Tag: karachi opration

  • عوام کوایم کیوایم سے بدظن کرنے کی سازش کی جارہی ہے،واسع جلیل

    عوام کوایم کیوایم سے بدظن کرنے کی سازش کی جارہی ہے،واسع جلیل

    کراچی : رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہا ہے ایم کیو ایم کو بدنام اورعوام سے بدظن کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار  انہوں نے ایم کیوایم (یوکے) یوتھ ونگ کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی، واسع جلیل کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود عوام کے دلوں سے الطاف حسین اور ایم کیوایم کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کراچی آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی طرف موڑکر سیاسی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔

    قائد تحریک الطاف حسین کے خطابات کی لائیوٹی وی کوریج پر بھی غیر اعلانیہ پابندی ہے جو کہ نام نہاد جمہوری حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی اور انچارج ایم کیو ایم (یو کے) ڈاکٹر سلیم دانش نے یوتھ ونگ کو اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس پر کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

  • کراچی آپریشن گورنرو وزیراعلیٰ کی ہدایات پر چل رہا ہے، خورشید شاہ

    کراچی آپریشن گورنرو وزیراعلیٰ کی ہدایات پر چل رہا ہے، خورشید شاہ

    سکھر+صالح پٹ : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے کپتان وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ہدایات پر چل رہا ہے۔

    انہوں نےسندھ اسمبلی میں تبدیلی کے کسی بھی امکان کو مسترد کردیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ طالبان نے ملک کو نقصان پہنچایا آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

    دوسری جانب صالح پٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ریاست ظالم چیز ہے نواز شریف کو عمران خان نے کہاں سے کہاں تک پہنچا دیا ہے۔

    قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ نے سینیٹ چیئرمین منتخب ہونے پر سمجھوتہ کیا تھا اسپیکر اور سینیٹ چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہونے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان پر شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد ہوتا ہے۔