Tag: karachi lockdown

  • کراچی لاک ڈاؤن: گھروں میں شادی کی تقریبات کا انکشاف

    کراچی لاک ڈاؤن: گھروں میں شادی کی تقریبات کا انکشاف

    کراچی:شہر قائد کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں، رہائشی گھروں میں بھاری رقوم کے عوض شادی کی تقریبات منعقد کرنے کا بھانڈا اے آر وائی نیوز نے پھوڑ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک سترہ کرونا ایس او پیز کو یکس نظر انداز کیا گیا اور بھاری رقوم کے عوض خفیہ طور پر رہائشی گھروں میں کمرشل شادیاں کرائی جارہی تھی، کرونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر رہائشی سوسائٹی اور اہل علاقہ کی جانب سے کئی بار احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا تاہم متعلقہ افراد کے کانوں میں جو نہ رینگی۔

    گذشتتہ روز بھی گھر میں شادی کی خفیہ تقریب جاری تھی کہ اہل علاقہ بڑی تعداد میں پہنچے اور ایک بار پھر احتجاج کیا، اسی اثنا میں رینجرز کی بھاری نفری بھی جائے حادثے پر پہنچی اور واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کیں، اہل محلہ کے مطابق اب تک اسی جگہ پر سترہ سے زائد شادیوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رینجرز کی موجودگی کے دوران متعلقہ علاقے کی پولیس بھی آن پہنچی جبکہ تھوڑی دیر بعد اسسٹنٹ کمشنر بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کرانے گھر کو مکمل طور پر سیل کردیا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا۔

    ا سسٹنٹ کمشنر نے مالک مکان کو آئندہ کے لئے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کسی بھی رہائشی گھر کو کمرشل مقاصد کے طور پر ہرگز استعمال نہ کیا جائے۔

  • کراچی لاک ڈاؤن: اسد عمر کا سندھ حکومت  کو مشورہ

    کراچی لاک ڈاؤن: اسد عمر کا سندھ حکومت کو مشورہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر لاک ڈاؤن کے فیصلے پر سندھ حکومت سے نالاں، کہتے ہیں کہ این سی اوسی ٹارگٹڈ طریقےسےبندشیں لگاتی ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ پریشانی نہ ہو،روزگار متاثرنہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ خطے کے ممالک میں کرونا صورتحال خراب ہورہی ہے، ایران میں کرونا سے دوبارہ صورتحال خراب ہوگئی ہے ،انڈونیشیا میں بھی چند ہفتوں سے کورونا صورتحال خراب ہے، پاکستان میں ایسی صورتحال نہیں دیکھی گئی جو خطے کے دیگر ممالک میں تھی۔

    اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے جو کامیابی حاصل کی وہ بڑے بڑے ممالک نہیں کرسکے، ملک میں اربوں روپے کی ویکسین منگوائی گئی ہے، مختلف مقامات پر سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

    سربراہ این سی او سی نےبتایا کہ ملک میں کرونا چوتھی لہر کی بنیاد کرونا وائرس کی بھارتی قسم ہے، کرونا کی بھارتی قسم برطانوی ویرنیٹ کی نسبت تیزی سے پھیلتی ہے، وباعلاقائی حدود اور سرحدیں نہیں دیکھتی،عوام ڈاکٹروں کی تجاویز پرعمل کریں ، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

    یہ بھی پڑھیں: کرونا کے خلاف ایک اور سنگ میل عبور، تین کروڑ ویکسی نیشن مکمل

    وفاقی وزیر نے کہا کہ این سی اوسی کے پلیٹ فارم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم ایک ٹارگٹڈ طریقے سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو، ہر بار کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں، کل وزیراعظم کو کورونا سے متعلق سفارشات پیش کریں گے،جس کے نتیجے میں کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے یومیہ دو سے ڈھائی ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہورہے تھے لیکن گزشتہ 24 گھنٹے میں پانچ ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 8.8فیصد ہے، کورونا کی چوتھی لہر سے اسپتالو ں پر دباوَ بڑھ رہا ہے، کورونا ویکسی نیشن کرانے سے ہی ہم چوتھی لہر سے نکل سکیں گے۔

  • لاک ڈاؤن، کراچی سے باہر جانے کے لیے میت کا ڈرامہ بے نقاب

    لاک ڈاؤن، کراچی سے باہر جانے کے لیے میت کا ڈرامہ بے نقاب

    کراچی: لاک ڈاؤن کے دوران کراچی سے باہر جانے کے لیے میت کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گڈاپ پولیس نے دیپارلپور جانے والی ایمبولینس کو روک کر کراچی سے باہر جانے کے لیے میت کا ڈرامہ بے نقاب کردیا، شہری کو میت کی صورت میں لٹایا گیا تھا۔

    ایس ایس پی علی رضا کا کہنا ہے کہ ایمبولینس میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سوار تھے، ڈرائیور نے دیپالپور جانے کے لیے 52 ہزار روپے میں بکنگ کی تھی۔

    ایس ایس پی علی رضا کے مطابق جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ برآمد کرکے ایمبولینس ضبط کرلی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان سے ایمبولینس میں گٹکا کراچی منتقل کیے جانے کا انکشاف

