Tag: karachi opration

  • کراچی آپریشن : سندھ رینجرز نے سالانہ رپورٹ جاری کردی

    کراچی آپریشن : سندھ رینجرز نے سالانہ رپورٹ جاری کردی

    کراچی : سندھ رینجرز نےکراچی آپریشن سےمتعلق سالانہ رپور ٹ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دوہزارچارسو دس آپریشنزمیں چارہزارچوہترمشتبہ افرادکو گرفتارکیا دوہزارایک سو اٹھانوےملزمان کو پولیس کےحوالےکیا گیا، جن میں 887 دہشت گرد 268 ٹارگٹ کلر ،97 بھتہ خور ، 49 اغواکار شامل ہیں۔

    2ہزار 765 اسلحہ و بارود جن میں مشین گنز ، ایل ایم جیز، ایس ایم جیز ، اسنائپر رائفل، جی تھری رائفلز ، شاٹ گنز ، پسٹل ، آرپی جی 7، یو نی بیرل راکٹ لانچر گولوں کے ساتھ ، آوان بم ، ای ڈیز اور دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹونیٹر ، ہینڈ گرنیڈ اور بلٹ پروف جیکٹ ایک لاکھ بانوےنوسوچوالیس مختلف ہتھیاروں کی گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔

     رینجرز کےملزمان کے ساتھ 69مقابلےہوئے،جس میں 152 خطرناک دہشت گرد اور جرائم پیشہ مارے گئے مقابلوں میں بارہ رینجرزاہلکاروں نےجام شہادت نوش کیا۔ بیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ رینجرز نے 18 مغویوں کواغواءکاروں کےچنگل سےآزاد کرایا۔

  • وزیرداخلہ چوہدری نثارکاسول سوسائٹی کےممبران کی گرفتاری کانوٹس

    وزیرداخلہ چوہدری نثارکاسول سوسائٹی کےممبران کی گرفتاری کانوٹس

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارنے لال مسجد کے باہر مظاہر کرنے والے سول سوسائٹی ممبران کی گرفتاری کانوٹس لے لیا، سول سوسائٹی ارکان سانحہ اے پی ایس کی برسی پر احتجاج کر رہے تھے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے،بلاجوازکارروائی کرنےوالےافسران کومعطل اورواقعےکی رپورٹ وزارت داخلہ کوپیش کی جائے گی۔

    سول سوسائی ارکان کولال مسجدکےباہر اے پی ایس سانحہ پر مظاہرہ کررہے تھے جس پر پولیس نے انھیں حراست میں لیا تھا۔

  • کراچی آپریشن ایک شخص کی وجہ سے متنازعہ بنایا جارہا ہے، چوہدری نثار

    کراچی آپریشن ایک شخص کی وجہ سے متنازعہ بنایا جارہا ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو صرف ایک شخص کی وجہ سے متنازعہ بنایا جارہا ہے، ایک ہفتہ گزر گیا مگر سندھ حکومت نے اب تک رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہیں کی۔

    اگر رینجرز کو اختیارات نہ دیئے گئے تو ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو منظر عام پر لےآئیں گے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری نثار نے کہا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے کو اتنا بڑھاوا دینا تشویشناک ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت امن و امان کی حالت درست کردے تو رینجرز کو بیرکوں میں بھیج دیں گے، کراچی آپریشن کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کراچی آپریشن نہیں چلانا چاہتی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں

     انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص کے مفاد کے لئے کراچی کے امن و امان سے کھیلا جا رہا ہے، انہوں نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے اپیل کی کہ آپریشن کو متنازعہ نہ بنائے۔

    اس سے قبل وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن آج سے ڈھائی سال قبل تمام جماعتوں کی مشاورت اور مرضی سے شروع کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سال دو ہزار تیرہ میں کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیاتھا، جس پر ہم نے نوٹس بھی لیا تھا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فوج کو چوراہوں، گلیوں کی حفاظت کے لئے کراچی میں کھڑا نہیں رکھ سکتے۔

    وزیر اعلی سندھ کو کراچی آپریشن کا کپتان بنایا گیا،مخصوص انداز مین رینجرز کی تضحیک کی جا رہی ہے ۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ اگر سندھ حکومت کو رینجرز سے اختلاف ہے ، نیب سے اختلاف سے ہے خواہ کسی بھی اختلاف ہے تو بیان بازی نہیں کی جانی چاہئیے ۔ صوبے کو کوئی اختلافات ہیں تو میٹنگ میں بات کی جائے عوام میں نہیں۔


