Tag: karachi Orangi Town

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان قتل، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان قتل، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری شدید جاں بحق ہو گیا، قتل کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری  نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے جبکہ جاں بحق شہری کی شناخت 20 سالہ عابد کے نام سے ہوئی ہے اور مارے گئے ملزم کی شناخت محمد عدنان علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    دکان کے مالک کا بیان

    دکان کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ جاں بحق نوجوان عابد اورنگی ٹاؤن بہار کالونی کا رہائشی ہے اور اس کا آبائی تعلق نوابشاہ سے تھا، مقتول کو15 روز قبل دکان میں کام پر رکھا تھا۔

    دکان کے مالک فردوس نے کہا کہ عابد کو زخمی حالت میں عباسی منتقل کیا گیا تھا، اسے عباسی اسپتال میں طبی امداد فراہم نہیں کی گئی، وہ کافی دیر اسپتال میں پڑا رہا کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا اور وہ اسپتال میں طبی امداد نا ملنے کے باعث جاں بحق  ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے ملزم بھی اورنگی ٹاون کا رہائشی تھا جبکہ اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

  • اورنگی ٹاؤن میں کھدائی کے دوران ملنے والی انسانی باقیات سے متعلق حیران کُن انکشاف

    اورنگی ٹاؤن میں کھدائی کے دوران ملنے والی انسانی باقیات سے متعلق حیران کُن انکشاف

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر کی تعمیر کیلئےکھدائی میں ملنے والی انسانی باقیات سے متعلق حیران کن انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ملنے والی انسانی باقیات 30 برس قبل قتل ہونے والی خاتون کی نکلیں، مقتولہ کی بیٹی نے سوتیلے والد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

    مقتولہ کی بیٹی نے الزام لگایا کہ سوتیلے والد نے والدہ کو قتل کرکےگھر میں دفن کیا تھا، میرے حقیقی والد ہمیں چھوڑ کر بنگلا دیش چلے گئے تھے، والدہ نے فرید عالم نامی شخص سے دوسرے شادی کی تھی۔

    بیٹی کا کہنا ہے کہ ایک دن گھر آئے والدہ موجود نہیں تھیں تو سوتیلے والد نے بتایا کہ والدہ گم ہوگئی ہیں، بھائیوں نے والدہ کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی۔

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران انسانی کھوپڑی کی ہڈیاں اور دوپٹہ برآمد

    بیٹی کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں مکان کی تعمیر کے دوران انسانی ہڈیاں ملیں، دوپٹے اور چپل کی مدد سے والدہ کی باقیات کو شناخت کیا۔

    دوسری جانب ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ مقتولہ ممتاز بیگم 30 سال قبل لاپتہ ہوگئی تھی، ملزم فرار ہے،گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ  انسانی باقیات کو مزید تحقیقات کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتی روز کراچی کے علاقے کے اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ سے انسانی باقیات برآمد ہوئیں تھی، پولیس نے بتایا تھا کہ کھدائی کے دوران انسانی کھوپڑی کی ہڈیاں اور دوپٹہ ملا ہے۔

  • شوہر نے بیوی کو چھریوں سے وار کر کے قتل کر دیا

    شوہر نے بیوی کو چھریوں سے وار کر کے قتل کر دیا

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں شوہر نے بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ مومن آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، خاتون کی شناخت ثنا کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر عارف نے قتل کیا اور گھر سے فرار ہو گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے قتل میں استعمال ہونے والی چھری بھی ملی ہے، خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، فرار شوہر کی تلاش جاری ہے جلد ہی عارف کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

     

    اس سے قبل پنجاب کے شہر ملتان میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر خاتون پروفیسر کو ان کے شوہر نے کرائے کے قاتل کو لاکھوں روپے دیکر قتل کروا دیا تھا۔

    پولیس کا بتانا تھا کہ میاں بیوی بچے کے ساتھ کار میں گھر سے نکلے تو شوٹر نے گاڑی روک کر پروفیسر فیروزہ جمیل کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے شوہر اور کرائے کے قاتل سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    https://urdu.arynews.tv/instagram-influencer-simran-singh-found-dead/