Tag: karachi local bodies election

  • کراچی بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی، جماعت کو بدترین شکست ، ایم کیوایم بازی لے گئی

    کراچی بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی، جماعت کو بدترین شکست ، ایم کیوایم بازی لے گئی

    کراچی : شہرِ قائد کے چھ اضلاع میں جمہوری دور کے پہلے جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا دنگل متحدہ قومی موومنٹ کے نام رہا، ایم کیوایم کو میئرشپ کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہوگئی۔

    شہر قائد میں بلدیاتی الیکشن کا معرکہ متحدہ قومی موومنٹ کے نام رہا، پتنگ نے ایسی اڑان بھری کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے،

    غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے امیدواروں نے کراچی میں چیئرمین شپ کی 209نشستوں میں سے135پر کامیابی حاصل کی ۔

    پیپلز پارٹی کراچی میں نسشتیں جیتنے کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہی اور پی پی امیدواروں نے چیئرمین کی 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان تحریک انصاف تبدیلی تو نہ لاسکی اور چیئرمین کی صرف 6نشستوں پر ہی کامیابی حاصل کرسکی  ، مسلم لیگ ن نےچیئرمین کی 5 اورجماعت اسلامی نے4 سیٹیں حاصل کیں، جبکہ 9آزادامیدوار بھی چیئرمین کی نشستوں پرکامیاب ہوئے۔

    متحدہ قومی موومنٹ سے کراچی کا میئر کون بنے گا، ایم کیوایم کے حلقے وسیم اختر کو ہاٹ فیورٹ قرار دے رہے ہیں ، ریحان ہاشمی اور ارشد وہرا کے نام بھی زیرگردش ہیں ، مگر ایم کیوایم آخری وقت میں بھی کوئی سرپرائز دے سکتی ہے۔

    کراچی میں ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن اور 6 اضلاع شرقی، غربی، وسطی، جنوبی، ملیر اور کورنگی کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے لیے تقریباً ساڑھے 5 ہزار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، بلدیاتی انتخابات میں 70 لاکھ 80 ہزار سے زائد ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    چھ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 4 ہزار 141 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 234 کو نارمل، 2 ہزار 116 کو حساس جبکہ ایک ہزار 791 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا.

    الیکشن کمیشن کی جانب سے رینجرز اور فوجی اہلکاروں کو کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کا اختیار بھی دیا گیا ہے جبکہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لانا ممنوع تھا.

     


    غیرحتمی غیر سرکاری نتائج


     


    پارٹی پوزیشن


    ایم کیوایم چئیرمین شپ کی دو سو سات میں سے ایک سو چھتیس نشستیں جیتنے کے بعد پہلے نمبر پر ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی نے مخالفین پر تیر تو چلائے لیکن صرف 19 نشستیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی ۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے شیر کی دھاڑ بھی کام نہ آئی اور صرف آٹھ نشستیں حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہی ۔
    پی ٹی آئی صرف اتنی تبدیلی لاسکی کہ سات نشستیں حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہی

    جماعت اسلامی صرف چھ نشستیں لے کر پانچویں پوزیشن پر آئی جبکہ دس نشستوں پر آزادامیدوار کامیاب ہوئے۔

    کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے چناؤ کیلئے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے ایک سو پانچ ووٹ درکار ہوں گے۔

     

     

     


    وزیر اعلیٰ سندھ کی مبارکباد


    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے متحدہ قومی مومنٹ کو کامیابی پر مبارکباد دی ، وزیر اعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ ہم متحدہ قومی موومنٹ کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے اہم امیدوار وسیم اختر کو بھی جیت کی مبارکباد دی ۔

     


    تحریک انصاف کی ایم کیو ایم کو مبارکباد


    ایم کیو ایم کی کامیابی پر تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کی ایم کیو ایم کو مبارکباد۔

     

    لیاری میں پیپلزپارٹی کا تیر چل گیا لیاری کے حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نششتوں پر مقابلہ جیت لیا۔ دوسری جانب لیاری میں ہی 4 آزاد میدواربھی کامیاب ہوئے ہیں۔

    کراچی کی بڑی کامیابی

    یوسی 11 ضلع ایسٹ سے ایم کیوایم کے اہم امیدوار وسیم اختر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کے مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلعی ایسٹ کے صدر ذوالفقار قائم خانی کو شکست کا سامنا رہا ۔

    کراچی کا بڑا اپ سیٹ

     

    یوسی 16 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی کو شکست کا سامنا ہوا ہے ، ایم کیو ایم کے امیدوار نوشاد خان کو علی زیدی پر واضح برتری حاصل ہوگئی۔

