Tag: karachi nordern bypass

  • کراچی:  2مبینہ پولیس مقابلے ،4ملزمان ہلاک

    کراچی: 2مبینہ پولیس مقابلے ،4ملزمان ہلاک

    کراچی : ناردن بائی پاس اور لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران چار ملزمان مارے گئے، مسروقہ موٹر سائیکلوں سے بھر اٹرک اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلوں سے بھرا ٹرک اور دستی بموں سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    لیاری میں پولیس کی بھاری نفری نے خفیہ اطلاع ملنے سرچ آپریشن کیا، اس دوران ملزمان نے پولیس سے مزاحمت کی، فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا جبکہ ملزمان قتل، بھتہ خوری اور دستی بم حملوں میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

  • کراچی: نادرن بائی پاس سے 5افراد کی لاشیں برآمد

    کراچی: نادرن بائی پاس سے 5افراد کی لاشیں برآمد

    کراچی : ناردرن بائی پاس پر جھاڑیوں سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

    کراچی میں موچکو پولیس اسٹیشن کی حدود میں ناردرن بائی پاس پر جھاڑیوں سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں، تمام افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

    لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ماضی میں اسی علاقے سے متعدد بار تشدد زدہ لاشیں مل چکی ہیں تاہم اب تک ان واقعات میں ملوث عناصر کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