Tag: karachi liaqatabad

  • لیاقت آباد پُل پر واردات، قریبی عمارت کی بالکنی سے شہری نے ویڈیو بنا لی

    لیاقت آباد پُل پر واردات، قریبی عمارت کی بالکنی سے شہری نے ویڈیو بنا لی

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد میں لٹیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، لیاقت آباد پُل پر لوٹ مار کی دن دہاڑے ایک واردات ہوئی ہے جس کے دوران قریبی عمارت کی بالکنی سے شہری نے ویڈیو بنا لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے لیے لوٹ مار کی وارداتوں پر قابو پانا چیلنج بن گیا ہے، لیاقت آباد پل پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس کی ویڈیو قریبی عمارت کی بالکنی پر موجود شہری نے بنائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو لٹیروں نے شہری کو اسلحے کے زور پر آسانی سے لوٹا، لٹیرے شہری سے نقدی رقم اور قیمتی موبائل فون چند منٹوں میں لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    ڈکیتی کی یہ واردات لیاقت آباد تھانے کی حدود میں ہوئی ہے، جس میں پولیس سے بے خوف لٹیروں نے دن دہاڑے شہری کو نشانہ بنایا۔

  • ایف سی ایریا میں دستی بم حملہ،ایک بچہ جاں بحق، 21 افراد زخمی

    ایف سی ایریا میں دستی بم حملہ،ایک بچہ جاں بحق، 21 افراد زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ایف سی ایریا لیاقت آباد میں‌ امام بارگاہ پر دستی بم حملے کے نتجے میں ایک بچہ ہلاک جب کہ 21 افراد زخمی ہوگئے جن میں 11  خواتین  بھی شامل ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر شاہنواز شاہ کے مطابق لیاقت آباد چار نمبر ایف سی ایریا میں واقع امام بارگاہ میں مجلس جاری تھی کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔

    حملے کے نتیجے میں‌ ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ 21 افراد زخمی ہوگئے جنہیں‌امدادی اداروں‌ نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں‌ طبی امداد دی جارہی ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں‌ میں‌ دوسے تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، زخمیوں‌ میں‌ گیارہ خواتین بھی شامل ہیں۔

    گورنر سندھ کا نوٹس، تحقیقات اور زخمیوں کے علاج کا حکم

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دستی بم حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    ہدایت ملنے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کو جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔

    جائے وقوع پہنچنے کے بعد مشتاق مہر نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اگر پولیس کی کوتاہی ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔

    آصف زرداری کا نوٹس

    سابق صدر آصف زرداری نے بھی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث مجرموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

  • کراچی : لیاقت آباد میں آپریشن ، سیاسی جماعت کے تین کارکن گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد میں آپریشن ، سیاسی جماعت کے تین کارکن گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے تین کارکنوں کوحراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کےقریب قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے آپریشن کے دوران مخصوص گھروں کی تلاشی لی، اس دوران قانون نافذ کرنے والوں نے ایک سیاسی جماعت کے تین کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ زیرِحراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب رینجرز نے ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کرکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دوملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کاروائی شہری کی اطلاع پر ڈیفنس کے علاقے میں کی گئی جہاں چھاپہ مارکرکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دوملزمان محمد الیاس اور محمد یاسر کو گرفتارکرلیا، دونوں ملزمان علاقے میں لوگوں سے فطرہ کے نام پر بھتہ وصول کررہے تھے۔

    ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث افراد کی فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ بروقت ان عناصر کا سدباب کیا جاسکے

  • ایم کیو ایم کو لیاقت آباد نمبر10 پر جلسے کی اجازت مل گئی

    ایم کیو ایم کو لیاقت آباد نمبر10 پر جلسے کی اجازت مل گئی

    کراچی :این اے دو سو چھیالیس میں اتنخابی مہم طوفان میں بدلنے لگی، طوفانی ریلیوں کے بعد تابڑ توڑ جلسوں کا مقابلہ چل نکلا ہے، ایم کیو ایم کو لیاقت آباد نمبر دس پر جلسےکی اجازت مل گئی۔

    ایم کیو ایم نے لیاقت آباد نمبر دس پر اٹھارہ اپریل کو جلسے کی اجازت مانگ تھی، جو ڈپٹی کمشنر وسطی نے منظور کرلی ہے جبکہ انیس اپریل کو عمران خان شاہراہ پاکستان پر جلسے سےخطاب کریں گے۔

    یاد رہے کہ  یہ جلسہ اس سے قبل جناح گراؤنڈ میں ہونا تھا لیکن عمران خان نے جناح گرائونڈ کو اپنے جلسے کیلئے چھوٹا قرار دے دیا تھا۔