    یوسی 30 ساوتھ میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے چیف نجمی عالم کو شکست کا سامنا ۔

    یوسی 18 الفلاح سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما حافظ نعیم الرحمان متحدہ قومی مومنٹ کے امیدوار نے شکست دے دی ہے ۔ ایم کیو ایم کے امیدوار مظہر حسین نے 3100 ووٹ حاصل کئے جبکہ حافظ نعیم الرحمان نے صرف 720 ووٹ حاصل کئے۔

    اے آروائی نیوز نے سب سے پہلے پہلا نتیجہ بریک کیا۔

    اورنگی ٹاوٗن یوسی 26 سے متحدہ قومی موومنٹ کے شیخ کلیم 987 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں اور انکے مدمقابل جماعت اسلامی کے امیدوار محمد صادق 258 ووٹ لے پائے۔

     


    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم


     


    ایم کیو ایم رہنما خوش بخت شجاعت  کی گفتگو


    متحدہ قومی مومنٹ کی رہنماخوش بخت شجاعت نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام نے ایک بار پھر الطاف حسین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

    ایم کیو ایم کی رہنماخوش بخت شجاعت نے کہا کہ وسیم اختر سمیت 4 رہنماوں کو میئر کے لئے نامزد کیا گیا ہے پارٹی قیادت جس کو چاہیئے گی اسے میئر کے لئے منتخب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے میئر کے سارے  امیدوار ہا رگئے ہیں۔

     


    ایم کیو ایم رہنما محمد انورکی گفتگو


    متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما محمد انور نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پروپگنڈے کے باوجود ایم کیوایم کی جیت ہوئی ہے، عوام آج بھی الطاف بھائی کے ساتھ ہیں۔

    کراچی آپریشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریش ایم کیوایم کے کہنے پر ہوا انہوں نے مطابلہ کیا کہ ریاستی ادارے اپنا کام کریں لیکن قانون اور آئین کے دئرائے میں رہتے ہوئے کریں، کسی کا ماروائے عدالت قتل نہ کیا جائے کسی کو اختیار نہیں کہ قید میں قتل یا ٹارچرڈ کیا جائے، ایم کیوایم کی خواہش ہے کہ  آپریشن میں  غیر قانونی کام نہ کیا جائے۔


    رینجرز نے ایک ماہ کی سزا سنا دی


    کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں رینجرزحکام نے مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں اور بوگس ووٹنگ میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

     


    پی پی پی اورایم کیوایم میں تصادم


    کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال تیرہ ڈی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان تصادم کاواقعہ پیش آیا ہے۔

    پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔

    واقعے میں دو افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔


    حیدرعباس رضوی جماعت اسلامی کے کیمپ پر پہنچ گئے


    ایم کیو ایم کے رہنماء حیدرعباس رضوی نے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکہ کیمپ کا دورہ کیا اور دونوں جماعتوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں چائے بھی پی۔

     


    تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کا انتخابات پرعدم اطمینان کااظہار


    تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے کراچی میں ہونے والے انتخابات میں رینجرز اورالیکشن کمیشن کے کردارپرعدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔

    جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا بلدیاتی الیکشن ایم کیو ایم کوپلیٹ میں رکھ کردیا جارہا ہے۔


    رینجرزکے کردار سے مطمئن نہیں، عمران اسماعیل


    اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں رینجرزکے کردارسے مطمئن نہیں ہیں، رینجرز نے ویسے انتظامات نہیں کئے جیسے عید الاضحیٰ پر کھالوں کی چھینا جھپٹی روکنے کے لئے کئے گئے تھے۔


    پولنگ کے دورانیے میں اضافہ نہیں ہوگا: الیکشن کمیشن


    الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا دورانیہ نہیں بڑھایا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ ساڑھے پانچ بجے ختم ہوجائے گی تاہم پولنگ اسٹیشن کے اندرموجود افراد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔


    ایم کیوایم کی ہنگامی پریس کانفرنس


    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے ہنگامی پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ لانڈھی کے 25 پولنگ اسٹیشنز پرقبضہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لانڈھی میں ہمارے کارکنان پر تشدد کیا گیا ایک کی آنکھ نکال دی گئی اورپولنگ عملے کو یرغمال بنا رکھا ہے اس ماحول میں کوئی بھی شخص ووٹ ڈالنے کس طرح جائے گا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے مذکورہ پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست بھی میڈیا کے نمائندوں کو فراہم کی جن پر ان کے مطابق ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنان قابض ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 70 پولنگ ایجنٹس کی مدد کے لئے بار بار اپیل کے باوجود کوئی نہیں آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لانڈھی میں ہمیں عوامی مینڈیٹ سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


