Tag: karachi kings

  • کراچی کنگز کی سیمی فائنل میں رسائی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

    کراچی کنگز کی سیمی فائنل میں رسائی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

    کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی،  اسلام آباد یونائیٹڈ ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 137 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شرجیل خان نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 60 رنز پر گری جب شرجیل خان 37 رنز بنا کر عاکف جاوید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، شرجیل کی اننگز میں 4 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

    بابر اعظم 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کیمرون ڈیلپورٹ کو 11 رنز پر شاداب خان نے بولڈ کیا، کپتان عماد وسیم 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    افتخار احمد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، والٹن 11 رنز بنا کر رومن رئیس کا شکار بنے، کرس جارڈن 6 اور عمید آصف 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، رومن رئیس اور عاکف جاوید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دیاتھا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری، اوپنر رضوان حسین 17 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر والٹن کو کیچ دے بیٹھے۔

    فل سالٹ 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حسین طلعت نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شاداب خان 12 رنز بنا کر ارشد اقبال کا نشانہ بنے۔

    کولن انگرام 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، آصف علی 2 رنز بنا کر جارڈن کی گیند پر اسامہ میر کو کیچ دے بیٹھے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف، کرس جارڈن، عماد وسیم، ارشد اقبال اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اچھی جگہ پر بولنگ کریں گے تو نتیجہ اچھا آئے گا، اسلام آباد کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنانا چاہتے ہیں، ایلکس ہیلز کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے، کوشش کریں گے کراچی کنگز کو بڑا ہدف دیں۔

    فائنل الیون

  • ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں، بابر دنیا کا نمبر ون کھلاڑی ہے، عماد وسیم

    ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں، بابر دنیا کا نمبر ون کھلاڑی ہے، عماد وسیم

    کراچی: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں، بابر اعظم دنیا کا نمبر ون کھلاڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں، شرجیل خان نے کمال کی اننگز کھیلی ہے۔

    عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم آخری دونوں میچز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کا کہنا تھا کہ بیٹ پر اچھی گیند آرہی تھی، پراعتماد تھا، ایک چانس بھی ملا، آگے میچ اہم ہیں کوشش کروں گا اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

    مزید پڑھیں: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے باآسانی شکست دی، لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 17.1 اوورز میں حاصل کیا۔

    شرجیل خان نے 74 اور بابر اعظم نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شرجیل خان کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کراچی کنگز 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے، پہلے نمبر پر ملتان سلطانز کی ٹیم براجمان ہے۔

  • کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 26ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف 17.1 اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

    شرجیل خان نے 74 اور بابر اعظم نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہیں کرسکا، لاہور قلندرز کی ٹیم نے میچ میں تین کیچز بھی ڈراپ کیے۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فخر زمان 17 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    کرس لین کو 5 رنز پر ارشد اقبال نے پویلین روانہ کیا، بین ڈنک 9 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر اسامہ میر کو کیچ دے بیٹھے، سمیت پٹیل 5 رنز بنا کر کرس جارڈن کا نشانہ بنے۔

    لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر محمد حفیظ 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوڈ ویزے نے 5 رنز بنائے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف اور ارشد اقبال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، کرس جارڈن ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز سے شکست کا بدلہ لیں گے، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، وکٹ بہت اچھی ہے، جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے، شائقین کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ ہمارا پلان بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

    فائنل الیون

  • کراچی کنگز میں انجرڈ عامر یامین کی جگہ وقاص مقصود شامل

    کراچی کنگز میں انجرڈ عامر یامین کی جگہ وقاص مقصود شامل

    لاہور: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ان کی جگہ وقاص مقصود کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے انجری کے باعث پی ایس ایل فائیو سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر عامر یامین کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

    انجری کا شکار 29 سالہ عامر یامین کے ایم آر ائی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔

    پی ایس ایل فائیو میں آل راؤنڈر عامر یامین نے کراچی کنگز کی جانب سے 3 میچوں میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم اس دوران وہ کسی بھی میچ بیٹنگ نہیں کرسکے تھے، متبادل کھلاڑی 32 سالہ وقاص مقصود کے نام کی منظوری پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی ہے۔

    مزید پڑھیں: ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے پہلے نمبر پر کون ہوگا، عماد وسیم

    پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ وقاص مقصود اس سے قبل پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے ایونٹ میں 2 میچز کھیلے تھے۔

    یاد رہے کہ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، اس سے قبل لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔

  • ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے پہلے نمبر پر کون ہوگا، عماد وسیم

    ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے پہلے نمبر پر کون ہوگا، عماد وسیم

    کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے پہلے نمبر پر کون ہوگا، ابھی ہم ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہیں، ہم دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نے بہت اچھا کم بیک کیا ہے، آئندہ میچز جیتنے کی کوشش کریں گے ہم نے کچھ پلان بنائے ہیں، کوشش کریں گے پلان پر عمل کریں۔

