Tag: karachi police and rangers operation

  • کراچی : لیاری میں دستی بم حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 12افراد زخمی

    کراچی : لیاری میں دستی بم حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 12افراد زخمی

    کراچی : لیاری میں دستی بم حملے میں خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق لیاری سنگولین میں نامعلوم افراد نے نجی اسکول کے قریب دستی بم سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے، دستی بم دھماکے سے چھ بچوں اور خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں چار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    پولیس کی ڈیفنس میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے اسلحہ کی موجودگی اطلاع پر بنگلے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، کارروائی میں پچیس سے زائد مختلف اقسام کے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔

    بنگلے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے، پولیس نے لائسنس کی تصدیق کیلئے اسلحہ تحویل میں لے لیا ہے۔

    کراچی ، پولیس اور رینجرز کا آپریشن، 3افغان باشندوں سمیت 5افراد گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مختلف کاروائیوں کے دوران تین افغان باشندوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے گبول ٹاؤن سے غیر قانونی طور پر مقیم تین افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا، بلدیہ سعیدآباد کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائم کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    زرائع کے مطابق گلبہار کے علاقے میں رینجرز نے کاروائی کرکے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

  • کراچی : منگھو پیرمیں مقابلہ،4دہشت گرد ہلاک

    کراچی : منگھو پیرمیں مقابلہ،4دہشت گرد ہلاک

    کراچی : قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر پر کاری ضرب لگانا شروع کردی، منگھو پیر میں مقابلے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    کراچی میں دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے پولیس اور رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، رینجرز نے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، منگھو پیر میں خفیہ اطلاع پر چھاپے کے بعد مقابلے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گرد چودہ اگست کو کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے، کالعدم تنظیم تحریک طالبان یاسر سواتی گروپ سے تعلق رکھنے والے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کی شناخت اکرام اللہ، ساجد، جبران اورایاز کے نام سے کی گئی ہے، جو فوجی جوانوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت بم دھماکوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب پولیس بھی متحرک ہے، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ڈاکٹر کے قتل میں ملوث دو ملزمان سمیت سترہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے پاک کالونی سے ڈکیتی مزاحمت پر پریتم داس نامی ڈاکٹرکے قتل میں ملوث دو ملزمان عبدالرفیق اور فضل کریم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مقتول ڈاکٹر کا پرس برآمد کرلیا۔

    بلدیہ ٹاؤن میں گلشن غازی اور اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • کراچی : پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن، 12مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن، 12مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : منگھوپیر پختون آباد میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے بعد بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر پختون آباد میں پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، آنے اور جانے والے راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کے بعد بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، حراست میں لیئے گئے افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے.

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے.

    لیاری آگرہ تاج کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے.

  • کراچی: مختلف چھاپوں کے دوران 50 افراد گرفتار

    کراچی: مختلف چھاپوں کے دوران 50 افراد گرفتار

    کراچی:  مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مار کاروائیوں کے بعد ٹارگٹ کلر سمیت پچاس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی میں رات گئے پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کی علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کے بعد پینتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    گلشن اقبال تیرہ ڈی میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد انجم نامی شخص کو حراست میں لے لیا، ذرائع کے مطابق حراست میں لیا گیا ملزم چائنہ کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ محمد احسن عرف چنوں ماموں کا قریبی ساتھی ہے۔

    ملزم کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپے مارے گئے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی گارمنٹس فیکٹری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد سیاسی جماعت کے دو کارکنان نعیم سناٹا اور شاہد کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں افراد ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں120 دن کی توسیع

    کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں120 دن کی توسیع

    کراچی: وفاقی اداروں سےنالاں وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیار ات میں مزید ایک سو بیس دن کا اضافہ کر دیا۔

    کراچی میں قیام امن اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے اختیارکی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہو رہی تھی،رینجرزکواختیارات انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے، رینجرز کو یہ اختیارات صرف کراچی کیلئے دیے گئے ہیں۔

     محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دیدی جس کے بعد محکمہ داخلہ نے اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

     رینجرز کو گذشتہ ماہ یہ اختیارات صرف ایک ماہ کیلئے دیے گئے تھے جبکہ ماضی میں یہ اختیارات چار چار ماہ کیلئے دیے جاتے رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ رینجرزاسی جذبے کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔

  • کراچی: پولیس ،رینجرز کی کارروائیاں، 70سے زائد افراد زیرِحراست

    کراچی: پولیس ،رینجرز کی کارروائیاں، 70سے زائد افراد زیرِحراست

     کراچی : مختلف علاقوں میں رات گئے رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہے، کاروائیوں کے دوران ستر سے زائد افراد کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سعود آباداور ماڈل کالونی میں چھاپہ مار کر پینتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، رینجرز نے پی آئی بی کالونی میں واقع عمارت میں کارروائی کرتے ہوئے بیس افراد کو حراست میں لے لیا، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایم اے جناح روڈ پر سول اسپتال کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔

    دوسری جانب ناظم آباد سے پولیس نے کارروائی کے دوران تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پانچ نمبر اور ٹیپو سلطان میں پولیس نےکارروائی کے دوران چار ملزم گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی:پولیس اور رینجرز کی کارروائی، خاتون سمیت 8ملزمان گرفتار

    کراچی:پولیس اور رینجرز کی کارروائی، خاتون سمیت 8ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتوں سمیت آٹھ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا، شیریں جناح کالونی میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا ملزم بھی مارا گیا۔

    کھارادر کے علاقے سے پولیس نے خاتون سمیت دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیں، پولیس کے مطابق ملزمان جنید اور قرت العین عرف پھولن دیوی کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

    اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کے بعد منشیات فروش اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا، رینجرز نے لیاری کے علاقے میراں ناکہ اور سنگولین میں چھاپہ مار کر گینگ وار کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان اغوا برائے تاوان بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب شیریں جناح کالونی میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم بھی مارا گیا۔

  • کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری، 3 دہشتگرد ہلاک

    کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری، 3 دہشتگرد ہلاک

    کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے، مختلف علاقوں سے منشیات فروشوں اور ٹارگٹ کلرز سمیت چالیس افراد کوحراست میں لے لیا گیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین دہشتگردوں مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، لیاری کے علاقے سنگولین میں رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کی۔

    رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گینگ وار کے ملزم ملانثار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس میں بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئیں۔

    لیاری کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، سائٹ ایریا میں پولیس سے مقابلے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

    شاہ فیصل کالونی اور الفلاح میں پولیس نےسرچ آپریشن کےدوران بتیس مشتبہ افرادکو حراست میں لےلیا،پولیس کاکہناہے کہ کارروائی کے دوران شاہ فیصل کالونی سےمنشیات کا بڑا سپلائر بھی گرفتار ہوا ہے جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔

  • کراچی: پولیس، رینجرز کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت  15ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس، رینجرز کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 15ملزمان گرفتار

    کراچی: رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے چھاپہ مار کارروائیوں میں ٹارگٹ کلر اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت پندرہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    لیاقت آباد کے علاقے غریب آباد اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران گھر گھر تلاشی کے دوران ٹارگٹ کلر اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت نو ملزمان کو حراست میں لے کر انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر شفیق عرف کالا چار افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جبکہ دس سے زائد جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

    اس سے قبل ڈیفنس فیز ٹو میں حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے گیسٹ ہاؤس میں چھاپے کے دوران چھ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

    چھاپے کے دوران کمپیوٹر اور دیگر آلات بھی قبضے میں لئے گئے، دوسری جانب بلدیہ رشید آباد میں گھر سے دو روز پرانی لاش بھی ملی ہے، جسے قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • سانحہ کراچی: پولیس کا سرچ آپریشن،  ٹارگٹ کلر سمیت 100سے زائد افراد گرفتار

    سانحہ کراچی: پولیس کا سرچ آپریشن، ٹارگٹ کلر سمیت 100سے زائد افراد گرفتار

    کراچی :  سانحہ صفورا میں را کے ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے بعد کراچی بھر میں سرچ آپریشن تیز کردیا گیا، کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے ستاون اور رینجرز نے ایک سو پینتالیس افراد کو حراست میں لے لیا۔

    سانحہ کراچی کے مجرموں تک رسائی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پھرتیاں جاری ہے، رات بھر خفیہ اطلاعات پرسرچ آپریشن اور چھاپوں میں ٹارگٹ کلر سمیت سو سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    رات گئے نیوکراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، اس دوران ٹارگٹ کلرعالم بیگ عرف گنجا اور منشیا ت فروشوں سمیت چالیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار عالم بیگ عرف گنجا انیس افراد کےقتل میں مطلوب تھا۔

    پولیس نے گلشن اقبال،عیسیٰ نگری، زمان ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران ستاون افراد کو حراست میں لیا۔ زمان ٹاؤن سے تیس افراد ، عیسیٰ نگری سے بائیس اور گلشن اقبال کے علاقے مدینہ کالونی سے پانچ مشتبہ افراد حراست میں لیے ۔

    پیر آباد سے چار افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا، شانتی نگرمیں پولیس سے مقابلے میں ایک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران رینجرز نے شہر کے بعض علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک سو پینتالیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