۔

    پہلے سیزن کی نسبت یہ سیزن زیادہ سنسنی خیز رہا اور کئی ایسے مناظر تھے جو شاید سالوں بعد بھی یاد رکھیں جائیں گے۔ ایسے ہی کچھ مناظر ہم آپ کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

    پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا اوراس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اورہزاروں شائقین کرکٹ آخری لمحے تک ٹکٹ کے حصول کی کوشش کرتے رہے ‘ ملک بھر میں میچ دیکھنے کے لیے سینکڑوں مقامات پر اسکرین لگائی گئیں۔

    پی ایس ایل کے سیزن 2 کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ دنیا بھر میں اسے آن لائن دیکھا گیا اور آن لائن دیکھنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی تھی۔

    پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا

    فائنل میچ سے پہلے ہونے والی تقریب کے رنگا رنگ لمحات

    کراچی کنگز کے کرس گیل پشاور زلمی کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے

    کمارا سنگاکارا کا شاندار شاٹ اور بال تماشائیوں کے ہاتھوں میں

    پی ایس ایل سیزن 2 کی واحد سینچری

    وہ لمحہ جب کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن 1 کے فاتح اسلام آباد یونائیڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

    پر مسرت لمحات ‘ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی کا جشن مناتے ہوئے

    جب شاہد آفریدی انتہائی مشکل لمحات میں آؤٹ ہوگئے، شائقین میں بگزبنی کے ساتھ روتی ہوئی لڑکی سوشل میڈیا سنسیشن بن گئی

    لاہور قلندرسے جیت کر کراچی کنگز کے پولارڈ انوکھے انداز میں جشن مناتے ہوئے

    پی ایس ایل سیزن 2 کا سب سے یادگار کیچ

  • کراچی کنگز کےشیر چیمپین اور چیمپین ہی رہیں گے،سلمان اقبال

    کراچی کنگز کےشیر چیمپین اور چیمپین ہی رہیں گے،سلمان اقبال

    کراچی : کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے ثابت کردیا کہ وہ آن پیپر ہی نہیں آن گراؤنڈ بھی بہترین ٹیم ہے،کون سے غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئیں گے میچ جیتنے کے بعد بتائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں کراچی کنگز کی عمدہ پرفارمنس پر سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی کنگز کاغذی نہیں بلکہ بہترین ٹیم ہے، کراچی کنگز کےشیر چیمپین اور چیمپین ہی رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کرس گیل میچ ونر ہے، کریز پرموجود ہو تو مخالف ٹیم پریشر میں رہتی ہے، میچ کےدوران دل کی دھڑکن تیزہوتی ہے، کراچی کنگز نے بتا دیا کہ صرف نام کی بڑی ٹیم نہیں ہے، میچ جیتنےکےبعدبتائیں گے کہ کون سے غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئیں گے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کہ عماد وسیم کی کارکردگی بہترین رہی، ٹیم اسی طرح کھیلتی رہی تو انشا اللہ فائنل میں ضرور پہنچے گی،  ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کب کیا ہو جائے، پشاور سے ہونے والے میچ میں بھی کامیابی کی امید ہے، کراچی کنگز نے کارکردگی برقرار رکھی تو فائنل جیت سکتی ہے۔

    مالک کراچی کنگز سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ عوام نے کراچی کنگز کو اپنایا ہے، کل اسٹیڈیم میں22ہزارشائقین کراچی جیتے گا کے نعرے لگارہے تھے، کھلاڑیوں کو پیغام بھیجا ہے کچھ بھی ہو جائے آپ لوگ اسٹار ہیں۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل پلے آف کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز میچ کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی تھی۔

  • کراچی کنگزکی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ٹکرائے گی

    کراچی کنگزکی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ٹکرائے گی

    دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی, یہ اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دوسری بار دبئی میں آج مدمقابل ہوں گی۔ کراچی کنگز کے پاس ہار کا بدلہ لینے کا بہترین موقع ہے۔

    کراچی کنگز کی گاڑی جیت کے ٹریک پرآگئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح اسے پلے آف مرحلے میں پہنچا سکتی ہے جبکہ کراچی کنگز کے شیروں نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے مسلسل دو میچز جیت کرکوئٹہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

     سرفرازالیون سات پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں سرفہرست ہے۔ کراچی کنگز کے پانچ میچ کھیل کر سب سے کم چار پوائنٹس ہیں۔