    ڈی جی رینجرز


    ڈی جی رینجرز بلال اکبرکراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شہر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    dg_rangers

    ڈی جی رینجرز بلال اکبرلانڈھی بھی جائیں گے جہاں ایم کیوایم اور حقیقی کے کارکنان کے درمیان شدید تصادم کی صورتحال پیش آئی ہے۔


    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا انوکھا کارنامہ


    کراچی میں ضلع شرقی نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے تین امیدواروں کو ہی پولنگ افسرتعینات کردیا۔

    تصیلات کے مطابق ساجد علی نامی شخص کو یوسی 27 میں پولنگ افسرتعینات کیا گیا ہے، مذکورہ شخص وارڈ نمبر1 سے جنرل کونسلرکا امیدواربھی ہے اسکے ہمراہ مزید دو افراد کو بھی پولنگ افسرتعینات کیا گیا تھا۔

    image

    ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی نے تفتیش کرکے مذکورہ اشخاص کوگرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔


    عرفات ٹاوٗن میں تصادم


    یوسی 23 عرفات ٹاؤن میں آزاد امیدواروں کے حامیوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تصادم کے نتیجے میں دونوں جانب کے افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں.


     ناظم آباد میں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے حامیوں میں جھڑپ


    ناظم آباد نمبر 4 میں یوسی 45 پر متحدہ قومی موومنٹ اورپیپلزپارٹیوں کے حامیوں میں جھگڑا اور ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    واقعے کے فوراً بعد انتخابی عملے نے رینجرزکو صورتحال پرقابوپانے کے لئے طلب کرلیا ہے۔


    لانڈھی کے الیکشن کالعدم قرار دیئے جائیں ، نسرین جلیل کا مطالبہ


    ٰایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کا کہنا ہے کہ لانڈھی کے الیکشن کالعدم قرار دیئے جائیں.

    انکا کہنا تھا کہ لانڈھی میں فوج کی موجودگی میں الیکشن کرائیں جائیں ، فوج کا پولنگ اسٹیشن کے باہر ہونا بھی کافی ہوگا ، حقیقی نے ہمارے کارکن کے سر کھول دیئے ، مجھے اور فاروق ستار کو گالیاں دی گئی، متحدہ الیکشن میں حصہ نہیں لیتی تو حقیقی کو ووٹ نہیں ملتے .

    انکا مزید کہنا تھا کہ لانڈھی میں پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا.


    کراچی ملیر شمسی سوسائٹی میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر حملہ


    کراچی ملیر شمسی سوسائٹی میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں تین خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، ایم کیو ایم کے رہنماء وسیم اختر نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے کیا ہے.


    لیاری میں پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں جھگڑا


    یوسی 8 میراں ناکہ لیاری میں پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں جھگڑا ہوا ، رینجرز پولنگ اسٹیشن کے باہر کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا، علاقہ مکین نعرے بازی کر رہے ہیں.

    آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی لانڈھی کے کشیدہ علاقے میں پہنچ گئے.


     اورنگی یوسی 27 میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے کارکنان میں کشیدگی


    اورنگی یوسی 27 میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے کارکنان کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے، پویس کے لاٹھی چارج کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے ہیں.


     لائنرایریا میں ایم کیو ایم اور حقیقی کارکنان میں کشیدگی، رینجرز کی گھر گھر تلاشی


    کراچی میں لائنزایریا یو سی 11 میں ایم کیو ایم اور حقیقی کارکنان میں کشیدگی کے بعد رینجرز کی بھاری نفری پہینچ گئی اور گھر گھر تلاشی لی گئی. رینجرز نے 20 سے 25 افراد کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ جاری ہے.


     ایم کیو ایم کے لانڈھی سیکٹر آفس پر رینجرز کا چھاپہ


    کراچی میں ایم کیو ایم کے لانڈھی سیکٹر پر رینجرز نے چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، سیکٹر آفس کے گرد متحدہ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہے.


    ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر قاروق ستار اور آصف حسنین ، نسرین جلیل سیکٹر آفس کے باہر موجود ہے اور احتجاج کر رہے ہیں.

    اس سے قبل ایم کیو ایم اور آفاق احمد گروپ میں تصادم ہوا تھا.


