Tag: karachi north nazimabad

  • کراچی :نارتھ ناظم آباد بم دھماکہ،شہید رینجرز اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

    کراچی :نارتھ ناظم آباد بم دھماکہ،شہید رینجرز اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

    کراچی: قلندریہ چوک کراچی میں گزشتہ روز جاں بحق رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ بم دھماکے میں شہید اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے, ہر قسم کی قربانیاں دیکر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔

    گذشتہ روز شارع نور جہاں کے علاقے میں رینجرز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں شہید ہونے والے رینجرز کے دو اہلکار یار محمداور محمد قاسم کی نماز جنازہ رینجرز ہیڈ کوارٹر ٹول پلازہ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سمیت رینجرز افسران اور شہید اہلکاروں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

    نمازِ جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے قوم کی خاطر جان کے نذرانے پیش کئے ہیں، دونوں اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے کوششیں جاری ہیں، ہم اپنے مشن سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

  • کراچی :قلندریہ چوک سے ملنے والا 3کلو وزنی بم ناکارہ

    کراچی :قلندریہ چوک سے ملنے والا 3کلو وزنی بم ناکارہ

    کراچی: شہرِ قائد دہشتگردی کی بڑی کارروائی سے بال بال بچ گیا، کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد قلندریہ چوک سے ملنے والا تین کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

    شہرِ کراچی کا امن برباد کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، نارتھ ناظم آباد قلندریہ چوک سے ملنے والا بم بروقت کارروائی کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔

    زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد قلندریہ چوک سے مشکوک پیکٹ برآمد ہوا، جس میں تین کلو دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا، ایس پی چوہدری اسد کے مطابق بم مسجد کے قریب سے برآمد ہوا۔

    چوہدری اسد نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ہدف سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا ۔

    بی ڈی ایس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی صورت دو سو گز کے اطراف بڑی تباہی ہوتی، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک بم کے ساتھ بیٹری سیل کے ساتھ الیکٹرک ڈیٹونیٹر کمرشل ایکسپلوزیو اور ڈیڈکارڈ لگا ہوا تھا، بم کے اپرو القاعدہ برصغیر تحریر کندہ تھی۔

    پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے، واقعے کے بعد قلندریہ چوک کے اطراف نصرت بھٹو کالونی میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیاجارہا ہے۔