    کوئٹہ کی ٹیم بیٹنگ پر انحصار کرے گی۔ کراچی کنگز کے باؤلرز کو ڈینجر مین کیون پیٹرسن، سرفراز احمد اور رلی روسو کا روکنا ہوگا۔

    بیٹنگ میں سب کو کرس گیل کے چلنے کا انتظار ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ کھیلیں گی۔ کوئٹہ جیت گیا تو اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گا۔ کراچی کامیابی حاصل کرکے اپنی پوزیشن بہتر بنائے گا۔

  • پی ایس ایل: پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف فتح

    پی ایس ایل: پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف فتح

    دبئی: پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلنے جانے والے پی ایس ایل کے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا جسے مخالف ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    پشاور زلمی کی ابتدا اچھا نہ تھی، محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے محمد عامر کی بال پر ایل بی ڈبیلو ہو کر پویلین لوٹ گئے، محمد عامر نے ایونٹ کا پہلا میڈ ان اوور کرایا اور ایک اہم وکٹ بھی حاصل کی۔ کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے سہیل خان کا شکار بنے اُن کا کیچ عماد وسیم نے پکڑا۔

    پشاور زلمے کے میلان 48 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم کا نشانہ بننے جبکہ نئے آنے والے بیٹسمین مورگن اور حارث سہیل نے بیٹنگ لائن کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ اچھی شراکت داری کے بعد پشاور کی ٹیم کو فتح دلوائی۔

    مورگن نے 57 باؤلز کا سامنا کرتے ہوئے 80 جبکہ حارث سہیل نے 24 گیندوں کھیل کر 13 رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 71 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

    سہیل خان نے کامران اکمل کو پویلین روانہ کیا

    out-2

    محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے عامر کا شکار بنے

    amir-1

    کراچی کنگز اننگز

    کراچی کنگز کی جانب سے اوپننگ کرس گیل اور شاہ زیب حسن نے کی تاہم شاہ زیب بغیر کسی اسکور کے محمد حفیظ کی پہلی ہی گیند پر کیچ دے بیٹھے، نئے آنے والے کھلاڑی بابر اعظم بھی ایک رن اسکور کر کے پویلین لوٹ گئے، کپتان کمار سنگا کارا جورڈن کی بال کو باؤنڈری پر بھیجنے کے چکر میں لیگ پر کھڑے فیلڈر کو کیچ دے کر پویلین روانہ ہوگئے انہوں نے 5 رنز اسکور کیے۔

    kk-score

    پانچویں اوور کی چوتھی بال کو کرس گیل کھیلنے میں ناکام رہے اور وہ محمد حفیظ کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین روانہ ہوئے، 16ویں اوور کی پہلی گیند پر روی بھوپارا جورڈن کو کیچ تھما کر پویلین روانہ ہوگئے۔ 17ویں اوور میں شعیب ملک وہاب ریاض کی بال کھیلتے ہوئے کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ تھما کر 46 رنز پر پویلین روانہ ہوئے۔

    نئے آنے والے کھلاڑی عماد وسیم بغیر رن بنائے پویلین روانہ ہوئے، پولارڈ کا ساتھ دینے کے لیے آنے والے محمد عامر تین رنز اور پولارڈ 14 گیندوں پر 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز اسکور کیے جبکہ اس کے  7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    ss

    milk-4

    کھلاڑیوں کی تفصیل

    post-3

    کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری ٹیم میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی تاہم اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔

    post-1

    پڑھیں: ’’ کراچی کنگز، پشاور زلمی کو پچھاڑنے کے لیے بے قرار ‘‘

     کراچی کنگز کی کپتانی کمار سنگاکارا اور پشاور زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی نے کی۔
  • کراچی کنگز پی ایس ایل کی مضبوط ٹیم ہے، بابر اعظم

    کراچی کنگز پی ایس ایل کی مضبوط ٹیم ہے، بابر اعظم

    کراچی: کراچی کنگز کے بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم ہے کیونکہ اس میں تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے موقع دیا ہے تو میں بھی مداحوں کی امید پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر دبئی راونگی سے قبل نمائندہ اے آر وائی علی حسن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ بابر اعظم نے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایڈیشن میں ان فٹ ہونے کے باعث اچھی کارکردگی نہیں رہی مگر کراچی کنگز نے موقع دیا تو اپنی پرفارمنس سے اچھے نتائج دینے کی کوشش کروں گا۔