    حقیقی نے لانڈھی میں 15 پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کیا، فاروق ستار کا الزام


    ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حقیقی نے 15 پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کرکے بوگس ووٹنگ کی جارہی ہے. ہمارے کارکنوں کو زخمی کیا گیا ،ہمارے کارکنان پر امن طریقے سے اس انتخابات کو لے کر چل رہے ہیں. ہم نے کسی حملہ کا جواب نہیں دیا نہ کسی حملے کا حصہ بنے.


    ن لیگ اور پی پی کارکنان میں تصادم


    کراچی گلزار ہجری یو سی 29 میں ن لیگ اور پی پی کارکنان میں تصادم کے باعث پولنگ روک دی گئی.


     کراچی کی دو یو سیز کے دو وارڈ میں انتخابات کالعدم قرار


    کراچی ایسٹ یوسی 28 وارڈ 1 اور یو سی 4 وارڈ 2 میں غلط پیپر چھپپنے پر دوبارہ پولنگ ہوگی.

    کراچی گلشن اقبال یوسی 29 میں فائرنگ ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے.

    یوسی 27 اورنگی میں ساڑھے چار گھنٹے تاخیر سے سامان پہنچا ، لیکن پریزائنڈنگ افسر اب بھی غائب ہیں، صبح سات بجے سے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور سراپا احتجاج ہیں.

    لانڈھی یو سی 16 میں فائرنگ کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا.

    یو سی نمبر چار ، وارڈ نمبر 4 منگھو پیر میں بیلٹ پیپرز غلط چھپنے کے باعث اب تک پولنگ شروع نہ ہوسکی .


     گرفتار 3جعلی پولنگ افسر کو 3ماہ قید کی سزا


    ترجمان رینجرز کے مطابق تینوں افراد کو نشتر پارک پارسی اسکول سے گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد میں اشرف ، شاہ زمان اور محمد حسن شامل ہیں، اشرف ڈینٹر جبکہ محمد حسن ریجنٹ پلازہ میں الیکٹریشن ہے، شاہ زمان ایم کیو ایم کے پی آئی بی سیکٹر کا کارکن ہے.

    کیماڑی سکندر آباد میں پولیس نے پولنگ اسٹیشن میں انتخابی عملے کوڈرانے اور بوگس ووٹ ڈالنے کے الزام میں ایک شخص کوحراست میں لے لیا.


     

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کراچی والوں سے ووٹ دینے کی اپیل


     

    کراچی یوسی 15 اور 17 لانڈھی میں کشیدگی پائی جارہی ہے، سیاسی جماعت کا کیمپ اکھاڑ پھینکا.


     کراچی یوسی 17 بلال آباد لانڈھی میں پولنگ ایجنٹ پر حملہ


    کراچی یو سی 15 میں نامعلوم افراد نے پولنگ ایجنٹ عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، جھگڑے کے بعد کشیدگی ہے، جس کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہے.


    ایم کیو ایم اور آفاق احمد گروپ میں تصادم


    لانڈھی یوسی 16 میں آفاق احمد کی تصاویر پھاڑنے پر ہنگامہ آرائی ایم کیو ایم اور آفاق احمد گروپ کے کارکنان آمنے سامنے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں.

    اردو وفاقی یونیورسٹی میں رینجرز کی کارروائی 3 جعلی پولنگ افسر گرفتار کرلیا.

    کراچی سولجر بازار یوسی 16 وارڈ نمبر 4 میں پولنگ روکنے پر عوام کا احتجاج جاری ہے .

    کورنگی نمبر 2 گورنمنٹ سیکنڈری اسکول میں مہاجر قومی موومنٹ‌ کے سربراہ آفاق احمد نے ووٹ کاسٹ کردیا.

    اورنگی یو سی 27 پولنگ اسٹیشن نمبر 12 میں پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا ، خواتین سراپا احتجاج ہیں.

    کراچی چنیسر گوٹھ میں 2 جماعتوں کا ایک دوسرے پر جعلی ووٹ ڈالنے کا الزام ، خواتین پولنگ اسٹیشن پر مردوں کا شور شرابہ کر رہے ہیں.

    کراچی یو سی 27 پولنگ اسٹیشن نمبر 12 میں اب تک پولنگ شروع نہیں ہوسکی ، عملہ پریزائیڈنگ افسر غائب ہیں اور بیلٹ باکس بھی نہیں ہینچائے گئے

    پی ٹی آئی کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ سولجر بازار کے پولنگ اسٹیشن سے جعلی 2پریزائیڈنگ افسر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ متعدد پریزائیڈنگ افسروں کے پاس الیکشن کمیشن کے لیٹر بھی نہیں ہے.