    عماد وسیم نے کہا کہ ٹی 20 میں کوئی بھی چل گیا تو رنز ہوجاتے ہیں، لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، صرف بین ڈنک کے لیے پلان ترتیب نہیں دیا، کسی کھلاڑی کا ڈر نہیں ہم تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹیم بہت مضبوط ہے، بھرپور کم بیک کریں گے، عماد وسیم

    انہوں نے کہا کہ ایلکس ہیلز اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، آئندہ میچز جیتنے کے لیے پلان بنانا ضروری ہے، ہم نے مختلف کھلاڑیوں کے لیے مختلف پلان بنائے ہیں۔

    کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ عامر یامین ان فٹ ہوگیا، وہ میچ میں ہوتے تو لاہور قلندرز کے خلاف نتیجہ کچھ اور ہوتا، شرجیل خان اچھی کھلاڑی ہیں امید ہے آئندہ میچز میں رنز کریں گے، شرجیل میچ ونر ہے اس سے بات ہوئی ہے کوئی پریشر نہیں ہے۔

    عماد وسیم نے کہا کہ پوائنٹس ٹیبل میں یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون سی ٹیم پہلے نمبر پر ہوگی، صرف لاہور قلندرز نہیں تمام ٹیمیں بیلنس ہیں۔

    واضح رہے کہ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، اس سے قبل لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔

  • کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا مداحوں کیلئے پیغام

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا مداحوں کیلئے پیغام

    کراچی : کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘کراچی والے نیلی ٹی شرٹس پہن کر ٹیم کوسپورٹ کرنے آئیں اور دنیا کو دکھائیں یہ ہے کراچی’۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کنگز کے مداحواں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کراچی کنگز اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کو تیار ہے، کراچی والےنیلی ٹی شرٹس پہن کرٹیم کوسپورٹ کرنےآئیں، اور دنیا کو دکھائیں یہ ہے کراچی۔

    پی ایس ایل فائیو کا رنگارنگ میلہ ایک بار پھر کل سے کراچی میں سجے گا، میچ میں روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہورقلندرز مدمقابل ہوں گے، اعصاب شکن معرکہ شام7 بجے کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ٹیم بہت مضبوط ہے، بھرپور کم بیک کریں گے، عماد وسیم

    تیم مینجمنٹ کے مطابق کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ڈھیر کرنے کی حکمت عملی بنالی ہے – یہ میچ نہایت اہم ہے کیونکہ لاہور قلندرز کو بڑے مارجن سے شکست دے کر کنگز ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نےبھی آئندہ میچز میں بھرپور واپسی کے لیے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم بہت مضبوط ہے، بھرپور کم بیک کریں گے۔

  • پی ایس ایل فائنل جیتنے پر سلمان اقبال کا شوکت خانم اسپتال کے لیے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

    پی ایس ایل فائنل جیتنے پر سلمان اقبال کا شوکت خانم اسپتال کے لیے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

    لاہور: کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل جیت گئے تو شوکت خانم اسپتال کے لیے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم اور آفیشلز نے شوکت خانم کینسر اسپتال کا دورہ کیا اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کرکے ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

    مالک کراچی کنگز سلمان اقبال

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں تھا اتنے بڑے فنکشن میں آؤں گا، میرا وعدہ ہے ان بچوں کے لیے ٹیم اور اچھا کھیلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل جیت گئے تو ایک لاکھ ڈالر شوکت خانم اسپتال کے لیے دوں گا، انشا اللہ فائنل میچ ہم لاہور میں کھیلیں گے۔

    صدر کراچی کنگز وسیم اکرم

    کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں میرٹ پر علاج ہوتا ہے، شوکت خانم میں کوئی سفارش نہیں چلتی، دنیا میں کوئی اسپتال ایسا نہیں جہاں کینسر کا مفت علاج ہوتا ہو۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مالک کراچی کنگز سلمان اقبال کا دل بہت بڑا ہے، سلمان اقبال، کراچی کنگز، سب کی سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔

    سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 1992 ورلڈ کپ سے پہلے اسپتال بنانے کا ارادہ کیا تھا، ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے انہوں نے مجھ سے کہا کینسر اسپتال بنانا ہے۔

    کپتان کراچی کنگز عمادوسیم

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ یہاں بلانے پر شوکت خانم اسپتال کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شوکت خانم میں علاج کے لیے سب کو لائن میں لگنا پڑتا ہے، میں ایم آر آئی کروانے آیا تو لائن میں لگنا پڑا تھا۔

    عماد کا کہنا تھا کہ مالک کراچی کنگز تو ایک لاکھ ڈالر دیں گے لیکن کراچی کنگز کے دیگر کھلاڑی بھی اپنے طور پر حصہ ڈالیں گے۔

  • بارش نے کراچی کنگز کی محنت پر پانی پھیر دیا، سلطانز یقینی شکست سے بچ گئے

    بارش نے کراچی کنگز کی محنت پر پانی پھیر دیا، سلطانز یقینی شکست سے بچ گئے

    لاہور: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کی نذر ہوگیا، دونوں ٹیموں کا ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

     لاہور: پی ایس ایل فائیو کا 19واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 16.5 اوورز میں 102 رنز بنائے تھے، شاہدخان آفریدی 35 اور سہیل تنویر 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

    کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ذیشان اشرف2، شان مسعود9، معین علی 29، روسو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم اور عامر یامین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمر خان اور محمد عامر کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، کراچی کنگز میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

    عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کیمرون ڈیلپورٹ کی جگہ مچل میکلینیگن ہے، ملتان سلطانز سے شکست کا بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ میچ ہی ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی۔

    فائنل الیون

     

  • پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کا مقابلہ آج ملتان سلطانز سے ہوگا

    پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کا مقابلہ آج ملتان سلطانز سے ہوگا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 5 کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے، آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج لاہور میں رات 8 بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز دوسری بار ٹکرائیں گے، یہ پی ایس ایل فائیو کا 19 واں میچ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 28 فروری کو ملتان میں کھیلا جانے والا پہلا میچ ملتان ٹیم نے 52 رنز سے جیتا تھا۔ یہ پی ایس ایل کا دسواں میچ بھی تھا۔

    میچ کے امپائرز ہیں مائیکل گف، شوزیب رضا اور ناصر حسین۔ جب کہ میچ ریفری ہوں گے عزیز الرحمان اور ٹی وی امپائر ہوں گے آصف یعقوب۔

    پی ایس ایل سیزن فائیو میں ملکی اور غیر ملکی اسٹارز کی سوپرڈوپر پرفارمنس جاری ہے، عماد وسیم کی قیادت میں کنگز آج قذافی اسٹیڈیم فتح کرنے کو پر عزم دکھائی دے رہے ہیں، کراچی کنگز کی اوپننگ جوڑی سب پر بھاری نظر آ رہی ہے، بابر اعظم اور شرجیل خان بولرز کی خوب دھلائی کرتے ہیں۔

    18 واں میچ: گلیڈی ایٹرز کی ایک اور شکست، زلمی کی فتح

    ایلکس ہیلز اور کیمرون ڈیلپورٹ بھی میچ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جب کہ بولنگ میں محمد عامر، کرس جورڈن اور عمر خان سے امید ہے کہ اپنی ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری طرف سلطانز کے معین علی اور رائلی روسو کراچی کنگز کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، کے کے کو میچ جیتنے کے لیے ملتان ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر اور بولر محمد الیاس کو سنبھل کے کھیلنا ہوگا۔

    اب تک ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، ملتان سلطانز نے 5 میچز میں 4 چار جیتے ایک ہارا۔ کراچی کنگز کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی ہے، 5 میچز میں سے 3 جیتے اور 2 ہارے۔ دیگر ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر، پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر اور لاہور قلندرز 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر ہے۔

  • بریو جم : کراچی کنگز کے مالک کا مکسڈ مارشل آرٹس کے  کھلاڑیوں کے لیے شاندار تحفہ

    بریو جم : کراچی کنگز کے مالک کا مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کے لیے شاندار تحفہ

    لاہور: کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال نے مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کے لیے بنائے جانے والے جم کا افتتاح کردیا۔

    مکسڈ مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے  لاہور میں پاکستان کے پہلے قائم ہونے والے ’بریو جم‘ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال، صدر وسیم اکرم اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    پاکستان مکسڈمارشل آرٹ فیڈریشن کے چیئرمین اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ’بریو جم‘ سے ملک میں مکسڈ مارشل آرٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا، دوسرا جم جلد کراچی میں کھولا جائے گا۔

    کراچی کنگز کے مالک کا کہنا تھا کہ ’میڈیاسےاسپورٹس تک کاسفربہت اچھا رہا، جم مکسڈ مارشل آرٹس کے لیے بنایا گیا ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش کے کہ نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’مکسڈ مارشل آرٹس جم پی سی بی کے فٹنس معیار کے مطابق بنایاگیا، یہاں تمام سہولیات مہیا کی گئیں ہیں، جو بھی کھلاڑی جم سے ٹریننگ حاصل کر کے فٹنس ٹیسٹ دے گا اُسے کبھی ناکامی کا سامنا نہیں ہوگا‘۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’سناہے پنجاب میں بارشیں ہورہی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ کراچی اور لاہور کی ٹیمیں ایک ساتھ پریکٹس کریں اور دعا ہے کہ لاہور کراچی کے میچ میں بارش نہ ہو‘۔

    کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مکسڈمارشل آرٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، بریو جم دوسرے جمز کی نسبت انتہائی مختلف ہے، کراچی میں اس کی برانچ کھلنے کے بعد میں خود اس جم میں داخلہ لوں گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کراچی کنگز کے مالک نے خدا کا شکر بجا لاتے ہوئے کہا کہ ’اے آر وائی گروپ کی جانب سے ایک اور وینچر Brave Gym کا افتتاح کردیا گیا، ہم پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے اسی طرح انتھک محنت کرتے رہیں گے اور انشاء اللہ اسی جدوجہد کے ساتھ پاکستان کے کھیلوں کو  فروغ دیتے رہیں گے‘۔

    کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے بریو جم میں مکسڈ مارشل آرٹ کے ہلکے پھلکے داؤ پیچ  لگانے کی بھی کوشش کی، جسے وہاں پر موجودحاضرین نے خوب سراہا۔