Tag: karachi lyari building collapse

  • لیاری سانحہ : بیٹی گیتا کی زندگی کی آس لگائے ملبے پر بیٹھی ماں کی فریاد

    لیاری سانحہ : بیٹی گیتا کی زندگی کی آس لگائے ملبے پر بیٹھی ماں کی فریاد

    کراچی : لیاری کے علاقے بغدادی میں ہونے والے سانحے نے کئی لوگوں کو ان کے پیاروں سے جدا کردیا، ان ہی میں سے ایک ماں ملبے کے پاس اپنی بیٹی گیتا کی زندگی کی امید لیے بیٹھی ہے۔

    گرنے والی عمارت کے ملبے میں بیٹی گیتا اس کے شوہر سمیت خاندان کے 5 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، گیتا کی والدہ اس امید پر وہاں موجود ہے کہ شاید اس کی بیٹی اسے مل جائے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گیتا کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری دعا کہ اللہ کرے اس کو تھوڑی بہت خراش آجائے باقی وہ صحیح سلامت میرے سامنے آجائے۔

    اس موقع پر گیتا کے والد کو بھی بیٹی سے ملنے کی امید ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اور کچھ نہیں چاہیے بس ہمارے اپنے ہمیں مل جائیں۔

    واضح رہے کہ لیاری میں منہدم5 منزلہ عمارت کا ملبہ24گھنٹے بعد بھی نہ ہٹایا جاسکا ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں۔

    حادثے میں اموات کی تعداد19ہوگئی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ بھاری مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ملبہ ہٹانے میں احتیاط برتی جارہی ہے اسی لیے تاخیر ہورہی ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی تھی، جس کے نتیجے میں 19 افراد دب کر جاں بحق اور خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    ملبے سے تین ماہ کی بچی کو زندہ نکالا گیا تاہم ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری سانحہ میں 30 سے زائد افراد کی ملبے میں دبے ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ریسکیو ٹیمیں مشینری کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

  • لیاری سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی

    لیاری سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی

    کراچی: لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 تک جا پہنچی ہے۔

    اے ۤآر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جس کے بعد لیاری سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد19 ہوگئی۔

    اس حوالے سے ڈی جی ریسکیو1122 نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہویے بتایا ہے کہ ابھی بھی آپریشن مکمل ہونے میں مزید 8 گھنٹے سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔

    امدادی ٹیمیں جدید اور ہیووی مشینری کے ذریعے منہدم عمارت کا ملبہ ہٹانے میں تاحال مصروف عمل ہیں، ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق لیاری سانحہ میں اب تک 6 خواتین اور ایک بچہ سمیت مجموعی طور پر 19 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 8 زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    ریسکیو اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور ملبے تلے دبے ہوئے مزید افراد کو زندہ بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی تھی، جس کے نتیجے میں 19 افراد دب کر جاں بحق اور خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    ملبے سے تین ماہ کی بچی کو زندہ نکالا گیا تاہم ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری سانحہ میں 30 سے زائد افراد کی ملبے میں دبے ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ریسکیو ٹیمیں مشینری کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