Tag: Karachi Operation

  • کراچی سے تین ٹارگٹ کلرزگرفتار

    کراچی سے تین ٹارگٹ کلرزگرفتار

    کراچی: انسدادَ دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے مختلف کارروائیوں میں تین ٹارگٹ کلرزاوران کے معاونین کوگرفتارکرلیا ہے۔

    ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق خفیہ اطلاع پرکارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرزکوگرفتار کیا گیا۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کامران بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور بھارت سے دہشتگردی کی ٹریننگ لے چکا ہے جبکہ خاور پانچ افراد کے قتل میں ملوث ہے، ملزم خاور ٹارگٹ کلرز کو پناہ گاہیں فراہم کرنے اور ملزمان کے لئے ٹارگٹ کی ریکی سمیت جلاو گھیراو میں بھی ملوث ہے۔

    ایک اورکارروائی میں گرفتار ملزم یامین پولیس اہلکار سمیت 35 افراد کے قتل میں ملوث ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، ایک کلاشنکوف اورایک رائفل برآمد کی گئی ہے۔

  • ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے، استعفے واپس لینے کا اعلان

    ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے، استعفے واپس لینے کا اعلان

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ اورحکومت کے درمیان بالاخرمعاملات طے پاگئے اورایم کیو ایم نے اراکینِ پارلیمنٹ کے استعفے واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اورایم کیو ایم کے وفد کے درمیان پنجاب ہاؤس میں میٹنگ ہوئی جس میں حکومت کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوروزیراطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے۔

    مذکرات کے بعد ایم کیوایم کےرہنما فاروق ستار اوروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کی جس میں حکومت کی جانب سے ایم کیا ایم کی شکایات کے ازالے کے لئے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا جس کے جواب میں فاروق ستارنے منگل کواستعفے واپس لینے کا اعلان کیا۔

    اس سلسلے میں ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے ہیں۔

    اسحاق ڈار نے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی 90 روز کے اندرشکایات کے ازالے کے لئے پابند ہوگی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کا تعاون شروع سے ہی حاصل ہے اور آپریشن کے سبب شہر میں امن قائم ہوا ہے۔

    اس موقع پر فاروق ستارنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن ہماری ایما پر شروع کیا گیا تھااوریہ آپریشن کراچی میں دیرپا امن قائم کررہاہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کراچی سے دہشت گردی کا مستقل خاتمہ ہو اوراس کے لئے ہمارا تعاون جاری رہے گا۔

    اجلاس کےدوران فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم وفد نے اپنے تحفظات سے متعلق حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا جب کہ حکومتی وفد نے یقین دلایا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ ایم کیو ایم کی شکایات کا جائزہ لے گی۔

  • کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا: ایپکس کمیٹی

    کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا: ایپکس کمیٹی

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی زیرِ صدارت سند ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی میں مکمل امن قائم ہونے تک آپریشن جاری رکھنے، مدارس اوراین جی اوز کی رجسٹریشن سمیت اہم فیصلے کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صوبائی وزراء سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کراچی میں امن وامان مکمل طور پربحال کرنے ، مدارس اور این جی اوز کی رجسٹریشن اور چینی انجینئرز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔

    کراچی آپریشن


    اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اوراغوا برائے تاوان کے خلاف آپریشن جاری ہے اور یہ آپریشن بلاتفریق کیا جارہا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی آپریشن کو مکمل امن قائم ہونے تک جاری رکھا جائے گا، انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ میں مزید بہتری لائے جائے گی اور ادارے کو مزید سہولیات مہیا کی جائے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں گے ، پہلے سے نصب کیمروں کی حالت بہتر بنائی جائے گی اور مزید 2500 کیمرے نصب کئےجائیں گے۔

    یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسلحہ لائسنس کے اجراءء کے لئے موجودہ حکومتی پالیسی کو جاری رکھا جائے گا ، اجلاس میں غیر ملکی افراد کی سیکیورٹی کمپنیوں میں ملازمت پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

    اجلاس میں مساجد اور امام بارگاہوں کی بھی جیو ٹیگنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    آفتاب عالم کا قاتل گرفتار


    اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں گزشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے سینئر صحافی آفتاب عالم کے قاتل کو گرفتارکرلیا گیاہے اوراسےجلد ہی عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

    این جی اوز کی رجسٹریشن


    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں کام کرنے والی غیر ملکی این جی اوز کو وفاق کے ساتھ دوبارہ رجسٹر کرایا جائے گا اور نادرا کے تعاون سے انکا ڈیٹا اکھٹا کیاجائے گا۔