    کراچی میں سولجر بازار یو سی 16 میں بھی عملہ نہ ہونے کے باعث پولنگ شروع نہ ہوسکی.

    کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ یو سی 8 ، میں عملہ میں میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی .

    گورنگی کے مختلف علاقو‌ں میں کشیدگی رینجرز کو طلب کرلیا گیا.

    کراچی بلدیہ یو سی 36 میں جعلی ووٹ کاسٹ کرنے پر دو سیاسی جماعتوں میں کشیدگی ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے ، ووٹرز احتجاج کر رہے ہیں.


    پولنگ اسٹیشن پر زبردستی ووٹ ڈالے جارہے ہیں


    کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ یو سی 4 پولنگ اسٹیشن 17 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، پولنگ اسٹیشن پر زبردستی ووٹ کاسٹ ڈلوائے جارہے ہیں پولنگ ایجنٹس ووٹر کے ہمراہ ووٹ ڈلوا رہا ہے.

    کراچی میں لیاری ، گلستان جوہر .اور ملیر کے مختلف پولنگ اسٹیشن پر بد انتظامی دیکھنے میں آئی.

    ملیر میں‌ ایک شادی ہال کو راتوں رات پولنگ سٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ،حکام نے ہال کے تالے توڑ کر اسکو پولنگ اسٹیشن بنایا،شادی ہال مالک نے مایوسی کا اظہار کیا.

    پاک کالونی میں اب تک پولنگ شروع نہ ہوسکی ، حسرت موہانی اسکول میں پولنگ اسٹیشن بنایا گیا جہاں اب تک پولنگ عملہ نہ پہنچ سکا لوگ قطاروں میں کھڑے ہیں.

    ضلع ملیر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں بھی پالنگ شروع نہ ہوسکی.

    یو سی 6 منظور کالونی میں پولنگ اسٹیشن پر تالے لگے ہیں اور عملہ غائب ہیں، رینجرز پولنگ اسٹیشن پر موجود ہے.

  • میٹرو پولیٹن کراچی کا میئر کیا واقعی طاقتور ہوگا؟

    میٹرو پولیٹن کراچی کا میئر کیا واقعی طاقتور ہوگا؟

    کراچی : شہرِ قائد کے چھ اضلاع کی 209 یونین کونسلوں اورکمیٹیوں سمیت 1514دیگر نشستوں کے لئے 5441 امیدوار مدمقابل ہیں، 70 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    شہر میں تیسرے مرحلے کے لئے209 یونین کونسلز میں انتخاب ہوگا، جو شہری علاقوں پر مشتمل ہیں جبکہ اڑتیس کونسلز دیہی علاقوں کی نمائندگی کریں گی۔ شہر قائد میں پولنگ کے لئے چار ہزار ایک سو اکتالیس پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ پولنگ والے دن پچیس ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز کے نو ہزار چار سو اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

    شہر کے تمام چھ اضلاع میں پولنگ صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بلا وقفہ جاری رہے گی


     

    کراچی میں میونسپل نشستوں کی تعداد


     

    کراچی کے چھ اضلاع میں کراچی غربی ، کراچی جنوبی، کراچی شرقی ، کورنگی ، کراچی وسطی اور ملیر شامل ہیں۔

    کراچی غربی میں یونین کمیٹیز کی تعداد 46 ہے، جس میں اورنگی، سائیٹ، بلدیہ اور کیماڑی شامل ہیں۔

    کراچی وسطی میں مجموعی طور پر 51 یونین کمیٹیز ہیں، ضلع وسطی میں کل چار ٹاﺅنز لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور نارتھ کراچی شامل ہیں۔

    کراچی جنوبی اور کراچی شرقی میں کل 31 یونین کمیٹیز ہیں، کراچی ساﺅتھ ضلع صدر اور لیاری ٹاون پر مشتمل ہے جبکہ کراچی ایسٹ میں جمشید اور گلشن ٹاﺅنز ہیں۔

    کورنگی میں کل 37 یونین کمیٹیز ہیں، اس ضلع میں تین ٹاون لانڈھی، کورنگی اور شاہ فیصل ٹاون شامل ہیں۔

    ملیر میں سب سے کم 13 یونین کمیٹیز ہیں،اس ضلع میں تین ٹاﺅن ملیر، بن قاسم اور گڈاپ شامل ہیں۔


     

    بلدیاتی انتخابات پارٹی امیدواروں کی تعداد


     

    بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے کراچی میں پانچ ہزار چار سو تراسی امیدوار کھڑے ہوئے ہیں، اڑتالیس نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، کراچی شہر سے ٹوٹل دو سو سنتالیس چیر مین انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں.