    ’’ کراچی کنگز کا حصہ بننے پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے بہت کافی خوشی ہے کیونکہ اس ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ کھیلنے میں نہ صرف مزہ آئے گا بلکہ بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا‘‘۔

    baber-2

    پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی پوزیشن پر بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم دیگر کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے کیونکہ ایسے سنیئر کھلاڑی ہماری ٹیم کا حصہ ہیں جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیم نہ صرف فائنل تک پہنچے گی بلکہ ہم ٹرافی بھی جیتیں گے۔

    baber-3

    یاد رہے کہ بابراعظم پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے لیکن ان فٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ میچز کھیلنے سے محروم رہے تاہم دوسرے ایڈیشن میں وہ کراچی کنگز کے اہم رکن بن کر سامنے آرہے ہیں۔

    baber-1

    واضح رہے بابر اعظم نے سال دوہزار  پندرہ سے ون ڈے ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 23 میچز میں برق رفتاری سے ایک ہزار ایک سو اڑسٹھ رنز بنائے جن میں چار سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

    baber-4

    کراچی کنگز کا حصہ بننے والے کھلاڑی بابر اعظم نے یواے ای سیریز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف لگاتار تین سنچریاں اسکور کی تھیں اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بابر اعظم کی کارکردگی قوم کی توجہ کا مرکز  رہی تھی علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہ چار میچز کھیلتے ہوئے ایک نصف سنچری کیساتھ کُل ایک سو سولہ رنز بناچکے ہیں۔

  • پی ایس ایل : کراچی کنگز کے کھلاڑی دبئی پہنچ گئے

    پی ایس ایل : کراچی کنگز کے کھلاڑی دبئی پہنچ گئے

    دبئی : پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن میں حصہ لینے کراچی کنگز کے شیر دبئی پہنچ ہوگئے۔ کراچی ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کا شانداراستقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے شیروں نے دبئی کے صحراؤں میں انٹری دے دی۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز کے شیر ایک ماہ تک یو اے ای میں قیام کریں گے۔ دبئی روانگی سے قبل کراچی ائیرپورٹ پر کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیاگیا۔

    karachi-kings-post-1

    اس موقع پر شائقین کرکٹ نے اپنے ہیروز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال، ٹیم کے سی ای او طارق وصی اور وی پی آپریشن نوید رشید بھی ٹیم کےساتھ دبئی پہنچے ہیں۔

    karachi-kings-post-2

    روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کےاسٹار بلے باز بابراعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے، ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    یاد رہے کہ کراچی کنگز کی قیادت کمار سنگا کارا کریں گے جبکہ کرس گیل، روی بوپارہ، بابر اعظم، محمد عامر سمیت کراچی کنگز کی پوری ٹیم نے پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کا عزم کیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کی رنگینیاں ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔ کراچی کنگزایونٹ میں اپنا پہلا میچ دس فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

  • .کراچی کنگز ٹوئٹر پرنمبرون  ٹرینڈ بن گیا

    .کراچی کنگز ٹوئٹر پرنمبرون ٹرینڈ بن گیا

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کا میدان سجنے سے قبل سوشل میڈیا پر سب کراچی کنگز کے گن گا رہے ہیں، ٹویٹر پر دلوں کے بادشاہ کا ٹرینڈ چھایا رہا جبکہ فیس بک پر چاہنے والوں نے اپنی ڈی پیز تبدیل کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کراچی کے شیروں نے دھوم مچا دی ، گذشتہ رات کراچی کنگز کی افتتاحی تقریب کے بعد ٹوئٹر پر کراچی کنگز ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، کرکٹ کا میدان ہی نہیں باہر بھی لوگوں نے بڑی تعداد میں کراچی کنگز کا حوصلہ بڑھایا۔

    کسی نے دلوں کے بادشاہ کے لئے بیسٹ آف لک کا ٹوئٹ کیا تو کسی نے اپنی ساری محبت اور حمایت کراچی کنگز کے نام کردی جبکہ فیس بک پر تو سب نیلا ہوگیا چاہنے والوں نے ٹیم سے محبت کا اظہار ڈی پیز تبدیل کرکے کیا ۔