    مقامی این جی اوز کو بھی سندھ حکومت کے تحت دوبارہ رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مدارس کی رجسٹریشن


    اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں سندھ حکومت کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں موجود 9500 میں سے 6500 مدارس کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے اور رجسٹرڈ شدہ مدارس کی جیو ٹیگنگ کی جارہی ہے۔

    چینی انجینئرز کی حفاظت


    اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں اس وقت 1351 چینی انجینئرز کام کررہے ہیں جن کی حفاظت کے لئے حفاظت کے لئے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا قیام امن میں لایا جائے گا۔

  • ایم کیو ایم اور وفاقی حکومت کے مذاکرات التوا کا شکار

    ایم کیو ایم اور وفاقی حکومت کے مذاکرات التوا کا شکار

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ اور وفاقی حکومت کے درمیان استعفوں کے معاملے پر مذاکرات التوا کا شکار ہوگئے۔

    حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن جو کہ حکومت اورایم کیو ایم کے درمیان سہولت کار کے فرائض انجام دے رہے تھے انہیں حکومت کی جانب سے پیر کو ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

    یقین دہانی کے باوجود مولانا فضل الرحمن کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئیں۔

    ملاقات میں ایم کیو ایم کی شکایت کے ازالے کے لئے شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام کے مسودے پر دستخط ہونے تھے۔

    واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے 12 اگست 2015 کو کراچی میں جاری آپریشن پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سینٹ ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کی نشستوں سے استعفیٰ دیا تھا۔

    مولانا فضل الرحمن سہولت کار کی حیثیت سے ایم کیو ایم کے مرکز 90 آئے تھے اور ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت سے مذاکرات پر آمادہ کیا تھا۔

  • کورکمانڈر/ گورنرسندھ کراچی میں آپریشن جاری رکھنے پرمتفق

    کورکمانڈر/ گورنرسندھ کراچی میں آپریشن جاری رکھنے پرمتفق

    کراچی: کور کمانڈرکراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختارنے گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات کی جس میں صوبہ سندھ کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل گورنر ہاوٗس میں لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات میں کراچی سمیت صوبہ سندھ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پرگفتگو کی۔

    ملاقات میں کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری چھاپے اور گرفتاریوں کے سلسلے کا جائزہ لیا۔

    کورکمانڈراورگورنرسندھ نے کراچی میں جاری آپریشن اورامن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

    ملاقات میں دونوں اہم شخصیات نے کراچی میں آخری آپریشن کی گرفتاری تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • آپریشن مکمل طور پرغیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے،کورکمانڈرکراچی

    آپریشن مکمل طور پرغیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے،کورکمانڈرکراچی

    کراچی : کور کمانڈر کراچی نوید مختار  کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے، آپریشن ہر طرح کے دباؤ سے بالاتر ہے۔

    کراچی آپریشن سے متعلق رینجرزکی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نوید مختار نے کہا کہ آپریشن کے باعث کراچی کے حالات میں واضح بہتری آئی ہے، آپریشن میں دہشت گرد، جرائم پیشہ افراد، ان کے معاونین اورسہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی گئی۔

    کور کمانڈر کراچی نے آپریشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ہرقسم کی سیاسی دباؤ سے پاک ہے۔ آپریشن سے کراچی کی عوام کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں پہ اعتماد بحال ہوا ۔

    کورکمانڈر نے یقین دہانی کرائی کہ آپریشن کراچی میں مکمل امن کے قیام تک جاری رہے گا۔

  • کراچی : پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 11ملزمان  گرفتار

    کراچی : پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 11ملزمان گرفتار

    کراچی: رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے گیارہ ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئیں۔

    ایم اے جناح روڈ گل پلازہ کے قریب پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں، گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے ملزمان کی شناخت عزیز عرف شاکا اور ڈیاز عرف رپیٹر کے ناموں سے ہوئی۔

    دوسری جانب  پیرآباد کے علاقے سے پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کاروائی کے بعد دو منشیات فروشوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، کھارادر سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملیر کوثر ٹاؤن میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد سیاسی جماعت کے ایک کارکن کو حراست میں لے لیا۔

    ڈیفنس فیز8 میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پینتالیس سالہ خاتون مہرین ہلاک ہوگئی، جن کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • کراچی آپریشن، رینجرز کو ملنے والے اختیارات کی مدت آج رات ختم ہورہی ہے

