Tag: karachi loadshedding

  • کراچی، لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد رات گئے سڑکوں پر نکل آئی

    کراچی، لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد رات گئے سڑکوں پر نکل آئی

    کراچی: کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کردی، شہری لوڈشیڈنگ کیخلاف دن رات سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد میں شدید گرمی کا راج ہے، ایسے میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔

    مختلف علاقوں میں ٹیکنیکل فالٹس کے نام پرگھنٹوں بجلی بند رکھی جاتی ہے، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

    بجلی کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد رات گئے سڑک پر نکل آئی، لیاقت آباد اور غریب آباد میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام نے شدید احتجاج کیا۔

    مشتعل مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹائرجلاکر شاہراہ پاکستان بندکر دی، حسن اسکوائر سے لیاقت آباد10 نمبر آنے اورجانے والی سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

    لیاقت آباد 2 نمبر کے علاقے میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا گیا، اس دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

    بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ: کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی جہنم بنادی

    اس دوران لیاقت آباد سے تین ہٹی اور ڈاکخانہ آنے جانیوالی سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک 15,15 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرتی ہے، جبکہ گرمی سے برا حال ہے۔

  • کراچی کا بڑا حصہ گزشتہ رات بجلی سے محروم، حکومتی دعوے دھرے رہ گئے

    کراچی کا بڑا حصہ گزشتہ رات بجلی سے محروم، حکومتی دعوے دھرے رہ گئے

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث شہر کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم رہا۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار ہے، کم و بیش شہر کا ہر علاقہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے۔

    شہر کے وہ علاقے جہاں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ان میں نارتھ ناظم آباد ،نارتھ کراچی، بفرزون اور لیاقت آباد شامل ہیں جہاں حسب معمول بجلی کی فراہمی گزشتہ رات بھی معطل رہی، اورنگی ٹاؤن،گلبہار اور اطراف کے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ رات بھر چلتا رہا۔

    اس کے علاوہ کورنگی، کھوکراپار، ملیر، گلستان جوہر اور گلشن اقبال بھی اندھیرے میں ڈوب گیا، گارڈن ویسٹ اور اطراف کےعلاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا رہے، لوڈشیڈنگ اور گرمی کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

    شہریوں کا شکوہ ہے کہ بار بار شکایات درج کرانے کے باوجود کے ای ہیلپ لائن پر کچھ نہیں بتایا جارہا، ان کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کو بھی لوڈشیڈنگ کا جواز بنالیا جاتا ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے، لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بھر کم بل بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس کی وبا نے حالات مشکل بنا دیے ہیں اور اوپر سے شدید گرمی میں ہونے والی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : بجلی کی لوڈشیڈنگ کراچی کے عوام کا مقدر بن گئی

    کراچی میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نیا نہیں لیکن مستقبل قریب میں بھی یہ مسئلہ فی الحال حل ہوتا نظر نہیں آرہا, حکومت کے بلند و بانگ دعوے پانی کے بلبلے ثابت ہورہے ہیں۔

  • پریشان نہ ہو، لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا، اسدعمرکی تاجربرادری کو یقین دہانی

    پریشان نہ ہو، لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا، اسدعمرکی تاجربرادری کو یقین دہانی

    کراچی : وفاقی وزیر اسد عمر نے تاجربرادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، پریشان نہ ہو، لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی بجلی بحران سےمتعلق صنعتکاروں اورتاجروں سے ملاقات ہوئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صنعتکاروں نے کہا بدترین لوڈشیڈنگ سے صنعتی یونٹس بند کرنے کا وقت آگیا ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث پیداواری کھپت میں کمی کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں تاجروں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بجلی دیتی نہیں،اوور بلنگ کے نام پر زیادتیاں کررہی ہے۔

    اسد عمرنے یقین دہانی کرائی کہ تاجربرادری پریشان نہ ہو، معاملے کا حل نکال لیا جائے گا ، وزیراعظم نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ، امید ہےکے الیکٹرک سے ملاقات کرکے مستقل حل نکال لیں گے۔

    خیال رہے صنعتوں میں گیس کی بندش اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر صنعتکاروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کراچی میں بجلی کامسئلہ فوری حل کیا جائے۔

    عمران خان نے کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔

    خیال رہے کراچی کےمختلف علاقوں میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کوسخت اذیت میں مبتلاکردیا ہے اور طلب اوررسد میں فرق کےباعث اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ چھ سے دس گھنٹے تک پہنچ گیا ہ

  • کراچی: بجلی کی بندش، گورنرسندھ کی کے الیکٹرک حکام کوجلدازجلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت

    کراچی: بجلی کی بندش، گورنرسندھ کی کے الیکٹرک حکام کوجلدازجلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بارش کے بعد کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام کو جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    گرمی کے ستائے کراچی کے شہریوں نے جہاں بارش کے بعدگرمی کا زور ٹوٹنے پر خدا کا شکر ادا کیا وہیں کےالیکٹرک کی ناقص کاکردگی کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کیا اور بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کرکے شہریوں کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

