Tag: karachi main garmi

  • کراچی میں اس سال پھرقیامت خیز گرمی کی لہر کا خدشہ

    کراچی میں اس سال پھرقیامت خیز گرمی کی لہر کا خدشہ

    کراچی : رواں سال مئی کے آخر یا جون کے آغاز میں شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کی لہر کا خدشہ ہے۔محکمہ صحت نے کراچی کےمختلف مقامات پرخصوصی پوائنٹس بنانےکےاحکاما ت جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اس سال بھی موسم شدید گرم ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے بھی عوام کو خبردار کر دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں مئی کے آخر یا جون میں قیامت خیز گرمی کا خدشہ ہے۔ یاد رہے کہ کراچی میں پچھلے سال جون میں گرمی کی لہرنے سیکڑوں گھراجاڑدیئے۔

    کراچی اور اندرون سندھ دوہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس بار پہلے سے زیادہ گرمی کی وارننگ ہے اور ماضی سے سبق نہ سیکھنے کی روایت برقرارہے۔

    سرکاری خرچ پر چلنے والے شہری اداروں میں روابط کا فقدان ہے۔ پاکستان کا واحد شہر جس کیلئے فائر بریگیڈ کے سوا کوئی دوسرا ریسکیو ادارہ نہیں۔

    شدید گرمی سے متاثرہ افراد یا حادثات میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سرکاری سطح پر کوئی انتظام نہیں ہے۔ شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے حکومت نے کیا اقدامات کیے؟

    گذشتہ سال بننے والی کمیٹیوں نے کیا فیکٹس نکالے؟ کیا سفارشات پیش کیں؟ کتنی سفارشات پر عمل ہوا؟ کچھ پتہ نہیں۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا اس سال بھی صرف جنازے اٹھیں گے؟ اس سال بھی حکومت صرف طفل تسلیاں دے گی؟

     

  • ملک بھر میں موسم بہار کے مزے، کراچی میں گرمی عروج پر

    ملک بھر میں موسم بہار کے مزے، کراچی میں گرمی عروج پر

    کراچی : سورج نے کراچی میں آگ برسانا شروع کردی۔ موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

    کراچی کےشہریوں کو سورج نے فروری میں ہی آنکھیں دکھانا شروع کردیں ، گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سینٹی گریڈ چھتیس تک پہنچ گیا۔

    پورا ملک موسم بہار کے مزے لوٹ رہا ہے اور کراچی والے گرمی سے پریشان ہیں، گزشتہ روز پڑنے والی گرمی سے بیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    اس سے قبل انیس سو چھیانوے میں فروری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس اعشاریہ ایک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حررات میں اضافے کا سبب سمندر کی جانب سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کا بند ہونا ہے۔ ہوا میں نمی کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت بہت ذیادہ محسوس نہیں ہوگی۔