    کراچی شہر 209 یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہے، شہر بھر سے سب سے زیادہ امیدوار متحدہ قومی مومنٹ نے کھڑے کیے ہیں، شہر میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشز کی تعداد 4141 ہے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 1791 ہے. حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 2116 ہے، نارمل پولنگ اسٹیشن صرف 234 ہیں.

    جنرل ممبر کی تعداد988 ہے، ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ چھیاسی ہزار 9 سو ایک ہے، خواتین کی تعداد5لاکھ 28ہزار دو سو پچیاسی جبکہ مردوں کی تعداد 6 لاکھ اٹھانوے ہزار چھ سو سولہ ہے، خواتین کی نشستوں پر امیدواروں کی تعداد 494 ہے.

    جماعت اسلامی نے 116 چیر مین جبکہ پی ٹی آئی نے 89 چیر مین کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا 95 فیصد سیٹوں پر متحدہ قومی مومنٹ نے امیدوار کھڑے کیے ہیں ، دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی جبکہ پاکستان تحریک انصاف ، پی پی پی اور ن لیگ نے بالترتیب تیسرے چوتھے اور پانچویں نمبر پر امیدواروں کی تعداد کھڑی کی ہے.

    الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع جنوبی میں 9، ضلع ملیر میں 6، ضلع غربی میں 13، ضلع وسطی میں 18، ضلع شرقی میں 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ضلع کورنگی میں کوئی امیدوار بلا مقابلہ منتخب نہیں ہوا۔

     

    گزشتہ 15 سال میں کراچی میں 2 میئر رہے ہیں. پہلے جماعت اسلامی نے 4 سال 2001 سے 2005 تک کراچی کی بلدیاتی حکومت سنبھالی جبکہ 2005ءمیں متحدہ نے سٹی کاﺅنسل کی 78۱ نشستوں میں سے 102 اپنے نام کی تھیں اور اکیلے ہی میئر شپ حاصل کر لی تھی.

    جنرل پرویز مشرف نے 2000ء میں بلدیاتی نظام کے تحت انتخابات کرائے، ان انتخابات کا متحدہ قومی موومنٹ نے بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان شہر کے پہلے ناظم منتخب ہوئے، انہوں نے کافی پل بنوائے، سڑکوں کی حالت درست کروائی مگر نعمت اللہ خان سب سے زیادہ پارکوں کی تعیر کی وجہ سے مشہور ہوئے۔

    ایم کیو ایم کے سید مصطفی کمال 2005ء سے 2009ء تک کراچی کے دوسرے ناظم بنے، انہوں نے نہ صرف نعمت اللہ خان کے بچے ہوے کاموں کومکمل کیا بلکہ نوجوان سیدمصطفی کمال نے وہ کمال کر دکھایا جس کا کراچی میں رہنے والا کوئی باشندہ تصور بھی نہیں کرسکتا تھا، سگنل فری کاریڈور، پورے کراچی کی سڑکوں کی ازسرنوں تعمیر، غرض یہ کہ اُن کا دور کراچی کی ترقی میں ایک سنہری دور کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔

    لوکل گورنمنٹ 2001 کے تحت شہرِ قائد 18 یونین کونسلوں میں تقسیم تھا اور کل 178 یونین کونسلیں ہیں، جن کی فہرست درج ذیل ہے


     

    کراچی کے میئر کے اختیارات میں کمی


    لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2001میں اتنی ترامیم کردی گئی ہیں، جس کی وجہ سے میئر اور دیگر عوامی نمائندوں کے اختیارات کم ہوگئے ہیں، اس وقت عوامی نمائندوں کے پاس اختیارات نہ ہونے کے برابر ہیں، موجودہ صورتحال میں جو بھی میئر بنے گا وہ تمام معاملات میں وزیر اعلیٰ کا محتاج ہوگا، ہر مسئلے پر اُسے وزیر اعلیٰ کی منظوری لینی ہوگی، اختیارات میں کمی کی وجہ سے میئر کراچی کے پاس جو 34فیصد اختیارات ہوتے تھے وہ بھی اب 14فیصد رہ گئے ہیں.

  • کراچی بلدیاتی انتخابات،دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزم چیئرمین کا امیدوار

    کراچی بلدیاتی انتخابات،دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزم چیئرمین کا امیدوار

    کراچی : بلدیاتی انتخابات میں جرائم پیشہ افراد بھی میدان میں آ گئے، دہشت گردی کے واقعات میں ملوث شاہد بکک چیئرمین کا امیدوار ہے، شاہد بکک رشید گوڈیل پر حملے کا مرکزی ملزم ہے، یو سی 44 سے آزاد امیدوار شاہد بکک پر پولیس اہلکاروں کے قتل کا بھی الزام ہے.

