Tag: karachi-plane-crash report

  • ‘واضح ہو گیا حادثات کی اصل وجہ پائلٹس کاغیرذمہ دارانہ رویہ ہے’

    ‘واضح ہو گیا حادثات کی اصل وجہ پائلٹس کاغیرذمہ دارانہ رویہ ہے’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ واضح ہو گیاحادثات کی اصل وجہ پائلٹس کاغیرذمہ دارانہ رویہ ہے،جب تک موجودہ رویے کلچرکوبدلا نہیں جائے گاہم ایسےہی مرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپنے بیان میں کہا واضح ہو گیا حادثات کی اصل وجہ پائلٹس کاغیرذمہ دارانہ رویہ ہے، کئی چیزوں میں توٹریننگ کی کمی ہے لیکن اصل مسئلہ مغروررویےکا ہے، جیسی بھی غلطی کریں پالپاان کو ہر صورت پروٹیکٹ کرتاہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ جب تک موجودہ رویے کلچرکوبدلا نہیں جائے گاہم ایسےہی مرتے رہیں گے، جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے، جعلی ڈگریاں جعلی لائسنس اورپھر بھی ضعم ایساکہ ہم دنیا سے بیسٹ ہیں، ہمیں غلطی پرسزائیں دینی ہوں گی، ہر مافیا جو اس میں رکاوٹ بنے اسے اگنور کریں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں کراچی طیارہ حادثے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ، جس میں بتایا کہ کہ طیارہ حادثے میں ایئرکنٹرول ٹاوراورپائلٹ دونوں کی کوتاہی ہے، پائلٹ اور کوپائلٹ کے اوور کانفیڈنس سے حادثہ ہوا۔

    غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پائلٹ کئی سوانسانوں کو لیکر ہوا میں اڑتا ہے،اسے بھی سیاسی بنیاد پر بھرتی کرایا جاتا ہے، 262 افراد ایسے تھے، جن کی جگہ کسی اور نے امتحانات دیے ،یہ بدقسمتی ہے، افسوس زیادہ اس بات کا ہے جعلی ڈگریاں اور جعلی لائسنس بھی بنوا کر دیے گئے۔

  • پی آئی اے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟ نام سامنے آگئے

    پی آئی اے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟ نام سامنے آگئے

    اسلام آباد : کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کپتان اورائیرٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کپتان اورائیرٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا اور کہا گیا کپتان نے پروسیجرپرعمل درآمد نہیں کیا تھا، کپتان ضرورت سے زیادہ پراعتماد تھا۔

    ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ایئرٹریفک کنٹرولر بھی واقعے کے ذمہ دارہیں ، جب انجن رن وے سےٹکرائے تھے تو اسی وقت طیارے کو روکنا چاہیے تھا، اپروچ ٹاور نے کنٹرول ٹاورکو سوئچ اوور نہیں دیاتھا اور فریکوینسی اپنے پاس رکھی تھی۔

    خیال رہے ابتدائی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کی جائے گی، عمران خان سے وزیرہوابازی غلام سرورخان کی ملاقات آج سہ پہر ہوگی، ملاقات سے قبل وزیرہوابازی کی زیرصدارت اجلاس ہوگا ، جس میں رپورٹ کےاہم نکات کاجائزہ لیا جائے گا اور رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے متعلق وزیراعظم سے مشاورت ہوگی۔

    چند روز قبل وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ طیارہ حادثے پر کسی کی غلطی یا کوتاہی کا کوئی تعین نہیں ہوا، حادثے کی کسی پر بھی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی،کسی کی کوتاہی کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا لیکن قبل ازوقت کوئی ایسی بات کرکے کسی کی دل آزاری نہ کی جائے، ماہرانہ رائے اور انکوائری رپورٹ آنے تک کوئی مؤقف نہیں دیناچاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فی الحال طیارہ حادثے پر کسی کی غلطی یا کوتاہی کا کوئی تعین نہیں ہو سکا، حادثے کی کسی پر بھی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی، کپتان کا 25سالہ تجربہ تھا اس سے ماضی میں کبھی غلطی نہیں ہوئی، طیارہ حادثے کی انکوائری مکمل ہونے سے پہلے کوئی رائے نہیں دی جاسکتی۔

    واضح رہے کہ 22 مئی جمعۃ الوداع کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے تھے۔