    تاہم کے الیکٹرک شہر میں بجلی فراہمی مکمل طور پر بحال کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

    کےالیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر کے بیشترعلاقوں میں بارش کے ساتھ جانےوالی بجلی بحال نہ ہوسکی، شہریوں نے سحری کا اہتمام اندھیرے میں کیا،بارش کی چند بوندیں گرتے ہی کے الیکٹرک کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے، گھنٹوں کے انتظار کے باوجود کراچی کے بیشتر علاقے تا حال بجلی سے محروم ہیں۔

  • فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ: کے الیکٹرک قصور وار قرار

    فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ: کے الیکٹرک قصور وار قرار

    کراچی :  بجلی کے نظام کی تباہی پر قائم نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی حتمی رپورٹ منظور ہوگئی ، جس میں کے الیکٹرک  کو ذمےدار قرار دیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت بھی بری الزمہ نہیں۔

    کراچی کےعوام پر شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کرنے والی کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقات اپنے انجام کی طرف بڑھتی نظر آرہی ہیں، نیپرا کی فیکٹ فایئنڈنگ کمیٹی کی حتمی رپورٹ کی منظوری دی جاچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کےالیکٹرک کو قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب قراردیا گیا ہے، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کیلئے کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، جو 120 سے زائد صفحات پرمشتمل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بہتری لانے میں ناکام رہی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا کےالیکٹرک کا دعویٰ غلط ہے، کراچی میں گھنٹوں اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کےالیکٹرک کی ناقص کارکردگی کا ذمےدار وفاقی حکومت کو بھی ٹہرایا ہے۔

    وفاقی حکومت کےالیکٹرک میں 25 فیصد شیئرز کی مالک ہے، رپورٹ کے مطابق کےالیکٹرک کے بورڈ میں وفاقی حکومت کے دو ڈائریکٹرز نے مؤثر کردارادا نہیں کیا، نیپرا نے کےالیکٹرک کو سیکشن 28 کےتحت نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیکشن 28 کےتحت کےالیکٹرک پر 10کروڑ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    نیپرا سیکشن 28 کےتحت کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرکے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کرسکتا ہے۔

  • کراچی میں بجلی کے بحران کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے ،نیپرا

    کراچی میں بجلی کے بحران کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے ،نیپرا

    کراچی: نیپرا کی حقائق جاننے والی کمیٹی نے کراچی میں بجلی کے بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی رپورٹ نہیں ملی۔

    پیمرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سچائی سامنے لے آئی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پہلے صارفین سے ملی اور پھر کے الیکٹرک کے حکام سے پتہ چلا کہ کے الیکٹرک نے پیداوار بڑھانے کیلئے پیسہ نہیں لگایا، بجلی کے بحران سے نمٹنے کی کوئی تیاری نہیں ہے، کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام بھی فرسودہ ہے، ڈھائی ہزار میگا واٹ بجلی ڈالی تو سسٹم بیٹھ گیا اور جگہ جگہ سرکٹ ٹرپ کرگئے۔

    ہزارو ں افراد موت کے منہ میں چلے گئے، کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام دو حصوں پر مشتمل ہے، زیادہ نقصان والے فیڈر اور کم نقصان والے، جہاں نقصان زیادہ ہے وہاں ساڑھے سات گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی اور جہاں نقصان کم ہے وہاں چھ گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے، نظام میں خرابیوں سے بھی بجلی کا تعطل بڑھ جاتا ہے ان حالات میں کے الیکٹرک کی ساکھ گر چکی ہے بجلی کی فراہمی میں اسکا کوئی اعتبار نہ رہا لوگوں کو کے الیکٹرک کی خدمات پر اعتبار نہیں ۔۔ جبکہ فراہمی کا معیار بھی زمیں بوس ہو چکاہے۔

    وفاقی حکومت نےسپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سے اسکا معاہدہ دو ہزار بارہ میں ختم ہو چکا ہے اور کے الیکٹرک میں کراچی کو بجلی دینے کی پوری صلاحیت ہے۔

  • کرچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، وفاقی حکومت کی کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع

    کرچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، وفاقی حکومت کی کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع

    کراچی : بدترین لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، دعوؤں کے بر خلاف سحر و افطار اور تراویح سمیت متعدد علاقوں میں سولہ سے بیس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    وفاقی حکومت نے حقیقیت جاننے کے لئے کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع کردی، چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی اوروفاقی سیکریٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈاگا کے الیکٹرک کےآفس پہنچے۔ بجلی تعطل کی وجہ کا کھوجنے کےلئے کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداوار اور ترسیلی نظام کا جائزہ لیا اور حالیہ بجلی بحران کے حوالے سے کے الیکٹرک کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

    ذرائع پانی و بجلی کے مطابق نیپرا کی چار رکنی ٹیم کراچی میں بجلی بحران کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ وزارتِ پانی و بجلی نے نیپرا کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ کے الیکٹر ک نے حکومت سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، جس کے بعد کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