Tag: karachi-man

  • کراچی: بینک سے رقم لیکر آنے والا شہری گھر کے باہر لُٹ گیا

    کراچی کے علاقے کورنگی میں بینک سے رقم لیکر آنے والے شہری کو مسلح ملزمان نے گھر کے باہر لٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کورنگی میں بینک سے رقم لیکر  آنے والے شہری کو ملزمان نے لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ڈکیتی کا واقعہ کورنگی نمبر 3 سیکٹر  35 سی میں پیش آیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شہری کا کہنا ہے کہ بینک سے رقم لیکر جیسے ہی گھر پہنچا ملزمان نے اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا، ڈاکووں نے واردات کے دوران شناخت چھپانے کیلئے ماسک کا استعمال کیا، متاثرہ شہری نے قانونی کارروائی کے لئے درخواست جمع کر وادی۔

  • ملزم نے چھریوں سے وار کر کے سابقہ بیوی کو قتل کر دیا

    ملزم نے چھریوں سے وار کر کے سابقہ بیوی کو قتل کر دیا

    کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ملزم نے چھریوں سے وار کر کے اپنی سابقہ بیوی کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سابق شوہر نے چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت زہرہ کے نام سے ہوئی ہے اور اسے اس کے سابق شوہر نے قتل کیا، خاتون گھر سے نکلی تھی کہ ملزم نے حملہ کردیا، مقتولہ کا آبائی تعلق گھوٹکی سے ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

    دوسری جانب مقتولہ کے شوہر صدیق نے بتایا کہ زہرہ گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتی تھیں، وہ آج بھی صبح گھر سے فیکٹری کام کیلئے نکلی تھی، سابق شوہر ابراہیم نے راستے میں روکا اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

    شوہر صدیق نے مزید بتایا کہ زہرہ کو سابق شوہرنے چھریوں کے وار سے قتل کیا، ابراہیم  نے  زہرہ کو 6 سال قبل طلاق دی تھی۔

  • کراچی: کفن لینے آنے والا شخص سرد خانے کے باہر لٹ گیا

    کراچی: کفن لینے آنے والا شخص سرد خانے کے باہر لٹ گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام نہ کی جاسکی، کفن لینے کے لیے آنے والا شخص سرد خانے کے باہر لٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں کفن لینے کے لیے آنے والے شخص کو سرد خانے پر لوٹ لیا گیا، مسلح ملزمان جنید نامی شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ شہری جنید کا کہنا ہے کہ بھتیجے کا انتقال ہو گیا تھا اس کے لیے کفن لینے آیا تھا، موٹر سائیکل کھڑی کرتے ہی 2 ملزمان آئے اور پستول نکال لی۔

    جنید کے مطابق ملزمان نے مجھ سے چابی مانگی اور پستول کا چیمبر زور سے کھینچا، میں نے ڈر کے مارے چابی دے دی اور سرد خانے کے اندر بھاگ گیا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد پولیس کے پاس جائیں گے۔

    خیال رہے کہ شہر قائد ایک بار پھر لٹیروں اور ڈکیتوں کے ہتھے چڑھ چکا ہے، ستمبر کے وسط میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہریوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

    اس عرصے میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ ڈھائی سو وارداتیں ہوتی رہیں۔ 8 ماہ میں 36 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں، 1500 کاریں اور 19 ہزار سے زائد موبائل فون چھیننے کی رپورٹس درج کی گئیں۔

  • کراچی  میں راشن دینے کا جھانسہ دے کر غریب خاتون سے  زیادتی

    کراچی میں راشن دینے کا جھانسہ دے کر غریب خاتون سے زیادتی

    کراچی: شہر قائد میں راشن دینے کا جھانسہ دے کر غریب خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، شاہ لطیف ٹاؤن میں راشن دینے کا جھانسہ دیکر غریب خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    کراچی کی بن قاسم پولیس نے ملزم پرویز جٹ کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    اس سے قبل کراچی میں فریئرکے علاقے میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی کا واقعہ ملزم کے گھر پر پیش آیا۔ لیڈی ڈاکٹر پر تشدد بھی کیا گیا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو طبی معائنہ کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ سامنےآنے پرصورتحال واضح ہوگی۔

    خیال رہے ملک بھر میں کمسن بچیوں سمیت بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں، تاہم ان واقعات میں بہت کم ہی ملزمان کو گرفتا ر کیا جاسکا ہے۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام،  شہری کی حاظر دماغی نے وادارت ناکام بنادی

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، شہری کی حاظر دماغی نے وادارت ناکام بنادی

    کراچی : شہری کی حاضر دماغی نے خود کو لٹنے سے بچالیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہیں تاہم ناظم آباد میں شہری کی حاظر دماغی نے وادارت ناکام بنادی، ناظم آبادمیں موٹرسائیکل سوار دوافراد نے فون سنتےشہری کولوٹنےکی کوشش کی تو شہری نے ملزمان کو دیکھتے ہی دروازہ بند کرلیا۔

    ملزمان نے شہری کو ڈرانے کیلئے پستول بھی تان لی جبکہ ملزمان کو دیکھ کر گلی میں موجود بچے بھی ڈر گئے، واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کررہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ناظم آباد اور ابوالحسن اصفہانی روڈ میں ہونے والی وارداتوں کی فوٹیج منظرعام پر آئی تھی، ناظم آباد میں 2موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے خواتین کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ناظم آباد نمبر دو میں مسلح موٹر سائیکل ملزمان نے خواتین سے بیگ چھین لیا، خواتین نے مزاحمت کی کوشش کی تو ساتھ موجود بچے پر جھپٹ پڑے، خواتین کے شور مچانے پرایک ملزم موٹر سائیکل کی طرف بھاگا، دوبارہ پلٹا اورخواتین کا بیگ لیکر چلتا بنا۔

    دوسری واردات میں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر مسلح ملزمان نے حجام کی دکان میں لوٹ مار کی، دو مسلح افراد نے دکان میں موجود دو افراد کو زمین پر بٹھایا اور باآسانی لاکرز سے پیسے اور موبائل فونز لے کر فرار ہوگئے۔