Tag: karachi malir

  • کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 4 مبینہ ایجنٹس گرفتار

    کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 4 مبینہ ایجنٹس گرفتار

    حساس ادارے اور پولیس نے ملیر سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے چار مبینہ ایجنٹس کو گرفتار  کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حساس ادارے اور پولیس نے ضلع ملیر میں خفیہ اطلاع پر بڑی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے چار مبینہ ایجنٹس گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

      ذرائع کے مطابق گرفتار را ایجنٹس کے قبضے سے حساس مقامات کی دستاویزات اور دیگر مٹیریل برآمد ہوا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد تصاویر جیوٹیگنگ کے ساتھ ہیں۔

    کارروائی کے دوران ملزمان سے دستی بم، مختلف ہتھیار موبائل فونز اور سامان برآمد کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان بھارت میں را ایجنسی سے رابطے میں تھے، ملزمان دشمن ملک کو حساس معلومات فراہم کرتے تھے جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی: تیل وگیس چوری کیلئے بنایا گیا کنواں پکڑا گیا

    کراچی: تیل وگیس چوری کیلئے بنایا گیا کنواں پکڑا گیا

    کراچی پولیس نے ملیر ندی کے قریب تیل اور گیس کی چوری کے مقصد کے لیے بنایا گیا ایک کنواں پکڑ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کنواں غیر قانونی طور پر تیل اور گیس چوری کے لیے بنایا گیا تھا جہاں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش کی موجودگی کی اطلاع بھی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کنواں تیل چوری یا گیس چوری کیلئے بنایا گیا تھا اطراف میں گیس کی بدبو بھی پھیلی ہوئی ہے جس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو کنوئیں کے اندر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ’گیس باؤزر سے 700کلو گیس چوری کرتے تھے‘،ملتان دھماکے کا مرکزی ملزم ڈرائیور گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ پارکو اور سوئی گیس کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں، پارکو حکام کے مطابق کنوئیں کی جگہ سے ان کی لائن دور ہے۔

    اس سے قبل کراچی کے ایک شخص کو بن قاسم میں مین سپلائی لائن سے تیل چوری کرتے ہوئے پکڑ کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق اشرف نامی شخص بن قاسم کے ولی ٹاؤن میں پاکرکو لائن سے تیل چوری کررہا تھا اس دوسران پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

  • 4 مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ سنسنی خیز خونی پولیس مقابلے کی فوٹیجز اے آر وائی نیوز پر

    4 مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ سنسنی خیز خونی پولیس مقابلے کی فوٹیجز اے آر وائی نیوز پر

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر، سعود آباد میں گزشتہ روز 4 مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ سنسنی خیز اور خونی پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں (یہ فوٹیجز بچے اور کمزور دل افراد نہ دیکھیں)۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعود آباد میں گزشتہ روز پولیس مقابلے میں چار ڈاکو مارے گئے تھے، پولیس کے مطابق مسلح افراد سعود آباد کی ایک گلی میں واردات کے لیے پہنچے ہی تھے کہ علاقے میں تعینات سادہ لباس پولیس اہلکار بھی ان کے پیچھے پہنچ گئے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہل کاروں کے پہنچنے پر کالے شلوار قمیض میں ملبوس ایک مشتبہ مسلح شخص اہل کاروں پر گولیاں چلاتا ہوا دوسری گلی میں بھاگا، جہاں اس کے دیگر ساتھی موجود تھے۔

    پہلے مسلح شخص کے پیچھے ہی جب دوسرا مشتبہ شخص موٹر سائیکل پر گلی سے فرار ہونے لگا، تو پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہو کر موٹر سائیکل سمیت گر گیا، جو بعد ازاں ہلاک ہو گیا۔

    اس دوران جب اطلاع ملی تو مدد کے لیے سعود آباد تھانے سے اضافی نفری بھی مقابلے کے مقام پر پہنچ گئی، اور بھاگنے والے مسلح شخص سمیت تین افراد مقابلے کے دوران دوسری گلی ہی میں مارے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان مشتبہ مسلح افراد سے 32 موبائل فونز ملے تھے، جو وارداتوں میں شہریوں سے چھینے گئے تھے، اور ان میں سے 15 موبائل فونز کے مقدمات بھی درج ہیں، پولیس حکام کے مطابق مارے گئے مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے نادرا سے مدد لی جا رہی ہے۔

  • کراچی: چکن گونیا کے وار جاری ، آج بھی کیسز 950 رپورٹ

    کراچی: چکن گونیا کے وار جاری ، آج بھی کیسز 950 رپورٹ

    کراچی میں چکن گونیا کے وار جاری ہے ، مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آج بھی 950 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں سندھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد میں آج بھی نو سو پچاس مریض لائے گئے، ایم ایس ڈاکٹر فرحانہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو اینٹی بائیوٹیک نہیں دے سکتے اس میں صرف پینڈول ہی دی جاتی ہے۔

    ایم ایس کا کہنا ہے کہ اس بیما ری کا واحد علاج احتیاط ہے، ڈاکٹر فخر نے ضلع ملیر کو مچھروں سے پاک علاقہ بنانے پر زور دیا،انتظامیہ کے مطابق اس بیماری کو چکن گونیا قرار دیا گیا ہے جبکہ مزید نمونوں کے ٹیسٹ رپورٹس این آئی ایچ اسلام آباد سے آنا ابھی باقی ہے۔


    مزید پڑھیں: کراچی: ملیر میں چکن گونیا بیماری، مزید 45مشتبہ مریض رپورٹ


    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی مزید پینتالیس مشتبہ مریض گورنمنٹ اسپتال سعودآباد میں رپورٹ ہوئے تھے، انتظامیہ نے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لے لیے ہیں، انتظامیہ کے مطابق اضافی ڈاکٹر کی ٹیم میں سے کوئی نائٹ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اسپتال کے پندرہ ڈاکٹر بدستور زیرِ علاج ہیں، پیرامیڈیکل اسٹاف کے تیس ملازمین بھی اس وائرس سے متاثرہیں، اسلئے پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کاسامنا ہے۔

    دوسری جانب چکن گونیا سے متعلق وفاقی حکومت نے اہم معلومات جاری کردیں، بتایا گیا ہے کہ متاثرہ مادہ مچھر کے کاٹنے سے وائرس انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، مچھر کے کاٹنے کے اوقات دن کی روشنی اور سہ پہر کے بعد ہیں، وائرس والے مچھرکی افزائش صرف صاف پانی میں ہوتی ہے۔ مچھر کاٹنے کے چار سے آٹھ روز کے اندر علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

    غیرمتواتر بخار اور جوڑوں پٹھوں کا درد، خارش اور سردرد علامات ہیں۔

  • کراچی: ملیر میں بس اسکول وین پر الٹ گئی، ڈرائیورجاں بحق، متعدد بچے زخمی

    کراچی: ملیر میں بس اسکول وین پر الٹ گئی، ڈرائیورجاں بحق، متعدد بچے زخمی

    کراچی: ملیر میں بس اسکول وین پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر 15 میں بس اور اسکول وین کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں اسکول وین کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے۔

    حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا،جاں بحق شخص کی شناخت غلام طاہرکےنام سے ہوئی جبکہ آدم، علی عباس، سرور، جمیل اور فرید نامی افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ملیر سعود آباد پل کے قریب پیش آیا، حادثہ کے وقت گاڑی کی رفتار تیز تھی۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پرگاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار بابرجان کی بازی ہار گیا، بابر پاکستان ریلوے میں تعینات تھا۔