    شہر قائد کے بلدیاتی انتخابات میں مفرور ملزم بھی میدان میں ہیں، ضلع وسطی یوسی چار علاقہ گلبہار میں چیئرمین نشست پر کھڑے امیدوار قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

    چیئرمین کی نشست کے خواہشمند ملزم شاہد بکک پر رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کا الزام بھی ہے، شاہد بکک بلاول ہاؤس کے سیکیورٹی افسر بلال شیخ پر حملے کے الزام میں گرفتار بھی ہوچکا ہے.

    ڈھول کانشان پانے والے آزاد امیدوار پر پولیس اہلکاروں کے قتل کا الزام بھی ہے.


    Suspect of Rasheed Godil attack to contest LG… by arynews

  • کراچی بلدیاتی انتخابات، تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی بلدیاتی انتخابات، تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی کے تین ہزار نو سو پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے دیئے گئے ہیں.

    بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں فول پروف سیکیورٹی کے لئے رینجرز کے اختیارات میں مزید اضافہ کردیا ہے، فوج اور رینجرز تمام پولنگ اسٹیشنوں میں تعینات کرنے کے فیصلے کے ساتھ رینجرز کے کمانڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اؤل کے اختیارات بھی تفویض کردئیے گئے ہیں۔

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے فوج کی بیس کمپنیاں جبکہ ساڑھے نو ہزار رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے چار ہزار ایک سو اکتالیس پولنگ اسٹیشنوں میں سے تین ہزار نو سو پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، کراچی کے صرف دوسو پچاس پولنگ اسٹیشن حساس قرار نہیں دیئے۔

    الیکشن کمیشن نے ضلع ویسٹ میں پانچ سو پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا ہے، کورنگی کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں، ایسٹ کے چھ سو سے زائد پولنگ اسٹیشن حساس ، کراچی ساوتھ میں دو سو ستانوے حساس اور ستانوے انتہائی حساس قرار پائے، کراچی سینٹرل میں پانچ سو انسٹھ حساس اور ایک سو اٹھانوے انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں.

  • براہ راست اپڈیٹ: پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی کی ریلی منزل پر پہچنے سے قبل ختم

    براہ راست اپڈیٹ: پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی کی ریلی منزل پر پہچنے سے قبل ختم

    کراچی :تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی کی راہیں جُدا ہوگئیں، کپتان نے جیل چورنگی پرریلی ختم کرنے کااعلان کیا، سراج الحق مزار قائد پہنچ گئے۔

    مزار قائد جانےکاارادہ لئےعمران خان اورسراج الحق اسٹار گیٹ سے ساتھ چلے، لیکن جیل چورنگی پر پہنچ کرعمران خان نےیو ٹرن لیااور وہیں ریلی ختم کرنےکااعلان کردیا لیکن سراج الحق اپنے کارکنان کے ہمراہ مزار قائد پہنچ گئے۔

    عمران اسماعیل سےکنفیوژن کی وجہ پوچھی گئی تو وہ سراج الحق کے مزار قائد جانے سے ہی لا علم نکلے کہا امیر جماعت تو لاہور جانے کا کہہ کر گئے تھے ذرائع کے مطابق اس کشمکش میں سراج الحق کی فلائٹ مس ہوگئی اب وہ آج لاہور جائیں گے۔


     عمران خان کا خطاب


    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق آج مشترکہ ریلی اسٹار پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا ۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہےکراچی کی عوام جاگ گئی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا دنیاکو ملک ایسا نہیں جہاں ایک پارٹی کے چیئرمین کو عوام میں جانے سے روکا جاتا ہو،الیکشن کمیشن نے پوچھتا ہوں مجھے اپنا منشور بتانے کی اجازت کوئی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان کو تباہ کیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوں گے کراچی کو پُر امن دیکھنا چاہیئے ہیں کراچی کے لوگوں کو تقسیم کیا جاتا ہے ہمیں ایک بننا ہے تقسیم نہیں ہونا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی پولیس کو ٹھیک کریں گے، کے پی کے کی طرح کراچی میں بھی پولیس کا نظام درست کریں گے تو کراچی میں رینجرز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ ہیں ، تمام تحریک یہاں سے ہی شروع ہوتی ہیں، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین آپ کو باہر سے نہیں اپنے اندر سے خطرہ ہے اندر سے مائنس ون کی آواز آرہی ہے۔