    Karachi operation was initiated to maintain… by arynews

  • کراچی آپریشن ہرصورت جاری رہنا چاہئیے، سراج قاسم تیلی

    کراچی آپریشن ہرصورت جاری رہنا چاہئیے، سراج قاسم تیلی

    کراچی : شہر قائد کے تاجروں نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن ہرصورت جاری رہنا چاہئیے۔ آپریشن رکا توحالات پہلے سے زیادہ خراب ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تاجروں نےرینجرزکےہاتھ مضبوط کرنے کااعلان کردیا۔ کراچی کےتاجروں اورصنعت کاروں کا کہنا ہے کہ اب گھرسےنکلتےڈرنہیں نکلتا۔

    کراچی آپریشن کودوسال مکمل ہونے پرتقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کراچی کے تاجروں نےکہا کہ اب کوئی بھتہ نہیں مانگتا، اغواء برائےتاوان کی وارداتیں بھی کم ہوگئی ہیں ۔

    تاجررہنماسراج قاسم تیلی نےخبردارکیا کہ آپریشن روکا گیا توصورت حال پہلے سے زیادہ خراب ہوجائےگی،ہرمصلحت کو بالائےطاق رکھ کرآپریشن جاری رکھا جائے۔

    رینجرزکےکرنل امجد نےکہا کہ کراچی والوں کوآپریشن پربھرپوراعتماد ہے، کراچی میں صورت حال ابترہونےپرسب سےزیادہ تاجروں کا اصرار تھا کہ آپریشن شروع کیا جائے۔صورت حال بہترہونےپروہی زیادہ خوش ہیں۔

  • کراچی آپریشن کے دو سال مکمل،پولیس ورینجرزحکام کی میڈیا کو بریفنگ

    کراچی آپریشن کے دو سال مکمل،پولیس ورینجرزحکام کی میڈیا کو بریفنگ

    کراچی : کراچی آپریشن کےدو سال مکمل ہونے پرپولیس اوررینجرزحکام نے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی۔ مشترکہ پریس بریفنگ کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور رینجرز ترجمان کرنل امجد نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر میں جرائم کی شرح میں ستر فیصد کمی آگئی ہے۔

    کراچی کے 74 فیصد عوام نے جاری آپریشن پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔ رینجرزنےشہرقائد سے آٹھ ہزارسےزائد ملزمان حراست میں لئے۔

    علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی نے شہرمیں دہشت گردوں کے سلیپرسیلز کی موجودگی کااعتراف کرلیا، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہرنےکہا کہ شہرمیں یومیہ ٹارگٹ کلنگ دو سے تین رہ گئیں ہیں۔

    مشتاق مہرنےبتایا اہم کیسز حل کرلئے ہیں تاہم دہشت گردوں کے کچھ سلیپرسیل اب بھی کام کررہےہیں، ہائی پروفائل کیس فوجی عدالتوں میں بھیجیں گے۔

    بریفنگ میں بتایاگیا کہ شہرکاامن بحال کرنےمیں رینجرزکےستائیس اورپولیس کےدوسوبتیس جوان اورافسران شہید ہوئے۔

    رینجرز ترجمان کرنل امجد نے بتایا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں 65 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔رہزنی کی وارداتیں 50 فیصد کم ہوئیں جبکہ اسٹریٹ کرائمز کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے لئے رینجرز کا پی ٹی اے سے رابطہ

    الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے لئے رینجرز کا پی ٹی اے سے رابطہ

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے لئے رینجرز نے پی ٹی اے سے رابطہ کرلیا، رینجرز حکام کا کہنا ہے عسکری گروہ چلانےوالےکراچی آپریشن کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عسکری گروہ چلانےوالےکراچی آپریشن کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

    سازش کے تحت کراچی کا امن اور عوام کے خلاف منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز نےعوام کےساتھ مل کر امن کے خلاف سازشوں کوناکام بنایاہے۔

    دشمن عناصر عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ عوام بے چینی پھیلانے والوں کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن پر دیں۔

    رینجرز نے الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کیلئے پی ٹی اے سے تحریری درخواست کردی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے موبائل فونز کمپنیز، لینڈلائن،انٹرنیٹ کمپنیزکو الطاف حسین کی تقریر نشر نہ کرنے کا پابند کیا جائے۔

    یہ قدم بھارتی ایجنسی را سے مدد مانگنے اور افواج پاکستان کے خلاف نازیباں زبان استعمال کرنے پر اٹھایا گیا ہے۔

  • آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے، الطاف حسین

    آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکو90روزکے ریمانڈرپر رینجرزکی تحویل میں دینے کی شدیدمذمت کی ہے ۔

    اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکوآج منہ پرکپڑاڈال کرخطرناک مجرموں کی طرح عدالت میں لایا گیااور انہوں نے عدالت کواپنی بیماری اورتکالیف کے بارے میں بتایا اورانہوں نے علاج کی درخواست کی لیکن تمام ترصورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود انہیں 90روز کے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دیدیاگیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ یہ کونساانصاف ہے کہ جن مذہبی انتہاپسنددہشت گردوں نے فوجیوں کے گلے کاٹے، جنہوں نے پورے ملک میں دہشت گردی کابازارگرم کیا،جنہوں نے نوجوانوں کو کھلے عام خودکش حملوں کی ترغیب دی، ملک میں قتل وقتال کاکلچرعام کرنے کی باتیں کیں وہ دندناتے پھررہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ جنہوں نے فوج کے جرنیلوں کوگالیاں دیں،ان کی قربانیوں کاکھلے عام مذاق اڑایا وہ اسٹیبلشمنٹ کے منظورنظرہیں، جنہوں نے پاکستان کے خزانے کو لوٹ کرملک کوکنگال کردیاوہ نہ صرف آزادہیں بلکہ آج بھی حکومت اورانتظامیہ کی بڑی بڑی کرسیوں پربیٹھے ہوئے ہیں لیکن ایم کیوایم کے رہنماوٴں،منتخب نمائندوں، ذمہ داروں اورکارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں اورگرفتارکرکے انہیں سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ۔

    انہوں نے کہاکہ کیایہ صورتحال اس امرکاثبوت نہیں کہ آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے۔

    الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ قمرمنصورکو علاج کے لئے فی الفوراسپتال میں داخل کیاجائے اور ان پر سرکاری حراست میں تشددبندکیاجائے۔

  • عمران خان اپنی پارٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، سید خورشید شاہ

    عمران خان اپنی پارٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، سید خورشید شاہ

    سکھر : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف بھائی نے خود کراچی آپریشن کی فوج کو دعوت دی تھی۔

    عمران خان اپنی پارٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ دعا ہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سیاست میں آجائیں۔ یہ بات اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھر میں ایک عید ملن پارٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان خود اپنی پارٹی کے لئےبہت بڑا خطرہ ہیں کبھی کچھ اور کبھی کچھ کی پالیسی نہیں کرنی چاہئیے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک کے کسی بھی صوبے میں ہو کینسر ہے اس کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا داعش القاعدہ کا دوسرا نام ہے جو اسلام کا لبادہ پہن کر دین کو بدنام کر نا چاہتا ہے۔ مسلمانوں کو متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

  • کراچی: رینجرز کی ملیر کالابورڈ کے قریب کارروائی،3افراد گرفتار

    کراچی: رینجرز کی ملیر کالابورڈ کے قریب کارروائی،3افراد گرفتار

    کراچی: رینجرز نے ملیر کالابورڈ کے قریب کارروائی میں کیبل آپریٹر عمران عابدی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز نے ملیر کالابورڈ کے قریب ایک گھر پر چھاپہ ماراہے جہاں کارروائی میں کیبل آپریٹر عمران عابدی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

     ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کیبل آپریٹر عمران عابدی کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے، رینجرز کی اس کارروائی کے دوران علاقے میں موجود بعض لوگوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

  • رینجرز نے کراچی آپریشن کی تفصیلات  جاری کردیں

    رینجرز نے کراچی آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں

    کراچی : رینجرز نے کراچی میں پانچ ستمبر دوہزار تیرہ سے جاری آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں۔

    رینجرز حکام کے مطابق پانچ ستمبر دوہزار تیرہ سے جاری آپریشن میں پانچ ہزارسات سو پچانوےٹارگیٹڈ آپریشنز کئے جن میں دس ہزار تین سو ترپن افراد کو حراست میں لیا،اور چار ہزارنوسو پچاس افراد کوپولیس کے حوالے کیا گیا۔

    رینجرز حکام کے مطابق آپریشن کے دوران سات ہزارتین سو بارہ ہتھیار اور 348978گولیاں برآمد ہوئی ہیں،رینجرز حکام کے مطابق اب تک 826دہشت گرد، 334ٹارگٹ کلر، 296بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔

    جبکہ 82اغواء برائے تاوان کے ملزمان کو گرفتار کرکے 49مغویوں کو بازیاب کرایا گیا،رینجرز حکام کے مطابق 224مقابلوں میں 364ملزمان مارے گئے۔