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیپئر پولیس نے بلوچستان سے مریض کی منتقلی کا جھانسہ دے کر کراچی میں گٹکا اسمگل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، پولیس نے یہ کارروائی کشتی چوک پر کی اور 3 ملزمان کو ایمبولینس سمیت پکڑا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کرونا بیماری کا جھانسہ دے کر گٹکا سپلائی کر رہے تھے، گٹکا چھپانے کے لیے ایک ملزم کو مریض بنا کر ایمبولینس میں لٹایا گیا تھا، پولیس سے بچنے کے لیے ملزمان نے ایمبولینس کے روٹر بھی آن رکھے ہوئے تھے۔

  • ’’کراچی لاک ڈاؤن، کرفیو جیسی صورتحال ہوگی‘‘

    ’’کراچی لاک ڈاؤن، کرفیو جیسی صورتحال ہوگی‘‘

    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے عوام کی جان بچانی ہے تو سخت لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا، کرفیو نہیں ہوگا لیکن کرفیو جیسی ہی صورتحال ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، ٹاسک فورس نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی سفارش کی گئی۔

    سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہمیں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کسی دوسرے صوبے کو دیکھ نہیں کرنا، ہمیں عوام کی جانیں بچانے کے لیے فیصلہ کرنا ہے، ہم لوگوں‌ کی جانیں بچائیں گے۔ اگر سندھ کو خود فیصلہ کرنا ہے تو سخت لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب جیسا لاک ڈاؤن کیا تو ایک سال کرونا سے جان نہیں چھڑا پائیں گے، ملیر کے 2 علاقے سیل کردئیے ہیں، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کچھ علاقوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے مزید علاقوں کو بھی سیل کرنے کا عندیہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی جانب سے کراچی کی 11 یوسیز کو سیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جن میں گلشن ٹاؤن اور صدر ٹاؤن کی یوسیز شامل ہیں۔

    خرم شیرزمان اور حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ڈی سی ایسٹ کے اس اقدام پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ یوسی سیل کرنے سے قبل وہاں رہائش پذیر لوگوں کے کھانے کے بارے میں سوچنا چاہئے تھا کہ وہ کس طرح گزارہ کریں گے۔

  • کراچی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سزائیں دینے کا فیصلہ

    کراچی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سزائیں دینے کا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سزائیں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے پیش نظر کیے جانے والے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں شہریوں کو سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    لاک ڈاؤن کے دوران پولیس، رینجرز، اور پاک فوج کے دستے شاہراہوں پر تعینات ہیں، کراچی میں سرینہ موبائل مارکیٹ کے قریب لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اٹھک بیٹھک کروائی گئی۔

    انتظامیہ نے شہریوں کو ایک مرتبہ پھر ہدایت کی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، ضرورت کے تحت موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور ماسک لگا کر نکلیں۔

    مزید پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن ، کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ، ایپ متعارف

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو گھروں سے بلاوجہ نہ نکلنے دیں، گاڑی میں 2 افراد سوار ہیں تو ماسک لگائیں بصورت دیگر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد شہر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 181 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے سٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کرادی ، جس کے بعد شہری دن میں2سےزائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکیں گے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز مقصود میمن کا کہنا تھا کہ ثابت ہونے پرقانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی، ایپ میں کسی بھی شہری کےکوائف درج کئےجا سکیں گے، ایپ لاک ڈاؤن پرعملدارآمدمؤثربنانےمیں مددگار ثابت ہو گی۔ شہری گھروں میں محدود رہیں، کروناسے محفوظ رہیں۔

  • کورونا لاک ڈاؤن ، کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ، ایپ متعارف

    کورونا لاک ڈاؤن ، کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ، ایپ متعارف

    کراچی : کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے سٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کرادی ، جس کے بعد شہری دن میں2سےزائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران بلاضرورت باہر نکلنے پر اب گرفتاری ہوگی، اس سلسلے میں شہریوں کی نقل وحرکت محدودرکھنےکیلئےسٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کرادی ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز مقصود میمن کا کہنا ہے کہ پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژن نے ایپ متعارف کرائی، ایپ کا مقصد شہریوں کی نقل و حرکت محدود رکھنا ہے۔

    ،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ایپ چیک پوائنٹس پرافسران کےموبائل میں انسٹال ہوگی، روزانہ شہریوں کی نقل وحرکت کا ڈیٹا محفوظ کرتے رہیں گے، شہری دن میں2سےزائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکے گا۔

    مقصود میمن کا کہنا تھا کہ ثابت ہونے پرقانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی، ایپ میں کسی بھی شہری کےکوائف درج کئےجا سکیں گے، ایپ لاک ڈاؤن پرعملدارآمدمؤثربنانےمیں مددگار ثابت ہو گی۔ شہری گھروں میں محدود رہیں،کوروناسے محفوظ رہیں۔

    خیال رہے سندھ کےشہریوں کی غیر سنجیدگی کےباعث آج سےسندھ بھرمیں لاک داؤن مزیدسخت کردیا گیا،میڈیکل اسٹورسمیت تمام دکانیں شام پانچ بجےبندہوجائیں گی۔

    پولیس اوررینجرز نے گشت کے دوران اب تک گیارہ سوافراد گرفتاراورتین سوتیرہ افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے، آئی جی سندھ مشتاق مہر نے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے پولیس کواحکامات جاری کردیے ہیں۔

    آئی جی سندھ کاکہناہےکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے گی۔