    ریلی سے جماعت اسلامی کے امیر سراچ الحق نے بھی خطاب کیاامیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی میں تیس سالوں سے ایک تنظیم نے قبضہ کر رکھا ہے، ہم ایسا کراچی بنائیں گے جہاں الطاف حسین بھی اپنے آپ کو محفوظ  سمجھیں گے۔

     


     

    امیر جماعت اسلامی کا خطاب


    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہیتے ہیں 5 دسمبر انقلاب اور تدیلی کا دن ہے، آج کوئی بھی اس طوفان کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔

    سراج الحق نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے بنے والے اتحاد پر پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی اور جماعت اسلامی کے رہنما نعیم الرحمان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم اسٹیٹس کو ختم کریں گے، شہر کو پر امن بنائیں گے ماضی کی طرح خطاب کریں گے، کراچی کو دنیاکا جدید ترین ملک بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی ایک گلدستہ ہے،کراچی نے 30 سال دکھ برادشت کئے ہیں، ہم  نے سندھ کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔
    کراچی میں انتظامیہ نے تحریک انصاف کوریلی کی اجازت نہیں دی تھی اس حوالے سے  پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کے لیے اجازت مانگی جس کا جواب نہیں دیا گیا خاموشی کورضامندی سمجھتے ہیں۔


     

    ریلی کی اجازت


    بلدیاتی انتخابی مہم زورں پر ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق آج مشترکہ ریلی نکالیں گے ، ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی ریلی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

    پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ریلی کو روکا گیا تو نہیں رکیں گے۔

    کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں لی گئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ چکے ہیں، کراچی ایئرپورٹ پہنچے کے بعد عمران خان ریلی کی شکل میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے کراچی میں اسٹار گیٹ پر پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے رہنماء کا استقبال کیا.

    بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ساتھ ساتھ ہیں عمران خان اور سراج الحق کراچی پہنچے تو شہر قائد والوں نے ائیر پورٹ پر دونوں رہنماوں کا والہانہ استقبال کیا۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے بھی شریک ہوئے، دونوں رہنماؤں کی سربراہی میں ایک مشترکہ ریلی شاہراہ قائدین سے ہوتی ہوئی مزار قائد پہنچے گی، ریلی کے روٹ پر مختلف مقامات پر استقبالی کیمپس لگائے گئے ہیں، بلے اور ترازو کے پرچم اٹھائے ہزاروں کارکن نعرے لگاتے رہے۔

    ریلی ڈرگ روڈ فلائی اوور سے شارع فیصل ، راشد منہاس روڈ ،ملینیم مال، الہ دین پارک ، یونیورسٹی روڈ سے نیپاچورنگی، حسن سکوائر، پرانی سبزی منڈی، جیل چورنگی سے ہوتی ہوئی مزار قائد پہنچے گی جہاں دونوں جماعتوں کے قائدین مزار قائد پر فاتحہ خوانی کریں گے اور ریلی کے شرکاء سے خطاب بھی متوقع ہے۔

  • کراچی: الیکشن میں کشیدگی کاخطرہ،86ملزمان کی فہرست تیار

    کراچی: الیکشن میں کشیدگی کاخطرہ،86ملزمان کی فہرست تیار

    کراچی : حساس اداروں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت چھیاسی ملزمان کی فہرست جاری کردی،ملزمان کی فعالیت بلدیاتی انتخابات میں کشیدگی کاباعث بن سکتی ہے.

    کراچی میں امن و امن کے لیےحساس اداروں نے رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق کراچی میں فعال چھیاسی ملزمان کی فہرست جاری کردی گئی ہے، فہرست میں شامل اڑتالیس ملزمان کا تعلق سیاسی جماعتوں اورگینگ وار سے ہے۔

    ملزمان ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اسٹریٹ کرائم اورغیرملکیوں کو شناختی کارڈ بنانے سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں۔

    رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ بلدیاتی انتخابات کی مہم میں یہ ملزمان مخالف جماعتوں کےامیدواروں کو دھمکانےاورحراساں کرنےمیں ملوث ہیں، ان کی موجودگی بلدیاتی انتخابات میں کشیدگی کاباعث بن سکتی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی گئی ہےکہ ان ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

    دوسری جانب رینجرزنے ملزم ظہیر احمد عرف پیالہ کو گرفتار کرلیا،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نےسترہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے، جن میں چھ پولیس اہلکاربھی شامل ہیں.

    رینجرز نے ناردرن بائی پاس برنس روڈ، بھٹائی آباد،آسو گوٹھ، مولاعیسی گوٹھ میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار اوربھتہ خورسمیت ستائیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