Tag: karachi mqm 90 raid

  • عبید کے ٹو نے مزید 12ملزمان کے ناموں کا انکشاف کردیا

    عبید کے ٹو نے مزید 12ملزمان کے ناموں کا انکشاف کردیا

    کراچی : گرفتار دہشت گرد عبید کے ٹو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ جیل امان اللہ نیازی کو صولت مرزا کو سہولتیں نہ دینے پر ہلاک کیا گیا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد عبید کے ٹو نے انکشاف کیا ہے کہ صولت مرزا کو جیل میں سہولتیں نہ دینے پر ڈپٹی سپرنیٹنڈنٹ جیل امان اللہ نیازی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    امان اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عبید کے ٹو نے مزید بارہ ملزموں کے ناموں کا انکشاف کیا ہے۔

    جن میں نعمان عرف نومی ، ساجد عرف سجو ، عرفان عرف گنا، زاہد عرف مزمل اور دیگر ملزمان شامل ہیں جو سب مفرور ہیں۔

    ڈپٹی سپرنیٹنڈنٹ پر حملے کے دوران امان اللہ نیازی سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے ، عدالت نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

  • نائن زیرو سے گرفتارملزم عبید عرف کے ٹو کے ریمانڈ میں آٹھ روز کی توسیع

    نائن زیرو سے گرفتارملزم عبید عرف کے ٹو کے ریمانڈ میں آٹھ روز کی توسیع

    کراچی: انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیروسے گرفتارملزم عبید عرف کے ٹو کا ریمانڈ آٹھ روز بڑھا دیا،عدالتی حکم پر ملزم کی اہلخانہ سےملاقات بھی کرائی گئی۔

    گیارہ مارچ دوہزار چودہ کو کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہ مارا جس میں اسلحہ برآمد اورمتعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

    نائن زیرو سے گرفتار ایم کوایم کے کارکن عبید عرف کےٹوکوآج انسداد دہشت گردی کراچی کی خصوصی عدالت نمبر چار کے جج کے سامنے پیش کیاگیا۔

     عدالت نے ملزم کے ریمانڈمیں آٹھ روز کی توسیع کردی جبکہ عدالتی حکم پر ملزم کی اہلیہ بہن اور بیٹے سے پانچ منٹ کیلئے ملاقات بھی کرئی گئی۔

     اس موقع پرجذباتی مناظر دیکھنے میں آئے،ملزم عبید کے ٹو پرالزام ہے کہ اس نے یوسف پلازہ کے سامنے پولیس اہلکار کامل کو ٹارگٹ کرکےقتل کیا، عبید کے ٹو پہلےہی غیر قانونی اسلحہ،سمیت دیگر جرائم میں پولیس کے چودہ روزہ ریمانڈ پرگرفتار ہے۔

  • کراچی:نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹوسمیت 8ملزمان کے ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

    کراچی:نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹوسمیت 8ملزمان کے ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

    کراچی : نائن زیروسے گرفتارعبید کے ٹو سمیت ایم کیو ایم کے آٹھ ملزمان کے ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی ہے۔

    کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتارعبید کے ٹو سمیت آٹھ ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان کو عزیز آباد، رضویہ اور لیاقت آباد تھانوں کی پولیس رینجرز کی سیکیورٹی میں عدالت لائی۔

    عدالت میں پیش کئے گئے افراد میں عبید کے ٹو محمد آصف اور سید حسیب سمیت دیگر ملزم شامل تھے۔

    پولیس نےعدالت سےاستدعا کی ملزمان سے مزید تفتیش کےلئے جسمانی ریمانڈ چاہئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔

      گرفتار افراد پر غیر قانونی اسلحہ اور بارودی مواد رکھنے سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