    کراچی آپریشن، رینجرز کو ملنے والے اختیارات کی مدت آج رات ختم ہورہی ہے

    کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے تحت رینجرز کو دیئے جانے والے خصوصی اختیارات آج رات بارہ بجے ختم ہوجائیں گے، جس میں تاحال توسیع نہیں کی گئی ہے۔

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت پانچ ستمبر 2013 کو رینجرز کو چار مختلف جرائم جس میں دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اور اغوا برائے تاوان کی روک تھام کیلئے انسداد دہشت گردی کی سیکشن 5 کے تحت خصوصی اختیارات دیے گئے تھے، جس کے تحت رینجرز ان جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے ، جس میں گرفتاری، تحقیقات ، سرچ آپریشن سمیت دیگر اختیارات شامل ہیں۔

    ان اختیارات کو ہر چاہ ماہ کیلئے رینجرزکو تفویض کیے جاتے ہیں تاہم آج رات ختم ہونے والے اختیارات میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ نے تاحال کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت ان اختیارات سندھ اسمبلی کے ذریعے دینا چاہتی ہے ، اس وقت سندھ اسمبلی کا سیشن جاری نہیں ، امکان ہے کہ یا تو اس سلسلے میں کوئی آرڈیننس جاری کیا جائے گا یا پھر عارضی اختیارات دیئے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت ان اختیارات کی تفویض کیلئے قانونی ماہرین سے رائے لے رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پانچ ستمبر 2013 سے اب تک پانچ مرتبہ یہ اختیارات محکمہ داخلہ کے ایس آر او کے تحت دیے گئے ہیں، پہلی مرتبہ ان اختیارات کیلئے سندھ اسمبلی سے رجوع کیا جارہا ہے ، سندھ حکومت کے اہم ذرائع کے مطابق اس کا مقصد رینجرز کا اختیارات سے تجاوز ہے ، جو کہ وہ فنانشل کرائم اور اینٹی کرپشن کے معاملات میں دخل اندازی کررہی ہے جوکہ سندھ حکومت کے اختیارات ہیں، اور اس سے صوبائی خودمختاری متاثر ہورہی ہے۔

  • سانحہ صفورہ کے مجرموں کو عبرتناک سزا ملے گی، شرجیل میمن

    سانحہ صفورہ کے مجرموں کو عبرتناک سزا ملے گی، شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے وزیر اچلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورہ کے مجرموں کو جنہوں نے اسماعیلی برادری کے 47 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا عبرت ناک سزا دی جائے گی۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

    انہوں نے قائم علی شاہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ’’بہترمنتظم‘‘قراردیا۔

    شرجیل میمن نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کارچی میں جاری آپریشن کو اس کےمنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ کراچی میں آخری مجرم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور دہشت گردی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

  • دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرزکونہیں بخشیں گے ،کورکمانڈرکراچی

    دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرزکونہیں بخشیں گے ،کورکمانڈرکراچی

    کراچی: کورکمانڈرکراچی نےکہا ہےکہ دہشتگردوں اوربھتہ خوروں کو معاف نہیں کریں گے، کراچی آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پرامن دنوں کےبعد پرامن ہفتےاورمہینےبھی آئیں گے۔

     امن کےموضوع پرنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کےسیمینارکےمہمان خصوصی تھےکورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نویدمختار کورکمانڈرنے کہا کہ کراچی میں انفرااسٹرکچرتک نہیں،بنیادی سہولتوں کابھی کاروبار ہوتا ہے،کون سی مافیا ہے جواس شہرمیں سرگرم نہیں۔

     کورکمانڈرنویدمختارنےکہا کہ دہشتگردوں ،ٹارگٹ کلرز،بھتہ خوروں کو معاف نہیں کریں گے،آپریشن مکمل طورپرغیرسیاسی ہے،ریاست کےاندرریاست کاتصورختم کرناہوگا۔

     لیفٹننٹ جنرل نویدمختارکا کہناتھاکہ کراچی میں دہشتگردی،قتل ،اغوااورزمینوں پر قبضوں میں کمی آئی،آپریشن کےبعداسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آئی۔اچھےدنوں کےبعداچھےہفتے اوراچھےمہینےبھی آئیں گے۔

    کورکمانڈرنےواضح کیا کہ پولیس،انتظامیہ کوہرقسم کی مداخلت سےمحفوظ رکھنےکی ضرورت ہے،میرٹ اوراحتساب کوفروغ دیناہوگا۔